🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَاب مَا جَاءَ فِي وَصْلِ الشَّعْرِ وَالدُّهَنِ
خواتین کے لیے زینت وغیرہ کی جائز اور ناجائز صورتوں کے ابواب¤بال ملانے اور تیل لگانے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8132 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
الفتح الربانی: 8132
سنن ابوداود: 4170
بلوغ المرام: 876
مشکوۃ المصابیح: 4468
الجامع الكامل: 15542
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5094
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8132
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَلْعَنُ الْقَاشِرَةَ وَالْمَقْشُورَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَالْوَاصِلَةَ وَالْمُتَّصِلَةَ زَادَتْ فِي رِوَايَةٍ وَالنَّامِصَةَ وَالْمُتَنَمِّصَةَ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان خواتین پر لعنت کی ہے: زعفران کے ساتھ چہرہ رنگنے والی اور اس کے ساتھ رنگوانے والی، گودنے والی اور گدوانے والی، بال ملانے والی اور ملانے کا مطالبہ کرنے والی اور چہرے کے بال اکھاڑنے والی اور اکھڑوانے والی۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8132]
تخریج الحدیث: «صحيح دون قولھا كان رسول الله صلي الله عليه وآله وسلم يلعن القاشرة والمقشورة وھذا اسناد ضعيف، آمنه بنت عبد الله مجھولة، و أم نھار لم يؤثر توثيقه عن احد، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26128 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26657»
وضاحت: فوائد: … قاشرہ: جلد کا چھلکا اتارنے والی، مراد وہ عورت جو زعفران لے کر چہرہ صاف کرتی ہے اور اس کا رنگ لگاتی ہے، اور مقشورہ وہ خاتون جس کے ساتھ یہ عمل کیا جائے۔

الحكم على الحديث:
صحيح دون قولھا كان رسول الله صلي الله عليه وآله وسلم يلعن القاشرة والمقشورة وھذا اسناد ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4170
حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ أُسَامَةَ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ جَبْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" لُعِنَتِ الْوَاصِلَةُ وَالْمُسْتَوْصِلَةُ وَالنَّامِصَةُ وَالْمُتَنَمِّصَةُ وَالْوَاشِمَةُ وَالْمُسْتَوْشِمَةُ مِنْ غَيْرِ دَاءٍ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَتَفْسِيرُ الْوَاصِلَةِ الَّتِي تَصِلُ الشَّعْرَ بِشَعْرِ النِّسَاءِ وَالْمُسْتَوْصِلَةُ الْمَعْمُولُ بِهَا، وَالنَّامِصَةُ الَّتِي تَنْقُشُ الْحَاجِبَ حَتَّى تُرِقَّهُ وَالْمُتَنَمِّصَةُ الْمَعْمُولُ بِهَا، وَالْوَاشِمَةُ الَّتِي تَجْعَلُ الْخِيلَانَ فِي وَجْهِهَا بِكُحْلٍ أَوْ مِدَادٍ وَالْمُسْتَوْشِمَةُ الْمَعْمُولُ بِهَا.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ملعون قرار دی گئی ہے بال جوڑنے والی، اور جڑوانے والی، بال اکھیڑنے والی اور اکھڑوانے والی، اور بغیر کسی بیماری کے گودنے لگانے والی اور گودنے لگوانے والی۔ ابوداؤد کہتے ہیں: «واصلة» اس عورت کو کہتے ہیں جو عورتوں کے بال میں بال جوڑے، اور «مستوصلة» اسے کہتے ہیں جو ایسا کروائے، اور «نامصة» وہ عورت ہے جو ابرو کے بال اکھیڑ کر باریک کرے، اور «متنمصة» وہ ہے جو ایسا کروائے، اور «واشمة» وہ عورت ہے جو چہرہ میں سرمہ یا سیاہی سے خال (تل) بنائے، اور «مستوشمة» وہ ہے جو ایسا کروائے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4170]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ”لعنت کی گئی ہے اس عورت پر جو بال جوڑے اور جڑوائے، جو چہرے کے بال اکھیڑے اور اکھڑوائے اور جو جسم گودے یا گدوائے بغیر کسی بیماری کے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا کہ ” «الْوَاصِلَةُ» سے مراد وہ عورت ہے جو دوسری عورتوں کے بال جوڑتی ہو اور «الْمُسْتَوْصِلَةُ» وہ ہے جو یہ کام کروائے، «النَّامِصَةُ» وہ ہے جو ابروؤں کے بالوں کو نوچتی اور انہیں باریک بناتی ہو اور «الْمُتَنَمِّصَةُ» وہ ہے جو یہ کام کروائے، «الْوَاشِمَةُ» وہ ہے جو چہرے کی جلد پر سرمے یا سیاہی سے تل وغیرہ بناتی ہو اور «الْمُسْتَوْشِمَةُ» وہ ہے جو یہ کام کرواتی ہو۔“ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4170]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6378) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبد اللّٰه بن وھب عنعن
و لبعض الحديث شواھد صحيحة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 148

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 876
وعن ابن عمر رضي الله عنهما: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم لعن الواصلة،‏‏‏‏ والمستوصلة،‏‏‏‏ والواشمة،‏‏‏‏ والمستوشمة. متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر میں بال جوڑنے اور جڑوانے والی اور جسم پر گود کر نشان بنانے والی اور بنوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 876]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «النَّبِيَّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَعَنَ» لعنت فرمائی – «الْوَاصِلَةَ» (بالوں میں) جوڑ لگانے والی پر – «وَالْمُسْتَوْصِلَةَ» اور جوڑ لگوانے والی پر – «وَالْوَاشِمَةَ» اور گودنے والی پر – «وَالْمُسْتَوْشِمَةَ» اور گدوانے والی پر۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (بالوں میں مصنوعی) بال جوڑنے والی، جڑوانے والی، گودنے والی اور گدوانے والی (عورتوں) پر لعنت فرمائی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 876]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، اللباس، باب الموصولة، حديث:5940، ومسلم، اللباس والزينة، باب تحريم فعل الواصلة والمستوصلة، حديث:2124.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4468
4468 - وَعَنْهُ ابْنُ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: لُعِنَتِ الْوَاصِلَةُ وَالْمُسْتَوْصِلَةُ، وَالنَّامِصَةُ، وَالْمُتَنَمِّصَةُ، وَالْوَاشِمَةُ، وَالْمُسْتَوْشِمَةُ مِنْ غَيْرِ دَاءٍ  . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”بیماری کے بغیر بالوں میں بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی، بال نوچنے والی اور اکھڑوانے والی، بدن گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت کی گئی ہے“۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4468]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (4170)
٭ عبد الله بن وھب مدلس و عنعن و لبعض الحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15542
15542- عن ابن عباس قال: لُعنت الواصلة والمستوصلة، والنامصة والمتنمصة، والواشمة والمستوشمة من غير داء.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4170) عن ابن السرح، حدثنا ابن وهب، عن أسامة، عن أبان بن صالح، عن مجاهد، عن ابن عباس قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5094
«لعن الله الربا وآكله وموكله وكاتبه وشاهده وهم يعلمون والواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة والنامصة والمتنمصة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ سود پر، اس کے کھانے والے پر، کھلانے والے پر، لکھنے والے پر اور اس کے گواہ پر، جبکہ وہ یہ جانتے ہوں، لعنت فرمائے، اور بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی، گودنے والی اور گدوانے والی، بھنویں اکھاڑنے والی اور اکھڑوانے والی پر بھی لعنت فرمائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5094]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن مسعود. الترغيب 3/49.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں