🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. قِرَاءَةُ سُورَةِ ص فِي الْخُطْبَةِ وَالسُّجُودُ فِيهَا
خطبے میں سورۃ ص کی تلاوت اور اس میں سجدہ کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1065 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1065، 960
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1065
حدثنا حمزة بن العباس العَقَبيّ، حدثنا محمد بن عيسى بن حَيَّان، حدثنا شَبَابة بن سَوَّار، حدثنا يونس بن أبي إسحاق. وأخبرني أبو بكر بن أبي نَصْر المروَزيُّ -واللفظ له- حدثنا أبو الموجِّه، حدثنا أبو عمَّار، حدثنا الفَضْل بن موسى، حدثنا يونس بن أبي إسحاق السَّبِيعيِّ، عن المغيرة ابن شِبْل، عن جَرير بن عبد الله قال: لما دَنَوتُ من مدينة رسول الله ﷺ أَنخْتُ راحلتي وحللتُ عَيبَتي، فلبِستُ حُلَّتي، فدخلت ورسولُ الله ﷺ يخطب، فسلَّم عليَّ رسولُ الله ﷺ، فرماني الناسُ بالحَدَق، فقلت لجليسي: يا عبد الله، هل ذَكَرَ رسول الله ﷺ مِن أمري شيئًا؟ قال: نعم، ذكرك بأحسنِ الذِّكر، قال:"إنَّه سيدخُلُ عليكم مِن هذا الباب -أو من هذا الفَجِّ- مِن خَيرِ ذي يَمَنٍ، وإنَّ على وجهِهِ مَسْحةُ مَلَك"، فحَمَدتُ الله على ما أبلاني (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، وهو أصلٌ في كلام الإمام في الخطبة فيما يَبدُو له في الوقت.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1053 - على شرطهما
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر (مدینہ) کے قریب پہنچا تو میں نے اپنی سواری بٹھائی، اپنا سامان کھولا اور اپنا (بہترین) لباس پہنا، پھر میں مسجد میں داخل ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سلام کیا، تو لوگ مجھے ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے لگے، میں نے اپنے پاس بیٹھے ہوئے شخص سے پوچھا: اے اللہ کے بندے! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے بارے میں کچھ ذکر فرمایا ہے؟ اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارا بہترین الفاظ میں تذکرہ فرمایا ہے اور کہا ہے: ”تمہارے پاس اس دروازے سے -یا اس گھاٹی سے- یمن کا ایک بہترین شخص داخل ہونے والا ہے جس کے چہرے پر فرشتے جیسی چمک ہے“، تو میں نے اس احسان پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، اور یہ اس بات کی اصل ہے کہ امام خطبہ کے دوران پیش آمدہ حالات پر گفتگو کر سکتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجمعة/حدیث: 1065]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من جهة الفضل بن موسى، يونس بن أبي إسحاق السبيعي مختلف فيه، وهو حسن الحديث، أما من جهة شبابة بن سوار، ففيه محمد بن عيسي ابن حيان -وهو المدائني- متروك-» [ترقيم الرساله 1065] [ترقيم الشركة 1057] [ترقيم العلميه 1053]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 960
أخبرني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّرِيُّ بن خُزَيمة، حدثنا محمد (1) بن سعيد بن الأصبَهاني، حدثنا حفص بن غِيَاث عن حُمَيد بن قيس، عن عبد الله بن شَقِيق، عن عائشة قالت: رأيتُ رسولَ الله ﷺ يصلِّي متربِّعًا (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 947 - على شرطهما
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چار زانو (آلتی پالتی مار کر) بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وقوله في هذا الإسناد: حميد بن قيس، وهمٌ، فإنَّ المعروف بالرواية عن عبد الله بن شقيق هو حميد الطويل، وقد جاء منسوبًا على الصواب عند النسائي (1367) وابن حبان (2512)، وهو الذي صوَّبه الحافظ ابن حجر في "تهذيب التهذيب" في ترجمة حميد بن طرخان-» [ترقيم الرساله 960] [ترقيم الشركة 953] [ترقيم العلميه 947]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں