🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. في بيع (حاضر) لباد
قحط کے زمانے میں شہری کا دیہاتی کے لئے بیع کرنا
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 22167 (کل: 23 مقامات، 15 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 22167
صحیح بخاری: 2158، 2274
صحیح مسلم: 3825
سنن ابوداود: 3439، 3441
سنن نسائی: 4504
سنن ابن ماجہ: 2177
بلوغ المرام: 674
مسند احمد: 3482، 5010، 6417
اللؤلؤ والمرجان: 973
الفتح الربانی: 5893، 5901
الجامع الكامل: 5866
السنن الكبرى للبيهقي: 10902، 10914
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6364
المعجم الکبیر للطبرانی: 10877، 13223، 13488
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5807
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 21291 ترقیم الشثری: -- 22167
حدثنا ابن عيينة ، عن مسلم الخباط سمع ابا هريرة يقول: نهي ان يبيع حاضر لباد. وسمع [ابن] عمر يقول: «لا يبع حاضر لباد» .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الخباط)، وزاد في [هـ]: بعدها (أنه).
(٢) صحيح.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ شہری کا دیہاتی کے لئے بیع کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 22167]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2159، 2140، 2148، 2150، 2151، 2160، 2162، 2723، 2727، 5109، 5110، 5152، 6066، 6601، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4962، 4048، 4050، 4046، 4068، 4069، 4070، 4113، 4115، 4117، 4118، 4961، 4970، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4509 / 6، 3239 / 2، 3240 / 3، 3241 / 4، 3242 / 5، 3288 / 1، 3289 / 2، 3290 / 3، 3293 / 6، 3294 / 7، 3291 / 4، 3292 / 5، 3295 / 1، 3296 / 2، 4499 / 1، 4500 / 2، 4503 / 1، 4501 / 3، 4508 / 5، 4513 / 4، 4514 / 1، 4518 / 2، 4519 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6044، 5336، 5335، 5339، 5337، 5338، 5396، 5397، 5398، 5401، 5402، 5399، 5400، 5407، 5404، 5405، 5406، 6035، 6038، 6036 / 1، 6036 / 2، 6043، 6049، 6048، 6052 / 2، 6053، 9168، 9169، 11736، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11017، 11018، 11019، 10567، 10819، 10818، 10820، 10821، 10825، 10829، 10826، 10827، 10828، 10830، 10834، 10831، 10832، 10833، 10842، 10843، 10848، 10995، 10994، 10996، 11001، 11002، 11007، 11003، 11005، 11006، 11008، 11012، 11009، 11011، 11028، 11026، 11027، 11029، 11030، 11031، 11613، 11765، 14054، 14053، 14055، 14056، 14057، 14058، 14060، 14061، 14141، 14142، 14147، 14547، 17226، والبزار فى «مسنده» برقم: 5503، 9361، 7624، 7732، 7817، 7818، 7824، 8035، 8057، 8165، 8166، 8248، 8312، 8449، 8631 (م)، 8658، 8668، 8778، 8859، 8939، 9222، 9261، 9354، 9613، 9611، 9612، 9741، 9740، 9853، 9863، 9872، 9901، 9906، 9931، 9934، 9971، 10012، 10017، 10018، 10033، 10048، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39280، 17606، 18572، 22165، 22172، 22790، 22788، 23441، 23438، 23546، 38936، 39278، 39277، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5510، 5512، 5511، 5514، 4231، 4232، 4230، 4233، 4234، 4237، 4235، 4236، 4238، 5500، 5501، 5505، 5506، 5516، 5517، 5518، 5519، 5521، 5544، 5547، 5541، 5542، 5543، 5548، 5552، 5549، 5550، 5551، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13280، 13545، 13547، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1408، 1413، 1515، 1519، 1520، 1524، 2563، 2564، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1909 / 493، 1947 / 500، 2517 / 580، 3344 / 680، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 614، 616، 617، 624، 622، 646، 677، 734، 735، 742، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2065، 2066، 2080، 2176، 3437، 3438، 3443، 3444، 3445، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1126، 1125 (م)، 1134، 1190، 1221، 1222، 1251، 1252، 1304، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2221، 2224، 2225، 2595، 2608، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1867، 1929، 2174، 2172، 2175، 2178، 2239، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 647، 650، 651، 652، 653، 654، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3070، 3071، 3074، 3072، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7254، 7368، 7425، 7432، 7497، 7573، 7580، 7639، 7815، 7813، 7940، 7973، 7990، 8215، 8327، 8342، 8843، 9059، 9128، 9232، 9243، 9247، 9326، 9345، 9359، 9389، 9433، 9458، 9521، 9572، 9596، 9631، 9649، 9689، 9717، 9969، 10037، 10065، 10089، 10090، 10097، 10098، 10133، 10142، 10196، 10282، 10378، 10382، 10419، 10460، 10468، 10490، 10510، 10736، 10755، 10799، 10840، 10841، 10863، 10868، 10950، 10998، 11003، 11004، 11040، (2/2127) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2415، 2614، 2644، 2645، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1056، 1057، 1058، 1059، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5884، 5887، 5970، 6049، 6065، 6073، 6078، 6187، 6267، 6317، 6321، 6345، 6514، 6641، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1442، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10753، 10755، 10758، 14858، 14859، 14861، 14862، 14867، 14869، 14872، 14879، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5951، 5949، 5950، 5952، 5953، 5957، 5954، 5956، والطبراني فى «الصغير» برقم: 240، 466، 628، 1013، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 351، 352، 926، 953، 973، 980، 2073، 2400، 3195، 3581، 3993، 4362، 4493، 4681، 4688، 5907، 6235، 6362، 7411، 8540، 8641، ترقيم محمد عوامة: 21291»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2158
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَلَقَّوْا الرُّكْبَانَ، وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ"، قَالَ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا قَوْلُهُ لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ؟ قَالَ: لَا يَكُونُ لَهُ سِمْسَارًا.
ہم سے صلت بن محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالواحد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معمر نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن طاؤس نے، ان سے ان کے باپ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (تجارتی) قافلوں سے آگے جا کر نہ ملا کرو (ان کو منڈی میں آنے دو) اور کوئی شہری، کسی دیہاتی کا سامان نہ بیچے، انہوں نے بیان کیا کہ اس پر میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کا کہ ”کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال نہ بیچے“ کا مطلب کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ مطلب یہ ہے کہ اس کا دلال نہ بنے۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2158]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلہ لے کر آنے والے قافلے سے ملنے کے لیے پیش قدمی نہ کرو اور کوئی مقامی آدمی کسی بیرونی شخص کے لیے خرید و فروخت نہ کرے۔“ راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کا مطلب پوچھا کہ کوئی مقامی کسی بیرونی کے لیے بیع نہ کرے؟ تو انہوں نے فرمایا: اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کا دلال نہ بنے۔ [صحيح البخاري/كتاب البيوع/حدیث: 2158]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2274
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَلَقَّى الرُّكْبَانُ، وَلَا يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ"، قُلْتُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، مَا قَوْلُهُ لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، قَالَ: لَا يَكُونُ لَهُ سِمْسَارًا.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے بیان کیا، ان سے معمر نے بیان کیا، ان سے ابن طاؤس نے، ان سے ان کے باپ نے، اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (تجارتی) قافلوں سے (منڈی سے آگے جا کر) ملاقات کرنے سے منع فرمایا تھا۔ اور یہ کہ شہری دیہاتی کا مال نہ بیچیں، میں نے پوچھا، اے ابن عباس رضی اللہ عنہما! ”شہری دیہاتی کا مال نہ بیچیں“ کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ مراد یہ ہے کہ ان کے دلال نہ بنیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الإجارة/حدیث: 2274]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امر سے منع فرمایا ہے کہ ”بازار میں مال تجارت لانے والوں سے آگے بڑھ کر معاملہ طے کیا جائے۔“ اور فرمایا کہ ”کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال نہ فروخت کرے۔“ راویِ حدیث کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ”کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال فروخت نہ کرے“ اس کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کا دلال نہ بنے۔ [صحيح البخاري/كتاب الإجارة/حدیث: 2274]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1521 ترقیم شاملہ: -- 3825
وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَعَبْدُ بْنُ حميد ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُتَلَقَّى الرُّكْبَانُ، وَأَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ ". قَالَ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا قَوْلُهُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، قَالَ: لَا يَكُنْ لَهُ سِمْسَارًا.
طاوس کے بیٹے نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ باہر نکل کر قافلے والوں سے ملا جائے اور اس سے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع کرے۔ (طاوس نے) کہا: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: آپ کے فرمان: ”کوئی شہری دیہاتی کی طرف سے (بیع نہ کرے)“ کا کیا مفہوم ہے؟ انہوں نے جواب دیا: وہ اس کا دلال نہ بنے۔ [صحيح مسلم/كتاب البيوع/حدیث: 3825]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ”اس سے کہ تجارتی قافلہ کو شہر سے باہر ملا جائے اور اس سے کہ شہری بدوی کے لیے بیع کرے۔“ طاؤوس رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: «حَاضِرٌ لِبَادٍ» کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے جواب دیا: وہ اس کا دلال نہ بنے۔ [صحيح مسلم/كتاب البيوع/حدیث: 3825]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1521
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3439
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ، فَقُلْتُ: مَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ؟، قَالَ: لَا يَكُونُ لَهُ سِمْسَارًا".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کی چیز بیچے، میں (طاؤس) نے کہا: شہری دیہاتی کی چیز نہ بیچے اس کا کیا مطلب ہے؟ تو ابن عباس نے فرمایا: (اس کا مطلب یہ ہے کہ) وہ اس کی دلالی نہ کرے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3439]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ”کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے خرید و فروخت کا کام کرے۔“ (طاؤس رحمہ اللہ کہتے ہیں) میں نے وضاحت چاہی کہ ”اس کا کیا مفہوم ہے؟“ تو انہوں نے کہا کہ ”کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے دلال نہ بنے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3439]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/البیوع 68 (2158)، 71 (2163)، الإجارة 14 (2274)، صحیح مسلم/البیوع6 (1521)، سنن النسائی/البیوع 16 (4504)، سنن ابن ماجہ/التجارات 15 (2177)، (تحفة الأشراف: 5706)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/368) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یعنی بستی والا باہر سے آئے ہوئے تاجر کا دلال بن کر نہ تو اس کے ہاتھ کوئی چیز بیچے اور نہ ہی اس کے لئے کوئی چیز خریدے کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں بستی والوں کا خسارہ ہے، جب کہ باہر سے آنے والا اگر خود خرید و فروخت کرتا ہے تو وہ مسافر ہونے کی وجہ سے بازار میں جس دن پہنچا ہے اسی دن کی قیمت سے خرید و فروخت کرے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2158) صحيح مسلم (1521)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3441
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ سَالِمٍ الْمَكِّيِّ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا حَدَّثَهُ، أَنَّهُ قَدِمَ بِحَلُوبَةٍ لَهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَزَلَ عَلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ:" إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ، وَلَكِنِ اذْهَبْ إِلَى السُّوقِ فَانْظُرْ مَنْ يُبَايِعُكَ، فَشَاوِرْنِي حَتَّى آمُرَكَ أَوْ أَنْهَاكَ".
سالم مکی سے روایت ہے کہ ایک اعرابی (دیہاتی) نے ان سے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں اپنی ایک دودھاری اونٹنی لے کر آیا، یا اپنا بیچنے کا سامان لے کر آیا، اور طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس قیام کیا، تو انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہری کو دیہاتی کا سامان کو بیچنے سے روکا ہے (اس لیے میں تمہارے ساتھ تمہارا دلال بن کر تو نہ جاؤں گا) لیکن تم بازار جاؤ اور دیکھو کون کون تم سے خرید و فروخت کرنا چاہتا ہے پھر تم مجھ سے مشورہ کرنا تو میں تمہیں بتاؤں گا کہ دے دو یا نہ دو۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3441]
جناب سالم مکی سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے ان سے بیان کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اپنی ایک دودھ والی اونٹنی لایا اور سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرا (اور چاہا کہ طلحہ اسے فروخت کر دیں) تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لیے فروخت کرے۔ لیکن تم خود بازار جاؤ اور دیکھو کہ کون تم سے خریدنا چاہتا ہے، پھر مجھ سے مشورہ کر لینا حتیٰ کہ میں تمہیں بتا دوں گا کہ تم نے اس سے سودا کرنا ہے یا نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3441]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5019) (ضعیف الإسناد)» ‏‏‏‏ (اس کی سند میں ایک راوی اعرابی مبہم ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن إسحاق عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 123

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4504
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ , عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَلَقَّى الرُّكْبَانُ , وَأَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ" , قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا قَوْلُهُ حَاضِرٌ لِبَادٍ؟ , قَالَ: لَا يَكُونُ لَهُ سِمْسَارٌ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی آگے جا کر تجارتی قافلے سے ملے، اور کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان بیچے، (راوی طاؤس کہتے ہیں:) میں نے ابن عباس سے کہا: اس قول ”کوئی شہری دیہاتی کا سامان نہ بیچے“ کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا: یعنی شہری دلال نہ بنے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4504]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ: ”کوئی تاجر منڈی اور بازار سے باہر ہی تجارتی قافلے کو ملے یا کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال بیچے۔“ (راویِ حدیث جنابِ طاؤس رحمہ اللہ نے کہا کہ) میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: شہری کو دیہاتی کا مال بیچنے سے روکنے کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ اس کا دلال نہ بنے۔ [سنن نسائي/كتاب البيوع/حدیث: 4504]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/البیوع 68 (2158)، 71 (2163)، الإجارة 14 (2274)، صحیح مسلم/البیوع 6 (1521)، سنن ابی داود/البیوع 47 (3439)، سنن ابن ماجہ/التجارات 15 (2177)، (تحفة الأشراف: 5706)، مسند احمد (1/368) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2177
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ" قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا قَوْلُهُ حَاضِرٌ لِبَادٍ، قَالَ: لَا يَكُونُ سِمْسَارًا.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہری کو دیہاتی کا مال بیچنے سے منع فرمایا ہے۔ طاؤس کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول: «حاضر لباد» کا کیا مفہوم ہے؟ تو انہوں نے کہا: بستی والا باہر والے کا دلال نہ بنے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2177]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ شہر والا دیہات والے کی طرف سے فروخت کرے۔“ حضرت طاؤس رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اس ارشاد کا کیا مطلب ہے کہ ”شہر والا دیہات والے کی طرف سے فروخت نہ کرے؟“ انہوں نے فرمایا: ”یعنی اس کا دلال نہ بنے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب التجارات/حدیث: 2177]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/البیوع 68 (2158)، 71 (2163)، الإجارة 14 (2274)، صحیح مسلم/البیوع 6 (1521)، سنن ابی داود/البیوع 47 (3439)، سنن النسائی/البیوع 16 (4504)، (تحفة الأشراف: 5706)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/368) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 674
وعن طاوس عن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا تلقوا الركبان،‏‏‏‏ ولا يبيع حاضر لباد» ‏‏‏‏ قلت لابن عباس رضي الله عتعالى عنهما: ما قوله صلى الله عليه وآله وسلم لا يبيع حاضر لباد؟ قال: لا يكون له سمسارا. متفق عليه،‏‏‏‏ واللفظ للبخاري.
سیدنا طاؤس نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سامان تجارت لے کر آنے والے قافلوں کو آگے جا کر نہ ملو اور کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان نہ بیچے۔“ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا ”شہری دیہاتی کا سامان فروخت نہ کرے“ کا کیا مطلب ہے؟ انھوں نے فرمایا کہ شہری دیہاتی کا دلال نہ بنے۔ (بخاری و مسلم) اور یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 674]
«وَعَنْ» اور سے – «طَاوُسٍ» طاؤس – «عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس سے – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا» اللہ تعالیٰ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے فرمایا – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا تَلَقَّوُا الرُّكْبَانَ» قافلوں سے (آگے جا کر) نہ ملو – «وَلَا يَبِيعُ حَاضِرٌ» اور نہ بیچے شہری – «لِبَادٍ» دیہاتی کے لیے – «قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ» میں نے ابن عباس سے کہا – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا» اللہ تعالیٰ ان دونوں سے راضی ہو – «مَا قَوْلُهُ» آپ کے فرمان کا کیا مطلب ہے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا يَبِيعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ» شہری دیہاتی کے لیے نہ بیچے؟ – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «لَا يَكُونُ لَهُ سِمْسَارًا» وہ اس کا دلال نہ بنے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَاللَّفْظُ لِلْبُخَارِيِّ» اور الفاظ بخاری کے ہیں۔
اور طاؤس، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”(تجارتی) قافلوں سے آگے جا کر نہ ملو، اور کوئی شہری کسی دیہاتی کا مال نہ بیچے۔“ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان ”شہری دیہاتی کا مال نہ بیچے“ کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا: یعنی وہ اس کا دلال نہ بنے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 674]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب هل يبيع حاضر لباد، حديث:2158، ومسلم، البيوع، باب تحريم بيع الحاضرة للبادي، حديث:1521.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3482
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُتَلَقَّى الرُّكْبَانُ، وَأَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ. قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا قَوْلُهُ:" حَاضِرٌ لِبَادٍ" قَالَ: لَا يَكُونُ لَهُ سِمْسَارًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ شہر کی طرف آنے والے تاجروں سے راستہ ہی میں مل کر اپنی مرضی کے بھاؤ سودا خرید لیا جائے، یا کوئی شہری کسی دیہاتی کی طرف سے خرید و فروخت کرے، راوی نے جب سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کا معنی پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کے لئے دلال نہ بنے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3482]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2158، م: 1521
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں