🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. ذكر نفي الشفعة عن العقد إذا اشتراها غير شريك لبائعها منها-
- یہ بیان کہ اگر کوئی خریدار فروخت کنندہ کا شریک نہ ہو تو اس خرید پر شفعہ کا حق نہیں۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5185 (کل: 31 مقامات، 17 کتب)
صحیح ابن حبان: 5185، 5184، 5186، 5187
صحیح بخاری: 2213، 2214، 2257، 2495، 2496
سنن ابوداود: 3514
سنن ابن ماجہ: 2499
مشکوۃ المصابیح: 2961، 2971
مسند احمد: 14157، 15289
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1408، 1411
اللؤلؤ والمرجان: 1036
المنتقى ابن الجارود: 643
مصنف ابن ابی شیبہ: 24225، 24228
سنن دارقطنی: 4555
الفتح الربانی: 6231
مسند امام شافعی: 1491
الجامع الكامل: 5502
السنن الكبرى للبيهقي: 11554، 11555، 11560، 11574
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3736
المعجم الکبیر للطبرانی: 13328
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14157
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" إِنَّمَا جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشُّفْعَةَ فِي كُلِّ مَالٍ لَمْ يُقْسَمْ، فَإِذَا وَقَعَتْ الْحُدُودُ، وَصُرِّفَتْ الطُّرُقُ، فَلَا شُفْعَةَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اس مال میں حق شفعہ کو ثابت قرار دیا ہے جو تقسیم نہ ہوا ہو جب حد بندی ہو جائے اور راستے الگ الگ ہو جائیں تو پھر حق شفعہ باقی نہیں رہتا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14157]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2213
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15289
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ , حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ , عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ , فَإِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ , وَصُرِّفَتِ الطُّرُقُ فَلَا شُفْعَةَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اس مال میں حق شفعہ کو ثابت قرار دیا ہے جو تقسیم نہ ہوا ہو جب حدبندی ہو جائے اور راستے الگ ہو جائیں تو پھر حق شفعہ باقی نہیں رہتا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15289]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2214
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1408
حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَضَى بِالشُّفْعَةِ فِيمَا لَمْ يُقْسَمْ بَيْنَ الشُّرَكَاءِ، فَإِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ بَيْنَهُمْ فَلَا شُفْعَةَ فِيهِ" . قَالَ مَالِك: وَعَلَى ذَلِكَ السُّنَّةُ الَّتِي لَا اخْتِلَافَ فِيهَا عِنْدَنَا
حضرت سعید بن مسیّب اور ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا شفعہ کا اس چیز میں جو تقسیم نہ ہوئی ہو شریکوں میں، جب تقسیم ہو جائے اور حدیں قائم ہو جائیں پھر اس میں شفعہ نہیں۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہی حکم ہے، اور اس میں کچھ اختلاف نہیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1408]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2213، 2214، 2257، 2495، 2496، 6976، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5184، 5185، 5186، 5187، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4708، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6261، 6262، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3514، 3515، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1370، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2497، 2497 م، 2499، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11670، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14204، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14391، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 23190، فواد عبدالباقي نمبر: 35 - كِتَابُ الشُّفْعَةِ-ح: 1»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1411
قَالَ يَحْيَى: قَالَ مَالِك: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، قَالَ: " إِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ فِي الْأَرْضِ، فَلَا شُفْعَةَ فِيهَا، وَلَا شُفْعَةَ فِي بِئْرٍ وَلَا فِي فَحْلِ النَّخْلِ" .
ابوبکر بن حزم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: جب زمین میں حدیں پڑ جائیں تو اس میں شفعہ نہ ہوگا، اور نہیں شفعہ ہے کنوئیں میں اور نہ کھجور کے نر درخت میں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1411]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14393، 14426، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11576، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 22506، 22736، فواد عبدالباقي نمبر: 35 - كِتَابُ الشُّفْعَةِ-ح: 4»

الحكم على الحديث:
موقوف ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1036
1036 صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: قَضى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ، فَإِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ وَصُرِّفَتِ الطُّرُقُ فَلاَ شُفْعَةَ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ہر اس چیز میں شفعہ کا حق دیا تھا جو ابھی تقسیم نہ ہوئی ہو، لیکن جب حدود مقرر ہو گئیں اور راستے بدل دیے گئے تو پھر حق شفعہ باقی نہیں رہتا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1036]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 36 كتاب الشفعة: 1 باب الشفعة في ما لم يقسم فإذا وقعت الحدود فلا شفعة»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 643
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلْمَان ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" إِنَّمَا جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشُّفْعَةَ فِي كُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ، فَإِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ وَصُرِفَتِ الطُّرُقُ فَلا شُفْعَةَ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اس چیز میں شفعہ کا حق دیا تھا، جو ابھی تقسیم نہ ہوئی ہو، لیکن جب حدود مقرر ہو جائیں اور راستے بدل دیے جائیں، تو پھر شفعہ کا حق باقی نہیں رہتا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 2213»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23192 ترقیم الشثری: -- 24225
«حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا يحيى بن سعيد ، عن عون بن عبيد الله بن ابي رافع ، عن عبيد الله بن عبد الله قال: قال عمر بن الخطاب : إذا وقعت الحدود وعرف الناس حدودهم فلا شفعة بينهم» .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (حدثنا).
(٢) منقطع؛ عبيد اللَّه لا يروي عن عمر، وأخرجه الطحاوي (٤/ ١٢٥).

حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب حدود جدا جدا ہوجائیں اور لوگوں کو حدود معلوم بھی ہوجائیں تو پھر ان میں آپس میں شفعہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24225]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ عبيد اللَّه لا يروي عن عمر .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11690، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14392، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24230، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6012، ترقيم محمد عوامة: 23192»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23195 ترقیم الشثری: -- 24228
«حدثنا عبد الله بن إدريس ، عن يحيى بن سعيد ، عن عون بن عبيد الله بن ابي رافع ، عن عبيد الله بن عبد الله بن عمر قال: قال عمر : إذا وقعت الحدود وعرف الناس حقوقهم فلا شفعة بينهم» .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبد اللَّه)، وانظر: الجرح والتعديل (٦/ ٣٨٥).
(٢) في [أ، ح]: (عمرو).
(٣) منقطع؛ عبيد اللَّه لم يدرك عمر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب حدود الگ ہوجائیں اور لوگ اپنے اپنے حق کو پہچان لیں تو ان میں سے کسی کو شفعہ کا حق حاصل نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24228]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11690، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14392، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24227، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6012، ترقيم محمد عوامة: 23195»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4475 ترقیم الرسالہ : -- 4555
نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي حَامِدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" إِنَّمَا جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الشُّفْعَةَ فِي كُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ، فَإِذَا قُسِمَ وَوَقَعَتِ الْحُدُودُ وَصُرِّفَتِ الطُّرُقُ، فَلا شُفْعَةَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”شفعہ“ کا حق ہر اس چیز کے بارے میں مقرر کیا ہے، جو تقسیم نہ کی گئی ہو، جس کو تقسیم کر دیا گیا ہو اور اس میں حدود کا تعین کر لیا گیا ہو، راستے الگ ہو چکے ہوں تو اس میں شفعہ نہ ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4555]
ترقیم العلمیہ: 4475
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2213، 2214، 2257، 2495، 2496، 6976، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1321، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5184، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4709، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3514، 3515، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1370، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2497، 2497 م، 2499،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4555، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14374، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23190»
«قال الدارقطني: قول من قال عن أبي سلمة عن جابر فهو محفوظ أيضا، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (9 / 337)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6231
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ فِي كُلِّ مَا لَمْ يُقْسَمْ فَإِذَا وَقَعَتِ الْحُدُودُ وَصُرِّفَتِ الطُّرُقُ فَلَا شُفْعَةَ
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس چیز میں شفعہ کے حق کا فیصلہ دیا ہے جس کو تقسیم نہ کیا گیا ہو، جب کسی چیز کی حد بندی ہو جاتی ہے اور راستے الگ الگ کر لیے جاتے ہیں تو شفعہ کا کوئی حق باقی نہیں رہتا۔ [الفتح الربانی/مسائل الشفعة/حدیث: 6231]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2214، 2257، 2496، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15289 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15363»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا قُسِمَتِ الدَّارُ وَ حُدَّتْ فَـلَا شُفْعَۃَ فِیْھَا۔)) (ابوداود: ۳۵۱۵) جب گھر تقسیم کر دیا جائے اور اس کی حدبندی کر دی جائے تو اس میں کوئی حق شفعہ نہیں۔“ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ صرف اس چیز میں شفعہ کرنے کا حق ہے، جو مختلف حصہ داروں کے مابین مشترک ہو۔ درج بالا دو ابواب میں مذکورہ احادیث درج ذیل تین مختلف امور پر مشتمل ہیں: (۱)پڑوسی کو شفعہ کرنے کا حق ہے۔ (۲)پڑوسی کو شفعہ کرنے کا حق اس وقت ہے، جب ان کا راستہ ایک ہو۔ (۳)صرف حصہ دار کو شفعہ کا حق حاصل ہے۔
جمع و تطبیق کی صورتیں درج ذیل ہیں:
(۱) جیسے ”جَار“ لفظ کا اطلاق پڑوسی اور ہمسائے پر ہوتا ہے، اسی طرح اس کا اطلاق شریک پر بھی ہوتا ہے، جیسا کہ عربی لغت قاموس میں ہے، مولانا وحید الزمان قاسمی دیوبندی نے عربی اردو لغت پر مشتمل اپنی کتاب ”القاموس الوحید“ میں لفظ ”جَار“ کے نو (۹) معانی بیان کیے ہیں، ان میں سے پہلے دو معانییہ ہیں: پڑوسی، شریک کار جائداد یا تجارت میں ساجھی۔
اگر پچھلے ابواب کی احادیث ِ مبارکہ میں مذکورہ لفظ ”جَار“ کا معنی ساجھی اور شریک کے کیے جائیں تو سرے سے اس مسئلے میں اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں رہتی کہ شفعہ کا حق صرف حصہ دار کو ہے۔ اس باب میں مذکورہ احادیث کو دیکھا جائے تو یہی معنی اقرب الی الصواب معلوم ہوتا ہے۔
(۲) اگر ”جَار“ کے معانی پڑوسی اور ہمسائے کے ہی کیے جائیں تو اس سے مراد ہمسائے کے ساتھ خیر و بھلائی، اعانت و معاونت، ہمدردی و خیرخواہی اور ایثار و قربانی والا معاملہ ہوگا، کیونکہ ان احادیث میں شفعہ کے حق کی وضاحت تو نہیں کی گئی، صرف اتنا کہا گیا ہے کہ وہ پڑوسی اپنے پڑوس کی وجہ سے زیادہ حق دار ہے۔
احادیث میںیہ الفاظ پہلے ذکر ہوئے ہیں ”الجاء احق بشفعۃ جارہ“، ”الجار احق بالدار“ پڑوسی اپنے پڑوسی کے شفعہ کا زیادہ حقدار ہے۔ اس جگہ یہ بات زیادہ مناسب ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اَحَقُّ“ فرمایا ہے یعنی زیادہ حقدار ہے، اس کی خیر خواہی ہونی چاہیے۔ ہاں ہر لحاظ سے اس کا ضروری حق نہیں ہے۔ (عبداللہ رفیق)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2214
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں