🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
383. باب فضل الأمة - ذكر الإخبار عن عدد من يدخل الجنة من هذه الأمة بغير حساب-
امتِ (محمدی) کے فضائل کا بیان - ذکر اس خبر کا کہ اس امت سے کتنے لوگ بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7246 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 7246
مسند احمد: 22839
مصنف ابن ابی شیبہ: 33902
الجامع الكامل: 16388
المعجم الکبیر للطبرانی: 5908
المعجم الاوسط: 404
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7900، 7908
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7246
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ ، وَأَبَى الْيَمَانِ الهوزني ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ مِنْ أُمَّتِي الْجَنَّةَ سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ"، فَقَالَ: يَزِيدُ بْنُ الأَخْنَسِ السُّلَمِيُّ: وَاللَّهِ مَا أُولَئِكَ فِي أُمَّتِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلا كَالذُّبَابِ الأَصْهَبِ فِي الذِّبَّانِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ رَبِّي قَدْ وَعَدَنِي سَبْعِينَ أَلْفًا مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعُينَ أَلْفًا وَزَادَنِي حَثَيَاتٍ ".
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو بغیر کسی حساب کے جنت میں داخل کرے گا۔“ اس پر سیدنا یزید بن اخنس سلمی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ کی قسم یا رسول اللہ! آپ کی امت میں (یہ ستر ہزار لوگ) اس طرح ہوں گے، جس طرح عام مکھیوں میں سرخی مائل مکھی ہوتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میرے پروردگار نے میرے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ ستر ہزار لوگ ہوں گے، جن میں سے ہر ایک ہزار کے ساتھ ستر ہزار لوگ ہوں گے، اور اس کے ہمراہ مزید کچھ لپ ہوں گے (یعنی پروردگار بے حد و شمار لوگوں کو جہنم سے آزاد کرے گا۔)“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7246]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6457، 7246، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2437، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4286، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22586، 22734، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32372، والطبراني فى(الكبير) برقم: 7520، 7521، 7665، 7672» «رقم طبعة با وزير 7202»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (1/ 260 - 261). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22839
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ مَعْمَرٍ . وحَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا , أَوْ قَالَ: سَبْعُ مِائَةِ أَلْفٍ بِغَيْرِ حِسَابٍ" .
حضرت سہل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت کے ستر ہزار آدمی جنت میں بلاحساب کتاب داخل ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22839]

الحكم على الحديث:
إسناداه صحيحان، خ: 3247، م: 219
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32399 ترقیم الشثری: -- 33902
حدثنا محمد بن مصعب ، عن الاوزاعي ، عن يحيى بن ابي كثير ، عن هلال بن ابي ميمونة ، عن عطاء بن يسار ، عن رفاعة الجهني قال: صدرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: لقد وعدني ربي ان يدخل من امتي الجنة سبعين الفا بغير حساب ولا عذاب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يدخل من أمتي الجنة).
(٢) حسن؛ محمد بن مصعب صدوق، أخرجه أحمد (١٦٢١٦)، وابن ماجه (٤٢٨٥)، والنسائي في الكبرى (١٠٣٠٩)، وابن حبان (٢١٢)، وابن خزيمة في التوحيد ص ١٣٢، والطبراني (٤٥٥٦)، والمزي ٩/ ٢٠٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٥٦١)، والطيالسي (١٢٩١)، والدارمي ١/ ٣٤٨، والبزار (٣٥٤٣/ كشف)، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ٢٨٦.

حضرت رفاعہ جہنی سے روایت ہے فرمایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لوٹے تو آپ نے فرمایا کہ میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت میں سے ستر ہزار کو بغیر حساب اور عذاب کے جنت میں داخل فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33902]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن مصعب صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 212، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10236، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1522، 1523، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1367، 2091، 2090، 4285، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16466، 16467، 16468، 16469، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1387، 1388، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12895، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4557، 4556، 4558، 4559، 4560، ترقيم محمد عوامة: 32399»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16388
16388- عن أبي سعيد الأنماري، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: إن ربي وعدني أن يدخل الجنة من أمتي سبعين ألفا بغير حساب، ويشفع كل ألف لسبعين ألفا، ثم يحثي ربي ثلاث حثيات بكفيه. قال قيس: فقلت لأبي سعيد: أنت سمعت هذا من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: نعم، بأذني ووعاه قلبي. قال أبو سعيد: وذلك إن شاء الله يستوعب مهاجري أمته، ويوفي الله عز وجل بقيته من أعرابنا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الطبراني في الأوسط (406)، وفي الكبير (22/304-305) عن أحمد بن خُليد، حدثنا أبو توبة الربيع بن نافع، حدثنا معاوية بن سلام، عن زيد بن سلام، أنه سمع أبا سلام، يقول: حدثني عبد الله بن عامر، أن قيس بن الحارث الكندي حدثه، أن أبا سعيد الأنماري قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5908
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا، أَوْ سَبْعُمِائَةِ أَلْفٍ بِغَيْرِ حِسَابٍ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار، یا سات لاکھ افراد بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5908]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 181، حدیث 5929»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 404
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ: نَا أَبُو تَوْبَةَ قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَّامٍ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَنَّ قَيْسًا الْكِنْدِيَّ .
حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْأَنْمَارِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ رَبِّي وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَيَشْفَعُ كُلُّ أَلْفٍ لِسَبْعِينَ أَلْفًا، ثُمَّ يَحْثِي رَبِّي ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ بِكَفَّيْهِ I ". قَالَ قَيْسٌ : فَقُلْتُ لِأَبِي سَعِيدٍ : أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ، بِأُذُنِي وَوَعَاهُ قَلْبِي.
قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " وَذَلِكَ إِنْ شَاءَ اللهُ يَسْتَوْعِبُ مُهَاجِرِي أُمَّتِي، وَيُوَفِّيَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بَقِيَّتَهُ مِنْ أَعْرَابِنَا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْأَنْمَارِيِّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (عبد الله بن عامر) كما في مجمع البحرين، والله أعلم
سیدنا ابو سعید الانماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت میں سے ستر ہزار افراد کو بغیر حساب کے جنت میں داخل فرمائے گا، اور ہر ایک ہزار مزید ستر ہزار کی شفاعت کریں گے، پھر میرا رب اپنے دونوں ہاتھوں سے تین لپ بھر کر ڈالے گا۔“
قیس رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا آپ نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، (اپنے) کانوں سے سنا اور میرے دل نے اسے محفوظ رکھا۔“
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور یہ (تعداد) ان شاء اللہ میری امت کے مہاجرین کو اپنے احاطے میں لے لے گی، اور اللہ عزوجل اس کی بقیہ کسر ہمارے دیہاتیوں سے پوری فرما دے گا۔“
یہ حدیث سیدنا ابو سعید الانماری رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس کی روایت میں معاویہ بن سلام رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (عبد اللہ بن علیہ) ہے، اور غالباً درست (عبد اللہ بن عامر) ہے جیسا کہ مجمع البحرین میں ہے، واللہ اعلم۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 404]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو سعيد الأنماري ورجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 409» »
«قال ابن حجر: علته الاختلاف في سنده «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 11، ص 418» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 771، 772»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات، وعلته الاختلاف في سنده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7900
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْأَنْمَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ رَبِّي وَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَيَشْفَعُ كُلُّ أَلْفٍ لِسَبْعِينَ أَلْفًا، ثُمَّ يَحْثِي رَبِّي ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ بِكَفَّيْهِ. قَالَ قَيْسٌ: فَقُلْتُ: بِأَبِي سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ بِأُذُنَيَّ وَوَعَاهُ قَلْبِي ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو أَحْمَدَ الْحَاكِمُ فِي الْكُنَى وَسِيَاقُهُ أَتَمُّ.
سیدنا ابو سعید الانماری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میرے رب نے مجھ سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ وہ میری امت میں سے ستر ہزار افراد کو بغیر کسی حساب کے جنت میں داخل فرمائے گا، اور ان میں سے ہر ایک ہزار افراد مزید ستر ہزار کے حق میں شفاعت کریں گے، پھر میرا رب اپنے دونوں ہاتھوں سے (اپنی شان کے مطابق) تین لپ بھر کر مزید لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے گا۔“ قیس نامی راوی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے پوچھا: میرے والد آپ پر قربان ہوں، کیا آپ نے یہ ارشادِ گرامی خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہاں، میرے ان دونوں کانوں نے اسے سنا اور میرے دل نے اسے پوری طرح محفوظ کیا ہے۔“ اس حدیث کو امام طبرانی نے ’المعجم الاوسط‘ میں اور ابو احمد الحاکم نے ’الکنی‘ میں روایت کیا ہے اور ان کا سیاقِ حدیث زیادہ کامل ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7900]
تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط (406): أحمد بن خليد عن أبي توبة عن معاوية بن سلام عن زيد بن سلام عن أبي سلام عن عبد الله بن عامر اليحصبي عن قيس الكندي عن أبي سعيد الأنماري؛ قيس الكندي: ثقة (التقريب، عبر محقق مجمع البحرين)، وقال الهيثمي في المجمع (10/409): رجاله ثقات»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 406»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7908
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - فَوَعَدَنِي أَنْ يُدْخِلَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعِينَ أَلْفًا عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَاسْتَزَدْتُهُ فَزَادَنِي مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعُونَ أَلْفًا، فَقُلْتُ: أَيْ رَبِّ، إِنْ لَمْ يَكُنْ هَؤُلَاءِ مُهَاجِرِي أُمَّتِي؟ قَالَ: إِذًا أُكْمِلْهُمْ لَكَ مِنَ الْأَعْرَابِ ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "سَأَلْتُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - الشَّفَاعَةَ لِأُمَّتِي فَقَالَ: لَكَ سَبْعُونَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ. قَالَ: فَقُلْتُ: رَبِّ زِدْنِي. قَالَ: فَإِنَّ لَكَ مَعَ كُلِّ أَلْفٍ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ. قَالَ: فَقُلْتُ: رَبِّ زِدْنِي. قَالَ: فَإِنَّ لَكَ هَكَذَا فَحَثَى بَيْنَ يَدَيْهِ وَعَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: حَسْبُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا أَبَا بَكْرٍ، دَعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكْثِرُ لَنَا كَمَا أَكْثَرَ اللَّهُ لَنَا. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِنَّمَا نَحْنُ حَفْنَةٌ مِنْ حَفَنَاتِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَدَقَ أَبُو بَكْرٍ ".
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَلَفْظُهُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَوَّلُ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا لَيْسَ عَلَيْهِمْ حِسَابٌ وَلَا عَذَابٌ، صُورَةُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى أَضْوَأِ كَوْكَبٍ دُرِّيٍّ فِي السَّمَاءِ، ثُمَّ هُمْ بَعْدَ ذَلِكَ مَنَازِلُ ".
وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي صَحِيحِهِ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے رب عزوجل سے عرض کیا تو اس نے مجھ سے وعدہ فرمایا کہ وہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو ایسی صورت میں جنت میں داخل فرمائے گا جو چودھویں رات کے چاند کی مانند چمکدار ہوگی، پھر میں نے مزید کی درخواست کی تو اللہ نے میرے لیے ہر ایک ہزار کے ساتھ ستر ہزار کا اضافہ فرما دیا، میں نے عرض کی: اے میرے رب! اگر یہ میری امت کے مہاجرین سے پورے نہ ہوئے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تب میں تمہارے لیے انہیں اعراب (دیہاتیوں) کے ذریعے پورا کر دوں گا۔“ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، نیز ابوبکر بن ابی شیبہ اور احمد بن منیع کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اللہ عزوجل سے اپنی امت کے لیے شفاعت کا سوال کیا تو اس نے فرمایا کہ تمہارے لیے ستر ہزار افراد ہیں جو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے، میں نے عرض کی: اے میرے رب! میرے لیے اس میں مزید اضافہ فرما، اللہ نے فرمایا: تمہارے لیے ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار ایسے لوگ ہیں جو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے، میں نے پھر عرض کی: اے میرے رب! میرے لیے مزید اضافہ فرما، اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تمہارے لیے (اتنی بڑی تعداد) ہے، اور (یہ بیان کرتے ہوئے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سامنے، اپنی دائیں جانب اور اپنی بائیں جانب لپ بھر کر اشارہ فرمایا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے لیے اتنا ہی کافی ہے، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابوبکر! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمارے لیے مزید طلب کرنے دیجیے جیسا کہ اللہ نے ہمارے لیے وسعت و کثرت فرمائی ہے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم تو اللہ عزوجل کی مٹھیوں میں سے محض ایک مٹھی کی مانند ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوبکر نے سچ کہا ہے“۔“ جبکہ حارث بن ابی اسامہ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت سے جنت میں داخل ہونے والا پہلا گروہ ستر ہزار افراد پر مشتمل ہوگا جن پر نہ کوئی حساب ہوگا اور نہ کوئی عذاب، ان میں سے ہر ایک کی صورت چودھویں رات کے چاند کی مانند ہوگی، پھر ان کے بعد وہ لوگ ہوں گے جو آسمان میں سب سے زیادہ روشن ستارے کی طرح چمک رہے ہوں گے، پھر اس کے بعد ان کے مختلف درجات ہوں گے۔“ اس روایت کو امام مسلم نے بھی اپنی صحیح میں ان الفاظ کے علاوہ دیگر الفاظ سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7908]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن حنبل ورواته ثقات»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 836، 856، 3073، 3298، 6493، 7057، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 855، 856، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2537، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1367، 1368، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1083، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10170، 8492، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2807، وأخرجه فتح الباري برقم: 236، 836، 854، 3073، 3244، 6175، 6493، وأخرجه مسند البزار برقم: 1855، 2841، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20879، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3007، 18689»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں