🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. مَنْ دَعَا بِدَعْوَةِ ذِي النُّونِ اسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ
جس نے ذوالنون (سیدنا یونس علیہ السلام) کی دعا سے دعا کی اللہ اس کی دعا قبول فرماتا ہے۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1884 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1884، 1883، 4166
سنن ترمذی: 3505
مشکوۃ المصابیح: 2292
مسند احمد: 1462
الفتح الربانی: 5622
الجامع الكامل: 11285، 12759
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11176، 17271
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3383
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 772
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17271
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَمَلَأَ عَيْنَيْهِ مِنِّي ثَمَّ لَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ، فَأَتَيْتُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ: عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، هَلْ حَدَثَ فِي الْإِسْلَامِ شَيْءٌ؟ مَرَّتَيْنِ قَالَ: (لَا) وَمَا ذَاكَ؟! قُلْتُ: لَا إِلَّا أَنِّي مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ آنِفًا فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَمَلَأَ عَيْنَيْهِ مِنِّي، ثُمَّ لَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ، قَالَ: فَأَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى عُثْمَانَ فَدَعَاهُ فَقَالَ: مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَكُونَ رَدَدْتَ عَلَى أَخِيكَ السَّلَامَ؟ قَالَ عُثْمَانُ: مَا فَعَلْتُ. قَالَ: قُلْتُ: بَلَى. (قَالَ) حَتَّى حَلَفَ وَحَلَفْتُ، قَالَ: ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ ذَكَرَ فَقَالَ: بَلَى. وَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، إِنَّكَ مَرَرْتَ بِي آنِفًا، وَإِنِّي أُحَدِّثُ نَفْسِي بِكَلِمَةٍ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (لَا) وَاللَّهِ، مَا ذَكَرْتُهَا قَطُّ إِلَّا تَغْشَى بَصَرِي، وَقَلْبِي غِشَاوَةٌ. قَالَسَعْدٌ: فَأَنَا أُنْبِئُكَ بِهَا: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ لَنَا أَوَّلَ دَعْوَةٍ، ثُمَّ جَاءَهُ أَعْرَابِيٌّ فَشَغَلَهُ حَتَّى قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاتَّبَعْتُهُ، فَلَمَّا أَشْفَقْتُ أَنْ يَسْبِقَنِي إِلَى مَنْزِلِهِ ضَرَبْتُ بِقَدَمِي الْأَرْضَ ; فَالْتَفَتَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟ أَبُو إِسْحَاقَ؟!". قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَمَهْ؟". قُلْتُ: لَا وَاللَّهِ، أَلَا إِنَّكَ ذَكَرْتَ لَنَا أَوَّلَ دَعْوَةٍ، ثُمَّ جَاءَكَ هَذَا الْأَعْرَابِيُّ فَشَغَلَكَ، قَالَ:" نَعَمْ. دَعْوَةُ ذِي النُّونِ إِذْ هُوَ فِي بَطْنِ الْحُوتِ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ; فَإِنَّهُ لَنْ يَدْعُوَ بِهَا مُسْلِمٌ رَبَّهُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ".
قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ) میرا گزر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا، جو مسجد میں موجود تھے، میں نے انہیں سلام کیا، انہوں نے نگاہ اٹھا کر میری طرف دیکھا، لیکن مجھے سلام کا جواب نہیں دیا، میں امیرالمؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! کیا اسلام میں کوئی نئی چیز سامنے آ گئی ہے؟ یہ میں نے دو مرتبہ کہا:، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں! کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں! ہوا یہ ہے کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے میں سیدنا عثمان کے پاس سے گزرا، جو مسجد میں موجود تھے، میں نے انہیں سلام کیا، انہوں نے نگاہ اٹھا کر میری طرف دیکھا، لیکن پھر مجھے سلام کا جواب نہیں دیا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر بلوایا اور دریافت کیا: آپ نے اپنے بھائی کے سلام کا جواب کیوں نہیں دیا؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تو ایسا نہیں کیا (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں نے کہا: جی ہاں! (یعنی آپ نے ایسا کیا ہے) راوی کہتے ہیں: یہاں تک کہ انہوں نے بھی حلف اٹھا لیا اور میں نے بھی حلف اُٹھا لیا راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو یاد آیا، تو انہوں نے کہا: جی ہاں! (یعنی ایسا ہوا ہو گا) میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں، تھوڑی دیر پہلے تم میرے پاس سے گزرے تھے، میں اس وقت ایک چیز کے بارے میں غور و فکر کر رہا تھا، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی تھی، مجھے جب بھی اس بات کا خیال آتا ہے، تو میری نگاہ پر پردہ آ جاتا ہے اور میرے دل پر پردہ آ جاتا ہے (یعنی میری تمام تر توجہ اس بات کی طرف مبذول ہو جاتی ہے)۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے ایک دعا کا ذکر کیا، ایک دیہاتی آپ کے پاس آ گیا اور آپ اس کے ساتھ مصروف ہو گئے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھ کر گئے تو میں آپ کے پیچھے چل پڑا، جب مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ آپ مجھ سے پہلے گھر پہنچ جائیں گے، تو میں نے اپنا پاؤں زور سے زمین پر مارا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مڑ کر میری طرف دیکھا اور دریافت کیا: کون ہے؟ کیا ابواسحاق ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا بات ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ کی قسم! کوئی بات نہیں ہے، صرف یہ ہے کہ آپ نے ہمارے سامنے ایک دعا کا ذکر کیا تھا، پھر وہ دیہاتی آ گیا، اور آپ اس کے ساتھ مصروف ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! وہ سیدنا ذوالنون (یعنی سیدنا یونس علیہ السلام) کی دعا ہے، جب وہ مچھلی کے پیٹ میں تھے (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:)
﴿لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ [الأنبياء: 87] ”تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو ہر عیب سے پاک ہے، بے شک میں ظالموں میں سے تھا۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی مسلمان ان کلمات کے ذریعے اپنے پروردگار سے، جس بھی چیز کے بارے میں دعا کرے گا، تو پروردگار اس کی دعا کو قبول کرے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال اور امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن محمد بن سعد بن ابی وقاص کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17271]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1462)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1465»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3383
«دعوة ذي النون إذ دعا بها وهو في بطن الحوت لا إله إلا أنت سبحانك إني كنت من الظالمين لم يدع بها رجل مسلم في شيء قط إلا استجاب الله له»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ذوالنون (یونس علیہ السلام) کی دعا، جو انہوں نے اس وقت مانگی جب وہ مچھلی کے پیٹ میں تھے: تیرے سوا کوئی سچا معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ظالموں میں سے تھا، جو مسلمان آدمی بھی کسی معاملے میں یہ دعا مانگے، اللہ اس کی دعا ضرور قبول فرماتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الدال/حدیث: 3383]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت ن ك هب الضياء] عن سعد. الكلم 122، الترغيب 2/275 و3/43.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 772
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي وَالِدِي مُحَمَّدٌ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ قَالَ: مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَمَلَأَ عَيْنَيْهِ مِنِّي ثُمَّ لَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ، فَأَتَيْتُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، هَلْ حَدَثَ فِي الْإِسْلَامِ شَيْءٌ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قُلْتُ: لَا إِلَّا أَنِّي مَرَرْتُ بِعُثْمَانَ آنِفًا فِي الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَمَلَأَ، عَيْنَيْهِ مِنِّي ثُمَّ لَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ، قَالَ: فَأَرْسَلَ عُمَرُ إِلَى عُثْمَانَ فَدَعَاهُ، فَقَالَ: مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَكُونَ رَدَدْتَ عَلَى أَخِيكَ السَّلَامَ؟، قَالَ عُثْمَانُ: مَا فَعَلْتُ، قَالَ سَعْدٌ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: حَتَّى حَلَفَ وَحَلَفْتُ، قَالَ: ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ ذَكَرَ فَقَالَ: بَلَى، فَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، إِنَّكَ مَرَرْتَ بِي آنِفًا وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي بِكَلِمَةٍ سَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، لَا وَاللَّهِ مَا ذَكَرْتُهَا قَطُّ إِلَّا تَغْشَى بَصَرِي وَقَلْبِي غِشَاوَةٌ، فَقَالَ سَعْدٌ: فَأَنَا أُنَبِّئُكَ بِهَا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَكَرَ لَنَا أَوَّلَ دَعْوَةٍ، ثُمَّ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَشَغَلَهُ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاتَّبَعَتْهُ، فَلَمَّا أَشْفَقْتُ أَنْ يَسْبِقَنِي إِلَى مَنْزِلِهِ ضَرَبْتُ بِقَدَمِي الْأَرْضَ، فَالْتَفَتَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ: «مَنْ هَذَا، أَبُو إِسْحَاقَ؟» قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «فَمَهْ؟» قَالَ: قُلْتُ: وَلَا وَاللَّهِ إِلَّا أَنَّكَ ذَكَرْتَ لَنَا أَوَّلَ دَعْوَةٍ، ثُمَّ جَاءَ هَذَا الْأَعْرَابِيُّ، فَقَالَ:" نَعَمْ، دَعْوَةُ ذِي النُّونِ {لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ} [الأنبياء: 87] فَإِنَّهُ لَمْ يَدْعُ بِهَا مُسْلِمٌ رَبَّهُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ"
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا اور انہیں سلام کیا، انہوں نے مجھے نظر بھر کر دیکھا مگر سلام کا جواب نہیں دیا۔ میں امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے امیر المومنین! کیا اسلام میں کوئی نئی بات پیدا ہو گئی ہے؟“ فرمایا: ”کیا ہوا؟“ میں نے کہا: ”کچھ نہیں، سوائے اس کے کہ میں ابھی مسجد میں عثمان کے پاس سے گزرا اور انہیں سلام کیا تو انہوں نے مجھے نظر بھر کر دیکھا مگر سلام کا جواب نہیں دیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بلوا بھیجا اور فرمایا: ”تمہیں اپنے بھائی کے سلام کا جواب دینے سے کس چیز نے روکا؟“ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے ایسا نہیں کیا۔“ میں نے کہا: ”کیوں نہیں (آپ نے ایسا کیا ہے)۔“ یہاں تک کہ انہوں نے بھی قسم کھائی اور میں نے بھی۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو یاد آیا تو فرمایا: ”ہاں، میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں، آپ ابھی میرے پاس سے گزرے تھے اور میں اپنے دل میں ایک ایسے کلمے کے بارے میں سوچ رہا تھا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا، اللہ کی قسم! جب بھی میں اسے یاد کرتا ہوں تو میری آنکھوں اور دل پر پردہ سا چھا جاتا ہے۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں آپ کو وہ بتاتا ہوں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے پہلی دعا کا ذکر شروع فرمایا، پھر ایک دیہاتی آ گیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشغول کر دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کھڑے ہوئے تو میں آپ کے پیچھے چل پڑا، جب مجھے اندیشہ ہوا کہ آپ مجھ سے پہلے گھر پہنچ جائیں گے تو میں نے زمین پر زور سے پاؤں مارا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”یہ کون ہے، ابو اسحاق؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“ فرمایا: ”کیا بات ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”اللہ کی قسم! اور کچھ نہیں، سوائے اس کے کہ آپ نے ہمارے سامنے پہلی دعا کا ذکر فرمایا تھا پھر یہ دیہاتی آ گیا۔“ فرمایا: ”ہاں، وہ ذو النون (سیدنا یونس علیہ السلام) کی دعا ہے: ﴿لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ﴾ (تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پاک ہے، بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا)، کوئی مسلمان جب بھی کسی معاملے میں اپنے رب سے ان الفاظ کے ساتھ دعا کرتا ہے تو اللہ اس کی دعا قبول فرماتا ہے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند سعد بن أبي وقاص/حدیث: 772]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3505، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1465، وأخرجه فتح الباري برقم: 5986، 6047، وأخرجه مسند البزار برقم: 1163، 1186، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1905، 1906، 3496، 4177، 4183، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17271، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1040، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6182، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 767»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں