الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
29. كلام ابن عباس ﵁
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کا کلام
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 37505 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
سنن ترمذی: 3245
سنن ابن ماجہ: 4274
مسند احمد: 9821
الفتح الربانی: 11191
المستدرک علی الصحیحین: 8888
الجامع الكامل: 12958
1 تا 10
ترقیم عوامۃ: 35923 ترقیم الشثری: -- 37505
حدثنا شريك ، عن السدي ، عن ابي حكيم البارقي ، عن ابن عباس قال: ونفخ في الصور فصعق من في السماوات ومن في الارض إلا من شاء الله قال: نفخ فيه اول نفخة، فصاروا عظاما ورفاتا، ثم نفخ فيه الثانية: فإذا هم قيام ينظرون.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة أبي حكيم البارقي، وأخرجه اللالكائي ٦/ ١١٦١ (٢١٨٧).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: { وَنُفِخَ فِی الصُّوْرِ فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِی الأَرْضِ إِلاَّ مَنْ شَائَ اللَّہُ } فرمایا: اس دن پہلا صور پھونکا جائے گا تو لوگ ہڈیاں اور ریزے بن جائیں گے پھر اس میں دوسرا صور پھونکا جائے گا: فَإِذَا ہُمْ قِیَامٌ یَنْظُرُونَ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37505]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة أبي حكيم البارقي .، ترقيم محمد عوامة: 35923»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
حدیث نمبر: 3245
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ يَهُودِيٌّ بِسُوقِ الْمَدِينَةِ: لَا وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَى الْبَشَرِ، قَالَ: فَرَفَعَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يَدَهُ فَصَكَّ بِهَا وَجْهَهُ، قَالَ: تَقُولُ هَذَا وَفِينَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ إِلا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ سورة الزمر آية 68 فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ رَفَعَ رَأْسَهُ فَإِذَا مُوسَى آخِذٌ بِقَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ، فَلَا أَدْرِي أَرَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلِي أَمْ كَانَ مِمَّنْ اسْتَثْنَى اللَّهُ، وَمَنْ قَالَ: أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى فَقَدْ كَذَبَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک یہودی نے مدینہ کے بازار میں کہا: نہیں، قسم ہے اس ذات کی جس نے موسیٰ علیہ السلام کو تمام انسانوں میں سے چن لیا، (یہ سنا) تو ایک انصاری شخص نے ہاتھ اٹھا کر ایک طمانچہ اس کے منہ پر مار دیا، کہا: تو ایسا کہتا ہے جب کہ (تمام انسانوں اور جنوں کے سردار) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود ہیں۔ (دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت: «ونفخ في الصور فصعق من في السموات ومن في الأرض إلا من شاء الله ثم نفخ فيه أخرى فإذا هم قيام ينظرون» ”جب صور پھونکا جائے گا آواز کی کڑک سے سوائے ان کے جنہیں اللہ چاہے گا آسمانوں و زمین کے سبھی لوگ غشی کھا جائیں گے، پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا، تو وہ کھڑے ہو کر دیکھتے ہوں گے (کہ ان کے ساتھ) کیا کیا جاتا ہے؟“ (الزمر: ۶۸)، پڑھی اور کہا: سب سے پہلا سر اٹھانے والا میں ہوں گا تو موسیٰ مجھے عرش کا ایک پایہ پکڑے ہوئے دکھائی دیں گے، میں نہیں کہہ سکتا کہ موسیٰ نے مجھ سے پہلے سر اٹھایا ہو گا یا وہ ان لوگوں میں سے ہوں گے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے «إلا من شاء الله» کہہ کر مستثنیٰ کر دیا ہے ۲؎ اور جس نے کہا: میں یونس بن متی علیہ السلام سے بہتر ہوں اس نے غلط کہا ۳؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3245]
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3245]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 15062) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: روز حشر کا یہ واقعہ سنانے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم موسیٰ علیہ السلام کی فضیلیت ذکر کرنا چاہتے ہیں نیز اپنی خاکساری کا اظہار فرما رہے ہیں، اپنی خاکساری ظاہری کرنا دوسری بات ہے، اور فی نفسہ موسیٰ علیہ السلام کا تمام انبیاء کے افضل ہونا اور بات ہے البتہ اس طرح کسی نبی کا نام لے کر آپ کے ساتھ مقابلہ کر کے آپ کی فضیلت بیان کرنے والے کو تاؤ میں آ کر مار دینا مناسب نہیں ہے، آپ نے اس وقت یہی تعلیم دہی ہے۔ ۳؎: حقیقت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے افضل نبی ہیں، اور سیدالأنبیاء و الرسل ہیں، لیکن انبیاء کا آپس میں تقابل عام حالات میں صحیح نہیں ہے، بلکہ خلاف ادب ہے، اس کا تواضح و انکساری اور انبیاء و رسل کی غرض و احترام میں آپ نے ادب سکھایا اور اس طرح کے موازنہ پر تنقید فرمائی۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح تخريج الطحاوية ص // (160 - // 162)
حدیث نمبر: 4274
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: قَالَ رَجُلٌ مِنْ الْيَهُودِ بِسُوقِ الْمَدِينَةِ: وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَى الْبَشَرِ , فَرَفَعَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يَدَهُ فَلَطَمَهُ , قَالَ: تَقُولُ هَذَا وَفِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ إِلا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ سورة الزمر آية 68 , فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ رَفَعَ رَأْسَهُ , فَإِذَا أَنَا بِمُوسَى آخِذٌ بِقَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ , فَلَا أَدْرِي أَرَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلِي , أَوْ كَانَ مِمَّنْ اسْتَثْنَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ , وَمَنْ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى , فَقَدْ كَذَبَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک یہودی نے مدینہ کے بازار میں کہا: اس ذات کی قسم جس نے موسیٰ کو تمام لوگوں سے برگزیدہ بنایا، یہ سن کر ایک انصاری نے اس کو ایک طمانچہ مارا، اور کہا: تم ایسا کہتے ہو جب کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جب اس کا تذکرہ کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: «ونفخ في الصور فصعق من في السموات ومن في الأرض إلا من شاء الله ثم نفخ فيه أخرى فإذا هم قيام ينظرون» ”اور صور پھونکا جائے گا تو زمین و آسمان والے سب بیہوش ہو جائیں گے، سوائے اس کے جس کو اللہ چاہے، پھر دوسرا صور پھونکا جائے گا تب وہ سب کھڑے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں گے“ (سورۃ الزمر: ۶۸)، میں سب سے پہلے اپنا سر اٹھاؤں گا، تو دیکھوں گا کہ موسیٰ (علیہ السلام) عرش کا ایک پایہ تھامے ہوئے ہیں، میں نہیں جانتا کہ انہوں نے مجھ سے پہلے سر اٹھایا، یا وہ ان لوگوں میں سے تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے مستثنیٰ کر دیا ہے، اور جس نے یہ کہا: میں یونس بن متی سے بہتر ہوں تو اس نے غلط کہا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4274]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ کے بازار میں ایک یہودی نے (بات چیت کے دوران میں) کہہ دیا: ”قسم ہے اس ذات کی جس نے موسیٰ علیہ السلام کو منتخب فرما کر انسانوں پر فضیلت دی!“ ایک انصاری صحابی نے ہاتھ اٹھایا اور اس (یہودی) کے منہ پر تھپڑ مار دیا اور کہا: ”تو یہ الفاظ کہتا ہے، حالانکہ ہمارے اندر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ ﴾ [سورة الزمر: 68] ”اور صور میں پھونک ماری جائے گی، تو آسمان اور زمین والے سب بے ہوش ہو جائیں گے، مگر جسے اللہ چاہے، پھر اس میں دوبارہ پھونک ماری جائے گی تو وہ ایک دم کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے۔“ سب سے پہلے سر اٹھانے والا میں ہوں گا، اچانک میں دیکھوں گا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام عرش کے پایوں میں سے ایک پائے کو تھامے کھڑے ہیں۔ معلوم نہیں کہ انہوں نے مجھ سے پہلے (ہوش میں آ کر) سر اٹھا لیا ہو گا یا وہ ان افراد میں شامل ہوں گے جنہیں اللہ نے مستثنیٰ قرار دیا ہے، اور جو شخص کہے کہ میں یونس بن متی علیہ السلام سے افضل ہوں، اس نے جھوٹ کہا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4274]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15076، ومصباح الزجاجة: 1531)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الفضائل 42 (2373) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یونس علیہ السلام سے غلطی ہوئی تھی، لیکن اللہ تعالی نے انہیں معاف کر دیا تھا، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مطلب یہ ہے کہ تمام انبیاء کی شان بڑی ہے اور نبوت اور رسالت کا مرتبہ سب کو حاصل ہے لہذا اپنی رائے سے ایک کو دوسرے پر فضیلت مت دو، بعضوں نے کہا کہ یہ حدیث پہلے کی ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوا کہ آپ تمام انبیاء کے سردار ہیں اور انجیل مقدس میں مذکور ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام نے آپ کے بارے میں فرمایا کہ اس جہاں کا سردار آتا ہے، یا حدیث کا مطلب یہ ہے کہ ایک نبی کو دوسرے نبی پر اس طرح فضیلت مت دو کہ دوسرے نبی کی تحقیر یا توہین نکلے کیونکہ کسی نبی کی تحقیر یا توہین کفر ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
حدیث نمبر: 9821
حَدَّثَنَا يَزِيدُ , أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ يَهُودِيٌّ بِسُوقِ الْمَدِينَةِ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَى الْبَشَرِ. قَالَ: فَلَطَمَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: تَقُولُ هَذَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا. قَالَ: فَأَتَى الْيَهُودِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ إِلا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ سورة الزمر آية 68، قَالَ: " فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يَرْفَعُ رَأْسَهُ، فَإِذَا مُوسَى آخِذٌ بِقَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ فَلَا أَدْرِي أَرَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلِي، أَمْ كَانَ مِمَّنْ اسْتَثْنَى اللَّهُ، وَمَنْ قَالَ أَنِّي خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى، فَقَدْ كَذَبَ" .
گزشتہ سند ہی سے مروی ہے کہ (ایک مرتبہ دو آدمیوں میں " جن میں سے ایک مسلمان اور دوسرا یہودی تھا " تلخ کلامی ہوگئی مسلمان نے اپنی بات پر قسم کھاتے ہوئے کہا کہ اس ذات کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہان والوں پر برگزیدہ کیا اور) یہودی نے قسم کھاتے ہوئے کہہ دیا کہ اس ذات کی قسم جس نے موسیٰ علیہ السلام کو تمام جہان والوں پر برگزیدہ کیا اس پر مسلمان کو غصہ آیا اور اس یہودی کو ایک طمانچہ دے مارا اور اس سے کہا کہ تو یہ بات کہہ رہا ہے جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود ہیں اس یہودی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر سارا واقعہ عرض کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس دن صور پھونکا جائے گا تو زمین و آسمان کی تمام مخلوقات بیہوش ہوجائیں گی سوائے اس کے جسے اللہ چاہے پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا تو سب لوگ دیکھتے بھالتے کھڑے ہوجائیں گے سب سے پہلے مجھے افاقہ ہوگا میں اس وقت دیکھوں گا کہ موسیٰ نے عرش کے پائے کو پکڑ رکھا ہے مجھے معلوم نہیں کہ وہ بھی بیہوش ہونے والوں میں سے ہوں گے کہ انہیں مجھ سے قبل افاقہ ہوگیا یا ان لوگوں میں سے ہوں گے جہنیں اللہ نے مستثنیٰ قرار دیا ہے اور جو شخص یہ کہے کہ میں حضرت یونس علیہ السلام سے بہتر ہوں وہ جھوٹ بولتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9821]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 2411، م: 2373
ترقیم عوامۃ: 32344 ترقیم الشثری: -- 33847
حدثنا علي بن مسهر ، عن محمد بن عمرو ، عن ابي سلمة ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: قال الله: ونفخ في الصور فصعق من في السماوات ومن في الارض إلى قوله: فإذا هم قيام ينظرون فاكون اول من رفع راسه، فإذا موسى آخذ بقائمة من قوائم العرش، فلا ادري ارفع راسه قبلي او كان ممن استثنى الله؟.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (قبلي).
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه البخاري (٧٤٧٢)، ومسلم (٢٣٧٣).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے فرمایا { وَنُفِخَ فِی الصُّوَرِ فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِی الأَرْضِ … فَإِذَا ہُمْ قِیَامٌ یَنْظُرُونَ } کی تفسیر یہ ہے کہ میں سب سے پہلے اپنا سر اٹھاؤں گا کہ موسیٰ علیہ السلام عرش کے پایوں میں سے ایک پایہ پکڑے ہوں گے، مجھے علم نہیں کہ وہ اپنا سر پہلے اٹھائیں گے یا ان لوگوں سے ہوں گے جن کو اللہ مستثنیٰ فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33847]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2411، 3408، 3414، 3416، 4604، 4631، 4813، 4805، 6518، 6517، 7472، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2373، 2376، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6238، 7311، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4144، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7710، 11393، 11394، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4671، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3245، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4274، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7701، 9378، 9956، 10181، 11108، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2654، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6643، والبزار فى «مسنده» برقم: 1682، 7684، 7685، 7938، 8089، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34026، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7115، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1010، 1012، 5350، 5351، ترقيم محمد عوامة: 32344»

إسناده حسن
حدیث نمبر: 11191
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ يَهُودِيٌّ بِسُوقِ الْمَدِينَةِ وَالَّذِي اصْطَفَى مُوسَى عَلَى الْبَشَرِ قَالَ فَلَطَمَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ تَقُولُ هَذَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِينَا قَالَ فَأَتَى الْيَهُودِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ {وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ} [الزمر: 68] قَالَ فَأَكُونُ أَوَّلَ مَنْ يَرْفَعُ رَأْسَهُ فَإِذَا مُوسَى آخِذٌ بِقَائِمَةٍ مِنْ قَوَائِمِ الْعَرْشِ فَلَا أَدْرِي أَرَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلِي أَمْ كَانَ مِمَّنِ اسْتَثْنَى اللَّهُ وَمَنْ قَالَ أَنِّي خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّى فَقَدْ كَذَبَ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ مدینہ منورہ کے بازار میں ایک یہودی نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے موسیٰ کو تمام انسانوں پر فضیلت دی ہے، اس کے یہ الفاظ سن کر غیرت کے مارے ایک انصاری رضی اللہ عنہ نے اسے تھپڑ رسید کر دیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہوتے ہوئے تمہیںیہ کہنے کی جرأت کیسے ہوئی؟ وہ یہودی شکایت لے کر رسول ا للہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواباً اس آیت کی تلاوت کی: {وَنُفِخَ فِی الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِی السَّمٰوَاتِ وَمَنْ فِی الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَآئَ اللّٰہُ ثُمَّ نُفِخَ فِیہِ أُخْرٰی فَإِذَا ہُمْ قِیَامٌیَنْظُرُونَ} … اور صور پہلی بار صور پھونکا جائے گا تو آسمانوں کی مخلوق بے ہوش ہو جائے گی سوائے ان کے جنہیں اللہ چاہئے گا۔ پھر اس میں دوبارہ پھونک ماری جائے گی تو سب لوگ دیکھتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس وقت سب سے پہلے میں ہوش میں آکر سر اٹھاؤں گا، لیکن دیکھوں گا کہ موسیٰ علیہ السلام عرش کے ایک پائے کو پکڑ کر کھڑے ہوں گے، مجھے اس چیز کا علم نہیں ہو گا کہ انھوں نے مجھ سے پہلے ہوش میں آکر سراٹھایا ہو گا یا وہ بے ہوش ہونے سے مستثنیٰ ہونے والوں میں سے ہوں گے۔ اور (یاد رکھو کہ) جس نے یوں کہا کہ میں (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یونس بن متی سے افضل ہوں تو اس نے غلط کہا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11191]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن ماجه: 4274، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9821 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9820»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگرچہ علی الاطلاق تمام انبیاء و رسل سے افضل ہیں، مگر کسی نبی کا نام لے کر کہناکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فلاں نبی سے افضل، اشرف اور برتر ہیں، ایسا کہنے کی اجازت نہیں، اس طرح ایک طرح سے اس نبی کی بے ادبی کا پہلو نکل سکتا ہے۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 8888
حدثنا عبد الله بن سَعْد الحافظ، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب وإبراهيم بن إسحاق وجعفر بن أحمد الحافظ قالوا: حدثنا نَصْر بن علي، حدثنا محمد بن مروان، حدثنا عُمارة بن أبي حَفْصة، عن زيد العَمِّي، عن أبي الصِّدّيق الناجيّ، عن أبي سعيد الخُدْري، عن النبي ﷺ قال:"يكون في أمَّتي المهديُّ، إن قَصُرَ فسبعٌ وإلَّا فتِسعٌ، تَنعَمُ أمّتي فيه نعمةً لم ينعموا مثلَها قطُّ، تُؤْتي الأرضُ أُكُلَها لا تَدَّخِرُ عنهم شيئًا، والمالُ يومئذٍ كُدُوسٌ، يقوم الرجلُ فيقول: يا مهديُّ، أعطِني، فيقول: خُذْ" (3) . [آخر كتاب الفتن] قال الحاكم ﵀: قد رَوَيتُ ما انتهى إليه عِلْمي من فِتَن آخر الزَّمان على لسان المصطفى ﷺ بالأسانيدِ اللائقةِ بشَرْط هذا الكتاب، فأمَّا الشيخانِ ﵄ فإنهما ذَكَرا أهوالَ القيامةِ والحَشْرِ مُدرَجًا في الفِتَن، وجَرَيتُ أنا في ذلك على اختيار الإمام أبي بكر محمد بن إسحاق بن خُزَيمة ﵁ في إفراد ذلك عن الفِتَنِ الدُّنَائيّة (1) ، والله الموفِّقُ لما اخترتُه، وهو حَسْبي ونِعمَ الوكيلُ. [كتاب الأهوال] ﷽ قال اللهُ ﵎: ﴿وَيَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَفَزِعَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ (87) وَتَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً﴾ الآية [النمل: 87 - 88] . وقال عزَّ مِن قائل: ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ﴾ [الزمر: 68] .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں مہدی ہوں گے، اگر ان کی مدت کم ہوئی تو سات سال ورنہ نو سال ہوگی، اس دور میں میری امت ایسی خوشحالی و نعمتوں میں ہوگی کہ ویسی پہلے کبھی نہ ہوئی ہوگی، زمین اپنی تمام پیداوار دے گی اور ان سے کچھ بھی نہیں چھپائے گی، اور اس زمانے میں مال ڈھیروں کی شکل میں (پڑا) ہوگا، کوئی شخص کھڑا ہو کر کہے گا: اے مہدی! مجھے عطا کیجیے، تو وہ کہیں گے: لے لو۔“ [کتاب الفتن کا اختتام] امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
میں نے اپنے علم کے مطابق آخر زمانے کے فتنوں کے بارے میں وہ تمام روایات اس کتاب کی شرائط کے مطابق مناسب اسناد کے ساتھ روایت کر دی ہیں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے مروی تھیں، جہاں تک شیخین کا تعلق ہے تو انہوں نے قیامت کی ہولناکیوں اور حشر کے ذکر کو فتنوں کے باب ہی میں ضمناً ذکر کیا ہے، جبکہ میں نے اس معاملے میں امام ابو بکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ رضی اللہ عنہ کے اختیار کردہ طریقے کی پیروی کی ہے کہ ان ہولناکیوں کو دنیاوی فتنوں سے الگ مستقل بیان کیا جائے، اور اللہ ہی میری اس پسند پر توفیق دینے والا ہے، وہی میرے لیے کافی ہے اور بہترین کارساز ہے۔ [کتاب الاہوال یعنی قیامت کی ہولناکیوں کا بیان] اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿وَيَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَفَزِعَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ وَكُلٌّ أَتَوْهُ دَاخِرِينَ (87) وَتَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً﴾ [سورة النمل: 87 - 88] اور اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ﴾ [سورة الزمر: 68] [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8888]

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف زيد العمِّي» [ترقيم الرساله 8888] [ترقيم الشركة 8780]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 12958
12958- عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه سأل جبريل عليه الصلاة والسلام عن هذه الآية: وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَى فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ [الزمر: ٦٨ ] مَنِ الذين لم يشأ أن يصعقهم؟ قال: هم الشهداء المتقلدون أسيافهم حول عرش الرحمن، تتلقاهم الملائكة يوم القيامة إلى المحشر بنجائب من ياقوت، نمارها ألين من الحرير، مَدُّ خُطاها مد أبصار الرجال، يسيرون في الجنة، يقولون عند طول النزهة: انطلقوا بنا إلى ربنا عز وجل فننظر كيف يقضي بين خلقه، يضحك إليهم إلهي. وإذا ضحك إلى عبد في موطن، فلا حساب عليه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو يعلى –المطالب العالية – (3702) من طريق إسماعيل بن عياش، عن عمر بن محمد، عن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3702
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سَأَلَ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَنْ هَذِهِ الْآيَةِ: وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ إِلا مَنْ شَاءَ اللهُ
مِنَ الَّذِينَ لَمْ يَشَأْ أَنْ يَصْعَقَهُمْ؟ قَالَ: هُمُ الشُّهَدَاءُ الْمُتَقَلِّدُونَ أَسْيَافَهُمْ حَوْلَ عَرْشِ الرَّحْمَنِ، تَتَلَقَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى الْمَحْشَرِ بِنَجَائِبَ مِنْ يَاقُوتٍ نِمَارُهَا أَلْيَنُ مِنَ الْحَرِيرِ، مَدُّ خُطَاهَا مَدُّ أَبْصَارِ الرِّجَالِ، يَسِيرُونَ فِي الْجَنَّةِ يَقُولُونَ عِنْدَ طُولِ النُّزْهَةِ: انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى رَبِّنَا عَزَّ وَجَلَّ، فَنَنْظُرَ كَيْفَ يَقْضِي بَيْنَ خَلْقِهِ يَضْحَكُ إِلَيْهِمْ إِلَهِي، وَإِذَا ضَحِكَ إِلَى عَبْدٍ فِي مَوْطِنٍ، فَلَا حِسَابَ عَلَيْهِ.
(156) وَسَيَأْتِي إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ حَدِيثٌ فِي: الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا الْآيَةَ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ إِلا مَنْ شَاءَ اللهُ﴾ [سورة الزمر: 68] کے متعلق دریافت فرمایا کہ وہ کون لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے صور کی ہولناکی سے بے ہوش ہونے سے محفوظ رکھنے کا ارادہ فرمایا ہے؟ جبریل علیہ السلام نے عرض کیا: ”وہ ایسے شہداء ہیں جو اپنی تلواریں حمائل کیے ہوئے رحمن کے عرش کے گرد موجود ہوں گے، فرشتے قیامت کے دن میدانِ محشر کی طرف ان کا استقبال یاقوت کی ایسی عمدہ اور نجیب اونٹنیوں کے ساتھ کریں گے جن کے زین پوش اور گدے ریشم سے بھی زیادہ نرم ہوں گے، ان کا ایک ایک قدم انسانی نگاہ کی آخری حد تک پڑے گا، وہ جنت میں سیر و تفریح کرتے ہوئے اس طویل خوشگوار سفر کے دوران کہیں گے: «انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى رَبِّنَا عَزَّ وَجَلَّ» ”ہمیں ہمارے رب عزوجل کی بارگاہ میں لے چلو“ تاکہ ہم مشاہدہ کریں کہ وہ اپنی مخلوق کے درمیان کس طرح فیصلہ فرماتا ہے، میرا پروردگار ان کی طرف دیکھ کر تبسم فرمائے گا، اور جب اللہ تعالیٰ کسی بھی مقام پر اپنے بندے کی طرف دیکھ کر تبسم فرما دے (یعنی اپنی رضا کا اظہار فرمائے) تو پھر اس پر کوئی حساب و کتاب نہیں ہوتا۔“
اور ان شاء اللہ تعالیٰ عنقریب جنت کی صفات کے باب میں اس آیت ﴿وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا﴾ [سورة الزمر: 73] کے متعلق بھی حدیث آئے گی۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3702]

تخریج الحدیث: «0»
حدیث نمبر: 4523
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ حَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: إِنَّهُ سَأَلَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ الدَّجَّالِ ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ كُلَّ نَبِيٍّ قَدْ أَنْذَرَ قَوْمَهُ الدَّجَّالَ ، أَلَا وَإِنَّهُ قَدْ أَكَلَ الطَّعَامَ، أَلَا وَإِنِّي عَاهِدٌ إِلَيْكُمْ فِيهِ عَهْدًا لَمْ يَعْهَدْهُ نَبِيٌّ إِلَى أُمَّتِهِ، أَلَا وَإِنَّ عَيْنَهُ الْيُمْنَى مَمْسُوحَةٌ كَأَنَّهَا نُخَاعَةٌ فِي جَانِبِ حَائِطٍ، أَلَا وَإِنَّ عَيْنَهُ الْيُسْرَى كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ، مَعَهُ مِثْلُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ، فَالنَّارُ رَوْضَةٌ خَضْرَاءُ، وَالْجَنَّةُ غَبْرَاءُ ذَاتُ دُخَانٍ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ رَجُلَانِ يُنْذِرَانِ أَهْلَ الْقُرَى، كُلَّمَا دَخَلَا قَرْيَةً أَنْذَرَا أَهْلَهَا، فَإِذَا خَرَجَا مِنْهُ دَخَلَ أَوَّلُ أَصْحَابِ الدَّجَّالِ ، فَيَدْخُلُ الْقُرَى كُلَّهَا غَيْرَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، حُرِّمَتَا عَلَيْهِ، وَالْمُؤْمِنُونَ مُتَفَرِّقُونَ فِي الْأَرْضِ، فَيَجْمَعُهُمُ اللهُ تَعَالَى، فَيَقُولُ رَجُلٌ مِنْهُمْ: وَاللهِ لَأَنْطَلِقَنَّ فَلَأَنْظُرَنَّ هَذَا الَّذِي أَنْذَرَنَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَقُولُ لَهُ أَصْحَابُهُ: إِنَّا لَا نَدَعُكَ تَأْتِيهِ، وَلَوْ عَلِمْنَا أَنَّهُ لَا يَفْتِنُكَ لَخَلَّيْنَا سَبِيلَكَ، وَلَكِنَّا نَخَافُ أَنْ يَفْتِنَكَ فَتَتَّبِعَهُ، فَيَأْبَى إِلَّا أَنْ يَأْتِيَهُ، فَيَنْطَلِقُ حَتَّى إِذَا أَتَى أَدْنَى مَسْلَحَةٍ مِنْ مَسَالِحِهِ أَخَذُوهُ، فَسَأَلُوهُ: مَا شَأْنُهُ؟ وَأَيْنَ يُرِيدُ؟ فَيَقُولُ: أُرِيدُ الدَّجَّالَ الْكَذَّابَ، فَيَقُولُونَ: أَنْتَ تَقُولُ ذَلِكَ؟ فَيَكْتُبُونَ إِلَيْهِ: إِنَّا أَخَذْنَا رَجُلًا يَقُولُ كَذَا وَكَذَا، فَنَقْتُلُهُ، أَمْ نَبْعَثُ بِهِ إِلَيْكَ؟ فَيَقُولُ: أَرْسِلُوا بِهِ إِلَيَّ، فَانْطَلَقُوا بِهِ إِلَيْهِ، فَلَمَّا رَآهُ عَرَفَهُ بِنَعْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: أَنْتَ الدَّجَّالُ الْكَذَّابُ الَّذِي أَنْذَرَنَا مِنْهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ الدَّجَّالُ : أَنْتَ تَقُولُ ذَلِكَ؟ لَتُطِيعَنِّي فِيمَا آمُرُكَ بِهِ، أَوْ لَأَشُقَّنَّكَ شَقَّتَيْنِ، فَيُنَادِي الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ فِي النَّاسِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ هَذَا الْمَسِيحُ الْكَذَّابُ ، فَيَأْمُرُ بِهِ فَمَدَّ رِجْلَيْهِ، ثُمَّ أَمَرَ بِحَدِيدَةٍ، فَوُضِعَتْ عَلَى عَجْبِ ذَنَبِهِ، فَشَقَّهُ شَقَّتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ الدَّجَّالُ لِأَوْلِيَائِهِ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَحْيَيْتُ لَكُمْ هَذَا، أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَبُّكُمْ؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ، فَيَأْخُذُ عَصًا فَيَضْرِبُ بِهَا إِحْدَى شِقَّيْهِ أَوِ الصَّعِيدَ، فَاسْتَوَى قَائِمًا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ أَوْلِيَاؤُهُ صَدَّقُوهُ، وَأَحَبُّوهُ وَأَيْقَنُوا بِهِ أَنَّهُ رَبُّهُمْ وَاتَّبَعُوهُ، فَيَقُولُ الدَّجَّالُ لِلْعَبْدِ الْمُؤْمِنِ: أَلَا تُؤْمِنُ بِي؟ فَقَالَ: أَنَا الْآنَ أَشَدُّ بَصِيرَةً فِيكَ مِنِّي، ثُمَّ نَادَى فِي النَّاسِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ هَذَا الْمَسِيحُ الْكَذَّابُ ، مَنْ أَطَاعَهُ فَهُوَ فِي النَّارِ، وَمَنْ عَصَاهُ فَهُوَ فِي الْجَنَّةِ، فَقَالَ الدَّجَّالُ : لَتُطِيعَنِّي أَوْ لَأَذْبَحَنَّكَ، فَقَالَ: وَاللهِ لَا أُطِيعُكَ أَبَدًا، إِنَّكَ لَأَنْتَ الْكَذَّابُ، فَأَمَرَ بِهِ، فَأُضْجِعَ وَأَمَرَ بِذَبْحِهِ فَلَا يَقْدِرُ عَلَيْهِ، لَا يُسَلَّطُ عَلَيْهِ إِلَّا مَرَّةً وَاحِدَةً، فَأَخَذَ بِيَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، فَأُلْقِيَ فِي النَّارِ، وَهِيَ غَيْرُ ذَاتِ دُخَانٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَلِكَ الرَّجُلُ أَقْرَبُ أُمَّتِي مِنِّي، وَأَرْفَعُهُمْ دَرَجَةً، قَالَ أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قُلْتُ: فَكَيْفَ يَهْلِكُ؟ قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ.
قُلْتُ: إِنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ هُوَ يُهْلِكُهُ؟ قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ، غَيْرَ أَنَّ اللهَ تَعَالَى مُهْلِكُهُ وَمَنْ مَعَهُ، قُلْتُ: فَمَاذَا يَكُونُ بَعْدَهُ؟ قَالَ: حَدَّثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ النَّاسَ يَغْرِسُونَ بَعْدَهُ الْغُرُوسَ، وَيَتَّخِذُونَ مِنْ بَعْدِهِ الْأَمْوَالَ، قُلْتُ: سُبْحَانَ اللهِ أَبْعَدَ الدَّجَّالِ ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَيَمْكُثُونَ فِي الْأَرْضِ مَا شَاءَ اللهُ أَنْ يَمْكُثُوا، ثُمَّ يُفْتَحُ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، فَيُهْلِكُونَ مَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ تَعَلَّقَ بِحِصْنٍ، فَلَمَّا فَرَغُوا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ أَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَقَالُوا: إِنَّمَا بَقِيَ مَنْ فِي الْحُصُونِ وَمَنْ فِي السَّمَاءِ فَيَرْمُونَ بِسِهَامِهِمْ، فَخَرَّتْ عَلَيْهِ مُتَغَيِّرَةً دَمًا، فَقَالُوا: قَدِ اسْتَرَحْتُمْ مِمَّنْ فِي السَّمَاءِ، وَبَقِيَ مَنْ فِي الْحُصُونِ، فَحَاصَرُوهُمْ حَتَّى اشْتَدَّ عَلَيْهِمُ الْحَصَرُ وَالْبَلَاءُ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ أَرْسَلَ اللهُ تَعَالَى عَلَيْهِمْ نَغَفًا فِي أَعْنَاقِهِمْ، فَقَصَمَتْ أَعْنَاقَهُمْ، فَمَالَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ مَوْتَى، فَقَالَ رَجُلٌ: قَتَلَهُمُ رَبُّ الْكَعْبَةِ، قَالَ: إِنَّمَا يَفْعَلُونَ هَذَا مُخَادَعَةً، فَنَخْرُجُ إِلَيْهِمْ فَيُهْلِكُونَا كَمَا أَهْلَكُوا إِخْوَانَنَا، فَقَالَ: افْتَحُوا لِيَ الْبَابَ، فَقَالَ أَصْحَابُهُ: لَا نَفْتَحُ، فَقَالَ: دَلُّونِي بِحَبْلٍ، فَلَمَّا نَزَلَ وَجَدَهُمْ مَوْتَى، فَخَرَجَ النَّاسُ مِنْ حُصُونِهِمْ.
فَحَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ مَوَاشِيَهُمْ جَعَلَهَا اللهُ تَعَالَى لَهُمْ حَيَاةً يَقْتَضِمُونَهَا، مَا يَجِدُونَ غَيْرَهَا، قَالَ: وَحَدَّثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ النَّاسَ يَغْرِسُونَ بَعْدَهُمُ الْغُرُوسَ، وَيَتَّخِذُونَ الْأَمْوَالَ، قَالَ: قُلْتُ: فَسُبْحَانَ اللهِ أَبَعْدَ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَبَيْنَمَا هُمْ فِي تِجَارَاتِهِمْ إِذْ نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ: أَتَى أَمْرُ اللهِ، فَفَزِعَ أَهْلُ الْأَرْضِ حِينَ سَمِعُوا الدَّعْوَةَ، وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، ثُمَّ أَقْبَلُوا عَلَى تِجَارَتِهِمْ وَأَسْوَاقِهِمْ وَصِنَاعَتِهِمْ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ نُودُوا مَرَّةً أُخْرَى: يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَتَى أَمْرُ اللهِ، فَانْطَلَقُوا نَحْوَ الدَّعْوَةِ الَّتِي سَمِعُوا، وَجَعَلَ الرَّجُلُ يَفِرُّ مِنْ غَنَمِهِ وَسِلْعِهِ قِبَلَ الدَّعْوَةِ، إِذْ لَقُوا اللهَ، وَذُهِلُوا فِي مَوَاشِيهِمْ، وَعِنْدَ ذَلِكَ عُطِّلَتِ الْعِشَارُ، فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ يَسْعَوْنَ قِبَلَ الدَّعْوَةِ، إِذْ لَقُوا اللهَ تَعَالَى فِي ظُلَلٍ مِنَ الْغَمَامِ، وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ إِلا مَنْ شَاءَ اللهُ، فَمَكَثُوا مَا شَاءَ اللهُ، ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ مَرَّةً أُخْرَى، فَإِذَا هُمْ قِيَامٌ يَنْظُرُونَ، ثُمَّ تَجِيءُ جَهَنَّمُ لَهَا زَفِيرٌ وَشَهِيقٌ، ثُمَّ يُنَادَى، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
وَقَدْ أَخْرَجَ أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْهُ قِصَّةَ الشَّفَاعَةِ، وَقِصَّةَ بَعْثِ النَّارِ، وَغَيْرَ ذَلِكَ، وَفِي سِيَاقِ هَذَا بَعْضُ مُخَالَفَةٍ وَمَا فِي الصَّحِيحِ أَصَحُّ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے دجال کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلا شبہ ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال کے فتنے سے ڈرایا ہے، خبردار! وہ کھانا کھا چکا ہے، اور یقیناً میں تمہیں اس کے بارے میں ایسی بات بتانے والا ہوں جو کسی نبی نے اپنی امت کو نہیں بتائی؛ آگاہ رہو! اس کی دائیں آنکھ بالکل سپاٹ اور بے نور ہوگی گویا کہ وہ دیوار کے ایک کونے پر لگا ہوا بلغم کا نشان ہے، اور اس کی بائیں آنکھ موتی کی طرح چمکتے ہوئے ستارے جیسی ہوگی، اس کے ساتھ جنت اور دوزخ کی مانند (نمونے) ہوں گے، پس (جسے وہ آگ کہے گا) وہ حقیقت میں ہرا بھرا باغ ہوگا اور جسے وہ جنت کہے گا وہ دھوئیں والی گرد آلود جگہ ہوگی، اس کے آگے دو آدمی ہوں گے جو بستیوں کے رہنے والوں کو خبردار کریں گے، وہ جس بستی میں داخل ہوں گے وہاں کے لوگوں کو (دجال کے فتنے سے) ڈرائیں گے اور جب وہ وہاں سے نکلیں گے تو دجال کے ساتھیوں کا ہراول دستہ داخل ہوگا، وہ مکہ اور مدینہ کے علاوہ تمام بستیوں میں داخل ہوگا کیونکہ یہ دونوں شہر اس پر حرام کر دیے گئے ہیں، اس وقت اہل ایمان زمین میں بکھرے ہوئے ہوں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں ایک جگہ جمع فرما دے گا، ان میں سے ایک شخص کہے گا کہ اللہ کی قسم! میں ضرور جاؤں گا تاکہ اس شخص کو دیکھوں جس سے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈرایا تھا، اس کے ساتھی کہیں گے کہ ہم تمہیں وہاں نہیں جانے دیں گے، اگر ہمیں علم ہوتا کہ وہ تمہیں فتنے میں نہیں ڈالے گا تو ہم تمہارا راستہ نہ روکتے لیکن ہمیں خوف ہے کہ کہیں وہ تمہیں آزمائش میں نہ ڈال دے اور تم اس کی پیروی نہ کر بیٹھو، مگر وہ جانے پر بصر رہے گا، چنانچہ وہ چل پڑے گا یہاں تک کہ جب وہ دجال کی چوکیوں میں سے قریبی چوکی پر پہنچے گا تو پہرے دار اسے پکڑ کر پوچھیں گے کہ تمہارا کیا معاملہ ہے اور کہاں کا ارادہ ہے؟ وہ کہے گا کہ میں اس کذاب دجال کے پاس جانا چاہتا ہوں، وہ کہیں گے کہ کیا تم اسے کذاب کہتے ہو؟ پھر وہ دجال کو لکھ بھیجیں گے کہ ہم نے ایک ایسے شخص کو پکڑا ہے جو اس طرح کی باتیں کر رہا ہے، کیا ہم اسے قتل کر دیں یا آپ کے پاس بھیج دیں؟ وہ کہے گا کہ اسے میرے پاس بھیج دو، پس وہ اسے لے کر دجال کے پاس پہنچیں گے، جب وہ مومن اسے دیکھے گا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی نشانیوں سے اسے پہچان لے گا اور کہے گا کہ تو ہی وہ کذاب دجال ہے جس سے ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈرایا تھا، دجال اس سے کہے گا کہ کیا تو یہ باتیں کرتا ہے؟ اب یا تو تو میری اطاعت کر جس کا میں تجھے حکم دوں یا پھر میں تیرے دو ٹکڑے کر دوں گا، وہ مومن بندہ لوگوں میں پکار کر کہے گا کہ اے لوگو! یہ مسیح کذاب ہے، دجال اسے لٹانے کا حکم دے گا اور پھر لوہے کی ایک آری منگوا کر اس کی ریڑھ کی ہڈی کے نچلے حصے پر رکھ کر اسے دو حصوں میں چیر دے گا، پھر دجال اپنے پیروکاروں سے کہے گا کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر میں اسے دوبارہ زندہ کر دوں تو کیا تم اس بات کا یقین نہیں کر لو گے کہ میں تمہارا رب ہوں؟ وہ کہیں گے کہ جی ہاں! پھر وہ ایک لاٹھی لے کر اس کے ایک ٹکڑے کو یا زمین کو مارے گا تو وہ شخص دوبارہ صحیح سلامت کھڑا ہو جائے گا، جب اس کے ماننے والے یہ دیکھیں گے تو اس کی تصدیق کریں گے اور اسے اپنا رب مان کر اس کی محبت میں مبتلا ہو جائیں گے، پھر دجال اس مومن بندے سے کہے گا کہ کیا اب بھی مجھ پر ایمان نہیں لاتا؟ وہ کہے گا کہ اب تو میری بصیرت تیرے بارے میں پہلے سے بھی زیادہ پختہ ہو گئی ہے، پھر وہ لوگوں میں پکارے گا کہ اے لوگو! یہ مسیح کذاب ہے، جو اس کی اطاعت کرے گا وہ آگ میں جائے گا اور جو اس کی نافرمانی کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا، دجال کہے گا کہ تو میری اطاعت کر ورنہ میں تجھے ذبح کر دوں گا، وہ کہے گا کہ اللہ کی قسم! میں کبھی تیری اطاعت نہیں کروں گا، تو ہی وہ کذاب ہے، دجال اسے لٹانے اور ذبح کرنے کا حکم دے گا لیکن وہ اسے ذبح نہیں کر پائے گا کیونکہ اسے صرف ایک ہی بار اس پر تسلط دیا گیا تھا، پھر وہ اسے ہاتھ پاؤں سے پکڑ کر اس آگ میں پھینک دے گا جو بغیر دھوئیں کے (باغ) ہوگی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص میری امت میں میرے سب سے زیادہ قریب اور بلند مرتبے والا ہوگا، ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ پھر دجال کیسے ہلاک ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے
میں نے عرض کیا: کیا عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام اسے ہلاک کریں گے؟ ابوسعید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ بہتر جانتا ہے، البتہ اللہ تعالیٰ اسے اور اس کے ساتھیوں کو ہلاک کرنے والا ہے، میں نے پوچھا کہ اس کے بعد کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا تھا کہ لوگ اس کے بعد درخت لگائیں گے اور مال و دولت جمع کریں گے، میں نے حیرت سے کہا کہ سبحان اللہ! کیا دجال کے بعد بھی ایسا ہوگا؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں! وہ زمین میں جتنا عرصہ اللہ چاہے گا قیام کریں گے، پھر یاجوج و ماجوج کھول دیے جائیں گے، وہ زمین میں موجود تمام لوگوں کو ہلاک کر دیں گے سوائے ان کے جو قلعوں میں پناہ گزین ہوں گے، جب وہ اہل زمین سے فارغ ہو جائیں گے تو ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر کہیں گے کہ اب صرف وہ بچے ہیں جو قلعوں میں ہیں یا آسمان میں ہیں، پھر وہ اپنے تیر آسمان کی طرف چلائیں گے جو خون آلود ہو کر واپس گریں گے، وہ کہیں گے کہ تم نے آسمان والوں سے بھی نجات پا لی ہے اب صرف قلعوں والے باقی ہیں، وہ ان کا محاصرہ کر لیں گے یہاں تک کہ محصورین پر تنگی اور آزمائش شدید ہو جائے گی، اسی دوران اللہ تعالیٰ ان (یاجوج ماجوج) کی گردنوں میں کیڑے پیدا کر دے گا جو ان کی گردنیں توڑ دیں گے اور وہ مردہ ہو کر ایک دوسرے پر ڈھیر ہو جائیں گے، ایک شخص (قلعہ سے) پکارے گا کہ رب کعبہ کی قسم! اللہ نے انہیں مار دیا، لوگ کہیں گے کہ وہ ایسا ہمیں دھوکہ دینے کے لیے کر رہے ہیں، اگر ہم باہر نکلے تو وہ ہمیں بھی ہلاک کر دیں گے جیسے ہمارے بھائیوں کو کیا، وہ شخص کہے گا کہ میرے لیے دروازہ کھولو، ساتھی انکار کریں گے تو وہ کہے گا کہ مجھے رسی سے نیچے لٹکا دو، جب وہ نیچے اترے گا تو انہیں مردہ پائے گا، تب لوگ قلعوں سے باہر نکل آئیں گے
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا کہ اللہ تعالیٰ ان کے چوپایوں کے لیے یاجوج ماجوج کے اجسام کو خوراک بنا دے گا جسے وہ چریں گے اور انہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا کہ لوگ اس کے بعد باغات لگائیں گے اور مال و دولت اکٹھا کریں گے، میں نے عرض کیا کہ سبحان اللہ! کیا یاجوج ماجوج کے بعد بھی؟ فرمایا کہ ہاں! پس وہ اپنی تجارتوں میں مصروف ہوں گے کہ اچانک آسمان سے ایک پکارنے والا پکارے گا کہ اللہ کا حکم (قیامت) آگیا ہے، اہل زمین یہ پکار سن کر گھبرا جائیں گے اور ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے، پھر دوبارہ اپنی تجارت، بازاروں اور کام کاج میں جت جائیں گے، اسی دوران انہیں پھر پکارا جائے گا کہ اے لوگو! اللہ کا حکم آگیا ہے، پس وہ اس پکار کی طرف چل پڑیں گے اور آدمی اپنی بھیڑ بکریوں اور سامان تجارت کو چھوڑ کر اس آواز کی سمت بھاگے گا یہاں تک کہ وہ اللہ سے جا ملیں گے اور اپنے چوپایوں سے غافل ہو جائیں گے، اس وقت ﴿وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ﴾ [سورة التكوير: 4] ”اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں (اپنے حال پر) چھوڑ دی جائیں گی“ والا معاملہ ہوگا، وہ اس پکار کی طرف دوڑ رہے ہوں گے کہ اچانک اللہ تعالیٰ کے حضور اس حال میں پیش ہوں گے کہ ﴿فِي ظُلَلٍ مِنَ الْغَمَامِ﴾ [سورة البقرة: 210] ”بادلوں کے سائبانوں میں (اللہ کا عذاب یا فیصلہ آئے گا)“ اور صور پھونک دیا جائے گا، پس ﴿فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللَّهُ﴾ [سورة الزمر: 68] ”پس جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں وہ سب بے ہوش (یا فنا) ہو جائیں گے سوائے ان کے جنہیں اللہ چاہے“، پھر وہ جتنا عرصہ اللہ چاہے گا اسی حال میں رہیں گے، پھر دوبارہ صور پھونکا جائے گا تو وہ اچانک کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے، پھر جہنم لائی جائے گی جس کی چنگھاڑنے اور جوش مارنے کی آوازیں آ رہی ہوں گی، پھر منادی کی جائے گی، اور آگے لمبی حدیث ذکر کی
اس حدیث کا شفاعت اور جہنم میں بھیجے جانے والا قصہ اصحاب سنن نے بھی روایت کیا ہے، البتہ اس سیاق میں کچھ اختلاف موجود ہے اور جو صحیحین (بخاری و مسلم) میں ہے وہ زیادہ صحیح ہے، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4523]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: وَقَدْ أَخْرَجَ أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْهُ قِصَّةَ الشَّفَاعَةِ، وَقِصَّةَ بَعْثِ النَّارِ، وَغَيْرَ ذَلِكَ، وَفِي سِيَاقِ هَذَا بَعْضُ مُخَالَفَةٍ وَمَا فِي الصَّحِيحِ أَصَحُّ، وَبِاللهِ التَّوْفِيقُ .»
«قال ابن حجر: في إسناده عطية وهو ضعيف (فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 13، ص 110)»
«0»
«قال ابن حجر: في إسناده عطية وهو ضعيف (فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 13، ص 110)»
«0»
الحكم على الحديث:
في إسناده ضعف