الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
52. مَا كَرِهَ مِنَ الْأَضَاحِي وَالْبُدْنِ
قربانی اور اونٹ کی قربانی میں ناپسندیدہ امور کا بیان۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1739 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1739
السنن الكبرى للبيهقي: 19106
حدیث نمبر: 1739
ما حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن عبيد الله المُنادِي، حدثنا وهب بن جَرير، حدثنا أبي، عن أبي إسحاق الهَمْداني، عن سَلَمة بن كُهَيل، عن حُجَيّةَ بن عَدِيٍّ: أنَّ رجلًا سأل عليًّا عن البقرة، فقال: عن سبعةٍ. قال: القَرْن؟ (1) قال: العَرَج؟ قال: إذا بَلَغَت المناسكَ، قال: وكان رسولُ الله ﷺ أَمَرَنا أن نَستشرِفَ العينَ والأُذُن (2) . ومنها:
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے گائے کی قربانی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: وہ سات افراد کی طرف سے ہوتی ہے۔ اس نے پوچھا: اگر اس کا سینگ (ٹوٹا ہوا ہو) یا وہ لنگڑی ہو؟ انہوں نے فرمایا: جب وہ ذبح کے مقام تک پہنچ جائے (تو قربانی درست ہے)، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم (جانور کی) آنکھ اور کان کو اچھی طرح دیکھ لیا کریں۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب المناسك/حدیث: 1739]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،كسابقه. جرير والد وهب: هو ابن حازم، وأبو إسحاق الهمداني: هو عمرو بن عبد الله السبيعي.» [ترقيم الرساله 1739] [ترقيم الشركة 1727]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 19106
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ شَوْذَبٍ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا قَبِيصَةُ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ حُجَيَّةَ بْنِ عَدِيٍّ، قَالَ حُجَيَّةُ: كُنَّا عِنْدَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: الْبَقَرَةُ؟ فَقَالَ: عَنْ سَبْعَةٍ. قَالَ: الْقَرْنُ؟ قَالَ: لَا يَضُرُّكَ. قَالَ: الْعَرَجُ؟ قَالَ: إِذَا بَلَغْتَ الْمَنْسَكَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ وَالْأُذُنَ.
حجیّہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس تھے، ایک شخص نے پوچھا: گائے کتنے آدمیوں کی جانب سے ہوتی ہے؟ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سات کی جانب سے۔ اس شخص نے سینگ کے بارے میں پوچھا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کا کوئی حرج نہیں۔ اس شخص نے لنگڑے پن کے بارے میں پوچھا تو فرمایا: جب قربانی قربان گاہ پہنچ جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ”آنکھ اور کان غور سے دیکھنے“ کا حکم دیا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19106]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف