الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
28. باب ما جاء في العمرى والرقبى
عمریٰ اور رقبیٰ (عطیہ کی مخصوص اقسام) کا بیان
شواہد الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 990 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 990
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7281
المعجم الکبیر للطبرانی: 10925
حدیث نمبر: 990
حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، قَالَ: أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا رُقْبَى، وَلا عُمْرَى، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا، أَوْ أُرْقِبَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ" ، قَالَ: وَالرُّقْبَى: أَنْ يَقُولَ هُوَ لِلآخِرِ مِنِّي وَمِنْكَ، وَالْعُمْرَى: أَنْ يَجْعَلَ لَهُ حَيَاتَهُ أَنْ يَعْمُرَهُ حَيَاتَهُمَا، قَالَ عَطَاءٌ: فَإِنْ أَعْطَاهُ سَنَةً أَوْ سَنَتَيْنِ أَوْ شَيْئًا يُسَمِّيهِ فَهِيَ مَنِيحَةٌ يَمْنَحَهَا إِيَّاهُ لَيْسَ بِعُمْرَى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ رقبی (واپس لینا) جائز ہے اور نہ عمری، جسے عمری یا رقبی دیا گیا، تو وہ چیز زندگی میں بھی اسی کی ہے اور مرنے کے بعد بھی اسی کی ہے، سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رقبی یہ ہے کہ ایک آدمی دوسرے سے کہے: میری طرف سے اور تیری طرف سے (یعنی میں پہلے مر گیا، تو تیری ہے اور تو پہلے مر گیا، تو مجھے واپس مل جائے گی) اور عمری یہ ہے کہ اس کی زندگی تک وہ چیز اسے دے دے۔ عطاء کہتے ہیں: اگر ایک سال یا دو سال یا مقررہ مدت تک کے لیے دے، وہ تحفہ ہے، عمری نہیں ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 990]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح وللحديث شواهد: مصنف عبدالرزاق: 16920، مسند الإمام أحمد: 2/26، سنن النسائي: 3762، سنن ابن ماجه: 2382»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح وللحديث شواهد
حدیث نمبر: 3739
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا تُرْقِبُوا أَمْوَالَكُمْ فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَهُوَ لِمَنْ أُرْقِبَهُ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے مال کا رقبیٰ نہ کرو، اور جس نے کسی چیز کا رقبیٰ کیا تو وہ چیز اسی کی ہو گی جس کو وہ بطور رقبیٰ دی گئی“۔ [سنن نسائي/كتاب الرقبى/حدیث: 3739]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے مال رقبیٰ کی صورت میں نہ دو (کیونکہ وہ واپس نہیں ملیں گے) لیکن اگر کسی شخص نے کوئی چیز رقبیٰ کے طور پر دی تو وہ اسی کی رہے گی جس کو اس نے دی۔“ [سنن نسائي/كتاب الرقبى/حدیث: 3739]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 5756)، مسند احمد (1/250) و یأتي عند المؤلف بأرقام: 3712، 3713، 3714، 3715، 3716) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 3742
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" لَا تَحِلُّ الرُّقْبَى، وَلَا الْعُمْرَى فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ وَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رقبیٰ اور عمریٰ جائز نہیں ہیں ۱؎ لیکن اگر کسی نے کوئی چیز عمریٰ کسی کو دی تو وہ اسی کی ہو جائے گی جسے عمریٰ میں دی گئی ہے، اور جس نے کسی کو کوئی چیز رقبیٰ کی تو وہ چیز اس کی ہو جائے گی جسے اس نے رقبیٰ کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الرقبى/حدیث: 3742]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا: ” «الرُّقْبَىٰ» اور «الْعُمْرَىٰ» حلال نہیں۔ جسے کوئی چیز بطور «عُمْرَىٰ» دی گئی، وہ اسی کی رہے گی اور جس شخص کو کوئی چیز بطور «رُقْبَىٰ» دی گئی، وہ بھی اسی کی رہے گی۔“ [سنن نسائي/كتاب الرقبى/حدیث: 3742]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3739 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ایسا کرنا مصلحتا کسی کے لیے مناسب نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 3743
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" لَا تَصْلُحُ الْعُمْرَى، وَلَا الرُّقْبَى فَمَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا أَوْ أَرْقَبَهُ فَإِنَّهُ لِمَنْ أُعْمِرَهُ وَأُرْقِبَهُ حَيَاتَهُ وَمَوْتَهُ أَرْسَلَهُ حَنْظَلَةُ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ عمریٰ اور رقبیٰ کرنا جائز نہیں، لیکن جس کسی نے کسی کو کوئی چیز عمریٰ یا رقبیٰ میں دی تو جس کو دی ہے وہ چیز اسی کی ہو جائے گی، اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی (یعنی مرنے کے بعد اس کے ورثہ کو ملے گی)۔ حنظلہ نے اس حدیث کو مرسلاً بیان کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الرقبى/حدیث: 3743]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ” «الْعُمْرٰی» ”عمریٰ“ اور «الرُّقْبٰی» ”رقبیٰ“ درست نہیں۔ جس شخص کو عمریٰ دیا گیا ہو، رقبیٰ دیا گیا ہو، وہ اسی کے پاس رہے گا جسے عمریٰ یا رقبیٰ دیا گیا۔ اس کی زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی۔“ (یعنی اس کے ورثاء کو منتقل ہو جائے گا)۔ اس حدیث کو حنظلہ بن ابی سفیان جمحی نے مرسل بیان کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الرقبى/حدیث: 3743]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3739 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 3766
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ".
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کسی کو کوئی چیز عمریٰ میں دی گئی تو وہ اسی کی ہو جائے گی اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی“۔ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3766]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس آدمی کو کوئی چیز بطور عمریٰ دی گئی، وہ زندگی اور موت ہر حال میں اسی کی رہے گی۔“ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3766]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الہبات4 (1625)، (تحفة الأشراف: 2821) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 7281
«لا ترقبوا أموالكم فمن أرقب شيئا فهو لمن أرقبه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنے مال کو رقبیٰ مت بناؤ، جس نے کوئی چیز رقبیٰ کے طور پر دی تو وہ اسی کی ہو جائے گی جسے دی گئی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7281]
”اپنے مال کو رقبیٰ مت بناؤ، جس نے کوئی چیز رقبیٰ کے طور پر دی تو وہ اسی کی ہو جائے گی جسے دی گئی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7281]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن ابن عباس. الإرواء 1609.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10925
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَحِلُّ الرُّقْبَى، وَلَا الْعُمْرَى فَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا أَوْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رقبیٰ اور عمریٰ (کی شرط) جائز نہیں، پس جسے رقبیٰ یا عمریٰ کے طور پر کوئی چیز دی جائے وہ (ہمیشہ کے لیے) اسی کی ہو جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10925]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 39، حدیث 10971»