🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ آدَابِ تَخْتَصُّ بِمَنْ فِي الْمَجْلِسِ
مجلس میں موجود لوگوں کے ساتھ خاص آداب
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9506 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 9506
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13168
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2657
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4158
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5425
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9506
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَدَّثَ فِي مَجْلِسٍ بِحَدِيثٍ ثُمَّ الْتَفَتَ فَهِيَ أَمَانَةٌ
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس بندے نے مجلس میں کوئی بات کی اور پھر وہ اِدھر اُدھر متوجہ ہوا تو وہ بات امانت ہو گی۔ [الفتح الربانی/بيان آداب المجالس/حدیث: 9506]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه ابوداود: 4868، والترمذي: 1959، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14474 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14528»
وضاحت: فوائد: … امام مبارکپوری رحمتہ اللہ علیہ نے اس حدیث ِ مبارکہ کی شرح کرتے ہوئے لکھا: اگر کوئی آدمی کسی دوسرے شخص کے ساتھ گفتگو کر رہا ہو اور وہ گفتگو کے دوران دائیں بائیں دیکھے، تو اس سے یہ سمجھنا پڑے گا کہ وہ ہ راز کی بات کرنا چاہتا ہے اور اسے دوسرے لوگوں سے مخفی رکھنا چاہتا ہے۔ ایسی گفتگو امانت ہو گی اور اس کو راز رکھنا واجب ہو گا۔ ابن ارسلان نے کہا: متکلم کے ادھر ادھر دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے اس بات کا خطرہ ہے کہ کوئی اس کی بات سن نہ لے، وہ صرف اپنے ہم مجلس تک اپنے راز کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔ دراصل وہ ادھر ادھر دیکھ کر اپنے مخاطَب کو یہ کہنا چاہتا ہے کہ وہ اس کی گفتگو سنے، اس کو راز اور امانت سمجھے۔ (تحفۃ الاحوذی)

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13168
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ ثُمَّ الْتَفَتَ، فَهِيَ أَمَانَةٌ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ جُبَارَةَ بْنِ مُفْلِسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: صَدُوقٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص کوئی بات کرے اور پھر وہ ادھر ادھر دیکھے، تو وہ بات امانت ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد جبارہ بن مغلس کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، ابن نمیر کہتے ہیں: یہ صدوق ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13168]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4158)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2657
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ ، حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ صُبَيْحٍ النَّسَائِيُّ ، وَكَانَ مِنْ أَعْبَدِ النَّاسِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ، ثُمَّ الْتَفَتَ، فَهُوَ أَمَانَةٌ» ‏‏‏‏.
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص (کسی سے) کوئی بات بیان کرے، پھر (یہ اطمینان کرنے کے لیے کہ کوئی تیسرا سن تو نہیں رہا) مڑ کر ادھر ادھر دیکھے، تو وہ بات (سننے والے کے پاس) بطورِ امانت ہے۔“
اس حدیث کی ایک شاہد روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بھی مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2657]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: جبارة بن مفلس وهو ضعيف جدا وقال ابن نمير صدوق وبقية رجاله ثقات (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 98)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1959، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4868، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14644، 14820، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2479، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5421، 5425»

الحكم على الحديث:
جبارة بن مفلس وهو ضعيف جدا وقال ابن نمير صدوق وبقية رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4158
مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ مُغَلِّسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ صُبَيْحٍ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ جُبَارَةُ : مِنْ أَعْبَدِ النَّاسِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ ثُمَّ الْتَفَتَ فَهِيَ أَمَانَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص کوئی بات بیان کرے، پھر (محتاط ہو کر) ادھر ادھر مڑ کر دیکھے تو وہ بات (سننے والے کے پاس) امانت ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4158]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1959، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4868، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14644، 14820، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2479، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5421، 5425، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4143»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5425
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ، حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ صُبَيْحٍ النَّسَائِيُّ - قَالَ جُبَارَةُ: مِنْ أَعْبَدِ النَّاسِ - عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ ثُمَّ الْتَفَتَ فَهِيَ أَمَانَةٌ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص (کوئی) بات بیان کرے اور پھر (التفات کرتے ہوئے دائیں بائیں) مڑ کر دیکھے تو وہ بات (سننے والے کے پاس) امانت ہے“، اس روایت کے راوی جبارہ بن مغلس نے اپنے استاد حفص بن صبیح نسائی کے بارے میں یہ صفت بھی بیان کی ہے کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار تھے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5425]
تخریج الحدیث: «قال السناري (مسند أبي يعلى 4158): إسناد تالف آفته جبارة بن المغلس، تركه الدارقطني وكذبه ابن معين؛ وحفص بن صبيح لم يوثقه غير ابن حبان»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1959، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4868، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14644، 14820، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2479»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ جبارة بن المغلس واهٍ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں