🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 34161 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 34161
مسند احمد: 12834، 12983، 13775
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3860
المعجم الاوسط: 9005
فضائل صحابہ: 679، 715
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32656 ترقیم الشثری: -- 34161
حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرا يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: دخلت الجنة فرايت فيها دارا او قصرا، فسمعت صوتا فقلت: لمن هذا؟ قيل: لعمر، فاردت ان ادخلها فذكرت غيرتك، فبكى عمر وقال: يا رسول الله، اعليك اغار.؟

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٢٢٦)، ومسلم (٢٣٩٤).
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اس میں ایک گھر یا محل دیکھا پس میں نے آواز سنی تو میں نے پوچھا: یہ کس کا ہے؟ جواب دیا گیا: عمر بن خطاب کا۔ پھر میں نے اس میں داخل ہونا چاہا تو مجھے تمہاری غیر ت یاد آگئی۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور فرمایا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غیرت کھاؤں گا؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34161]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3679، 5226، 7024، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2393، 2394، 2457، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6886، 7084، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8071، 8072، 8070، 8178، 8326، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14543، 15233، 15234، 15421، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1825، 1821، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1271، 1272، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1976، 2014، 2063، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1962، ترقيم محمد عوامة: 32656»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12834
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ قَالُوا لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، قَالُوا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ قریش کے ایک نوجوان کا ہے، میں سمجھا کہ وہ میں ہی ہوں، (لیکن) انہوں نے بتایا کہ یہ عمر بن خطاب کا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12834]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12983
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ ، وَحُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ، فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: لِفَتًى مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُهُ لِي، فَإِذَا هُوَ لِعُمَرَ" قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مَنَعَنِي يَا أَبَا حَفْصٍ أَنْ أَدْخُلَهُ إِلَّا مَا أَعْرِفُ مِنْ غَيْرَتِكَ" قَالَ: قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ كُنْتُ أَغَارُ عَلَيْهِ، فَإِنِّي لَمْ أَكُنْ أَغَارُ عَلَيْكَ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مرتبہ میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں سونے کا ایک محل نظر آیا، میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ ایک قریشی نوجوان کا ہے، میں نے پوچھا وہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے اگر تمہاری غیرت کے بارے معلوم نہ ہوتا تو میں ضرور اس میں داخل ہوجاتا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں جس کسی کے سامنے غیرت کا اظہار کروں، آپ کے سامنے نہیں کرسکتا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12983]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13775
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ فَقَالُوا: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، فَقُلْتُ: مَنْ؟ قَالُوا: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک مرتبہ میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں سونے کا ایک محل نظر آیا، میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ ایک قریشی نوجوان کا ہے، میں نے سمجھا کہ وہ میں ہوں اس لئے پوچھا وہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ عنہ،۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13775]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3860
وَعَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي هُوَ، فَقُلْتُ: لِمَنْ؟ قِيلَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا کہ یہ کس کا ہے؟ فرشتوں نے بتایا کہ یہ قریش کے ایک نوجوان کا ہے، مجھے یہ گمان ہوا کہ شاید وہ نوجوان میں ہی ہوں، چنانچہ میں نے پھر دریافت کیا کہ وہ کون ہے؟ تو بتایا گیا کہ یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3860]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 3736)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3848»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9005
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ ، نَا عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عِيسَى ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَشْرَسَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَمَّا أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ رَأَيْتُ فِيهَا قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ لِجِبْرِيلَ: لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ قَالَ: لِرَجُلٍ مِنْ قُرَيْشٍ، فَرَجَوْتُ أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ، فَقُلْتُ: وَمَنْ هُوَ؟ فَقَالَ: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ I "، فَذَكَرَ ذَلِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ ، وَقَالَ: I " فَلَوْلَا مَا عَلِمْتُ مِنْ غَيْرَتِكَ يَا أَبَا حَفْصٍ لَدَخَلْتُهُ I "، فَبَكَى عُمَرُ ، وَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي أَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللهِ؟.
قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ : وَحَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَهُ. غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: وَقَالَ: عُمَرُ غَيُورٌ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللهُ أَغْيَرُ مِنَّا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ اللهِ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَشْرَسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ عِيسَى .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مجھے جنت میں داخل کیا گیا تو میں نے اس میں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے جبریل علیہ السلام سے پوچھا: ”یہ محل کس کا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”قریش کے ایک آدمی کا۔“ مجھے امید ہوئی کہ شاید وہ میں ہی ہوں، چنانچہ میں نے پوچھا: ”وہ کون ہے؟“ تو انہوں نے کہا: ”عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ۔““ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کی اور فرمایا: ”اے ابوحفص! اگر مجھے تمہاری غیرت کا علم نہ ہوتا تو میں اس میں داخل ہو جاتا۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض کیا: ”میرے ماں باپ آپ پر قربان! اے اللہ کے رسول! کیا میں آپ پر غیرت کروں گا؟“
عبداللہ بن عمر رحمہ اللہ نے کہا: ”مجھے زید بن اسلم نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مثل حدیث بیان کی، البتہ اس میں یہ اضافہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر بڑے غیرت مند ہیں، اور میں ان سے بھی زیادہ غیرت والا ہوں، اور اللہ ہم سے بھی زیادہ غیرت والا ہے۔““
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے صرف عبداللہ بن عمر نے روایت کیا ہے اور عبداللہ سے صرف عبدالرحمن بن اشرس نے، اور اس میں سعید بن عیسیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 9005]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: ورجال أحمد رجال الصحيح وزيادة أبي هريرة رواها عن شيخه مقدام بن داود وهو ضعيف وذكر ابن دقيق العيد أنه وثق وبقية رجالها وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 74» »
«قال الهيثمي: رجال أحمد رجال الصحيح وزيادة أبي هريرة رواها عن شيخه مقدام بن داود وهو ضعيف وذكر ابن دقيق العيد أنه وثق وبقية رجالها وثقوا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 74» »
«قال الهيثمي: فيه المقدام بن داود وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 328» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 54، 6887، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2074، 2075، 2076، 2077، 2069، 2073، 2529، 2530، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8073، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3688، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12228، 13031، 13183، 13983، 14055، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3736، 3860، 4182، والبزار فى «مسنده» برقم: 6585، 6586، 7102، 7103، 7495، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32654، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1957، 1960، 1961، 1958، 1959، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9285»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف المقدام بن داود
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 679
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَثَنَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَثَنَا بَهْزٌ، قَثَنَا هَمَّامٌ، نَا قَتَادَةُ ، قَثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، ثُمَّ سِرْتُ هُنَيْئَةً فَرَأَيْتُ قَصْرًا هُوَ أَحْسَنُ مِنَ الْقَصْرِ الْأَوَّلِ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَإِنَّ فِيهِ لِمَنَ الْحُورِ الْعَيْنِ، فَمَا مَنَعَنِي أَنْ أَدْخُلَهُ إِلَّا مَا عَرَفْتُ مِنْ غَيْرَتِكَ يَا أَبَا حَفْصٍ "، فَبَكَى عُمَرُ وَقَالَ: أَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے بتایا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے۔ پھر میں تھوڑی دیر چلا تو میں نے ایک (دوسرا) محل دیکھا جو پہلے محل سے زیادہ خوبصورت تھا، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے عرض کیا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے ہے، اور اس میں بڑی آنکھوں والی حوریں بھی ہیں۔ مجھے اس میں داخل ہونے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس بات کے کہ اے ابوحفص! مجھے آپ کی غیرت کا علم تھا۔“
(یہ سن کر) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ پر غیرت کروں گا؟“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 679]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند البزار برقم: 3343، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14925، 14926، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7926»
«تقدم تخريجه في رقم: 453,462»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 715
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا يَحْيَى، هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، قَالُوا: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا: یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ قریش کے ایک نوجوان کے لیے ہے۔ میں نے گمان کیا کہ وہ نوجوان میں ہی ہوں، تو انہوں نے بتایا: یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح، ومضى برقم ٤٥١ عن انس. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281»
«تقدم تخريجه في رقم: 451»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں