🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
591. باب وصف الجنة وأهلها - ذكر نفي دخول الجنة عن أقوام بأعيانهم من أجل أعمال ارتكبوها-
جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بات کی نفی کا کہ بعض لوگ اپنے اعمال کی وجہ سے جنت میں داخل نہیں ہوں گے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 7461 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 7461
مصنف ابن ابی شیبہ: 40543
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7461
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَمْ أَرَهُمَا: قَوْمٌ مَعَهُمْ سِيَاطٌ مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ، وَنِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مَائِلاتٌ مُمِيلاتٌ، رُؤُوسُهُنَّ مِثْلُ أَسْنِمَةِ الْبُخْتِ الْمَائِلَةِ، لا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ، وَلا يَجِدُونَ رِيحَهَا، وَإِنَّ رِيحَهَا لَتُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ كَذَا وَكَذَا" ، الْمَائِلَةُ مِنَ التَّبَخْتُرِ، وَالْمُمِيلاتُ مِنَ السِّمَنِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت سے تعلق رکھنے والے دو قسم کے لوگوں کو میں نے نہیں دیکھا۔ ایک وہ لوگ جن کے پاس ایسے کوڑے ہوں گے جو گائے کی دم کی طرح ہوں گے وہ کوڑے لوگوں کو ماریں گے اور وہ عورتیں، جو لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی وہ «مَائِلَاتٌ» ”مائل ہونے والی“ اور «مُمِیلَاتٌ» ”مائل کرنے والی“ ہوں گی ان کے سر بختی اونٹوں کی کوہان کی طرح ہوں گے۔ یہ لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے اور نہ ہی جنت کی خوشبو کو پائیں گے اگرچہ اس کی خوشبو اتنے، اتنے فاصلے سے آ جاتی ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) «مَائِلَة» سے مراد اترانے والی عورت ہے اور «مَمِیلَة» سے مراد موٹی عورت ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7461]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2128، 2128، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3384، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7461، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3311، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8786» «رقم طبعة با وزير 7418»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1326). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38897 ترقیم الشثری: -- 40543
[حدثنا عبيد الله بن موسى ، عن شيبان] ، عن الاعمش ، عن سالم بن ابي الجعد ، عن عبد الله بن عمرو قال: إنا لنجد في كتاب الله المنزل صنفين في النار: قوم يكونون في آخر الزمان، معهم سياط كانها اذناب البقر، يضربون بها الناس على غير جرم، لا يدخلون بطونهم إلا خبيثا، ونساء كاسيات عاريات مائلات مميلات، لا يدخلن الجنة ولا يجدن ريحها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [هـ]، وانظر: القول المسدد ص ٣٣.
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [ع]: (يكذبون).
(٥) في [ع]: زيادة (قوم).
(٦) صحيح.

عبداللہ بن عمرو سے راویت ہے ہم نے اللہ رب العزت کی کتاب میں دو قسم کے لوگوں کو آگ میں دیکھا ہے ایک وہ قوم جو آخری زمانے میں ہوگی ان کے پاس گائے کی دم کی طرح کوڑے ہوں گے ان کے ذریعے بغیر کسی جر م کے لوگوں کو ماریں گے وہ اپنے پیٹوں میں خبیث چیزیں (رشوت وغیرہ) ہی داخل کریں گے اور دوسری قسم ان عورتوں کی جو کپڑے پہنے ہوئے بھی ننگی ہوتی ہیں مائل ہوتی ہیں اور مائل کرتی ہیں وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گی اور نہ ہی جنت کی خوشبو سونگھ سکیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40543]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5753، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8440، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7204، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14739، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1125، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9331، ترقيم محمد عوامة: 38897»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں