🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3364 (کل: 9 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 3364، 3371، 3374
سنن ابوداود: 4554
مصنف ابن ابی شیبہ: 28459، 28462
السنن الكبرى للبيهقي: 16149، 16152، 16154
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3318 ترقیم الرسالہ : -- 3364
وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نَا أَبُو كُرَيْبٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ مِائَةً مِنَ الإِبِلِ، مِنْهَا عِشْرُونَ حِقَّةً، وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنِي مَخَاضٍ" ، هَذَا حَدِيثٌ ضَعِيفٌ غَيْرُ ثَابِتٍ عِنْدَ أَهْلِ الْمَعْرِفَةِ بِالْحَدِيثِ، مِنْ وُجُوهٍ عِدَّةٍ أَحَدُهَا أَنَّهُ مُخَالِفٌ لَمَّا رَوَاهُ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ، بِالسَّنَدِ الصَّحِيحِ عَنْهُ الَّذِي لا مَطْعَنَ فِيهِ، وَلا تَأْوِيلَ عَلَيْهِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ أَعْلَمُ بِحَدِيثِ أَبِيهِ وَبِمَذْهَبِهِ وَفُتْيَاهُ مِنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ وَنُظَرَائِهِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ أَتْقَى لِرَبِّهِ وَأَشَحُّ عَلَى دِينِهِ مِنْ أَنْ يَرْوِيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يَقْضِي بِقَضَاءٍ وَيُفْتِي هُوَ بِخِلافِهِ، هَذَا لا يُتَوَهَّمُ مِثْلُهُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَهُوَ الْقَائِلُ فِي مَسْأَلَةٍ وَرَدَتْ عَلَيْهِ لَمْ يَسْمَعْ فِيهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا وَلَمْ يَبْلُغْهُ عَنْهُ فِيهَا قَوْلٌ: أَقُولُ فِيهَا بِرَأْيِي، فَإِنْ يَكُنْ صَوَابًا فَمِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَإِنْ يَكُنْ خَطَأً فَمِنِّي، ثُمَّ بَلَغَهُ بَعْدَ ذَلِكَ أَنَّ فُتْيَاهُ فِيهَا وَافَقَ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِثْلِهَا، فَرَآهُ أَصْحَابُهُ عِنْدَ ذَلِكَ فَرِحَ فَرَحًا لَمْ يَرَوْهُ فَرِحَ مِثْلَهُ مِنْ مُوَافَقَةِ فُتْيَاهُ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَنْ كَانَتْ هَذِهِ صِفَتُهُ وَهَذَا حَالُهُ فَكَيْفَ يَصِحُّ عَنْهُ أَنْ يَرْوِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا وَيُخَالِفُهُ. وَيَشْهَدُ أَيْضًا لِرِوَايَةِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ مَا رَوَاهُ وَكِيعٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ وَغَيْرُهُمَا عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں ایک سو اونٹوں کی ادائیگی کا فیصلہ دیا تھا، جن میں سے بیس حقہ ہوں گے، بیس جذعہ، بیس بنات لبون، بیس بنات مخاض ہوں گی اور بیس بنو مخاض ہوں گے۔ یہ حدیث ضعیف ہے اور علم حدیث کے ماہرین کے نزدیک یہ کئی اعتبار سے ثابت نہیں ہے، اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ روایت اس روایت کی مخالف ہے، جسے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ابوعبیدہ نے صحیح سند کے ساتھ نقل کیا ہے، جس سند پر طعن نہیں کیا جا سکتا، اور اس روایت کی تاویل نہیں کی جا سکتی، ابوعبیدہ اپنے والد کی نقل کردہ حدیث اور ان کے مذہب اور ان کے فتوے کے بارے میں خشف بن مالک اور اس جیسے دیگر افراد سے زیادہ واقفیت رکھتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنے پروردگار سے بہت ڈرنے والے تھے اور اپنے دین میں نہایت پختہ تھے، ان کے بارے میں یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی روایت نقل کریں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے اور پھر اس کے خلاف فتویٰ دیں، یہ بات سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جیسی شخصیت کے بارے میں گمان بھی نہیں کی جا سکتی، حالانکہ جب ان کے سامنے ایک مسئلہ آیا، تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”میں نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات نہیں سنی ہے اور مجھے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کسی روایت کا کوئی علم نہیں ہے، اس لیے میں اس مسئلہ میں اپنی رائے پیش کروں گا، اگر وہ ٹھیک ہوئی، تو یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ہو گی، اور اگر اس میں کوئی غلطی ہوئی، تو وہ میری طرف سے ہو گی۔“ پھر اس کے بعد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو اس بات کا پتہ چلا کہ اس مسئلے کے بارے میں ان کا دیا ہوا فتویٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے مطابق تھا، تو ان کے ساتھیوں نے دیکھا کہ وہ اس بات سے اتنے خوش ہوئے کہ ان کا دیا ہوا فتویٰ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے مطابق ہے، ان کے ساتھیوں نے انہیں اتنا خوش کبھی نہیں دیکھا تھا، تو جن کی یہ صفت ہو اور یہ حالت ہو، ان کے بارے میں یہ بات کس طرح درست ہو سکتی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی روایت نقل کریں اور پھر اس کے خلاف (فتویٰ دیں)۔ اس بات کی تائید اس روایت سے بھی ہوتی ہے، جسے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ابوعبیدہ نے نقل کیا ہے اور یہ روایت وکیع، عبداللہ بن وہب اور دیگر محدثین نے سفیان ثوری، منصور، ابراہیم نخعی کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت کی ادائیگی پانچ قسموں کے اونٹوں (کی شکل میں ہو گی)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3364]
ترقیم العلمیہ: 3318
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبيٰ)) برقم: 4806، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6977، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4545، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1386، 1386 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2412، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2631،والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16258، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3361، 3362، 3363، 3364، 3365، 3366، 3367، 3368، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3709»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4554
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ" في الْمُغَلَّظَةِ: أَرْبَعُونَ جَذَعَةً خَلِفَةً، وَثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَفِي الْخَطَإِ: ثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ".
عثمان بن عفان اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دیت مغلظہ یعنی شبہ عمد میں چالیس گابھن جزعہ، تیس حقہ اور تیس بنت لبون ہیں، اور دیت خطا میں تیس حقہ، تیس بنت لبون، بیس ابن لبون، اور بیس بنت مخاض ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4554]
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مغلظ دیت کی تفصیل یہ ہے کہ: ”چالیس اونٹنیاں چار سالہ اور حاملہ، تیس اونٹنیاں تین سالہ اور تیس اونٹنیاں دو سالہ ہوں اور قتلِ خطا میں تیس اونٹنیاں تین سالہ، تیس اونٹنیاں دو سالہ، بیس اونٹ مذکر دو سالہ اور بیس اونٹنیاں ایک سالہ۔“ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4554]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 161

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28459
حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي ، وعن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن علي قال: كان يقول: في الخطا ارباعا: خمس وعشرون حقة، وخمس وعشرون جذعة، وخمس وعشرون ابنة لبون، وخمس وعشرون بنات مخاض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قالا).
(٢) في [هـ]: (بنات).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن علي.

ابراہیم سے مروی ہے کہ علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ قتل خطا میں دیت چار حصوں میں ہوگی۔ پچیس چوتھے سال والی، اور پچیس پانچویں سال والی، اور پچیس تیسرے سال والی اور پچیس دوسرے سال والی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28459]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: إسناد المرفوع ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4553، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16254، 16253، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3372، 3374، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17236»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28462
حدثنا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب وعن عبد ربه عن ابي عياض عن عثمان وزيد قالا: في الخطا ثلاثون جذعة، وثلاثون بنات لبون، وعشرون بنو لبون، وعشرون بنت مخاض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [أ، ب، ط].
(٢) سقط في: [جـ، ك، م].
(٣) في [هـ]: (حقة).
(٤) في [ب]: (عشر).
(٥) في [جـ، م]: (بني).
(٦) في [هـ]: (بنات).
(٧) مجهول؛ لجهالة عبد ربه، أخرجه عبد الرزاق (١٧٢٢٠)، والبيهقي ٨/ ٧٤، والدارقطني ٣/ ١٧٧.

حضرت عثمان اور حضرت زید نے قتل خطا کے بارے میں فرمایا کہ تیس پانچویں سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور تیس تیسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور بیس تیسرے سال میں چلنے والے اونٹ، اور بیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28462]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة عبد ربه .» ‏‏‏‏
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4554، (4/311) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16224، 16226، 16225، 16255، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17220، 17225، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28464، 28471، 28474، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3370»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3325 ترقیم الرسالہ : -- 3371
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا حَمْزَةُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا حَمَّادٌ، نَا الْحَجَّاجُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ بِذَلِكَ، وَرُوِيَ عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَرْبَاعٌ: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ" ،.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے۔ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ منقول ہے: انہوں نے فرمایا: قتل خطا کی دیت چار قسم کے اونٹوں پر مشتمل ہو گی: پچیس جذعہ، پچیس حقہ، پچیس بنات لبون اور پچیس بنات مخاض۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3371]
ترقیم العلمیہ: 3325
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3371، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3327 ترقیم الرسالہ : -- 3374
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا وَكِيعٌ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ،" أَنَّهُ كَانَ يَجْعَلُ الدِّيَةَ فِي الْخَطَأِ أَرْبَاعًا: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ مَخَاضٍ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت چار قسم کے (اونٹوں کی) شکل میں ادا کی جائے گی، پچیس حقہ ہوں گے، پچیس جذعہ ہوں گے، پچیس بنات لبون ہوں گی اور پچیس بنات مخاض ہوں گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3374]
ترقیم العلمیہ: 3327
تخریج الحدیث: «إسناده مرفوع ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 4553، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16253، 16254، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3372، 3374، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17236، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27287»

الحكم على الحديث:
إسناده مرفوع ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16149
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ، ح وَأنبأ أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، وَرَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَبَلَغَهُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّهُمْ كَانُوا يَقُولُونَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ عِشْرُونَ ابْنَةَ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ ابْنَةَ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ ابْنَ لَبُونٍ ذَكَرٌ، وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَعِشْرُونَ جَذَعَةً.
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ خطا کی دیت ۲۰ «بِنْتُ مَخَاضٍ»، ۲۰ «بِنْتُ لَبُونٍ»، ۲۰ «اِبْنُ لَبُونٍ» مذکر، ۲۰ «حِقَّہ» اور ۲۰ «جَذَعَہ» ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16149]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16152
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هَنَّادٌ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فِي الْخَطَأِ أَرْبَاعًا: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتُ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتُ مَخَاضٍ،.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ قتلِ خطا میں چار اقسام بناتے ہیں: ۲۵ «حِقَّے»، ۲۵ «جَذْعے»، ۲۵ «بَنَاتِ لَبُون» اور ۲۵ «بَنَاتِ مَخَاض» ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16152]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16154
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَأَبُو بَكْرٍ، قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ، ثنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا النَّضْرُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَا: دِيَةُ الْخَطَأِ ثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ بَنَاتُ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتُ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٌ وَقَدْ رُوِيَ فِي هَذَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ مُنْقَطِعٌ، وَآخَرُ لَا يُحْتَجُّ بِمِثْلِهِ.
یہ پہلے نمبر (١٦١٢٤) پر گزر چکی ہے۔
اس بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک منقطع حدیث مروی ہے اور ایک دوسری حدیث بھی، جس جیسی روایت سے دلیل نہیں لی جاتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16154]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں