الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
12. قِرَاءَةُ ابْنِ مَسْعُودٍ آخِرُ الْقِرَاءَاتِ
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی قراءت آخری قراءت تھی
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 2939 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 2939
مسند احمد: 9190
مصنف ابن ابی شیبہ: 32300
الفتح الربانی: 8450
الجامع الكامل: 622
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15957
حدیث نمبر: 2939
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المحبُوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن إبراهيم بن مُهاجِر، عن مجاهد، عن ابن عبَّاس قال: أيَّ القراءتين تَرَونَ كان آخرَ القراءة؟ قالوا: قراءةُ زيد، قال: لا، إنَّ رسول الله ﷺ كان يَعرِضُ القرآنَ كلَّ سَنةٍ على جبريل ﵇، فلما كانت السنةُ التي قُبِضَ فيها عَرَضَه عليه عَرْضَتين، فكانت قراءةُ ابنِ مسعود آخرَهنَّ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّيَاقة، وفائدة الحديث ذِكرُ عبد الله بن مسعود.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2903 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّيَاقة، وفائدة الحديث ذِكرُ عبد الله بن مسعود.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2903 - صحيح
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا: تمہارے خیال میں (نزولِ قرآن کے سلسلے کی) آخری قرات کون سی تھی؟ لوگوں نے کہا: زید بن ثابت کی قرات، انہوں نے فرمایا: نہیں! بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال جبریل علیہ السلام کے سامنے قرآن کا دور (پیش) فرمایا کرتے تھے، جس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس سال آپ نے دو مرتبہ دور فرمایا، چنانچہ عبد اللہ بن مسعود کی قرات سب سے آخری قرات تھی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، اور اس حدیث کا علمی فائدہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا خصوصی تذکرہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 2939]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، اور اس حدیث کا علمی فائدہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا خصوصی تذکرہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 2939]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل إبراهيم بن مهاجر، وقد توبع.» [ترقيم الرساله 2939] [ترقيم الشركة 2921] [ترقيم العلميه 2903]
الحكم على الحديث:
خبر صحيح
حدیث نمبر: 9190
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: " كَانَ يُعْرَضُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ، عُرِضَ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ (حضرت جبرائیل علیہ السلام) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہر سال ایک مرتبہ قرآن کریم کا دور کرتے تھے اور جس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا اس سال دو مرتبہ دور فرمایا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9190]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4998
ترقیم عوامۃ: 30924 ترقیم الشثری: -- 32300
حدثنا ابن نمير قال: حدثنا زكريا بن ابي زائدة ، عن فراس ، عن الشعبي ، عن مسروق ، عن عائشة ، عن فاطمة قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعرض القرآن على جبريل في كل عام مرة، فلما كان العام الذي قبض فيه، عرضه عليه مرتين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦٢٤)، ومسلم (٢٤٥٠).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت فاطمہ نے ارشاد فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر سال میں ایک مرتبہ حضرت جبرائیل کے ساتھ قرآن کا دور فرماتے تھے۔ پس جس سال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ساتھ دو مرتبہ دور فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32300]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 30924»
حدیث نمبر: 8450
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ يَعْرِضُ يَعْنِي جِبْرِيلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ عَرَضَ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جبریل علیہ السلام ہر سال نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن مجید پیش کیا کرتے تھے، لیکن جس سال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات پائی، اس سال انھوں نے دو بار پیش کیا تھا۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8450]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4998، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9190 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9179»
وضاحت: فوائد: … بعض آیات منسوخ ہو چکی تھیں، لیکن سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ان کے نسخ کے قائل نہیں تھے، ممکن ہے کہ ان کو نسخ پر دلالت کرنے والی احادیث نہ ملی ہوں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے حق میں ایک آیت بھی پیش کر دی کہ قرآن مجید کا بعض حصہ منسوخ ہو سکتا ہے۔ قرآن مجیدمیںنسخ کی درج ذیل صورتیںہیں: (۱)۔ قراء ت کا منسوخ ہو جانا، لیکن حکم کا باقی رہنا، جیسے اَلشَّیْخُ وَالشَّیْخَۃُ إِذَا زَنَیَا فَارْجُمُوہُمَا الْبَتَّۃَ نَکَالًا مِنْ اللّٰہِ وَاللّٰہُ عَلِیمٌ حَکِیمٌ۔ (جب شیخ اور شیخہیعنی شادی شدہ مر دو زن زنا کریں تو انہیں رجم کر دو، یہ قطعی حکم ہے اور اللہ کی طرف سے سزا ہے، اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والے کمال حکمت والا ہے۔) (۲)۔ تلاوت کاباقی رہنا، لیکن حکم کا ختم ہو جانا، جیسے {وَعَلَی الَّذِینَیُطِیقُونَہُ فِدْیَۃٌ طَعَامُ مِسْکِینٍ} (اور ان لوگوں پر جو روزے کی طاقت رکھتے ہیں، مسکین کا فدیہ دینا) (۳)۔ قرائت اور حکم دونوں کا ختم ہو جانا، جیسے عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ یُحَرِّمْنَ (دس بار دودھ پینا حرام کرتا ہے)
پہلے دس دفعہ دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت ہوتی تھی، پھر ان کو پانچ دفعہ دودھ پینے کے ساتھ منسوخ کر دیا گیا۔ (مسلم: ۱۴۵۲)
پہلے دس دفعہ دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت ہوتی تھی، پھر ان کو پانچ دفعہ دودھ پینے کے ساتھ منسوخ کر دیا گیا۔ (مسلم: ۱۴۵۲)
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4998
حدیث نمبر: 622
622. عن أبي هريرة، قال: كان (جبريل) يعرض على النبيّ صلى الله عليه وسلم القرآن كلّ عام مرّة، فعرض عليه مرتين في العام الذي قُبض.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في فضائل القرآن (4998) عن خالد بن يزيد، حدّثنا أبو بكر، عن أبي حصين، عن أبي صالح، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15957
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ يَعْرِضُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقُرْآنَ فِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، فَلَمَّا كَانَ الْعَامُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ عَرَضَهُ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ (یعنی سیدنا جبرائیل علیہ السلام) ہر سال میں، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کا دور کرتے تھے، جب وہ سال آیا، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو مرتبہ دور کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15957]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15957]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (399/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8937»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح