الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
616. باب فرض الجماعة والأعذار التي تبيح تركها - ذكر إسقاط الحرج عن آكل ما وصفنا نيئا مع شهوده الجماعة إذا كان معذورا من علة يداوى بها
جماعت کی فرضیت اور وہ عذر جو اسے چھوڑنے کی اجازت دیتے ہیں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ ہمارے بیان کردہ چیزوں کو کچا کھانے والے پر جماعت میں شرکت کا حرج اٹھا لیا جاتا ہے اگر وہ کسی بیماری کے علاج کے لیے معذور ہو
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 2095 (کل: 29 مقامات، 14 کتب)
صحیح ابن حبان: 2095
صحیح بخاری: 853
سنن ابوداود: 3825
اللؤلؤ والمرجان: 331
الفتح الربانی: 1354
المعجم الکبیر للطبرانی: 12214
المعجم الاوسط: 4303
1 تا 10
حدیث نمبر: 2095
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: أَكَلْتُ ثُومًا، ثُمَّ أَتَيْتُ مُصَلَّى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُهُ قَدْ سَبَقَنِي بِرَكْعَةٍ، فَلَمَّا قُمْتُ أَقْضِي وَجَدَ رِيحَ الثُّومِ، فَقَالَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ، فَلا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهَا". قَالَ الْمُغِيرَةُ: فَلَمَّا قَضَيْتُ الصَّلاةَ أَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي عُذْرًا فَنَاوِلْنِي يَدَكَ، فَنَاوَلَنِي فَوَجَدْتُهُ وَاللَّهِ سَهْلا، فَأَدْخَلْتُهَا فِي كُمِّي إِلَى صَدْرِي فَوَجَدَهُ مَعْصُوبًا، فَقَالَ:" إِنَّ لَكَ عُذْرًا" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذِهِ الأَشْيَاءُ الَّتِي وَصَفْنَاهَا هِيَ الْعُذْرُ الَّذِي فِي خَبَرِ ابْنِ عَبَّاسٍ الَّذِي لا حَرَجَ عَلَى مَنْ بِهِ حَالَةٌ مِنْهَا فِي تُخَلُّفِهِ، عَنْ أَدَاءِ فَرْضِهِ جَمَاعَةً، وَعَلَيْهِ إِثْمُ تَرْكِ إِتْيَانِ الْجَمَاعَةِ، لأَنَّهُمَا فَرْضَانِ اثْنَانِ: الْجَمَاعَةُ، وَأَدَاءُ الْفَرْضِ، فَمَنْ أَدَّى الْفَرْضَ وَهُوَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ، فَقَدْ سَقَطَ عَنْهُ فَرْضُ أَدَاءِ الصَّلاةِ، وَعَلَيْهِ إِثْمُ تَرْكِ إِتْيَانِ الْجَمَاعَةِ، وَقَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يُجِبْ، فَلا صَلاةَ لَهُ إِلا مِنْ عُذْرٍ"، أَرَادَ بِهِ: فَلا صَلاةَ لَهُ مِنْ غَيْرِ إِثْمٍ يَرْتَكِبُهُ فِي تُخَلُّفِهِ عَنْ إِتْيَانِ الْجَمَاعَةِ إِذَا كَانَ الْقَصْدُ فِيهِ ارْتِكَابُ النَّهْيِ، لا أَنَّ صَلاتَهُ غَيْرُ مُجْزِئَةٍ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ بِمَعْذُورٍ إِذَا لَمْ يُجِبْ دَاعِيَ اللَّهِ، وَهَذَا كَقَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَغَا فَلا جُمُعَةَ لَهُ"، يُرِيدُ بِهِ: فَلا جُمُعَةَ لَهُ مِنْ غَيْرِ إِثْمٍ يَرْتَكِبُهُ بِلَغْوِهِ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے لہسن کھایا پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے نماز پر آیا، تو میں نے آپ کو پایا کہ آپ ایک رکعت ادا کر چکے ہیں، جب میں باقی رہ جانے والی ایک رکعت ادا کرنے کے لیے کھڑا ہوا، تو آپ کو لہسن کی بو محسوس ہوئی، آپ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس سبزی کو کھاتا ہے وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے جب تک اس سبزی کی بو ختم نہیں ہو جاتی۔“ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب میں نے نماز مکمل کی تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرا ایک عذر ہے، آپ اپنا دست مبارک میری طرف بڑھائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میری طرف بڑھایا تو اللہ کی قسم! میں نے اسے نرم پایا، میں نے اسے اپنی آستین میں سے سینے تک داخل کیا، تو آپ کو اس میں پٹی بندھی ہوئی محسوس ہوئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا عذر (قابل قبول ہے)۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ وہ اشیاء ہیں جن کا ہم نے ذکر کیا ہے کہ وہ عذر ہیں جن کا تذکرہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول روایت میں ہے، یہ وہ عذر ہیں کہ جب کسی شخص کو ان میں سے کوئی ایک عذر لاحق ہو، تو اگر وہ جماعت کے ساتھ اپنے فرض کی ادائیگی میں شریک نہیں ہوتا تو اسے کوئی گناہ نہیں ہو گا، البتہ اسے جماعت کی طرف آنے کو ترک کرنے کا گناہ ہو گا، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دو فرض ہیں: جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا اور فرض (نماز) کو ادا کرنا، تو جو شخص فرض ادا کر لیتا ہے حالانکہ وہ اذان کی آواز سنتا ہے، تو اس سے نماز کی ادائیگی کا فرض ساقط ہو جائے گا، لیکن جماعت میں شریک نہ ہونے کا گناہ اس پر ہو گا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص اذان سنتا ہے، اس کا جواب نہیں دیتا تو اس کی نماز نہیں ہوتی، البتہ عذر کا حکم مختلف ہے۔“ تو اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ اس شخص کی نماز گناہ کے بغیر نہیں ہوتی جس کا اس نے جماعت میں شریک نہ ہو کر ارتکاب کیا ہے، جبکہ اس سے مراد ”نہی“ کا ارتکاب ہو، اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ ایسے شخص کی نماز سرے سے ہوتی ہی نہیں ہے اگرچہ وہ معذور نہ بھی ہو، اس وقت جب وہ اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دینے والے شخص کی دعوت کا جواب نہیں دیتا، تو اس کی مثال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی طرح ہو گی: ”جو شخص لغو حرکت کرتا ہے اس کا جمعہ نہیں ہوتا۔“ تو اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہے کہ اس کا جمعہ اس گناہ کے بغیر نہیں ہوتا جس لغو حرکت کا ارتکاب اس نے کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2095]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1672، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2095، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3826، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5141، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18463» «رقم طبعة با وزير 2092»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق على «صحيح ابن خزيمة»» (3/ 86 - 87/ 1672)، «تخريج إصلاح المساجد» (71). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين، أبو بردة: هو ابن أبي موسى الأشعري، قيل: اسمه عامر، وقيل: الحارث
حدیث نمبر: 853
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ يَعْنِي الثُّومَ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا".
ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے، عبیداللہ بکیری سے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر کے موقع پر کہا تھا کہ جو شخص اس درخت یعنی لہسن کو کھائے ہوئے ہو اسے ہماری مسجد میں نہ آنا چاہیے (کچا لہسن یا پیاز کھانا مراد ہے کہ اس سے منہ میں بو پیدا ہو جاتی ہے)۔ [صحيح البخاري/كتاب الأذان (صفة الصلوة)/حدیث: 853]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر فرمایا تھا: ”جو شخص اس پودے، یعنی لہسن کو کھائے اسے ہماری مسجد میں ہرگز نہیں آنا چاہیے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأذان (صفة الصلوة)/حدیث: 853]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 561 ترقیم شاملہ: -- 1249
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ . ح، قَالَ: وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَاللَّفْظُ لَهُ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ، فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسَاجِدَنَا، حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهَا، يَعْنِي الثُّومَ ".
عبداللہ بن نمیر نے کہا: ہم سے عبیداللہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس ترکاری میں سے کچھ کھایا ہو وہ ہماری مسجدوں کے قریب نہ آئے یہاں تک کہ اس کی بو چلی جائے۔“ آپ کی مراد لہسن سے تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1249]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یہ ترکاری یعنی لہسن کھایا وہ اس وقت تک ہماری مسجدوں کے ہرگز قریب نہ آئے کہ جب تک اس کی بدبو نہ چلی جائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1249]
ترقیم فوادعبدالباقی: 561
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 562 ترقیم شاملہ: -- 1251
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، عَبْدُ بْنُ حميد ، قَالَ عَبْدُ: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ، فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، وَلَا يُؤْذِيَنَّا بِرِيحِ الثُّومِ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس پودے میں سے کچھ کھایا ہو وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور نہ ہمیں لہسن کی بو سے تکلیف دے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1251]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اس سبزی سے کھایا وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے اور ہمیں لہسن کی بو سے تکلیف نہ دے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1251]
ترقیم فوادعبدالباقی: 562
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3825
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ الْمَسَاجِدَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس درخت (لہسن) سے کھائے وہ مسجدوں کے قریب نہ آئے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3825]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یہ سبزی کھائی ہو (لہسن اور پیاز) تو وہ ہرگز مسجدوں کے قریب نہ جائے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3825]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 160 (853)، صحیح مسلم/المساجد 17 (561)، (تحفة الأشراف: 8143)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 58 (1016)، مسند احمد (2/20)، سنن الدارمی/الأطعمة 21 (2097) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (853) صحيح مسلم (561)
حدیث نمبر: 7610
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ يَعْنِي الثُّومَ، فَلَا يُؤْذِينَا فِي مَسْجِدِنَا" وَقَالَ فِي مَوْضِعٍ آخَر:" فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا، وَلَا يُؤْذِينَا بِرِيحِ الثُّومِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اس درخت (لہسن) میں سے کچھ کھا کر آئے وہ ہمیں ہماری مسجد میں تکلیف نہ پہنچائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7610]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 563.
حدیث نمبر: 9545
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: وَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِيحَ ثُومٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ، فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں لہسن کی بدبو آئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اس گندے درخت (لہسن) میں کچھ کھا کر آئے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9545]
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا إسناد حسن ، م : 563
حدیث نمبر: 331
331 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ: مَنْ أَكَلَ مِنْ هذِهِ الشَّجَرَةِ يَعْنِي الثُّومَ فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر کے موقع پر کہا تھا: ”جو شخص اس درخت یعنی لہسن کو کھائے ہوئے ہو، اسے ہماری مسجد میں نہ آنا چاہیے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 331]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 160 باب ما جاء في الثوم النِّيِّ والبصل والكراث»
وضاحت: کچا لہسن یا کچا پیاز کھانا مراد ہے کہ اس کے کھانے سے منہ میں بو پیدا ہو جاتی ہے۔ سگریٹ نوشوں کے لیے بھی لازم ہے کہ منہ صاف کر کے بدبودور کر کے مسواک سے منہ کو رگڑ رگڑ کر مسجد میں آئیں۔ ان بدبودار چیزوں کا ایک ہی حکم ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ لہسن اور پیاز کو پکا کر قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ (راز)
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 8744 ترقیم الشثری: -- 8891
حدثنا ابو بكر، قال: ثنا وكيع ، قال: ثنا ابن ابي ليلى ، عن عطاء ، عن جابر ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من اكل من هذه البقلة الخبيثة، فلا يقربن مسجدنا" او:" المسجد"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ وأخرجه البخاري (٨٥٤)، ومسلم (٥٦٤).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص یہ بری سبزی کھائے وہ ہماری مسجد میں نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8891]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 854، 855، 5452، 7359، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 564، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1664، 1665، 1668، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1646، 1644، 2086، 2087، 2089، 2090، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 706 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 788، 6645، 6651، 6652، 6653، 6654، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3822، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1806، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3365، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5134، 5133، 5136، 5137، 13457، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15245، 15301، 15391، 15507، 15532، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1315، 1336، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1889، 2226، 2321، 2322، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1068، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 365، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1736، 1741، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26080، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6609، 6623، 6624، والطبراني فى «الصغير» برقم: 37، 148، 1126، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 191، 2231، 5513، 8155، 9347، ترقيم محمد عوامة: 8744»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 854، 855، 5452، 7359، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 564، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1664، 1665، 1668، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1646، 1644، 2086، 2087، 2089، 2090، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 706 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 788، 6645، 6651، 6652، 6653، 6654، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3822، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1806، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3365، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5134، 5133، 5136، 5137، 13457، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15245، 15301، 15391، 15507، 15532، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1315، 1336، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1889، 2226، 2321، 2322، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1068، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 365، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1736، 1741، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26080، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6609، 6623، 6624، والطبراني فى «الصغير» برقم: 37، 148، 1126، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 191، 2231، 5513، 8155، 9347، ترقيم محمد عوامة: 8744»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 8745 ترقیم الشثری: -- 8892
حدثنا عبد الله بن نمير ، قال: ثنا عبيد الله بن عمر ، عن نافع ، عن ابن عمر قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من اكل هذه البقلة، فلا يقربن المسجد حتى يذهب ريحها"، يعني: الثوم
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: زيادة (من).
(٢) صحيح، أخرجه البخاري (٨٥٣)، ومسلم (٥٦١).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص یہ سبزی یعنی تھوم کھائے وہ اس وقت تک مسجد میں نہ آئے جب تک اس کی بدبو ختم نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8892]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو زرعة الرازي: حديث ابن نمير أصح . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 853، 4218، 4215، 4217، 5521، 5522، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 561، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 951، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1661، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2088، 5275، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4347 / 3، 4348 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4829، 4830، 6611، 6612، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3825، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2097، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1016، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5129، 5130، 19511، 19510، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4709، 4806، 4811، 5890، 5891، 6401، 6421، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5465، 5526، والبزار فى «مسنده» برقم: 5505، 5506، 5504، 5569، 5859، 6077، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25918، 26074، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6378، 6379، 6380، 6402، 6403، 6603، 6604، 6605، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13421، 13612، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 326، 2750، 4690، ترقيم محمد عوامة: 8745»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 853، 4218، 4215، 4217، 5521، 5522، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 561، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 951، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1661، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2088، 5275، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4347 / 3، 4348 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4829، 4830، 6611، 6612، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3825، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2097، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1016، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5129، 5130، 19511، 19510، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4709، 4806، 4811، 5890، 5891، 6401، 6421، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5465، 5526، والبزار فى «مسنده» برقم: 5505، 5506، 5504، 5569، 5859، 6077، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25918، 26074، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6378، 6379، 6380، 6402، 6403، 6603، 6604، 6605، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13421، 13612، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 326، 2750، 4690، ترقيم محمد عوامة: 8745»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح