🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلهِ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ وَلا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ فَفِدْيَةٌ مِنْ صِيَامٍ أَوْ صَدَقَةٍ أَوْ نُسُكٍ فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَمَنْ تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ}
باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلهِ» کا بیان
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 316 (کل: 13 مقامات، 5 کتب)
سنن سعید بن منصور: 316، 298، 310، 318
صحیح بخاری: 1572
مصنف ابن ابی شیبہ: 13211، 13229، 13230
الجامع الكامل: 4921
السنن الكبرى للبيهقي: 8889، 8893، 8894، 10148
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 316 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 316
نا نا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : " فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ سورة البقرة آية 196، قَالَ: بَقَرَةٌ" , وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" شَاةٌ" .
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ﴿فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ﴾ سے مراد گائے ہے، جبکہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بکری۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 316، 317، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 12927»

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف خصيف من قبل حفظه، وهو صحيح لغيره لمجيئه من غير طريق خصيف،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1572
وَقَالَ أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْبَصْرِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ , حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ , فَقَالَ أَهَلَّ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ وَأَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: وَأَهْلَلْنَا فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اجْعَلُوا إِهْلَالَكُمْ بِالْحَجِّ عُمْرَةً إِلَّا مَنْ قَلَّدَ الْهَدْيَ فَطُفْنَا بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا , وَالْمَرْوَةِ وَأَتَيْنَا النِّسَاءَ وَلَبِسْنَا الثِّيَابَ , وَقَالَ: مَنْ قَلَّدَ الْهَدْيَ فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لَهُ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ , ثُمَّ أَمَرَنَا عَشِيَّةَ التَّرْوِيَةِ أَنْ نُهِلَّ بِالْحَجِّ فَإِذَا فَرَغْنَا مِنَ الْمَنَاسِكِ جِئْنَا فَطُفْنَا بالبيت , وَبِالصَّفَا , والمروة فَقَدْ تَمَّ حَجُّنَا , وَعَلَيْنَا الْهَدْيُ , كَمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ سورة البقرة آية 196 إِلَى أَمْصَارِكُمُ الشَّاةُ تَجْزِي فَجَمَعُوا نُسُكَيْنِ فِي عَامٍ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَنْزَلَهُ فِي كِتَابِهِ وَسَنَّهُ نَبِيُّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَاحَهُ لِلنَّاسِ غَيْرَ أَهْلِ مَكَّةَ , قَالَ اللَّهُ: ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَأَشْهُرُ الْحَجِّ الَّتِي ذَكَرَ اللَّهُ تَعَالَى فِي كِتَابهِ شَوَّالٌ , وَذُو الْقَعْدَةِ , وَذُو الْحَجَّةِ فَمَنْ تَمَتَّعَ فِي هَذِهِ الْأَشْهُرِ فَعَلَيْهِ دَمٌ أَوْ صَوْمٌ , وَالرَّفَثُ: الْجِمَاعُ , وَالْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي , وَالْجِدَالُ: الْمِرَاءُ.
اور ابو کامل فضیل بن حسین بصریٰ نے کہا کہ ہم سے ابومعشر یوسف بن یزید براء نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عثمان بن غیاث نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے، ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حج میں تمتع کے متعلق پوچھا گیا۔ آپ نے فرمایا کہ حجۃ الوداع کے موقع پر مہاجرین انصار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج اور ہم سب نے احرام باندھا تھا۔ جب ہم مکہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے حج کے احرام کو عمرہ کا احرام بنا لو لیکن جو لوگ قربانی کا جانور اپنے ساتھ لائے ہیں۔ (وہ عمرہ کرنے کے بعد حلال نہیں ہوں گے) چنانچہ ہم نے بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کر لی تو اپنا احرام کھول ڈالا اور ہم اپنی بیویوں کے پاس گئے اور سلے ہوئے کپڑے پہنے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جس کے ساتھ قربانی کا جانور ہے وہ اس وقت تک حلال نہیں ہو سکتا جب تک ہدی اپنی جگہ نہ پہنچ لے (یعنی قربانی نہ ہولے) ہمیں (جنہوں نے ہدی ساتھ نہیں لی تھی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھویں تاریخ کی شام کو حکم دیا کہ ہم حج کا احرام باندھ لیں۔ پھر جب ہم مناسک حج سے فارغ ہو گئے تو ہم نے آ کر بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کی، پھر ہمارا حج پورا ہو گیا اور اب قربانی ہم پر لازم ہوئی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ”جسے قربانی کا جانور میسر ہو (تو وہ قربانی کرے) اور اگر کسی کو قربانی کی طاقت نہ ہو تو تین روزے حج میں اور سات دن گھر واپس ہونے پر رکھے (قربانی میں) بکری بھی کافی ہے۔ تو لوگوں نے حج اور عمرہ دونوں عبادتیں ایک ہی سال میں ایک ساتھ ادا کیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے خود اپنی کتاب میں یہ حکم نازل کیا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر خود عمل کر کے تمام لوگوں کے لیے جائز قرار دیا تھا۔ البتہ مکہ کے باشندوں کا اس سے استثناء ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ”یہ حکم ان لوگوں کے لیے ہے جن کے گھر والے مسجد الحرام کے پاس رہنے والے نہ ہوں“۔ اور حج کے جن مہینوں کا قرآن میں ذکر ہے وہ شوال، ذیقعدہ اور ذی الحجہ ہیں۔ ان مہینوں میں جو کوئی بھی تمتع کرے وہ یا قربانی دے یا اگر مقدور نہ ہو تو روزے رکھے۔ اور «رفث» کا معنی جماع (یا فحش باتیں) اور «فسوق» گناہ اور «جدال» لوگوں سے جھگڑنا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1572]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان سے حجِ تمتع کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: مہاجرین و انصار اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن نے حجۃ الوداع کے موقع پر احرام باندھا اور ہم نے بھی احرام باندھا، جب ہم مکہ مکرمہ کے قریب آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے حج کے احرام کو احرامِ عمرہ بنا دو مگر جن لوگوں نے قربانی کے جانور کو قلادہ پہنایا ہے، وہ اپنی پہلی حالت میں رہیں۔“ چنانچہ ہم بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر کے اپنی بیویوں کے پاس آئے اور دوسرے کپڑے پہن لیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی قربانی کے گلے میں قلادہ ڈالا ہے اس کے لیے احرام کھولنا جائز نہیں حتیٰ کہ قربانی کا جانور اپنے ٹھکانے پر پہنچ جائے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ آٹھ ذوالحجہ کے پچھلے پہر حج کا احرام باندھ لیں، اس طرح جب ہم مناسکِ حج سے فارغ ہوئے تو آکر بیت اللہ کا طواف کیا، پھر صفا مروہ کی سعی کرنے کے بعد ہمارا حج مکمل ہو گیا اور ہم پر قربانی واجب ہوئی جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ﴾ [سورة البقرة: 196] ”جسے قربانی کا جانور میسر ہو (وہ قربانی کرے اور) جسے میسر نہ ہو وہ تین روزے ایامِ حج میں رکھے اور سات گھر واپس پہنچ کر۔“ یعنی اپنے شہروں کو واپس جاؤ تو وہاں سات روزے رکھو، قربانی کے لیے ایک بکری کافی ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک سال میں دو عبادتیں، یعنی حج اور عمرے کو جمع کیا، اللہ تعالیٰ نے اس (حجِ تمتع) کو اپنی کتاب میں نازل فرمایا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مسنون قرار دیا اور اہل مکہ کے علاوہ دیگر لوگوں کے لیے اسے مباح کیا، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ [سورة البقرة: 196] ”یہ حکم ان لوگوں کے لیے ہے جو مسجدِ حرام (مکہ) کے باشندے نہ ہوں۔“ حج کے مہینے جنہیں اللہ تعالیٰ نے کتاب میں ذکر کیا ہے، وہ شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ ہیں، جس نے ان مہینوں میں حجِ تمتع کا احرام باندھا اس پر قربانی یا روزے واجب ہیں، «الرَّفَثُ» کے معنی جماع، «الْفُسُوقُ» کے معنی گناہ اور «الْجِدَالُ» کے معنی باہم لڑنا جھگڑنا ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1572]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12923 ترقیم الشثری: -- 13211
حدثنا ابو بكر، قال: ثنا حدثنا ابو بكر، قال: ثنا ابو الاحوص , عن ابي إسحاق , عن النعمان بن مالك، قال: تمتعت فاتيت ابن عباس , فقلت له: إني تمتعت , فقال:" ما استيسر من الهدي سورة البقرة آية 196 , فقلت: شاة؟ قال: شاة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (إن).
(٢) في [ص]: تكرار ما بين المعكوفين.
(٣) في [ف]: (فما).
(٤) سقط من: [ف]، وفي [جـ، ز]: (قال: شاة).
(٥) مجهول؛ لجهالة النعمان بن مالك، أخرجه ابن جرير ٢/ ٢١٦.

حضرت نعمان بن ملک فرماتے ہیں کہ میں نے حج تمتع کیا تو میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے عرض کیا کہ میں نے حج تمتع کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: { مَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ } میں نے عرض کیا بکری؟ آپ نے فرمایا ہاں بکری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13211]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة النعمان بن مالك .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1567، 1688، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1242، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 318، 319، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8955، 8982، 10261، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2192، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2872، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3664، 6239، 6240، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12962، ترقيم محمد عوامة: 12923»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12939 ترقیم الشثری: -- 13229
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو خالد , عن يحيى بن سعيد، عن القاسم، ان عائشة وابن عمر " لم يكونا يريان ما استيسر من الهدي سورة البقرة آية 196 إلا من الإبل والبقر"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عن القرآن)، وفي [ن]: (من القرآن)، وفي [أ، جـ، ص، ز]: (عن القاسم أن).
(٢) صحيح.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے نزدیک { مَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ } صرف اونٹ یا گائے میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13229]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: أسانيد صحيحة عن ابن عباس .» ‏‏‏‏
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 299، 317، 298، 302، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13223، 13220، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1438، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8984، 8986، 8983، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1100، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 246، ترقيم محمد عوامة: 12939»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 13230
وكان ابن عباس يقول: ﴿فما استيسر من الهدي﴾: شاة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے تھے کہ { مَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ } سے مراد بکری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13230]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 298 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 298
نا نا هُشَيْمٌ ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ سورة البقرة آية 196، قَالَ:" الشَّاةُ، حَتَّى الْقُيُودِ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ﴿فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ﴾ سے مراد بکری ہے، حتیٰ کہ پابند جانور بھی۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 298]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 246، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 298، 302، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8983، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 12936، 12939»
قال ابن حجر: أسانيد صحيحة عن ابن عباس فتح الباري شرح صحيح البخاري: (3 / 623)

الحكم على الحديث:
سنده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 310 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 310
نا نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَسِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، أَنَّهُ قَالَ: هَلْ لَكَ إِلَى هَذَيْنِ الشَّيْخَيْنِ: ابْنِ عَبَّاسٍ، وَابْنِ الزُّبَيْرِ يَخْتَلِفَانِ فِي الْفُتْيَا، قَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ: إِنَّمَا الشَّاةُ ذَبْحٌ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: هُوَ مَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ , قُلْتُ: أَيُّهُمَا أَصْوَبُ؟ , قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا , تَقُولُ:" هِيَ مَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ" .
عبداللہ بن محمد بن ابی بکر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: کیا تم ان دو بزرگوں، سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے پاس چلنا پسند کرو گے، جو فتویٰ میں اختلاف کرتے ہیں؟ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بکری تو محض ایک ذبیحہ ہے، جبکہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: وہ (بکری) ﴿فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ﴾ ہے یعنی جو قربانی میسر ہو۔ میں نے پوچھا: ان میں سے کس کا قول درست ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا: ”وہ (بکری) وہی قربانی ہے جو میسر ہو۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 310]
تخریج الحدیث: «انفرد به المصنف من هذا الطريق»

الحكم على الحديث:
سنده فيه عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَسِيدٍ، وتقدم أني لم أجده، والحكم على الحديث متوقف على معرفة حاله. وقد صح عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عنهما - من طرق كثيرة أنه يرى أن الشاة تجزئ في الهدي، وهو قول الجمهور كما سبق بيانه في الحديث [٢٩٨]
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 318 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 318
نا نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ , يَقُولُ: " فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ سورة البقرة آية 196: شَاةٌ، أَوْ بَدَنَةٌ، أَوْ بَقَرَةٌ، أَوْ شِرْكٌ، فِي دَمٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ﴿فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ﴾ سے مراد بکری، یا اونٹ، یا گائے، یا کسی قربانی میں شریک ہونا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 318]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1567، 1688، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1242، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 318، 319، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8955، 8982، 10261، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2192، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 2872، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 12923، والطحاوي فى (شرح معاني الآثار) برقم: 3664، 6239، 6240، والطبراني فى(الكبير) برقم: 12962»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4921
4921. عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ الله عَنْهُمَا أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مُتْعَةِ الحَجِّ فَقَالَ: أَهَلَّ المُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ وَأَزْوَاجُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَأَهْلَلْنَا فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ قَالَ رَسُولُ الله صلى الله عليه وسلم: اجْعَلُوا إِهْلالَكُمْ بِالحَجِّ عُمْرَةً إِلا مَنْ قَلَّدَ الهَدْي.
فَطُفْنَا بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالمَرْوَةِ وَأَتَيْنَا النِّسَاءَ وَلَبِسْنَا الثِّيَابَ وَقَالَ: مَنْ قَلَّدَ الهَدْيَ فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لَهُ: حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ ثُمَّ أَمَرَنَا عَشِيَّةَ التَّرْوِيَةِ أَنْ نُهِلَّ بِالحَجِّ، فَإِذَا فَرَغْنَا مِن المَنَاسِكِ جِئْنَا فَطُفْنَا بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالمَرْوَةِ، فَقَدْ تَمَّ حَجُّنَا وَعَلَيْنَا الهَدْيُ، كَمَا قَالَ الله تَعَالَى: فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ إِلَى أَمْصَارِكُمْ، الشَّاةُ تَجْزِي، فَجَمَعُوا نُسُكَيْنِ فِي عَامٍ بَيْنَ الحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَإِنَّ الله تَعَالَى أَنْزَلَهُ فِي كِتَابِهِ وَسَنَّهُ نَبِيُّهُ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَاحَهُ لِلنَّاسِ غَيْرَ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ الله: لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ
وَأَشْهُرُ الحَجِّ الَّتِي ذَكَرَ الله تَعَالَى فِي كِتَابهِ: شَوَّالٌ، وَذُو الْقَعْدَةِ، وَذُو الحَجَّةِ، فَمَنْ تَمَتَّعَ فِي هَذِهِ الْأَشْهُرِ فَعَلَيْهِ دَمٌ أَوْ صَوْمٌ، وَالرَّفَثُ: الجِمَاعُ، وَالْفُسُوقُ: المَعَاصِي، وَالجِدَالُ: المِرَاءُ.
تخریج الحدیث: «صحيح: ذكره البخاريّ في الحجّ (1572) تعليقا فقال: "وقال أبو كامل فضيل بن حسين البصريّ، حدّثنا أبو معشر، حدّثنا عثمان بن غياث، عن عكرمة، عن ابن عبـاس، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8889
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ وَاصِلٍ، حدَّثَنِي أَبِي، حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: قَالَ أَبُو كَامِلٍ: ثنا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سُئِلَ، عَنْ مُتْعَةِ الْحَاجِّ، فَقَالَ: أَهَلَّ الْمُهَاجِرُونَ، وَالْأَنْصَارُ، وَأَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَأَهْلَلْنَا، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْعَلُوا إِهْلَالَكُمْ بِالْحَجِّ عُمْرَةً إِلَّا مَنْ قَلَّدَ الْهَدْيَ" وَطُفْنَا بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَأَتَيْنَا النِّسَاءَ وَلَبِسْنَا الثِّيَابَ، وَقَالَ:" مَنْ قَلَّدَ الْهَدْيَ فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ" ثُمَّ أَمَرَنَا عَشِيَّةَ التَّرْوِيَةِ أَنْ نُهِلَّ بِالْحَجِّ فَإِذَا فَرَغْنَا مِنَ الْمَنَاسِكِ جِئْنَا فَطُفْنَا بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَقَدْ تَمَّ حَجُّنَا وَعَلَيْنَا الْهَدْيُ كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى {فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ} [البقرة: ١٩٦] إِلَى أَمْصَارِكُمْ، وَالشَّاةُ تُجْزِئُ فَجَمَعُوا نُسُكَيْنِ فِي عَامٍ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّ اللهَ أَنْزَلَهُ فِي كِتَابِهِ وَسَنَّهُ نَبِيُّهُ وَأَبَاحَهُ غَيْرُ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ} [البقرة: ١٩٦] وَأَشْهُرُ الْحَجِّ الَّتِي ذَكَرَ اللهُ: شَوَّالٌ، وَذُو الْقَعْدَةِ، وَذُو الْحِجَّةِ فمَنْ تَمَتَّعَ فِي هَذِهِ الْأَشْهُرِ فَعَلَيْهِ دَمٌ أَوْ صَوْمٌ وَالرَّفَثُ: الْجِمَاعُ، وَالْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي، وَالْجِدَالُ: الْمِرَاءُ. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ هَكَذَا وَقَدْ:.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے حجِ تمتع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ مہاجرین و انصار اور ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن نے حجۃ الوداع کے موقع پر تلبیہ کہا اور ہم نے بھی کہا، جب ہم مکہ پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے حج کے تلبیہ کو عمرہ سے بدل دو، سوائے اس شخص کے جو قربانی لے کر آیا ہے۔“ تو ہم نے بیت اللہ اور صفا و مروہ کا طواف کیا، عورتوں کے پاس آئے اور کپڑے پہنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قربانی کو قلادہ ڈالا ہے وہ حلال نہ ہو حتیٰ کہ قربانی اپنے ٹھکانے لگ جائے۔“ پھر ہمیں ترویہ کی رات حکم دیا کہ ہم حج کا تلبیہ کہیں، تو جب ہم مناسک سے فارغ ہوئے تو ہم نے آکر بیت اللہ اور صفا و مروہ کا طواف کیا اور ہمارا حج مکمل ہو گیا اور ہمارے ذمہ قربانی تھی جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ﴾ [سورة البقرة: 196] ”جو قربانی بھی میسر آئے وہ دو اور جو قربانی نہیں پاتا تو وہ تین دن حج میں اور سات گھر جا کر روزہ رکھے“ اپنے شہروں میں، اور بکری بھی کفایت کر جائے گی، تو انہوں نے اس سال دونوں کام کیے، حج بھی اور عمرہ بھی۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے اس کو اپنی کتاب میں نازل کیا ہے اور اپنے نبی کی سنت میں بھی اور اہل مکہ کے علاوہ (دوسرے لوگوں) کے لیے اسے مباح قرار دیا ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ [سورة البقرة: 196] ”یہ اس کے لیے ہے جس کا گھر مسجد حرام کے قریب نہیں“ اور حج کے مہینے جن کا اللہ تعالیٰ نے ذکر کیا ہے: شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ ہیں، جو ان دنوں تمتع کرتا ہے اس پر قربانی یا روزے فرض ہیں اور «الرَّفَثُ» کا معنی ”جماع“ ہے، «الْفُسُوقُ» ”گناہ“، «الْجِدَالُ» ”جھگڑے“ کو کہتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8889]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1497»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں