🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. بَابُ صِفَةِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ وَأَحْكَامِهِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِي ذَلِكَ وَأَنَّهُ لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ
باب: نماز کے دوران سہو کی صورت میں اور اس کے احکام، اس بارے میں منقول روایات میں اختلاف کسی بھی چیز کے آگے سے گزرنے کی وجہ سے نماز نہیں ٹوٹتی۔
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1378 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 1378
سنن ابن ماجہ: 1213
صحیح ابن حبان: 2654، 2671
السنن الكبرى للبيهقي: 3911
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1362 ترقیم الرسالہ : -- 1378
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلاتِي الْعَشِيِّ الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ، قَالَ: فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَيْهَا إِحْدَاهُمَا عَلَى الأُخْرَى يُعْرَفُ فِي وَجْهِهِ الْغَضَبُ، ثُمَّ خَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ: قُصِرَتِ الصَّلاةُ قُصِرَتِ الصَّلاةُ، وَفِي النَّاسِ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ فَهَابَاهُ أَنْ يُكَلِّمَاهُ، فَقَامَ رَجُلٌ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّيهِ: ذَا الْيَدَيْنِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَسِيتَ أَمْ قُصِرَتِ الصَّلاةُ، فَقَالَ: " لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تُقْصَرِ الصَّلاةُ"، قَالَ: بَلْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ:" أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ؟"، فَأَوْمَئُوا، أَيْ نَعَمْ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَقَامِهِ فَصَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ مثل سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ وَكَبَّرَ . فَقِيلَ لِمُحَمَّدٍ: ثُمَّ سَلَّمَ فِي السَّهْوِ، قَالَ: لَمْ أَحْفَظْ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَلَكِنْ نُبِّئْتُ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ، قَالَ:" ثُمَّ سَلَّمَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ظہر یا شاید عصر کی نماز پڑھائی، راوی بیان کرتے ہیں: آپ نے دو رکعت پڑھانے کے بعد سلام پھیر دیا، پھر آپ مسجد کے اگلے حصے میں موجود لکڑی کے پاس کھڑے ہوئے، آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اس پر رکھ دیے، آپ نے ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ کے اوپر رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے ناراضگی کا اظہار ہو رہا تھا، جلد باز لوگ مسجد سے باہر چلے گئے، وہ یہ کہہ رہے تھے: نماز مختصر ہو گئی ہے، نماز مختصر ہو گئی ہے، حاضرین میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے، لیکن انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرنے کی جرات نہیں ہوئی، ایک شخص کھڑا ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ذوالیدین (دو ہاتھوں والا) کا نام دیا تھا، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ بھول گئے تھے یا نماز مختصر ہو گئی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہ تو میں بھولا ہوں اور نہ ہی نماز مختصر ہوئی ہے۔“ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بلکہ آپ بھول گئے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاضرین کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: ”کیا ذوالیدین ٹھیک کہہ رہا ہے؟“ تو لوگوں نے اشارہ کیا: جی ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس اپنی جگہ تشریف لائے اور آپ نے بقیہ دو رکعت پڑھانے کے بعد پھر سلام پھیرا، پھر آپ نے تکبیر کہتے ہوئے عام سجدوں کی طرح یا اس سے کچھ زیادہ طویل سجدہ کیا، پھر آپ نے سر اٹھایا اور تکبیر کہی۔ محمد نامی راوی سے دریافت کیا گیا: کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ سہو کے بعد پھر سلام پھیرا تھا؟ تو انہوں نے جواب دیا: مجھے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ الفاظ یاد نہیں ہیں، البتہ مجھے یہ بات بتائی گئی ہے: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے یہ بات نقل کی ہے: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1378]
ترقیم العلمیہ: 1362
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 482، 714، 715، 1227، 1228، 1229، 6051، 7250، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 573، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 309، 310، 311، 312، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 860، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2249، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1223، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1008، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 394، 399، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1537، 1538، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1214، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1378، 1379، 1394، 1395، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1013، 1014، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 293، 310، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5046»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1213
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَهَا فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ"، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: ذُو الْيَدَيْنِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقَصُرَتْ أَمْ نَسِيتَ؟، قَالَ:" مَا قَصُرَتْ وَمَا نَسِيتُ"، قَالَ: صَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ، قَالَ:" أَكَمَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ"، قَالُوا: نَعَمْ،" فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھول کر دو ہی رکعت پر سلام پھیر دیا، تو ذوالیدین نامی ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”نہ تو نماز کم ہوئی ہے نہ ہی میں بھولا ہوں“ ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے کہا: تب تو آپ نے دو ہی رکعت پڑھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا حقیقت وہی ہے جو ذوالیدین کہتا ہے؟“ لوگوں نے کہا: جی ہاں، آپ آگے بڑھے اور دو رکعت پڑھائی، پھر سلام پھیرا، پھر سہو کے دو سجدے کئے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1213]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھول کر دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا۔ ایک آدمی جسے ذوالیدین کہتے تھے، اس نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہوگئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ نماز کم ہوئی ہے اور نہ میں بھولا ہوں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اگر یہ بات ہے تو (عرض یہ ہے کہ) آپ نے دو ہی رکعتیں پڑھی ہیں۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا جس طرح ذوالیدین کہتا ہے (ویسے ہی ہوا ہے؟)“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”جی ہاں۔“ تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا، پھر سہو کے دو سجدے کیے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1213]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الصلاة 195 (1017)، (تحفة الأشراف: 7838) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2654
حَدَّثَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَلَّمَ فِي ثَلاثِ رَكَعَاتٍ مِنَ الْعَصْرِ، فَقَالَ لَهُ الْخِرْبَاقُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَسِيتَ أَمْ قُصِرَتِ الصَّلاةُ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَدَقَ الْخِرْبَاقُ؟" فَقَالُوا: نَعَمْ. فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَةً، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز میں تین رکعات ادا کرنے کے بعد سلام پھیر دیا۔ سیدنا خرباق رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ بھول گئے ہیں؟ یا پھر نماز مختصر ہو گئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا خرباق ٹھیک کہہ رہا ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ایک رکعت ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ سجدہ سہو کیا اور پھر سلام پھیر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2654]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 574، وابن الجارود فى "المنتقى"، 271، 273، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1054، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2654، 2670، 2671، 2672، 2673، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1211، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1018، 1039، والترمذي فى (جامعه) برقم: 395، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1215، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20142» «رقم طبعة با وزير 2661»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (933): م. تنبيه!! هذا الحديث لم يرد في «طبعة باوزير» في هذا الموضع وإنما ورد في موضع واحد برقم (2661) أما في «طبعة المؤسسة» ورد في هذا الموضع وورد أيضا برقم (2671). وهو مكرر ولا فرق بينهما. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2671
أَخْبَرَنَا شَبَابُ بْنُ صَالِحٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالا: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَلَّمَ فِي ثَلاثِ رَكَعَاتٍ مِنَ الْعَصْرِ، فَقَالَ لَهُ الْخِرْبَاقُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَسِيتَ أَمْ قُصِرَتِ الصَّلاةُ؟ فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَصَدَقَ الْخِرْبَاقُ؟" فَقَالُوا: نَعَمْ، فَقَامَ فَصَلَّى رَكْعَةً، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز میں تین رکعات پڑھنے کے بعد سلام پھیر دیا، تو سیدنا خرباق رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ بھول گئے ہیں؟ یا پھر نماز مختصر ہو گئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا خرباق ٹھیک کہہ رہا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! آپ کھڑے ہوئے، آپ نے ایک رکعت ادا کی، آپ نے دو مرتبہ سجدہ سہو کیا، پھر سلام پھیر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2671]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 574، وابن الجارود فى "المنتقى"، 271، 273، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1054، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2654، 2670، 2671، 2672، 2673، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1211، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1018، 1039، والترمذي فى (جامعه) برقم: 395، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1215، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20142» «رقم طبعة با وزير 2661»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (933): م. تنبيه!! هذا الحديث لم يرد في «طبعة باوزير» إلا في هذا الموضع بينما في «طبعة المؤسسة» ورد في هذا الموضع وورد أيضا برقم (2654). وهو مكرر ولا فرق بينهما. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3911
أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ أَبُو كُرَيْبٍ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فَسَهَا فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ:" مَا قَصُرَتِ الصَّلَاةُ وَمَا نَسِيتُ" قَالَ: فَإِنَّكَ صَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ:" أَكَمَا قَالَ ذُو الْيَدَيْنِ؟" قَالُوا: نَعَمْ قَالَ: فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ" تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو أُسَامَةَ حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ وَهُوَ مِنَ الثِّقَاتِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی تو بھول گئے اور دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا تو ایک شخص جسے ذوالیدین کہا جاتا تھا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہوگئی یا آپ بھول گئے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ نماز کم ہوئی اور نہ ہی میں بھولا ہوں۔“ اس نے کہا: ”آپ نے دو رکعتیں پڑھی ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ایسے ہی ہے جیسے ذوالیدین کہہ رہا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: ”جی ہاں!“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کیے۔
اس روایت کو بیان کرنے میں ابو اسامہ حماد بن اسامہ منفرد ہیں اور وہ ثقہ راویوں میں سے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3911]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں