🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ
باب بلاعنوان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2172 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
سنن دارقطنی: 2172، 2173
صحیح بخاری: 1909
مشکوۃ المصابیح: 1970
مسند احمد: 9472، 9556
اللؤلؤ والمرجان: 656
مصنف ابن ابی شیبہ: 9269
الفتح الربانی: 3677
صحیح ابن حبان: 3457
السنن الكبرى للبيهقي: 7932، 7938، 8183
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3810
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2146 ترقیم الرسالہ : -- 2172
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسَ ، ثنا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيَّ ، يَقُولُ: أَهْلَلْنَا هِلالَ رَمَضَانَ وَنَحْنُ بِذَاتِ الشُّقُوقِ، فَشَكَكْنَا فِي الْهِلالِ، فَبَعَثْنَا رَجُلا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ أَمَدَّهُ لِرُؤْيَتِهِ، وَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلاثِينَ" . صَحِيحٌ عَنْ شُعْبَةَ. وَرَوَاهُ حُصَيْنٌ، وَأَبُو خَالِدٍ الدَّالانِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ: عِدَّةَ شَعْبَانَ غَيْرُ آدَمَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہمیں ذات شقوق کے مقام پر رمضان کا چاند نظر آیا، ہمیں اس بارے میں شک ہوا، کیا پہلی کا چاند ہے یا دوسری یا تیسری تاریخ کا ہے، تو ہم نے ایک شخص کو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بتایا: ”اللہ تعالیٰ نے اس حکم کو چاند دیکھنے کے ساتھ متعلق کیا ہے، اگر تم پر بادل چھائے ہوں، تو شعبان مہینے کی تیس کی تعداد پوری کر لو۔“ یہ روایت شعبہ سے منقول ہونے کے حوالے سے مستند ہے، حصین اور ابوخالد دالانی نے اسے عمرو بن مرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، صرف آدم نامی راوی نے اس حدیث میں ”شعبان کی تعداد“ کے الفاظ نقل کیے ہیں اور یہ راوی ثقہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2172]
ترقیم العلمیہ: 2146
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1088، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1915، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8033، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2172، 2210، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3079»
«قال الدارقطني: صحيح عن شعبة، سنن الدارقطني: (3 / 109) برقم: (2172)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1909
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُبِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ".
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن زیاد نے بیان کیا، کہا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، آپ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، یا یوں کہا کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چاند ہی دیکھ کر روزے شروع کرو اور چاند ہی دیکھ کر روزہ موقوف کرو اور اگر بادل ہو جائے تو تیس دن پورے کر لو۔ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 1909]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ یا کہا کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(رمضان کا) چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور (شوال کا) چاند دیکھ کر عید الفطر کرو اور اگر بادل چھایا ہو تو شعبان کی گنتی تیس دن پوری کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 1909]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1970
1970 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ  ، فَإِنْ غُمَّ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اس (ہلالِ رمضان) کی رؤیت پر روزہ رکھو اور اس (ہلالِ شوال) کی رؤیت پر روزہ رکھنا موقوف کر دو اور اگر مطلع ابر آلود ہو تو پھر شعبان کی گنتی تیس تک مکمل کر لو۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 1970]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1909) و مسلم (17. 1081/20)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9472
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ الشَّهْرُ، فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چاند دیکھ کر روزہ رکھا کرو، چاند دیکھ کر عید منایا کرو۔ اگر چاند نظر نہ آئے اور آسمان پر ابر چھایا ہو کیا تیس کی گنتی پوری کیا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9472]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، خ : 1909 ، م : 1081 ، وھذا إسناد ضعیف ، الحجاج بن أرطاۃ مدلس ، وقد عنعن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9556
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھا کرو چاند دیکھ کر عید منایا کرو، اگر چاند نظر نہ آئے اور آسمان پر ابر چھایا ہو تو تیس کی گنتی پوری کیا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9556]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ، خ : 1909 ، م : 1081
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 656
656 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ النَّبَيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُوموا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُبِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلاَثِينَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یا یوں کہا کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاند ہی دیکھ کر روزے شروع کرو اور چاند ہی دیکھ کر روزہ موقوف کرو اور اگر ابر آ جائے تو شعبان کے تیس دن پورے کر لو۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 656]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 11 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم إذا رأيتم الهلال فصوموا وإذا رأيتموه فأفطروا»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 9114 ترقیم الشثری: -- 9269
حدثنا حدثنا ابو الاحوص، عن ابي إسحاق، عن ابي الاحوص، عن عبد الله ، قال: " صوموا لرؤيته، وافطروا لرؤيته، فإن غم عليكم فاكملوا ثلاثين"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ص]: (غمي).
(٢) في [ص، ز]: (فأتموا).
(٣) صحيح.

حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناؤ، اگر بادل چھا جائیں تو تیس روزے پورے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9269]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 9561، ترقيم محمد عوامة: 9114»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2147 ترقیم الرسالہ : -- 2173
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا آدَمُ ، ثنا شُعْبَةُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ"، يَعْنِي عُدُّوا شَعْبَانَ ثَلاثِينَ . صَحِيحٌ عَنْ شُعْبَةَ، كَذَا رَوَاهُ آدَمُ، عَنْ شُعْبَةَ. وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ آدَمَ، عَنْ شُعْبَةَ، وَقَالَ فِيهِ: فَعُدُّوا شَعْبَانَ ثَلاثِينَ، وَلَمْ يَقُلْ: يَعْنِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اسے (پہلی کے چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر ہی روزے رکھنا ختم کرو اور اگر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس کی تعداد پوری کرو۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) یعنی شعبان کے تیس دن کی تعداد پوری کر لو۔ یہ روایت شعبہ سے منقول ہونے کے حوالے سے مستند ہے، آدم نے شعبہ سے اسی طرح روایت کی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ نے اس روایت کو آدم کے حوالے سے شعبہ سے نقل کیا ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم شعبان کے مہینے کی تیس دن کی تعداد پوری کر لو۔“ اس روایت میں لفظ ”یعنی“ نقل نہیں کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2173]
ترقیم العلمیہ: 2147
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1909، 1914، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1081، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1908، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3442، 3443، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1553، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2119، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2324، 2335، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 684، 685، 687، 697، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1727، 1731، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1646، 1650، 1654، 1660، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2160، 2161، 2162، 2163، 2164، 2173، 2174، 2177، 2178، 2179، 2180، 2181، 2445، 2446، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7320»
«قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح، صحيح، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (2 / 33)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3677
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ، فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ) )
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چاند دیکھ کر روزے رکھنا شروع کیا کرو اور چاند دیکھ کر ہی روزے ترک کیا کرو، ہاں اگر بادل کی وجہ سے چاند دکھائی نہ دے تو تیس کی گنتی پوری کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3677]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1081، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9472 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9453»

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1081
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3457
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَبِي سَلَمَةَ ، أو أحدهما، شك إسحاق، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صُومُوا لِرُؤِيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤِيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ، فَصُومُوا ثَلاثِينَ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسے (یعنی پہلی کے چاند کو) دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر عیدالفطر کرو، اگر تم پر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تیس روزے رکھو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3457]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1909، 1914، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1081، وابن الجارود فى "المنتقى"، 413، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1908، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3442، 3443، 3457، 3459، 3586، 3592، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1553، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2116، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2324، 2335، والترمذي فى (جامعه) برقم: 684، 685، 687، 697، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1646، 1650، 1654، 1660، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6375، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7320» «رقم طبعة با وزير 3448»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر (3434). تنبيه!! رقم (3434) = (3443) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں