الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
19. فَضِيلَةُ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ عِنْدَ الْمَوْتِ
موت کے وقت لا إله إلا الله کہنے کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1314 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1314
مسند احمد: 447
حدیث نمبر: 1314
أخبرنا الحسن بن يعقوب العدل، حدثنا يحيى بن أبي طالب. وحدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفَّار إملاءً، حدثنا الحارث بن أبي أُسامة، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا سعيد، عن قَتادة، عن مسلم بن يَسَار، عن حُمْران بن أَبَان، عن أبيه: أنَّ عثمان بن عفان حدَّث عمرَ بنَ الخطاب قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"إني لأعلمُ كلمةً لا يقولها عبدٌ حقًّا من قَلبِه فيموتُ، إِلَّا حُرِّم على النار"، فقُبض رسولُ الله ﷺ ولم يُخبِرْناها، فقال عمر بن الخطاب: أنا أُخبِرُك بها؛ هي كلمة الإخلاص التي أمَرَ بها رسولُ الله ﷺ عمَّه أبا طالب عند الموت: شهادةُ أن لا إله إلّا الله، وهي الكلمةُ التي أكرَمَ الله بها محمدًا ﷺ وأصحابَه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه بهذه السياقة، إنما انفرد مسلم بإخراج حديث خالدٍ الحذَّاء، عن الوليد بن مسلم، عن حُمْران، عن عثمان، أنَّ النبي ﷺ قال:"مَن مات وهو يَعلَمُ أن لا إله إلّا الله، دَخَلَ الجنة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه بهذه السياقة، إنما انفرد مسلم بإخراج حديث خالدٍ الحذَّاء، عن الوليد بن مسلم، عن حُمْران، عن عثمان، أنَّ النبي ﷺ قال:"مَن مات وهو يَعلَمُ أن لا إله إلّا الله، دَخَلَ الجنة" (1) .
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں ایک ایسے کلمے کو جانتا ہوں کہ جو بندہ بھی اسے سچے دل سے کہے اور پھر اس کی موت واقع ہو جائے، تو اس پر (جہنم کی) آگ حرام کر دی جاتی ہے“، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس کلمے کے بارے میں (واضح طور پر) نہیں بتایا تھا، تو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں؛ یہ وہی کلمہ اخلاص ہے جس کا حکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا ابوطالب کو ان کی موت کے وقت دیا تھا یعنی اس بات کی گواہی دینا کہ ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، اور یہی وہ کلمہ ہے جس کے ذریعے اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کو معزز فرمایا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، جبکہ امام مسلم خالد حذاء کی ولید بن مسلم سے مروی اس روایت کو بیان کرنے میں منفرد ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ جانتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1314]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، جبکہ امام مسلم خالد حذاء کی ولید بن مسلم سے مروی اس روایت کو بیان کرنے میں منفرد ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ جانتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہو گیا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1314]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 1314] [ترقيم الشركة 1302]
حدیث نمبر: 447
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الْخَفَّافُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَا يَقُولُهَا عَبْدٌ حَقًّا مِنْ قَلْبِهِ، إِلَّا حُرِّمَ عَلَى النَّارِ" فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : أَنَا أُحَدِّثُكَ مَا هِيَ؟ هِيَ كَلِمَةُ الْإِخْلَاصِ الَّتِي أَعَزَّ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى بِهَا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ، وَهِيَ كَلِمَةُ التَّقْوَى الَّتِي أَلَاصَ عَلَيْهَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّهُ أَبَا طَالِبٍ عِنْدَ الْمَوْتِ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مرتبہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ جو بندہ بھی اسے دل سے حق سمجھ کر کہے گا، اس پر جہنم کی آگ حرام ہو جائے گی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ میں آپ کو بتاؤں، وہ کلمہ کون سا ہے؟ وہ کلمہ اخلاص ہے جس کے ذریعے اللہ نے اپنے پیغمبر اور ان کے صحابہ رضی اللہ عنہم کو عزت بخشی تھی، یہ وہی کلمہ تقویٰ ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا ابوطالب کے سامنے ان کی موت کے وقت بار بار پیش کیا تھا، یعنی اللہ کی وحدانیت کی گواہی۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 447]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي