🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ مَا جَاءَ خَاصًّا يَنْقُصُ الشَّهْرُ مَعَ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهْرَانِ لَا يَنْقُصَانِ
خاص طور پر مہینے کا (۲۹) دنوں کا ہونے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان ’’دو مہینے ناقص نہیں ہوتے‘‘کے درمیان جمع و تطبیق کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3701 (کل: 15 مقامات، 9 کتب)
الفتح الربانی: 3701، 3700
سنن ابن ماجہ: 1658
مسند احمد: 24518، 24597
سنن دارقطنی: 2351، 2352
الجامع الكامل: 4334
السنن الكبرى للبيهقي: 8201
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4815، 4816
المعجم الاوسط: 5249، 5445، 6486
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2173
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3701
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْتُ مَعَهُ ثَلَاثِينَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جو روزے رکھے، ان میں (۳۰) دنوں کی بہ نسبت (۲۹) ایام والے رمضان کے مہینے زیادہ تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3701]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ اخرجه ابوداود: 2322، والترمذي: 689، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3776 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3776»
وضاحت: فوائد: … یوں تو اسلامی مہینہ (۲۹) دنوں کا ہوتا ہے یا (۳۰) دنوں، درج بالا روایات اور تجربات سے معلوم ہوا کہ رمضان اور ذوالحجہ بھی (۲۹، ۲۹) اور (۳۰، ۳۰) دنوں کے ہوتے رہتے ہیں، تو پھر درج ذیل حدیث کا کیا معنی ہو گا۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ اخرجه ابوداود: 2322
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1658
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِيُّ ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" مَا صُمْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرُ مِمَّا صُمْنَا ثَلَاثِينَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بہ نسبت ۳۰ دن کے زیادہ تر انتیس دن کے روزے رکھے ہیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1658]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں تیس روزوں کی نسبت انتیس روزے زیادہ دفعہ رکھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيام/حدیث: 1658]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 14622، ومصباح الزجاجة: 602) (حسن صحیح) (ملاحظہ ہو: صحیح أبی داود: 2011)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سعيد بن اياس الجريري اختلط
و لا يعرف سماع القاسم بن مالك منه قبل اختلاطه
و حديث أبي داود (الأصل: 2322 وسنده حسن) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 440

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24518
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قِيلَ لِعَائِشَةَ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، رُؤِيَ هَذَا الشَّهْرُ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ! قَالَتْ: وَمَا يُعْجِبُكُمْ مِنْ ذَاكَ، لَمَا " صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرُ مِمَّا صُمْتُ ثَلَاثِينَ" .
سعید کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہا کہ اے ام المومنین! اس دفعہ تو چاند ٢٩ ویں تاریخ کو ہی نظر آگیا ہے، انہوں نے فرمایا کہ اس میں تعجب کی کون سی بات ہے؟ میں نے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ٣٠ سے زیادہ ٢٩ کے روزے رکھے ہیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24518]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24597
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قِيلَ لِعَائِشَةَ : يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، هَذَا الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ! قَالَتْ: وَمَا يُعْجِبُكُمْ مِنْ ذَلِكَ،" لَمَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرُ مِمَّا صُمْتُ ثَلَاثِينَ" .
سعید کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ کسی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہا کہ اے ام المومنین! اس دفعہ تو چاند ٢٩ ویں تاریخ کو ہی نظر آگیا ہے، انہوں نے فرمایا کہ اس میں تعجب کی کون سی بات ہے؟ میں نے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ٣٠ سے زیادہ ٢٩ کے روزے رکھے ہیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24597]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2317 ترقیم الرسالہ : -- 2351
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ . ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا حَامِدُ بْنُ سَهْلٍ الثَّغْرِيُّ ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثنا سَعِيدٌ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قِيلَ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَيَكُونُ شَهْرُ رَمَضَانَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ؟ فَقَالَتْ:" مَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرُ مِمَّا صُمْتُ ثَلاثِينَ" . وَقَالَ أَبُو الْوَلِيدِ: ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ أَيْضًا: مِمَّا صُمْتُ مَعَهُ ثَلاثِينَ. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ، وَالَّذِي قَبْلَهُ غَيْرُ ثَابِتٍ، لأَنَّ عَبْدَ الأَعْلَى بْنَ أَبِي الْمُسَاوِرِ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ان سے عرض کی گئی: اے ام المؤمنین! کیا رمضان کا مہینہ انتیس دن کا بھی ہو سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (یعنی آپ کے زمانہ اقدس میں) جتنی مرتبہ تیس روزے رکھے ہیں، اس سے زیادہ مرتبہ انتیس روزے رکھے ہیں۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”آپ کے ہمراہ جتنی مرتبہ تیس روزے رکھے ہیں۔“ اس کی سند حسن صحیح ہے اور اس سے پہلے والی روایت ثابت نہیں ہے، کیونکہ اس کا راوی عبدالاعلیٰ بن ابوالمساور متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2351]
ترقیم العلمیہ: 2317
تخریج الحدیث: «إسناده حسن صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2351، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 25156، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 1654»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح حسن، سنن الدارقطني: (3 / 182) برقم: (2351)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2318 ترقیم الرسالہ : -- 2352
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُعَدَّلُ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطَ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثنا الْمِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ الْمَدَنِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" مَا صُمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْنَا ثَلاثِينَ" . الْمِسْوَرُ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جتنی مرتبہ تیس روزے رکھے ہیں، اس سے زیادہ مرتبہ انتیس روزے رکھے ہیں۔“ اس روایت کا راوی مسور ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2352]
ترقیم العلمیہ: 2318
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2352، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5445»
«قال الدارقطني: المسور ضعيف .»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3700
عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قِيلَ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ رُؤِيَ هَذَا الشَّهْرُ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ، قَالَتْ: وَمَا يُعْجِبُكُمْ مِنْ ذَلِكَ؟ لَمَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرُ مِمَّا صُمْتُ ثَلَاثِينَ
۔ سعید کہتے ہیں: کسی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے ام المومنین! اس ماہ کا چاند تو (۲۹) تاریخ کو نظر آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا: تمہیں اس پر تعجب کیوں ہو رہا ہے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جو روزے رکھے، ان میں (۳۰) ایام کی بہ نسبت (۲۹) دن والے رمضان کے مہینے زیادہ تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3700]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ اخرجه البيھقي: 4/ 250، والدارقطني: 2/ 198، والطبراني في ’’الاوسط‘‘: 5245، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24518 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25023»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ اخرجه البيھقي: 4/ 250
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4334
4334. عن سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص الأمويّ، قال: قيل لعائشة: يا أمَّ المؤمنين، رؤي هذا الشّهر لتسع وعشرين! قالت: وما يعجبُكم من ذاك، لما صُمتُ مع رسول الله صلى الله عليه وسلم تسعاً وعشرين أكثر مما صمتُ ثلاثين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (24518)، والطبراني في الأوسط (5245)، والدارقطني (2351)، والبيهقي (4/250) كلّهم من طرق عن إسحاق بن سعيد بن عمرو، عن أبيه سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص الأمويّ، عن عائشة، فذكرته. قال الدارقطني: ((هذا إسناد صحيح حسن)).»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8201
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الرَّزَّازُ فِيمَا قَرَأْتُ عَلَيْهِ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ، ثنا حَامِدُ بْنُ سَهْلٍ الثَّغْرِيُّ، ثنا أَبُو غَسَّانَ ⦗٤٢٠⦘ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا سَعِيدٌ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَ: قِيلَ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَيَكُونُ شَهْرُ رَمَضَانَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ؟ فَقَالَتْ:" مَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْتُ ثَلَاثِينَ" وَرُوِّينَا عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ مِثْلَ هَذَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مجھ سے کہا گیا: اے ام المؤمنین! کیا رمضان کا مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تیس دن سے زیادہ انتیس دن کے روزے رکھے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8201]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4815
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو الْأُمَوِيِّ قَالَ: قِيلَ لِعَائِشَةَ: رُئِيَ هَذَا الشَّهْرُ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ. قَالَتْ: وَمَا يُعْجِبُكَ مِنْ ذَاكَ؟ لِمَا صُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرَ مِمَّا صُمْنَا ثَلَاثِينَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن عمرو اموی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہا: گیا: اس مہینے میں انتیس کا چاند نظر آ گیا ہے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تمہیں اس بات پر کیا حیرانگی ہو رہی ہے؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انتیس روزے اس سے زیادہ مرتبہ رکھے ہیں جتنی مرتبہ ہم نے تیس روزے رکھے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4815]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23997، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5245»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں