🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. باب ما جاء في الوصايا
وصیتوں کے متعلق جو مروی ہے
شواہد الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 951 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 951
سنن سعید بن منصور: 1759
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 951
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، وَهَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالا: ثنا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فِي قَوْلِهِ: وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ سورة النساء آية 6 قَالَتْ:" أنزلت فِي وَالِي الْيَتِيمِ الَّذِي يُصْلِحُهُ وَيَقُومُ عَلَيْهِ، إِذَا كَانَ مُحْتَاجًا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهُ" ، الْحَدِيثُ لِهَارُونَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ﴿وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ﴾ (النساء: 6) (جو شخص فقیر ہو، وہ اچھے طریقے سے کھائے) یہ آیت یتیم کے والی کے متعلق نازل ہوئی ہے، جو اس (یتیم) کی درستگی کرتا ہے اور اس کی نگرانی کرتا ہے کہ اگر وہ ضرورت مند ہو، تو اس مال میں سے کھا سکتا ہے۔ یہ حدیث ہارون کی بیان کردہ ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 951]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 2765، صحيح مسلم: 3019۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 582 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1759
نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ، أَنَّ زِيَادًا بَعَثَ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ أَبِي مُوسَى عَلَى بَعْضِ الصَّدَقَاتِ، فَقَالَ لَهُ: " إِنِّي أُنْزِلُكَ نَفْسِي مِنْ هَذَا الْمَالِ بِمَنْزِلَةِ وَالِي الْيَتِيمِ، وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ سورة النساء آية 6، وَلا تَأْتِيَنَّ عَلَى شِغَارٍ إِلا رَدَدْتَهُ، وَلا امْرَأَةٍ عَضَلَهَا وَلِيُّهَا فَتَبْرَحُ زَائِلَةَ الْعَطَنِ حَتَّى تُزَوِّجَهَا فِي الكفاة مِنْ قَوْمِهَا" .
زیاد نے ابو بردہ بن ابی موسیٰ رحمہ اللہ کو کچھ صدقات پر بھیجا اور کہا: ”میں تمہیں اور اپنے آپ کو اس مال میں یتیم کے ولی کی جگہ پر رکھتا ہوں، جو غنی ہو وہ بچ کر رہے اور جو فقیر ہو وہ دستور کے مطابق کھائے، اور کسی شغار پر پہنچو تو اسے رد کر دو، اور جس عورت کو اس کا ولی (نکاح سے) روکے ہوئے ہو اس کے پاس سے نہ ہٹنا یہاں تک کہ اسے اپنی قوم کے ہمسر میں نکاح کر دو۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1759]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں