الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. باب الرُّحْصَةِ فِي إِطَالَةِ ذَيْلِ الْمَرْأَةِ
عورت کا اپنا دامن لمبا کرنے کی رخصت کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8126 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 8126
السنن الكبرى للبيهقي: 3252
حدیث نمبر: 8126
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي ذُيُولِ النِّسَاءِ قَالَ شِبْرٌ قَالَتْ قُلْتُ إِذًا تَخْرُجُ سُوقُهُنَّ قَالَ فَذِرَاعٌ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کے دامن کے بارے میں فرمایا کہ وہ ایک بالشت ہونا چاہیے، لیکن میں نے کہا: تب تو ان کی پنڈلیاں نظر آ جائیں گی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر ایک ہاتھ لٹکاؤ۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8126]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24469 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24973»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 26532
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ذُيُولُ النِّسَاءِ شِبْرٌ" , قُلْتُ: إِذَنْ تَبْدُوَ أَقْدَامُهُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فَذِرَاعٌ، لَا تَزِدْنَ عَلَيْهِ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ عورتیں اپنا دامن کتنالٹکائیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ ایک بالشت کے برابر اسے لٹکا سکتی ہو میں نے عرض کیا کہ اس طرح تو ان کی پنڈلیاں کھل جائیں گی؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر ایک گزلٹکا لو اس سے زیادہ نہیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26532]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لعنعنة ابن إسحاق، وهو مدلس، لكنه توبع
حدیث نمبر: 26636
حَدَّثَنَا يَعْلَي ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ , وَيَزِيدُ , قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ ابْنَةِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذُيُولِ النِّسَاءِ؟ فَقَالَ: " شِبْرًا" , فَقُلْتُ: إِذَنْ تَخْرُجَ أَقْدَامُهُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَذِرَاعٌ، لَا تَزِدْنَ عَلَيْهِ" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا یا رسول اللہ عورتیں اپنا دامن کتنا لٹکائیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم لوگ ایک بالشت کے برابر اسے لٹکا سکتی ہو میں نے عرض کیا کہ اس طرح تو ان کے پاؤں کھل جائیں گے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر ایک گز لٹکا لو، اس سے زیادہ نہیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26636]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لعنعنة ابن إسحاق، وهو مدلس، وقد توبع
حدیث نمبر: 3252
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبُ الْقَاضِي ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الَّذِي يَجُرُّ ثَوْبَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ لَا يَنْظُرُ اللهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَكَيْفَ بِالنِّسَاءِ؟ قَالَ:" شِبْرٌ" قَالَتْ: إِذَا تَخْرُجُ سُوقُهُنَّ أَوْ قَالَتْ: أَقْدَامُهُنَّ" قَالَ:" فَذِرَاعٌ وَلَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص تکبر کے ساتھ اپنے کپڑے کو نیچے لٹکا کر گھسٹ کر چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ کل قیامت کے روز اس کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔“ سیدتنا ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! عورتوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بالشت۔“ انہوں نے کہا: تب تو پنڈلیاں نکل جاتی ہیں یا کہا کہ ان کے قدم نکل جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک ذراع تک کر لیں، اس سے زیادہ نہ کریں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3252]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه احمد 2/5»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19883
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، ثَنَا عُثْمَانُ ، ثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا ذَكَرَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذُيُولَ النِّسَاءِ، فَقَالَ: " تُرْخِينَ شِبْرًا، قُلْتُ: إِذَنْ تَنْكَشِفُ عَنْهُنَّ، قَالَ: " فَذِرَاعٌ لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عورتوں کے دامن کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بالشت لٹکا لو۔“ میں نے عرض کیا: تب تو ان کے (پاؤں) کھل جائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر ایک ہاتھ، اس سے زیادہ نہ بڑھائیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19883]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 271، حدیث 579»
حدیث نمبر: 20142
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذُيُولِ النِّسَاءِ، فَقَالَ: " شِبْرٌ، فَقُلْتُ إِذًا تَخْرُجُ أَقْدَامُهُنَّ؟ قَالَ: " فَذِرَاعٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عورتوں کے دامن کی لمبائی کے بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بالشت۔“ میں نے عرض کیا: تب تو ان کے پاؤں کھل جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ایک ہاتھ رکھ لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20142]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 358، حدیث 840»