🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. فصل في الأشربة - ذكر وصف النبيذ الذي كان ينبذ فيشرب منه صلى الله عليه وسلم-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ وصف کہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کس نبیذ میں پیتے تھے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5395 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 5395
صحیح مسلم: 5235
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5395
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ:" لَمَّا عَرَّسَ أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ، ثُمَّ صَنَعَ لَهُمْ طَعَامًا، وَمَا قَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ إِلا امْرَأَتُهُ أُمُّ أُسَيْدٍ، وَبَلَّتْ تُمَيْرَاتٍ مِنَ اللَّيْلِ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَتْهُ بِهِ، فَسَقَتْهُ" تَخُصُّهُ بِذَلِكِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ کی شادی ہوئی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کی دعوت کی، پھر انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کروایا۔ سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ ام اسید رضی اللہ عنہا نے لوگوں کے سامنے کھانا پیش کیا، انہوں نے پتھر کے برتن میں رات سے ہی کچھ کھجوریں بھگوئی ہوئی تھیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (کھانا کھا کر) فارغ ہوئے تو وہ خاتون اس مشروب کو لے کر آئی اور بطور خاص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ مشروب پلایا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5395]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5176، 5182، 5183، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2006، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5395، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6589، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1912، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17510، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16309» «رقم طبعة با وزير 5371»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «آداب الزفاف» (178)، «مختصر الأدب المفرد» (560): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2006 ترقیم شاملہ: -- 5235
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ التَّمِيمِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي أَبَا غَسَّانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ بِهَذَا الْحَدِيثِ، وَقَالَ: فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ، فَلَمَّا فَرَغَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الطَّعَامِ أَمَاثَتْهُ فَسَقَتْهُ تَخُصُّهُ بِذَلِكَ.
محمد ابوغسان نے کہا: مجھے ابوحازم نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث روایت کی اور کہا: (اس نے) پتھر کے ایک بڑے پیالے میں (نبیذ بنائی)، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے سے فارغ ہوئے تو اس (ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ کی دلہن) نے اس (پھل کو جو پانی کے ساتھ برتن میں ڈالا ہوا تھا) پانی میں گھلایا اور آپ کو پلایا، آپ کو خصوصی طور پر (پلایا)۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5235]
امام صاحب ایک اور استاد سے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، اس میں «تَوْرٍ» کے بعد «مِنْ حِجَارَةٍ» ”پتھر کا“ کے الفاظ کا اضافہ ہے اور یہ کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے سے فارغ ہوئے تو اس نے (کھجوروں کو) پانی میں مل کر آپ کو خاص طور پر پلایا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5235]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2006
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں