🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. مَاتَ إِبْرَاهِيمُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَهُوَ ابْنُ مِائَتَيْ سَنَةٍ
سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی وفات دو سو برس کی عمر میں ہوئی
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 4069 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 4069، 8472
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4069
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن سِنان القَزّاز، حدثنا أبو علي عُبيد الله بن عبد المجيد الحنفي، حدثنا إبراهيم بن نافع قال: سمعت كثير بن كَثير يُحدّث عن سعيد بن جبير، عن ابن عبّاس قال: جاء إبراهيم ﵇ فوجد إسماعيل يُصلح له بيتًا من وراء زمزم، فقال له إبراهيم: يا إسماعيل، إن ربك قد أمرني [ببناء البيت] (1) ، فقال له إسماعيل: فأطِعْ ربَّك فيما أمرك، قال: فأعِنِّي عليه، قال: فقام معه، فجعل إبراهيم يبنيه وإسماعيل يُناوله الحجارة، ويقولان: ﴿رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾ [البقرة: 127] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4025 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام آئے تو انہوں نے اسماعیل علیہ السلام کو زمزم کے پیچھے اپنا ایک گھر ٹھیک کرتے ہوئے پایا۔ ابراہیم علیہ السلام نے ان سے فرمایا: اے اسماعیل! بیشک تمہارے رب نے مجھے بیت اللہ تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔ تو اسماعیل علیہ السلام نے ان سے کہا: پھر آپ اپنے رب کی اس بات میں اطاعت کریں جس کا اس نے آپ کو حکم دیا ہے۔ ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا: تو تم اس کام میں میری مدد کرو۔ اسماعیل علیہ السلام نے کہا (کہ وہ تیار ہیں)، پس وہ ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ ابراہیم علیہ السلام اسے تعمیر کرنے لگے اور اسماعیل علیہ السلام انہیں پتھر پکڑانے لگے، اور وہ دونوں (یہ دعا) پڑھتے جاتے تھے: ﴿رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾ ”اے ہمارے رب! ہم سے (یہ خدمت) قبول فرما، بیشک تو ہی سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے۔“ [سورة البقرة: 127]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : تواريخ المتقدمين من الأنبياء والمرسلين/حدیث: 4069]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل محمد بن سنان القزاز، وهو متابع.» [ترقيم الرساله 4069] [ترقيم الشركة 4047] [ترقيم العلميه 4025]

الحكم على الحديث:
خبر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8472
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أَسِيد بن عاصم، حَدَّثَنَا الحسين بن حفص، عن سفيان، حدثني مَعبَد بن خالد، قال: سمعت عبد الله بن شدَّاد يحدِّث عن عائشة قالت: أَمَرَني رسولُ الله ﷺ أن أَسترقيَ من العَيْن (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8267 - على شرط البخاري ومسلم
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں نظرِ بد کے علاج کے لیے دم کرواؤں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب الرقى والتمائم/حدیث: 8472]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد جيد من أجل الحسين بن حفص، وقد توبع» [ترقيم الرساله 8472] [ترقيم الشركة 8369] [ترقيم العلميه 8267]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں