🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. مَارَوَاهُ حذيفة بن اليمان رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْفِتَنِ الا حَادِيثُ الْمُصَدَّرَهُ بِقَوْلِهِ ﷺ: «لَا تَقُوْمُ السَّاعَةُ ۔۔۔ »
فتنوں سے متعلقہ سیدناحذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کی روایات
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12879 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 12879، 11254
مسند احمد: 18224
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6440
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12879
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَقَامًا فَمَا تَرَكَ شَيْئًا يَكُونُ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ إِلَّا ذَكَرَهُ فِي مَقَامِهِ ذَلِكَ حَفِظَهُ مَنْ حَفِظَهُ وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ قَالَ حُذَيْفَةُ فَإِنِّي لَأَرَى أَشْيَاءَ قَدْ كُنْتُ نَسِيتُهَا فَأَعْرِفُهَا كَمَا يَعْرِفُ الرَّجُلُ وَجْهَ الرَّجُلِ قَدْ كَانَ غَائِبًا عَنْهُ يَرَاهُ فَيَعْرِفُهُ قَالَ وَكِيعٌ أَحَدُ الرُّوَاةِ مَرَّةً فَرَآهُ فَعَرَفَهُ
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیامت تک ہونے والے ہر واقعہ کا ذکر فرما دیا، یاد رکھنے والوں نے ان کو یاد رکھا اور بھلا دینے والوں نے بھلا دیا، میں خود بھی بہت سی ایسی اشیاء دیکھتا ہوں، جو مجھے بھول گئی تھیں، لیکن وہ دیکھنے سے مجھے یاد آ جاتی ہیں، جیسے ایک آدمی جب غائب ہو جانے والے (اور بھول جانے والے) آدمی کو دیکھتا ہے تو وہ اسے پہنچان لیتا ہے۔ [الفتح الربانی/بيان القيامة وأحوال الآخرة والفتن والعلامات التى تسبقها/حدیث: 12879]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6604، ومسلم: 2891، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23274 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23663»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مستقبل میں ہونے والے جتنے اس قسم کے امور بیان کیے تھے، ان میں سے کئی امور کا تعلق صحابۂ کرام کے دور سے تھے، مثلا: سیدنا عمر، سیدنا عثمان اور سیدنا علی کی مظلومانہ شہادتیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں امت ِ مسلمہ کا مختلف گروہوں میں بٹ جانا، ان میں جنگیں ہونا اور پھر سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے ذریعے صلح ہونا، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت، مال و دولت کی فراوانی، صحابۂ کرام پر سب و شتم، ملوکیت اور اس کے اثرات، بعض صحابہ کو کہنا کہ وہ باغی گروہ کے ہاتھوں قتل ہوں گے۔ وغیرہ وغیرہ۔
جب سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اس قسم کا واقعہ رونما ہوتے ہوئے دیکھتے تو ان کو اس سے متعلقہ حدیث یاد آ جاتی، حدیث نمبر (۱۲۸۸۲)پر غور کریں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی حیات کو فتنوں کی رکاوٹ قرار دیا اور جب اس رکاوٹ کو ہٹا دیا گیا تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سمجھ گئے کہ فتنوں کی انتظار ختم ہو گئی ہے، پھر آہستہ آہستہ یہ سلسلہ زیادہ ہوا، یہاں تک کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا اور امت ِ مسلمہ دو بڑے فریقوں میں بٹ کر ایک دوسرے کے خلاف محاذ آراء ہو گئی۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6604
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18224
حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا هَاشِمٌ يَعْنِي ابْنَ هَاشِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامًا، " فَأَخْبَرَنَا بِمَا يَكُونُ فِي أُمَّتِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَعَاهُ مَنْ وَعَاهُ، وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ" .
حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور اپنی امت میں قیامت تک پیش آنے والے واقعات کی خبردے دی جس نے اس خطبے کو یاد رکھا سو یاد رکھا اور جس نے بھلادیا سو بھلا دیا۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18224]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عمر بن إبراهيم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11254
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَقَامًا فَأَخْبَرَنَا بِمَا يَكُونُ فِي أُمَّتِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَعَاهُ مَنْ عَاهُ وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ
سیدنا مغیرہ میں شعبہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت میں قیامت تک بپا ہونے والے تمام واقعات بیان فرما دیئے،یاد رکھنے والوں نے یاد رکھا اور بھلا دینے والوں نے بھلا دیا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11254]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره، اخرجه الطبراني في الكبير: 20/1077، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18224 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18411»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6440
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا مَكِّيٌّ ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامًا فَأَخْبَرَنَا بِمَا هُوَ كَائِنٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَعَاهُ مَنْ وَعَاهُ، وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ہمارے درمیان (وعظ و نصیحت کے لیے) کھڑے ہوئے اور ہمیں ان تمام احوال و واقعات کی خبر دی جو قیامت کے برپا ہونے تک پیش آنے والے ہیں؛ جس نے اسے یاد رکھنا تھا اس نے یاد رکھا اور جو اسے بھولنے والا تھا وہ اسے بھول گیا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6440]
تخریج الحدیث: «عمر بن إبراهيم بن محمد: أورده العقيلي في الضعفاء وقال لا يتابع عليه، وذكره ابن حبان في الثقات (الصحيحة للألباني 2/664 نقلًا عن الميزان واللسان)؛ وبقية رجاله ثقات رجال الشيخين؛ قال أبو نعيم: غريب من حديث المغيرة تفرد به هاشم بن هاشم عن عمر»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6230، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2891، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4240، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22896، وأخرجه فتح الباري برقم: 1775، 3393، 5354، 6230، وأخرجه مسند البزار برقم: 2795، 2862، 2883، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8360، 8504، 8546، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5636»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ عمر بن إبراهيم بن محمد لين، تفرد به، والمعنى ثابت في الصحيحين من حديث حذيفة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں