🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ السِّوَاكِ لِلصَّائِمِ
باب روزہ دارشخص کا مسواک کرنا
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2372 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 2372
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4954
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2338 ترقیم الرسالہ : -- 2372
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو خُرَاسَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ ، ثنا أَبُو عُمَرَ الْقَصَّارُ كَيْسَانُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ بِلالٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاكُوا بِالْغَدَاةِ وَلا تَسْتَاكُوا بِالْعَشِيِّ ؛ فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَائِمٍ تَيَبَّسُ شَفَتَاهُ بِالْعَشِيِّ إِلا كَانَتْ نُورًا بَيْنَ عَيْنَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”جب تم روزہ رکھو، تو صبح کے وقت مسواک کرو، شام کے وقت مسواک نہ کرو، اس کی وجہ یہ ہے کہ جس روزہ دار شخص کے ہونٹ شام کے وقت خشک ہوں گے، تو یہ چیز قیامت کے دن اس کے سامنے نور کے طور پر ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2372]
ترقیم العلمیہ: 2338
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8424، 8426، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2372، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 2137، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 3696»
«قال الدارقطني: كيسان ليس بالقوي ويزيد بن بلال غير معروف، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 460)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4954
عَنْ عَلِيٍّ وَعَنْ خَبَّابٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاكُوا بِالْغَدَاةِ وَلَا تَسْتَاكُوا بِالْعَشِيِّ ; فَإِنَّهُ لَيْسَ مِنْ صَائِمٍ تَيْبَسُ شَفَتَاهُ بِالْعَشِيِّ إِلَّا كَانَ نُورًا بَيْنَ عَيْنَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَفَعَهُ عَنْ خَبَّابٍ، وَلَمْ يَرْفَعْهُ عَنْ عَلِيٍّ، وَفِيهِ كَيْسَانُ أَبُو عُمَرَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جب تم نے روزہ رکھا ہوا ہو تو صبح کے وقت مسواک کرو شام کے وقت مسواک نہ کرو کیونکہ جس بھی روزہ دار شخص کے ہونٹ شام کے وقت خشک ہو جاتے ہیں تو یہ چیز قیامت کے دن اس کی آنکھوں کے آگے نور کا باعث ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کیسان ابوعمر ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4954]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3696)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3696»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں