🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. فَضِيلَةُ الِاسْتِغْفَارِ
استغفار کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1902 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1902
الفتح الربانی: 5480
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17586
المعجم الاوسط: 3173
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1902
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا بِشْر بن المفضَّل، حدثنا شعبة قال: سمعتُ أبا إسحاق قال: سمعتُ أبا المغيرةِ - أو المغيرةَ أبا الوليد - يحدِّثُ عن حذيفة أنه قال: يا رسول الله، إنِّي رجلٌ ذَرِبُ اللسانِ، وإنَّ عامَّة ذلك على أهلي، فقال:"فأينَ أنتَ من الاستغفار؟ إنِّي لأَستغفرُ الله في اليوم والليلة - أو الليلةِ، أو في اليوم - مئةَ مرَّة" (1) . قال الحاكم: هذا عُبيدٌ أبو المغيرة بلا شكٍّ، وقد أتى شعبةُ بالإسناد والمتن بالشك، وحَفِظَه سفيانُ بن سعيد فأَتى به بلا شكٍّ في الإسناد والمتن:
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میری زبان میں تیزی ہے اور اس کا زیادہ تر رخ میرے گھر والوں کی طرف ہوتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم استغفار سے کہاں غافل ہو؟ میں تو دن اور رات میں سو مرتبہ اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں۔“
امام حاکم فرماتے ہیں: یہ بلاشبہ عبید ابو المغیرہ ہیں، شعبہ نے اس کی سند اور متن میں شک کے ساتھ روایت کی ہے جبکہ سفیان بن سعید نے اسے مکمل حفظ کے ساتھ بغیر کسی شک کے بیان کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1902]
تخریج الحدیث: «إسناده محتمل للتحسين، وقصة استغفار النبي ﷺ صحيحة بشواهدها، وأبو المغيرة لم يرو عنه غير أبي إسحاق السبيعي، وذكره ابن حبان في ثقات التابعين، وقد اختلف في اسمه، فقيل: عبيد بن المغيرة، وقيل: عبيد بن عمرو، وقيل: عبيد الله بن أبي المغيرة، وقيل: المغيرة بن أبي عبيد، وقيل: الوليد، وقيل: ...» [ترقيم الرساله 1902] [ترقيم الشركة 1887]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5480
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں ایک دن میں ستر سے زیادہ بار اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5480]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6307، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7793 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7780»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفائے قلب اور دل سے مختلف عارضوں اور پردوں کو زائل کرنے کے لیے استغفار کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی جناب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حضور دائمی ہو، لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بشری تقاضوں کی طرف توجہ کرتے، جیسے کھانا پینا وغیرہ، جس سے کمال حضور میں کمی آجاتی، استغفار کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس صورت کا ازالہ کرتے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبدیت کے اظہار کے لیے، ربّ تعالیٰ کے کرم کا فقیر بننے کے لیے اور اپنی امت کو تعلیم دینے کے لیے استغفار کیا کرتے تھے۔ (نَسْأَلُ اللّٰہَ اَنْ یُطَھِّرَنَا مِنَ الذُّنُوبِ وَاَنْ یَسْتُرَ مَا لَنَا مِنَ الْعُیُوْبِ)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6307
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17586
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرُؤٌ ذَرِبُ اللِّسَانِ، وَأَكْثَرُ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ؟! إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِائَةَ مَرَّةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک بدزبان شخص ہوں اور میری زیادہ تر بدزبانی اپنے اہل خانہ کے خلاف ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم استغفار کیوں نہیں کرتے ہو؟ ”میں“ ایک دن اور ایک رات میں، ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17586]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3197»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3173
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: نَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ الْيَشْكُرِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي رَجُلٌ ذَرِبُ اللِّسَانِ، وَأَكْثَرُ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ؟ إِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللهَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِائَةَ مَرَّةٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں تند زبان آدمی ہوں اور میری اس تند خوئی کا زیادہ تر رخ اپنے اہل خانہ کی طرف ہوتا ہے،“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم استغفار کا کتنا اہتمام کرتے ہو؟ میں تو دن اور رات میں سو مرتبہ اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3173]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه كثير بن سليم وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 209» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف كثير بن سليم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں