الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
12. إسلام أبي ذر ﵁
سیدنا ابو ذررضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 39358 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39358
فضائل صحابہ: 1679
ترقیم عوامۃ: 37753 ترقیم الشثری: -- 39358
حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا سلمان بن المغيرة قال: حدثنا حميد بن هلال قال: حدثنا عبد الله بن الصامت عن ابي ذر قال: خرجنا من قومنا غفار انا واخي انيس وامنا، وكانوا يحلون الشهر الحرام، فانطلقنا حتى نزلنا على خال لنا ذي مال وذي هيئة طيبة، قال: فاكرمنا خالنا واحسن إلينا، فحسدنا قومه فقالوا: إنك إذا خرجت من اهلك خالف إليهم انيس، قال: فجاء خالنا فنثى علينا ما قيل له، قال: قلت: اما ما مضى من معروفك فقد كدرته! ولا جماع لك فيما بعد، قال: فقربنا صرمتنا فاحتملنا عليها، قال: وغطى راسه، فجعل يبكي.
[2] - قال: فانطلقنا حتى نزلنا بحضرة مكة، قال: فنافر انيس عن صرمتنا وعن مثلها، قال: فاتيا الكاهن، فخير انيسا، قال: فاتانا انيس بصرمتنا ومثلها معها.
[3] - قال: وقد صليت - يا ابن اخي - قبل ان القى رسول الله صلى الله عليه وسلم بثلاث سنين، قال: قلت: لمن؟ قال: لله، قال: قلت: فاين كنت توجه، قال: حيث وجهني الله اصلي عشاء حتى إذا كان آخر الليل القيت كاني خفاء حتى تعلوني الشمس.
[4] - قال: قال انيس: لي حاجة بمكة فاكفني حتى آتيك، قال: فانطلق فراث علي، ثم اتاني فقلت: ما حبسك؟ قال: لقيت رجلا بمكة على دينك يزعم ان الله ارسله، قال: قلت: فما يقول الناس له؟ قال: يزعمون انه ساحر، وانه كاهن، وانه شاعر، قال انيس: فوالله لقد سمعت قول الكهنة فما هو بقولهم، ولقد وضعت قوله على اقراء الشعر فلا يلتئم على لسان احد انه شعر، والله إنه لصادق وإنهم لكاذبون - وكان انيس شاعرا.
[5] - قال: قلت: اكفني اذهب فانظر، قال: نعم، وكن من اهل مكة على حذر ؛ فإنهم قد شنفوا له وتجهموا له، قال: فانطلقت حتى قدمت مكة، قال: فتضيفت رجلا منهم، قال: قلت: اين [هذا] الذي تدعونه الصابئ؟ قال: فاشار إلي، قال: الصابئ! قال: فمال علي اهل الوادي بكل مدرة وعظم، حتى خررت مغشيا علي، قال: فارتفعت حين ارتفعت وكاني نصب احمر، قال: فاتيت زمزم فغسلت عني الدماء، وشربت من مائها.
[6] - قال: فبينما اهل مكة في ليلة قمراء إضحيان إذ ضرب الله على اصمختهم، قال: فما يطوف بالبيت احد منهم غير امراتين، قال: فاتتا علي وهما يدعوان إسافا ونائلة، قلت: انكحا احدهما الاخرى، قال: فما ثناهما ذلك عن قولهما، قال: فاتتا علي، فقلت: هن مثل الخشبة غير اني لم اكن، قال: فانطلقتا تولولان وتقولان: لو كان هاهنا احد من انفارنا!.
7 - قال: فاستقبلهما رسول الله صلى الله عليه وسلم وابو بكر وهما هابطان من الجبل، قال: ما لكما؟ قالتا: الصابئ بين الكعبة واستارها، قالا: ما قال لكما؟ قالتا: قال لنا كلمة تملا الفم.
[8] - قال: وجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى انتهى إلى الحجر فاستلمه هو وصاحبه، قال: وطاف بالبيت ثم صلى صلاته، قال: فاتيته حين قضى صلاته، قال: فكنت اول من حياه بتحية الإسلام، قال: «وعليك ورحمة الله ممن انت؟ قلت: من غفار، قال: فاهوى بيده نحو راسه، قال: قلت: في نفسي كره اني انتميت إلى غفار، قال: فذهبت آخذ بيده، قال: فقدعني صاحبه، وكان اعلم به مني، فرفع راسه، فقال: متى كنت هاهنا؟ قال: قلت: قد كنت هاهنا منذ عشر من بين يوم وليلة، قال: فمن كان يطعمك؟ قال: قلت: ما كان لي طعام غير ماء زمزم فسمنت حتى تكسرت عكن بطني، وما وجدت على كبدي سخفة جوع، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنها مباركة إنها طعام طعم، قال: فقال صاحبه: ائذن لي في إطعامه الليلة.
[9] - فانطلق رسول الله صلى الله عليه وسلم وابو بكر فانطلقت معهما، قال: ففتح ابو بكر بابا، فقبض لي من زبيب الطائف، قال: فذاك اول طعام اكلته بها، قال: فلبثت ما لبثت او غبرت ثم لقيت رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إني قد وجهت إلى ارض ذات نخل - ولا احسبها إلا يثرب - فهل انت مبلغ عني قومك ؛ لعل الله ان ينفعهم بك، وان ياجرك فيهم» ؟ قلت: نعم.
[10] - فانطلقت حتى اتيت انيسا فقال: ما صنعت؟ قلت: صنعت اني اسلمت وصدقت، قال انيس: وما بي رغبة عن دينك، إني قد اسلمت وصدقت، قال: فاتينا امنا، فقالت: ما بي رغبة عن دينكما، فإني قد اسلمت وصدقت، قال: فاحتملنا حتى اتينا قومنا غفارا قال: فاسلم بعضهم قبل ان يقدم رسول الله صلى الله عليه وسلم المدينة، قال: وكان يؤمهم إيماء بن رحضة وكان سيدهم، قال: وقال بقيتهم إذا قدم رسول الله صلى الله عليه وسلم: اسلمنا، قال: فقدم رسول الله صلى الله عليه وسلم المدينة فاسلم بقيتهم.
[11] - قال: وجاءت اسلم فقالوا: إخواننا نسلم على الذي اسلموا عليه، قال: فاسلموا، قال: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «غفار غفر الله لها، واسلم سالمها الله» .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ق].
(٢) في [جـ]: (سلمى).
(٣) في [ص]: (مخففة).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) أي: حدثنا، وفي [س]: (فثنى).
(٦) في [ط، هـ]: (مثلنا).
(٧) في [س]: زيادة (ولو).
(٨) في [س]: (تعلموني).
(٩) سقط من: [ق، هـ].
(١٠) في [جـ، س، ي]: (انطلق).
(١١) في [جـ]: (قولهم).
(١٢) في [جـ]: (الشعراء).
(١٣) في [س، ط، هـ]: (شاعر).
(١٤) في [هـ]: (نعيم).
(١٥) في [ق]: (أضمغتهم).
(١٦) في [جـ، س]: (إحداهما).
(١٧) في [أ، ب]: (فأتيا).
(١٨) في [ي]: (لهن).
(١٩) في [س]: (الحنشة).
(٢٠) في [أ، ب]: (أن).
(٢١) في [س، هـ]: (تولان).
(٢٢) في [ق]: (قال).
(٢٣) في [جـ، س، ع]: (الإسلام).
(٢٤) في [أ، ب، س]: (فقال).
(٢٥) أي: منعني، وفي [أ، ب]: (قدعني)، وفي [ق]: (ففدعني).
(٢٦) في [س، هـ]: (فانطلقت).
(٢٧) في [أ، ب، جـ]: (معهم).
(٢٨) سقط من: [ي].
(٢٩) سقط من: [ي].
(٣٠) في [أ، ب، ق]: زيادة (قال).
(٣١) في [ط، ق، هـ]: (فأتيت).
(٣٢) في [أ، ب:] (فقال).
(٣٣) في [أ، ب، جـ، س]: تكرر.
(٣٤) في [أ، ب]: (رخصة)، وفي [س]: (رخضة).
(٣٥) سقط من: [أ، ب].
(٣٦) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٤٧٣)، وأحمد (٢١٥٢٥).
حضرت ابو ذر بیان فرماتے ہیں کہ میں، میرا بھائی اُنیس اور میری والدہ ہم اپنی قوم غفار سے نکلے۔ قوم والے حرمت والے مہینوں کو حلال سمجھتے تھے۔ پس ہم چل دیئے یہاں تک کہ ہم اپنے ایک مالدار اور اچھی حالت والے ماموں کے ہاں اترے۔ فرماتے ہیں: انہوں نے ہمارا اکرام کیا اور ہمارے ساتھ اچھا معاملہ کیا۔ ان کی قوم ہم سے حسد کرنے لگی اور انہوں نے کہا۔ اگر تم اپنے اہل خانہ سے نکلو تو انیس ان کے ساتھ تمہارے (معاملہ کے) برخلاف معاملہ کرے گا۔ ابو ذر کہتے ہیں۔ پس ہمارے ماموں ہمارے پاس آئے اور جو انہیں کہا گیا تھا انہوں نے وہ ہمیں بیان کردیا۔ ابو ذر کہتے ہیں: میں نے کہا: آپ نے پہلے جو اچھا کام کیا تھا (اکرام اور احسان) آپ نے (اب) اس کو مکدر کردیا ہے (ہم) آپ کے پاس اب کے بعد جمع نہیں ہوں گے۔ فرماتے ہیں کہ ہم اپنے اونٹوں کے قریب ہوئے اور ہم ان پر سوار ہوگئے۔ ابو ذر کہتے ہیں۔ انہوں نے (ماموں نے) اپنا سر ڈھانپ لیا اور رونا شروع کردیا۔ 2۔ ابو ذر کہتے ہیں: ہم چلتے رہے یہاں تک کہ ہم شہر مکہ میں آ کر اترے۔ ابو ذر کہتے ہیں۔ پس انیس نے اپنے اونٹوں کے گلہ اور ویسے ہی دوسرے اونٹوں کے گلہ کے درمیان مفاخرت کی۔ ابو ذر کہتے ہیں۔ پھر وہ دونوں (اُنیس اور دوسرے گلہ کا مالک) ایک کاہن کے پاس گئے تو اس نے انیس کو درست قرار دیا۔ فرماتے ہیں کہ پھر انیس ہمارے پاس اپنے اونٹوں کا گلہ اور اسی جیسا ایک اور گلہ لے کر آئے۔ 3۔ ابو ذر فرماتے ہیں: اے بھتیجے! تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ملاقات کرنے سے تین سال قبل نماز پڑھی ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا۔ (آپ نے) کس کے لئے نماز پڑھی؟ انہوں نے فرمایا: اللہ کے لئے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: آپ کس طرف رُخ کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: جس طرف اللہ تعالیٰ میرا رُخ فرما دیتے میں عشاء پڑھ لیتا۔ یہاں تک کہ جب رات کا آخری حصہ ہوتا تو میں یوں پایا جاتا جیسا کہ میں چادر ہوں یہاں تک کہ مجھ پر سورج بلند ہوتا۔ 4۔ ابو ذر فرماتے ہیں کہ (مجھے) اُنیس نے کہا: مجھے مکہ میں کام ہے پس تم میرے واپس آنے تک میری ذمہ داریاں نبھاؤ۔ فرماتے ہیں: پس وہ چلے گئے اور انہوں نے دیر کردی۔ میرے پاس آئے اور میں نے کہا: تمہیں کس چیز نے روکے رکھا؟ انہوں نے کہا: میں نے مکہ میں ایک آدمی سے ملاقات کی ہے جو تیرے (والے) دین پر ہے اور اس کا خیال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو رسول بنایا ہے۔ ابو ذر کہتے ہیں۔ میں نے پوچھا: لوگ انہیں کیا کہتے ہیں؟ اُنیس نے کہا: لوگوں کا گمان یہ ہے کہ وہ جادو گر ہے، وہ کاہن ہے، اور وہ شاعر ہے۔ اُنیس نے کہا: بخدا! میں نے کاہنوں کا کلام سُنا (ہوا) ہے لیکن وہ (کلام) کاہنوں کا کلام نہیں ہے۔ اور میں نے ان کے کلام کو شعر کی انواع میں رکھ کر دیکھا ہے تو وہ کسی کی زبان سے (بھی) شعر کے طور پر اداء ہونا مشکل ہے۔ بخدا! وہ آدمی سچا ہے اور لوگ جھوٹے ہیں۔ حضرت انیس شاعر (بھی) تھے۔ 5۔ ابو ذر کہتے ہیں: میں نے کہا: تم میری جگہ کفایت (ذمہ داری) کرو۔ میں جا کر دیکھتا ہوں۔ بھائی نے کہا: ٹھیک ہے۔ لیکن اہل مکہ سے بچ کر رہنا کیونکہ وہ اس آدمی کو ناپسند کرتے ہیں اور ان کے ساتھ بد کلامی سے پیش آتے ہیں ابو ذر فرماتے ہیں۔ میں چل دیا یہاں تک کہ میں مکہ میں پہنچا۔ فرماتے ہیں۔ میں ان میں سے ایک آدمی کے پاس مہمان بن گیا۔ فرماتے ہیں میں نے پوچھا: وہ شخص کہاں ہے جس کو تم صابی کہہ کر پکارتے ہو۔ ابو ذر فرماتے ہیں: اس نے (لوگوں کو) میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا۔ (پکڑو اس) صابی کو۔ ابو ذر فرماتے ہیں کہ پس اہل وادی نے مجھ پر مٹی کے ڈھیلے اور ہڈی وغیرہ ہر چیز کے ساتھ برس پڑے یہاں تک کہ میں بےہوش ہو کر گرپڑا۔ فرماتے ہیں: پس جب مجھ سے اٹھا گیا۔ میں اٹھا۔ تو (مجھے یوں لگا) گویا کہ میں سُرخ تصویر ہوں۔ ابو ذر فرماتے ہیں۔ پس میں زمزم کے پاس آیا اور میں نے خود سے خون کو دھویا اور مائِ زمزم کو پیا۔ 6۔ ابو ذر کہتے ہیں؛: پس ایک روشن و صاف چاندنی رات کو اللہ تعالیٰ نے اہل مکہ پر نیند طاری کردی۔ فرماتے ہیں: اہل مکّہ میں سے دو عورتوں کے سوا کوئی بیت اللہ کا طواف کرنے نہ آیا۔ ابو ذر کہتے ہیں: وہ دونوں عورتیں میرے پاس آئیں جبکہ وہ اساف اور نائلہ کو پکار رہی تھیں۔ میں نے کہا: ان دونوں میں سے ایک کا نکاح دوسرے سے کردو۔ فرماتے ہیں: یہ بات (بھی) انہیں ان کی گفتگو سے نہ روک سکی۔ فرماتے ہیں: پھر دو نوں میرے پاس آئیں تو میں نے کہا: لکڑی کی طرح ہیں۔ یہ بات میں نے صاف صاف کہہ دی۔ ابو ذر کہتے ہیں: پس وہ دونوں عورتیں چل پڑیں۔ چیخ و پکار کرتی ہوئی کہتی جا رہی تھیں۔ اگر یہاں پر ہماری قوم میں سے کوئی ہوتا۔ 7۔ ابو ذر کہتے ہیں: ان عورتوں کو آگے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر ملے جبکہ یہ دونوں حضرات پہاڑ سے اتر رہے تھے۔ انہوں نے پوچھا: تم دونوں کو کیا ہوا؟ عورتوں نے کہا: صابی کعبہ اور اس کے پردوں کے درمیان ہے۔ ان دونوں حضرات نے پوچھا: اس نے تم سے کیا کہا؟ عورتوں نے کہا: اس نے ہم سے ایسی بات کہی ہے جو منہ بھر دیتی ہے۔ 8۔ ابو ذر کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے یہاں تک کہ حجر اسود تک پہنچے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور آپ کے ساتھی نے اس کا استلام کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کیا پھر اپنی نماز پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پوری کرچکے تو میں آپ کے پاس آیا اور میں سب سے پہلا شخص تھا جس نے آپ کو سلام کا تحفہ پیش کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وعلیک ورحمۃ اللہ، تم کن میں سے ہو؟ میں نے عرض کیا: غفار سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ اپنے سر کی طرف جھکایا۔ میں نے اپنے دل میں کہا: آپ کو یہ بات ناپسند ہوئی کہ میں نے خود کو غفار کی طرف منسوب کیا۔ میں آپ کا ہاتھ پکڑنے لگا تو آپ کے ساتھی نے مجھے روک دیا اور وہ آپ کو مجھ سے زیادہ جاننے والے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: تم یہاں کب سے ہو؟ میں نے عرض کیا: میں یہاں دس دن رات سے ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کھانا کون کھلاتا تھا؟ میں نے عرض کیا: میرے پاس زمزم کے پانی کے سوا کوئی کھانا نہیں تھا، پس میں موٹا ہوگیا یہاں تک کہ میرے پیٹ کی سلوٹیں پڑ گئیں اور میں نے اپنے جگر پر بھوک کی کمزوری محسوس نہیں کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ مبارک ہے، یہ سیر کرنے والا کھانا ہے۔ 9۔ آپ کے ساتھی نے عرض کیا: آج رات مجھے اس کو کھانا کھلانے کی اجازت دیجئے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر چل دیئے اور میں بھی ان دونوں کے ساتھ چل دیا۔ حضرت ابوبکر نے ایک دروازہ کھولا اور میرے لئے طائف کی کشمش مٹھی میں نکالی۔ یہ پہلا کھانا تھا جو میں نے وہاں کھایا۔ 10۔ پھر میں جتنا عرصہ ٹھہرا ٹھہرا رہا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے کھجوروں والی ایک زمین کی طرف رخ کرایا گیا ہے، میرا خیال ہے کہ وہ یثرب ہی ہے۔ کیا تم میری طرف سے اپنی قوم کو پہنچا دو گے؟ شاید اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعہ انہیں نفع دے اور ان کے بارے میں تمہیں اجر دے۔ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ میں چل دیا یہاں تک کہ اُنیس کے پاس آیا۔ انہوں نے پوچھا: تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: میں نے یہ کیا کہ میں اسلام لے آیا اور میں نے تصدیق کرلی۔ اُنیس نے کہا: مجھے تمہارے دین سے کوئی بےرغبتی نہیں، میں بھی اسلام لے آیا اور میں نے بھی تصدیق کرلی۔ ہم اپنی والدہ کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: مجھے تم دونوں کے دین سے کوئی بےرغبتی نہیں، میں بھی اسلام لے آئی اور میں نے بھی تصدیق کرلی۔ 11۔ ابو ذر کہتے ہیں: پھر ہم نے سامان لادا یہاں تک کہ اپنی قوم غفار کے پاس آئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدینہ تشریف لانے سے پہلے ان میں سے کچھ لوگ اسلام لے آئے۔ ایماء بن رحضہ انہیں نماز پڑھاتے تھے اور وہ ان کے سردار تھے۔ ان میں سے باقی لوگوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائیں گے تو ہم اسلام لے آئیں گے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو ان میں سے باقی لوگ بھی اسلام لے آئے۔ اور قبیلہ اسلم کے لوگ آئے اور کہنے لگے: ہمارے بھائی! ہم بھی اسی بات پر اسلام لاتے ہیں جس پر وہ اسلام لائے ہیں۔ پس وہ اسلام لے آئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: غفار، اللہ اس کی مغفرت فرمائے، اور اسلم، اللہ اسے سلامت رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39358]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2473، 2514، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7133، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5500، 6574، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10099، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2566، 2681، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9761، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21936، 21926، 21927، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 458، 459، 460، والبزار فى «مسنده» برقم: 3929، 3948، 3947، 3949، 3946، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1312 / 1، 1312 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14705، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1595، 1596، 1863، 3333، والطبراني فى «الكبير» برقم: 773، 1640، 1639، 5، والطبراني فى «الصغير» برقم: 295، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 60، 2764، 3051، 4270، ترقيم محمد عوامة: 37753»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6137
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ أَخْبَرَهُ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ عَلَى الْمِنْبَرِ:" غِفَارٌ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَعُصَيَّةُ عَصَتْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: برسر منبر ارشاد فرمایا: قبیلہ غفار اللہ اس کی بخشش کرے قبیلہ اسلم اللہ اسے سلامت رکھے اور عصیہ نے اللہ اور اس کی رسول کی نافرمانی کی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6137]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3513، م: 2518 .
حدیث نمبر: 15113
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" غِفَارٌ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا , وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ قبیلہ غفار کی بخشش فرمائے اور قبیلہ اسلم کو سلامتی عطاء فرمائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15113]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2515
حدیث نمبر: 1679
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا رَوْحٌ، قَثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ» ”قبیلہ غفار، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور قبیلہ اسلم، اللہ انہیں سلامت رکھے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم/حدیث: 1679]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح لا يخاف الإنقطاع ولا التدليس . .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 675، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1074، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1442، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1244، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7219، 7415، 8904، 9032، 9722، 10143، 10375، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1595، وأخرجه فتح الباري برقم: 3842، 4284، 6029، 6030، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7064، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 617، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 54، 1174، 5382، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17237، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1984، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4657»
«مسند الامام احمد: 383/3»