🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
253. في الرجل يهدي إلى الرجل، أو يبعث إليه
کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 23375 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 23375
مسند احمد: 279
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22406 ترقیم الشثری: -- 23375
حدثنا مروان ، عن معمر ، عن الزهري ، عن السائب بن يزيد قال: قال عمر : كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعطيني العطاء، فاقول: يا رسول الله، اعطه من هو احوج إليه مني! فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خذه ؛ فإما ان تموله، وإما ان تصدق به! وما جاءك من هذا المال وانت غير سائل ولا مشرف فخذه، وما لا فلا تتبعه نفسك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: (العطايا).
(٢) في [ط]: (مسرف).
(٣) رجاله ثقات، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٠٤٥)، وأحمد (٢٨٠)، وأخرجه البخاري (٧١٦٣) من حديث السائب عن حويطب عن عبد اللَّه بن السعدي، وأخرجه مسلم (١٠٤٥) من حديث السائب عن ابن السعدي.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ عطا فرمایا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جو مجھ سے زیادہ ضرورت مند ہے اس کو عطاء فرما دیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لے لو، یا تم اس کو جمع کرتے جاؤ یا پھر اس کو صدقہ کردو۔ جو مال تم کو بغیر سوال کیے اور بنا طلب مل جائے تو اس کو لے لیا کر اور جو بنا مانگے نہ ملے تو اس کے پیچھے مت پڑا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23375]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1473، 7163، 7164، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1045، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3660 / 837، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2364، 2365، 2366، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3405، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 89، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2606 / 4، 2605 / 3، 2603 / 1، 2604 / 2، 2607 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2399، 2396، 2397، 2398، 2400، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1647، 2944، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1688، 1689، 1687، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7982، 12165، 12166، 12167، 13137، 13138، 13291، وأحمد فى «مسنده» برقم: 101، 138، 139، 286، 285، 377، 5852، 5853، والحميدي فى «مسنده» برقم: 21، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 167، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 42، والبزار فى «مسنده» برقم: 110، 244، 245، 271، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20044، 20045، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23378، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3032، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5979، 5978، 5980، 5984، 5985، 5981، 5982، 5983، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1492، ترقيم محمد عوامة: 22406»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 279
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّعْدِيِّ ، قَالَ: قَالَ لِي عُمَرُ : أَلَمْ أُحَدَّثْ أَنَّكَ تَلِي مِنْ أَعْمَالِ النَّاسِ أَعْمَالًا، فَإِذَا أُعْطِيتَ الْعُمَالَةَ لَمْ تَقْبَلْهَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَمَا تُرِيدُ إِلَى ذَاكَ؟ قَالَ: أَنَا غَنِيٌّ، لِي أَعْبُدٌ وَلِي أَفْرَاسٌ، أُرِيدُ أَنْ يَكُونَ عَمَلِي صَدَقَةً عَلَى الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: لَا تَفْعَلْ، فَإِنِّي كُنْتُ أَفْعَلُ مِثْلَ الَّذِي تَفْعَلُ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِينِي الْعَطَاءَ، فَأَقُولُ: أَعْطِهِ مَنْ هُوَ أَفْقَرُ إِلَيْهِ مِنِّي، فَقَالَ:" خُذْهُ، فَإِمَّا أَنْ تَمَوَّلَهُ، وَإِمَّا أَنْ تَصَدَّقَ بِهِ، وَمَا آتَاكَ اللَّهُ مِنْ هَذَا الْمَالِ، وَأَنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ لَهُ وَلَا سَائِلِهِ فَخُذْهُ، وَمَا لَا، فَلَا تُتْبِعْهُ نَفْسَكَ".
ایک مرتبہ عبداللہ بن سعدی رحمہ اللہ خلافت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھ کر فرمایا: کیا تم وہی ہو جس کے متعلق مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ تمہیں عوام الناس کی کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہے لیکن جب تہیں اس کی تنخواہ دی جاتی ہے تو تم اسے لینے سے ناگواری کا اظہار کرتے ہو؟ عبداللہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا جی ہاں! ایسا ہی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا کہ اس سے تمہارا کیا مقصد ہے؟ میں نے عرض کیا: میرے پاس اللہ کے فضل سے گھوڑے اور غلام سب ہی کچھ ہے اور میں مالی اعتبار سے بھی صحیح ہوں، اس لئے میری خواہش ہوتی ہے کہ میری تنخواہ مسلمانوں کے ہی کاموں میں استعمال ہو جائے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسا مت کرو، کیونکہ ایک مرتبہ میں نے بھی یہی چاہا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کچھ دینا چاہتے تو میں عرض کر دیتا کہ یا رسول اللہ! مجھ سے زیادہ جو محتاج لوگ ہیں، یہ انہیں دے دیجئے، اسی طرح ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ مال و دولت عطاء فرمایا، میں نے حسب سابق یہی عرض کیا کہ مجھ سے زیادہ کسی ضرورت مند کو دے دیجئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے لو، چاہے اپنے مال میں اضافہ کرو یا صدقہ کردو اور یاد رکھو! اگر تمہاری خواہش اور سوال کے بغیر کہیں سے مال آئے تو اسے لے لیا کرو، ورنہ اس کے پیچھے نہ پڑا کرو۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 279]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7163، م: 1045
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں