🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 3365 (کل: 9 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 3365، 3371، 3374
سنن ابوداود: 4554
مصنف ابن ابی شیبہ: 28459، 28462
السنن الكبرى للبيهقي: 16149، 16152، 16154
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3319 ترقیم الرسالہ : -- 3365
حَدَّثَنَا بِهِ الْقَاضِي حَدَّثَنَا بِهِ الْقَاضِي الْمَحَامِلِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا" ، ثُمَّ فَسَّرَهَا كَمَا فَسَّرَهَا أَبُو عُبَيْدَةَ وَعَلْقَمَةُ عَنْهُ سَوَاءً، فَهَذِهِ الرِّوَايَةُ وَإِنْ كَانَ فِيهَا إِرْسَالٌ فَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ هُوَ أَعْلَمُ النَّاسِ بِعَبْدِ اللَّهِ وَبِرَأْيِهِ وَبِفُتْيَاهُ، قَدْ أَخَذَ ذَلِكَ عَنْ أَخْوَالِهِ عَلْقَمَةَ، وَالأَسْوَدِ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنَيْ يَزِيدَ، وَغَيْرِهِمْ مِنْ كُبَرَاءِ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ الْقَائِلُ:" إِذَا قُلْتُ لَكُمْ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَهُوَ عَنْ جَمَاعَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ عَنْهُ، وَإِذَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَجُلٍ وَاحِدٍ سَمَّيْتُهُ لَكُمْ. وَوَجْهٌ آخَرُ: وَهُوَ أَنَّ الْخَبَرَ الْمَرْفُوعَ الَّذِي فِيهِ ذِكْرُ بَنِي الْمَخَاضِ لا نَعْلَمُهُ، رَوَاهُ إِلا خِشْفُ بْنُ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَهُوَ رَجُلٌ مَجْهُولٌ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ إِلا زَيْدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ حَرْمَلٍ الْجُشَمِيُّ، وَأَهْلُ الْعِلْمِ بِالْحَدِيثِ لا يَحْتَجُّونَ بِخَبَرٍ يَنْفَرِدُ بِرِوَايَتِهِ رَجُلٌ غَيْرُ مَعْرُوفٍ، وَإِنَّمَا يَثْبُتُ الْعِلْمُ عِنْدَهُمْ بِالْخَبَرِ إِذَا كَانَ رُوَاتُهُ عَدْلا مَشْهُورًا، أَوْ رَجُلٌ قَدِ ارْتَفَعَ اسْمُ الْجَهَالَةِ عَنْهُ، وَارْتِفَاعُ اسْمِ الْجَهَالَةِ عَنْهُ أَنْ يَرْوِيَ عَنْهُ رَجُلانِ فَصَاعِدًا، فَإِذَا كَانَ هَذِهِ صِفَتُهُ ارْتَفَعَ عَنْهُ اسْمُ الْجَهَالَةِ وَصَارَ حِينَئِذٍ مَعْرُوفًا، فَأَمَّا مَنْ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ إِلا رَجُلٌ وَاحِدٌ انْفَرَدَ بِخَبَرٍ وَجَبَ التَّوَقُّفُ عَنْ خَبَرِهِ ذَلِكَ حَتَّى يُوَافِقَهُ غَيْرُهُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَوَجْهٌ آخَرُ أَنَّ خَبَرَ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ لا نَعْلَمُ أَنَّ أَحَدًا رَوَاهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْهُ إِلا حَجَّاجَ بْنَ أَرْطَأَةَ، وَالْحَجَّاجُ فَرَجُلٌ مَشْهُورٌ بِالتَّدْلِيسِ وَبِأَنَّهُ يُحَدِّثُ عَنْ مَنْ لَمْ يَلْقَهُ، وَمَنْ لَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ، قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ قَالَ لِي حَجَّاجٌ لا يَسْأَلْنِي أَحَدٌ عَنِ الْخَبَرِ، يَعْنِي: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ بِشَيْءٍ فَلا تَسْأَلُونِي مَنْ أَخْبَرَكَ بِهِ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ: كُنْتُ عِنْدَ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ يَوْمًا فَأَمَرَ بِغَلْقِ الْبَابِ، ثُمَّ قَالَ لَمْ أَسْمَعْ مِنَ الزُّهْرِيِّ شَيْئًا، وَلَمْ أَسْمَعْ مِنْ إِبْرَاهِيمَ، وَلا مِنَ الشَّعْبِيِّ إِلا حَدِيثًا وَاحِدًا، وَلا مِنْ فُلانٍ، وَلا مِنْ فُلانٍ، حَتَّى عَدَّ سَبْعَةَ عَشَرَ أَوْ بَضْعَةَ عَشَرَ كُلُّهُمْ قَدْ رَوَى عَنْهُ الْحَجَّاجُ، ثُمَّ زَعَمَ بَعْدَ رِوَايَتِهِ عَنْهُمْ أَنَّهُ لَمْ يَلْقَهُمْ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُمْ، وَتَرَكَ الرِّوَايَةَ عَنْهُ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ بَعْدَ أَنْ جَالَسُوهُ وَخَبَّرُوهُ، وَكَفَاكَ بِهِمْ عِلْمًا بِالرِّجَالِ وَنُبْلا، قَالَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ: دَخَلْتُ عَلَى الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ وَسَمِعْتُ كَلامَهُ، فَذَكَرَ شَيْئًا أَنْكَرْتُهُ، فَلَمْ أَحْمِلْ عَنْهُ شَيْئًا، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ: رَأَيْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ أَرْطَأَةَ بِمَكَّةَ فَلَمْ أَحْمِلْ عَنْهُ شَيْئًا وَلَمْ أَحْمِلْ أَيْضًا عَنْ رَجُلٍ عَنْهُ كَانَ عَدَّهُ مُضْطَرِبًا، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ: الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ لا يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ، يَقُولُ: لا يَنْبُلُ الرَّجُلُ حَتَّى يَدَعَ الصَّلاةَ فِي الْجَمَاعَةِ، وَقَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ، يَقُولُ: أَخْرُجُ إِلَى الصَّلاةِ يُزَاحِمُنِي الْحَمَّالُونَ وَالْبَقَّالُونَ، وَقَالَ جَرِيرٌ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ، يَقُولُ: أَهْلَكَنِي حُبُّ الْمَالِ وَالشَّرَفِ. وَوَجْهٌ آخَرُ: وَهُوَ أَنَّ جَمَاعَةً مِنَ الثِّقَاتِ رَوَوْا هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ فَاخْتَلَفُوا عَلَيْهِ فِيهِ، فَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ حَجَّاجٍ عَلَى هَذَا اللَّفْظِ الَّذِي ذَكَرْنَا عَنْهُ، وَوَافَقَهُ عَلَى ذَلِكَ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، وَخَالَفَهُمَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ وَهُوَ مِنَ الثِّقَاتِ فَرَوَاهُ عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَطَأِ أَخْمَاسًا:" عِشْرُونَ جِذَاعًا، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنِي لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنِي مَخَاضٍ ذُكُورٍ"، فَجَعَلَ مَكَانَ الْحِقَاقِ بَنِي لَبُونٍ .
ابراہیم نخعی نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے: وہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت کی ادائیگی پانچ قسموں کے اونٹوں (کی شکل میں ہو گی)، پھر اس کے بعد ابراہیم نے اس کی وضاحت میں وہی الفاظ نقل کیے ہیں، جیسے ابوعبیدہ اور علقمہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کیے ہیں۔ اگر اس روایت میں ارسال کو تسلیم کر لیا جائے، تو بھی ابراہیم نخعی، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، ان کی آراء اور ان کے فتاوی کے بارے میں سب سے زیادہ علم رکھتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اس چیز کا علم اپنے ماموں علقمہ، اسود، اور عبدالرحمن سے حاصل کیا ہے اور ان کے علاوہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اکابر شاگردوں سے حاصل کیا ہے۔ ابراہیم نخعی یہ فرماتے ہیں: ”جب میں آپ کے سامنے یہ کہوں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے، تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ میں نے وہ بات سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے کئی شاگردوں سے سنی ہے، لیکن اگر میں نے کوئی بات کسی ایک شخص سے سنی ہو، تو میں اس کا نام آپ کے سامنے بیان کر دوں گا۔“ اس مسئلے کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ وہ مرفوع روایت، جس میں بنو مخاض کا ذکر ہے، ہمارے علم کے مطابق اسے صرف خشف بن مالک نے سیدنا عبداللہ کے حوالے سے نقل کیا ہے اور یہ ایک مجہول شخص ہے، اس کے حوالے سے صرف زید بن جبیر جشمی نے احادیث روایت کی ہیں اور علم حدیث کے ماہرین ایسی روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کرتے، جسے نقل کرنے میں ایک مجہول راوی منفرد ہو، ان حضرات کے نزدیک کسی بھی روایت پر عمل کرنا اس وقت ثابت ہو گا، جب اسے روایت کرنے والا شخص عادل اور مشہور ہو یا کوئی ایسا شخص ہو، جسے مجہول قرار نہ دیا جا سکے، اور پھر اس کے حوالے سے دو یا دو سے زیادہ افراد اس روایت کو نقل کریں، کیونکہ اس صورت میں اس راوی کو مجہول قرار نہیں دیا جا سکے گا، اور وہ معروف شمار ہو گا، لیکن اگر اس شخص کے حوالے سے صرف ایک فرد نے روایت کو نقل کیا ہو اور وہ بھی اس روایت کو نقل کرنے میں منفرد ہو، تو ایسی روایت کے بارے میں توقف کیا جائے گا، یہاں تک کہ دوسری روایت اس کے موافق آ جائے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ خشف بن مالک کی روایت کو ہمارے علم کے مطابق زید بن جبیر کے حوالے سے صرف حجاج بن ارطاة نے نقل کیا ہے، اور حجاج ایک ایسا شخص ہے، جو تدلیس کے حوالے سے مشہور ہے اور وہ ان حضرات کے حوالے سے بھی روایت نقل کر دیتا ہے، جن سے اس کی ملاقات نہ ہوئی ہو، اور جن سے اس نے احادیث کا سماع نہ کیا ہو۔ شیخ ابومعاویہ ضریر فرماتے ہیں: حجاج نے مجھ سے یہ کہا تھا: ”کوئی شخص مجھ سے روایت کے بارے میں سوال نہ کرے، یعنی میں جب تمہیں کوئی روایت بیان کروں، تو مجھ سے یہ نہ پوچھو کہ آپ کو اس بارے میں کس نے بتایا ہے؟“ یحییٰ بن زکریا بیان کرتے ہیں: ایک دن میں حجاج بن ارطاة کے پاس موجود تھا، اس نے دروازہ بند کرنے کا حکم دیا، پھر بولا: ”میں نے زہری سے کوئی روایت نہیں سنی، ابراہیم نخعی اور شعبی سے صرف ایک ایک روایت سنی ہے، میں نے فلاں سے بھی کوئی روایت نہیں سنی، فلاں سے بھی کوئی روایت نہیں سنی۔“ اس طرح اس نے سترہ کے لگ بھگ افراد کا نام لیا، یہ سب حضرات وہ تھے، جن کے حوالے سے حجاج روایات نقل کرتا ہے اور پھر ان کے حوالے سے روایات نقل کرنے کے بعد اس نے یہ کہا کہ اس نے ان حضرات سے ملاقات نہیں کی اور ان حضرات سے کوئی روایت نہیں سنی۔ سفیان بن عیینہ، یحییٰ بن سعید القطان اور عیسیٰ بن یونس نے اس کے ساتھ بیٹھ کر اس کے بارے میں جان کر اس کی روایات کو متروک قرار دیا ہے اور آپ کے لیے ان حضرات کا علم رجال میں ماہر ہونا کافی ہے۔ سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں: ”ایک مرتبہ حجاج بن ارطاة کے پاس گیا، میں اس کا کلام سن رہا تھا، اس نے ایک ایسی بات کا ذکر کیا، جو میرے نزدیک غلط تھی، تو میں نے اس کے حوالے سے کوئی روایت نقل نہیں کی۔“ یحییٰ بن سعید القطان فرماتے ہیں: ”میں نے مکہ میں حجاج بن ارطاة کو دیکھا، لیکن میں نے اس سے کوئی حدیث نوٹ نہیں کی، میں نے کسی شخص کے حوالے سے بھی اس سے کوئی حدیث نوٹ نہیں کی، اس کی وجہ یہ ہے کہ یحییٰ بن سعید کے نزدیک حجاج روایات میں اضطراب نقل کرتا ہے۔“ یحییٰ بن معین فرماتے ہیں: ”حجاج بن ارطاة کی نقل کردہ روایت کو استدلال کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔“ عبداللہ بن ادریس فرماتے ہیں: ”میں نے حجاج کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی اس وقت تک سمجھدار نہیں ہوتا، جب تک باجماعت نماز پڑھنا نہ چھوڑ دے۔“ عیسیٰ بن یونس کہتے ہیں: ”میں نے حجاج کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ میں نماز پڑھنے کے لیے نکلتا ہوں، تو راستے میں مزدور اور سبزی فروش رکاوٹ ڈالتے ہیں۔“ جریر بیان کرتے ہیں: ”میں نے حجاج کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ مال اور مرتبہ کی محبت نے مجھے ہلاکت کا شکار کر دیا۔“ اس مسئلے کا ایک پہلو یہ ہے کہ کئی ثقہ راویوں نے اس حدیث کو حجاج بن ارطاة کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اس کے حوالے سے نقل کرنے میں اس روایت میں اختلاف کیا ہے۔ عبدالرحیم بن سلیمان نے حجاج کے حوالے سے اسے ان الفاظ میں نقل کیا ہے، جو ہم ان کے حوالے سے ذکر کر چکے ہیں، اس بارے میں عبدالواحد بن زیاد نے ان کی موافقت کی ہے۔ یحییٰ بن سعید اموی نے، جو ثقہ راویوں میں سے ہیں، ان دونوں سے اختلاف کیا ہے اور اسے حجاج کے حوالے سے، زید بن جبیر کے حوالے سے، خشف بن مالک سے نقل کیا ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا: اس میں پانچ طرح کے اونٹ ادا کیے جائیں گے، بیس جذعہ ہوں گے، بیس بنات لبون ہوں گی، بیس بنو لبون ہوں گے، بیس بنات مخاض ہوں گی، بیس نر بنو مخاض ہوں گے۔ انہوں نے حقہ کی بجائے بنو لبون ذکر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3365]
ترقیم العلمیہ: 3319
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبيٰ)) برقم: 4806، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6977، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4545، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1386، 1386 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2412، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2631،والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16258، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3361، 3362، 3363، 3364، 3365، 3366، 3367، 3368، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3709»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4554
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ" في الْمُغَلَّظَةِ: أَرْبَعُونَ جَذَعَةً خَلِفَةً، وَثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَفِي الْخَطَإِ: ثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ".
عثمان بن عفان اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ دیت مغلظہ یعنی شبہ عمد میں چالیس گابھن جزعہ، تیس حقہ اور تیس بنت لبون ہیں، اور دیت خطا میں تیس حقہ، تیس بنت لبون، بیس ابن لبون، اور بیس بنت مخاض ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4554]
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مغلظ دیت کی تفصیل یہ ہے کہ: ”چالیس اونٹنیاں چار سالہ اور حاملہ، تیس اونٹنیاں تین سالہ اور تیس اونٹنیاں دو سالہ ہوں اور قتلِ خطا میں تیس اونٹنیاں تین سالہ، تیس اونٹنیاں دو سالہ، بیس اونٹ مذکر دو سالہ اور بیس اونٹنیاں ایک سالہ۔“ [سنن ابي داود/كتاب الديات /حدیث: 4554]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 161

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28459
حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي ، وعن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن علي قال: كان يقول: في الخطا ارباعا: خمس وعشرون حقة، وخمس وعشرون جذعة، وخمس وعشرون ابنة لبون، وخمس وعشرون بنات مخاض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قالا).
(٢) في [هـ]: (بنات).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن علي.

ابراہیم سے مروی ہے کہ علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ قتل خطا میں دیت چار حصوں میں ہوگی۔ پچیس چوتھے سال والی، اور پچیس پانچویں سال والی، اور پچیس تیسرے سال والی اور پچیس دوسرے سال والی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28459]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال محمد بن عبد الباقي الزرقاني: إسناد المرفوع ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4553، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16254، 16253، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3372، 3374، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17236»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28462
حدثنا عبد الاعلى عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب وعن عبد ربه عن ابي عياض عن عثمان وزيد قالا: في الخطا ثلاثون جذعة، وثلاثون بنات لبون، وعشرون بنو لبون، وعشرون بنت مخاض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [أ، ب، ط].
(٢) سقط في: [جـ، ك، م].
(٣) في [هـ]: (حقة).
(٤) في [ب]: (عشر).
(٥) في [جـ، م]: (بني).
(٦) في [هـ]: (بنات).
(٧) مجهول؛ لجهالة عبد ربه، أخرجه عبد الرزاق (١٧٢٢٠)، والبيهقي ٨/ ٧٤، والدارقطني ٣/ ١٧٧.

حضرت عثمان اور حضرت زید نے قتل خطا کے بارے میں فرمایا کہ تیس پانچویں سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور تیس تیسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور بیس تیسرے سال میں چلنے والے اونٹ، اور بیس دوسرے سال میں چلنے والی اونٹنیاں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28462]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة عبد ربه .» ‏‏‏‏
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4554، (4/311) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16224، 16226، 16225، 16255، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17220، 17225، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 28464، 28471، 28474، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3370»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3325 ترقیم الرسالہ : -- 3371
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا حَمْزَةُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا حَمَّادٌ، نَا الْحَجَّاجُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ بِذَلِكَ، وَرُوِيَ عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَرْبَاعٌ: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ" ،.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے۔ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ منقول ہے: انہوں نے فرمایا: قتل خطا کی دیت چار قسم کے اونٹوں پر مشتمل ہو گی: پچیس جذعہ، پچیس حقہ، پچیس بنات لبون اور پچیس بنات مخاض۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3371]
ترقیم العلمیہ: 3325
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3371، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3327 ترقیم الرسالہ : -- 3374
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا وَكِيعٌ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ،" أَنَّهُ كَانَ يَجْعَلُ الدِّيَةَ فِي الْخَطَأِ أَرْبَاعًا: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ مَخَاضٍ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت چار قسم کے (اونٹوں کی) شکل میں ادا کی جائے گی، پچیس حقہ ہوں گے، پچیس جذعہ ہوں گے، پچیس بنات لبون ہوں گی اور پچیس بنات مخاض ہوں گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3374]
ترقیم العلمیہ: 3327
تخریج الحدیث: «إسناده مرفوع ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 4553، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16253، 16254، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3372، 3374، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17236، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27287»

الحكم على الحديث:
إسناده مرفوع ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16149
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ، ح وَأنبأ أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، وَرَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَبَلَغَهُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّهُمْ كَانُوا يَقُولُونَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ عِشْرُونَ ابْنَةَ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ ابْنَةَ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ ابْنَ لَبُونٍ ذَكَرٌ، وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَعِشْرُونَ جَذَعَةً.
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ خطا کی دیت ۲۰ «بِنْتُ مَخَاضٍ»، ۲۰ «بِنْتُ لَبُونٍ»، ۲۰ «اِبْنُ لَبُونٍ» مذکر، ۲۰ «حِقَّہ» اور ۲۰ «جَذَعَہ» ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16149]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16152
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا هَنَّادٌ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فِي الْخَطَأِ أَرْبَاعًا: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتُ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتُ مَخَاضٍ،.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ قتلِ خطا میں چار اقسام بناتے ہیں: ۲۵ «حِقَّے»، ۲۵ «جَذْعے»، ۲۵ «بَنَاتِ لَبُون» اور ۲۵ «بَنَاتِ مَخَاض» ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16152]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16154
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَأَبُو بَكْرٍ، قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ، ثنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا النَّضْرُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَا: دِيَةُ الْخَطَأِ ثَلَاثُونَ حِقَّةً، وَثَلَاثُونَ بَنَاتُ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتُ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٌ وَقَدْ رُوِيَ فِي هَذَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ مُنْقَطِعٌ، وَآخَرُ لَا يُحْتَجُّ بِمِثْلِهِ.
یہ پہلے نمبر (١٦١٢٤) پر گزر چکی ہے۔
اس بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک منقطع حدیث مروی ہے اور ایک دوسری حدیث بھی، جس جیسی روایت سے دلیل نہیں لی جاتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16154]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں