🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. ما يقرأ به في العيد
عید کی نمازوں میں کہاں سے قراءت کرے؟
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 5856 (کل: 194 مقامات، 30 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 5856، 3607، 3613، 3620، 3643، 3681، 3724، 3816، 5563، 5568، 5850، 5851، 5967، 8875، 8876، 8877، 8878، 8879، 8882، 8883، 8884، 39228، 39231
صحیح مسلم: 887، 888، 1030، 2028
سنن ابوداود: 828، 829، 1122، 1123، 1125
سنن ترمذی: 463، 519، 533
سنن نسائی: 918، 1424، 1425، 1569، 1591، 1700، 1701، 1702، 1730، 1744، 1745
سنن ابن ماجہ: 836، 1119، 1173، 1281، 1283
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 216
بلوغ المرام: 365
سنن دارمی: 1605، 1606، 1607، 1646
معجم صغیر للطبرانی : 304، 1192
مشکوۃ المصابیح: 830، 840، 1269، 2182
مسند احمد: 742، 14307، 18381، 18383، 18387، 18409، 18431، 18438، 18442، 19815، 19874، 19889، 19961، 20080، 20150، 20161، 20164، 20217، 20808، 21142، 25906
مسند الحمیدی: 857، 949
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 242
صحیح ابن خزیمہ: 512، 1441، 1463، 1845، 1846، 1847
المنتقى ابن الجارود: 265، 271، 300
سنن دارقطنی: 1235، 1510، 1649، 1659، 1675، 1676
الفتح الربانی: 1624، 2222، 2816، 2818، 2819، 2820، 2857، 2859، 8825
صحیح ابن حبان: 1839، 1840، 1845، 1846، 1847، 2432، 2448، 2450، 2807، 2808، 2821، 2822
المستدرک علی الصحیحین: 1156، 1157، 3053، 3964، 3965، 3966، 3967، 3968
مسند امام شافعی: 451، 453
الجامع الكامل: 2008، 2013، 2818، 2832، 3176، 3177، 3339، 3342، 13555، 13703، 13705
السنن الكبرى للبيهقي: 4026، 4851، 5723، 5725، 5726، 6193، 6194
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2697، 3241، 3283، 3452، 3464، 3466، 3467، 3468
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 92، 393
المعجم الکبیر للطبرانی: 1892، 6743، 6744، 6745، 6746، 6747، 6748، 6749، 9906، 10211، 15610، 15611، 15613، 15614، 15616، 15629
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 636
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5050
المعجم الاوسط: 1666، 2846، 3147، 4285، 4334، 5224، 5678، 7312، 7619، 8115، 8799، 8839
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1601، 1602، 1744
151 تا 160
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6194
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ". قَالَ الشَّيْخُ: وَلَيْسَ هَذَا مَعَ حَدِيثِ أَبِي وَاقِدٍ مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ، وَلَكِنْ هَذَا يَحْكِي قِرَاءَةً كَانَتْ فِي عِيدٍ، وَهَذَا يَحْكِي قِرَاءَةً كَانَتْ فِي عِيدٍ غَيْرِهِ، وَقَدْ كَانَتْ أَعْيَادٌ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَكُونُ هَذَا صَادِقًا أَنَّهُ قَرَأَ فِيِمَا ذُكِرَ فِي الْعِيدِ، وَيَكُونُ غَيْرُهُ صَادِقًا أَنَّهُ قَرَأَ بِمَا ذَكَرَ فِي الْعِيدِ. قَالَهُ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ فِي رِوَايَةِ حَرْمَلَةَ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ [سورة الأعلى: 1] اور ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ [سورة الغاشية: 1] پڑھا کرتے تھے۔
شیخ فرماتے ہیں: اس حدیث اور ابو واقد کی حدیث میں کوئی اختلاف نہیں، بلکہ یہ ایک عید کی قراءت نقل کرتی ہے اور وہ کسی دوسری عید کی قراءت نقل کرتی ہے، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں کئی عیدیں آئیں، لہٰذا یہ راوی بھی سچا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید میں وہ پڑھا جو اس میں ذکر ہوا اور دوسرا بھی سچا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید میں وہ پڑھا جو اس نے ذکر کیا۔ یہ بات امام شافعی رحمہ اللہ نے حرملہ کی روایت میں کہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6194]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ احمد 5/14»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2697
وَعَنْ حُمَيْدٍ وَعُثْمَانَ الْبَتِّيِّ قَالَا: صَلَّيْنَا خَلَفَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ فَسَمِعْنَاهُ يَقْرَأُ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حمید اور عثمان بتی فرماتے ہیں: ہم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پیچھے ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کیں تو ہم نے انہیں سورت الاعلی کی تلاوت کرتے ہوئے سنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2697]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3241
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكِ الْأَعْلَى وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز میں سورت الاعلیٰ اور سورت الغاشیہ کی تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3241]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19576، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6773»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3283
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَمْحَلَ النَّاسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُ الْمُسْلِمُونَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَحَطَ الْمَطَرُ وَيَبِسَ الشَّجَرُ (وَهَلَكَتِ الْمَوَاشِي) وَأَسِنَتِ النَّاسُ فَاسْتَسْقِ لَنَا رَبَّكَ، فَقَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ كَذَا وَكَذَا فَاخْرُجُوا وَاخْرُجُوا مَعَكُمْ بِصَدَقَاتٍ"، فَلَمَّا كَانَ ذَلِكَ الْيَوْمُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّاسُ، يَمْشِي وَيَمْشُونَ وَعَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ وَالْوَقَارُ، حَتَّى أَتَى الْمُصَلَّى فَتَقَدَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ يَجْهَرُ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ وَالِاسْتِسْقَاءِ فِي الرَّكْعَةِ الْأَوْلَى بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ اسْتَقْبَلَ الْقَوْمَ بِوَجْهِهِ، وَقَلَبَ رِدَاءَهُ ثُمَّ جَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَكَبَّرَ تَكْبِيرَةً قَبْلَ أَنْ يَسْتَسْقِيَ ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا رَحْبًا رَبِيعًا وَجَدًّا غَدَقًا طَبَقًا مُغْدِقًا هَنِيئًا مُرِيعًا مُرْبِعًا وَابِلًا شَامِلًا مُسْبِلًا نَجْلًا دَائِمًا دَرَرًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَيْرَ رَائِثٍ، اللَّهُمَّ تُحْيِي بِهِ الْبِلَادَ وَتُغِيثُ بِهِ الْعِبَادَ وَتَجْعَلُهُ بَلَاغًا لِلْحَاضِرِ مِنَّا وَالْبَادِ، اللَّهُمَّ أَنْزِلْ عَلَيْنَا فِي أَرْضِنَا زِينَتَهَا وَأَنْزِلْ (عَلَيْنَا) فِي أَرْضِنَا سَكَنَهَا اللَّهُمَّ أَنْزِلْ عَلَيْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا فَأَحْيِي بِهِ بَلْدَةً مَيْتَةً وَاسْقِهِ مَا خَلَقْتَ أَنْعَامًا وَأَنَاسِيَّ كَثِيرًا"، قَالَ: فَمَا بَرِحُوا حَتَّى أَقْبَلَ قَزَعٌ مِنَ السَّحَابِ فَالْتَأَمَ بَعْضُهُ إِلَى بَعْضٍ ثُمَّ مَطَرَتْ عَلَيْهِمْ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لَا تُقْلِعُ عَنِ الْمَدِينَةِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: قَدْ رَأَيْتُهُ أَحَدَ الْكَذَّابِينَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں بارش نہیں ہوئی، مسلمان آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بارش کا قحط ہو گیا ہے، درخت خشک ہو گئے ہیں، مویشی ہلاکت کا شکار ہو رہے ہیں اور لوگ بیمار ہو رہے ہیں، آپ اپنے پروردگار سے ہمارے لئے بارش کی دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب فلاں دن آئے گا، تو تم لوگ نکلنا اور تم لوگ اپنے ساتھ اپنے صدقات لے کے آنا، جب وہ مخصوص دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگ نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیدل چلتے ہوئے تشریف لے گئے اور لوگ بھی پیدل گئے، ان سب لوگوں پر سکینت اور وقار تھا، یہاں تک کہ وہ لوگ عید گاہ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے، آپ نے اُن لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں، جن میں آپ نے بلند آواز میں قرأت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز میں اور استقاء کی نماز میں پہلی رکعت میں، سورہ فاتحہ اور سورت الاعلیٰ پڑھتے تھے، اور دوسری رکعت میں سورت فاتحہ اور سورت الغاشیہ پڑھتے تھے، جب آپ نے نماز مکمل کی، تو آپ نے لوگوں کی طرف رخ کیا، اور اپنی چادر کو الٹا لیا، پھر آپ گھٹنوں کے بل جھک گئے، دونوں ہاتھ بلند کر لئے اور بارش کے نزول کی دعا کرنے سے پہلے آپ نے تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو ہمیں ایسے بادل کے ذریعے سیراب فرما! جو برسنے والا ہو، وسیع ہو، پیداوار کرنے والا ہو، بھر پور ہو، زیادہ بارش والا ہو، تہوں والا ہو، سیراب کرنے والا ہو، عام ہو، سر سبز و شاداب کر دے، گھاس پھوس پیدا کرنے والا ہو، موسلا دھار ہو، شامل ہو، لٹکانے والا ہو، تیزی سے چلنے والا ہو، مستقل ہو، لبریز ہو، نفع بخش ہو، نقصان دہ نہ ہو، جلدی ہو تاخیر سے نہ ہو، اے اللہ! تو اُس کے ذریعے شہروں کو زندگی دے دے، اور بندوں کی مدد کر دے، تو اسے ہم میں سے شہریوں اور باہر سے آنے والوں کے لئے سہولت کا باعث بنا دے، اے اللہ! ہم پر ہماری زمین میں اس کی زینت نازل کر دے، اور ہم پر ہماری زمین میں اس کی سکینت نازل کر دے، اے اللہ! ہم پر آسمان سے پاک پانی نازل کر دے، اور اس کے ذریعے بنجر شہر کو زندگی دے دے، اور اسے سیراب کر دے اور اس کے ذریعے جانوروں کو اور بہت سے لوگوں کو جنہیں تو نے پیدا کیا ہے، سیراب کر دے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ابھی وہ لوگ اسی حالت میں تھے کہ اس دوران بادل کا ایک ٹکڑا آیا، پھر وہ ٹکڑے ایک دوسرے سے مل گئے، پھر ان لوگوں پر مسلسل سات دن بارش ہوتی رہی، جو مدینہ منورہ میں رکی نہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے اس کی مانند حدیث ذکر کی ہے، جو ”صحیح“ میں منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: اس کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ وہ جھوٹے لوگوں میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3283]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13332، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 27، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7615»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3452
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ بِثَلَاثٍ يَقْرَأُ فِيهِنَّ فِي الْأُولَى بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الثَّانِيَةِ بِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَفِي الثَّالِثَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِذَا سَلَّمَ قَالَ:" سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ" وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ سَعِيدٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ الْبَزَّارُ: أَخْطَأَ هَاشِمٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین وتر ادا کرتے تھے، اُن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت میں سورت الاعلیٰ کی، دوسری رکعت میں سورت الکافرون کی، اور تیسری رکعت میں سورت اخلاص کی تلاوت کرتے تھے، جب آپ سلام پھیرتے تھے، تو سبحان الملک القدوس پڑھتے تھے، اور اسے بلند آواز میں پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن سعید ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے امام بزار کہتے ہیں: ہاشم نے اس حدیث میں غلطی کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3452]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3373، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1710»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3464
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ فِي الْوِتْرِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الثَّانِيَةِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَفِي الثَّالِثَةِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَعْدَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں، پہلی رکعت میں سورت الاعلی کی، دوسری رکعت میں سورت الکافرون اور تیسری رکعت میں سورت اخلاص کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن ولید بن معدان ہے، جسے یحییٰ بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3464]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10250، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2867، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1725، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4759، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1744»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3466
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنَ الْوِتْرِ بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَفِي الثَّانِيَةِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَفِي الثَّالِثَةِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ وتر کی پہلی رکعت میں سورت الاعلی، دوسری رکعت میں سورت الکافرون، اور تیسری رکعت میں سورت اخلاص اور معوذتین کی تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3466]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8834، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2448، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2686»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3467
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْوِتْرِ بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: آپ وتر میں سورت الاعلی، سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3467]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3468
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْوِتْرِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ خَلَا قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ وتر میں سورت الاعلی، سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کرتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے سورت الکافرون اور سورت اخلاص کا ذکر نہیں کیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3468]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 92
«أتريد أن تكون فتانا يا معاذ؟ إذا صليت بالناس فاقرأ ب {َالشَّمْسِ وَضُحَاهَا} و {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} و {َاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى} و {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ}» ‏‏‏‏
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے معاذ! کیا تم لوگوں کو فتنہ (آزمائش یا مشقت) میں ڈالنا چاہتے ہو؟ جب تم لوگوں کو نماز پڑھاؤ تو ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا﴾ [سورة الشمس] ، ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ [سورة الأعلى] ، ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى﴾ [سورة الليل] اور ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾ [سورة العلق] جیسی سورتیں پڑھا کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 92]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن جابر. صفة الصلاة: 98, 87 نحوه ون, والإرواء: ق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں