🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
499. ذِكْرُ مَنَاقِبِ حَوَارِيِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَابْنِ عَمَّتِهِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ بْنِ خُوَيْلِدِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيٍّ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حواری اور آپ کی پھوپھی کے بیٹے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 5641 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 5641، 4938
صحیح ابن حبان: 6982
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5641
حَدَّثَنَا أبو بكر بن أبي جعفر الأصبَهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن علي بن نَصْر، حَدَّثَنَا الزُّبَير بن بَكّار، قال: أمُّ الزُّبَير صَفيّةُ بنت عبد المطلب، وأمُّها هالةُ بنت أُهَيب بن عبد مَناف بن زُهْرة، وأمُّها عاليةُ بنت عبد المُطّلب بن عبد مَناف (2) .
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں کہ زبیر (رضی اللہ عنہ) کی والدہ صفیہ بنت عبدالمطلب تھیں، ان کی والدہ ہالہ بنت اہیب بن عبدمناف بن زہرہ تھیں، اور ان کی والدہ عالیہ بنت عبدالمطلب بن عبدمناف تھیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5641]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5641] [ترقيم الشركة 5588]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6982
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ ، حَدَّثَنَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي الزُّبَيْرُ بْنُ خُبَيْبِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ لأَبِيهِ : يَا أَبَتِ، حَدِّثْنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أُحَدِّثَ عَنْكَ، فَإِِنَّ كُلَّ أَبْنَاءِ الصَّحَابَةِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: يَا بُنَيَّ، مَا مِنْ أَحَدٍ صَحِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصُحْبَةٍ إِِلا وَقَدْ صَحِبْتُهُ مِثْلَهَا أَوْ أَفْضَلَ، وَلَقَدْ عَلِمْتَ يَا بُنَيَّ أَنَّ أُمَّكَ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ كَانَتْ تَحْتِي، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ عَائِشَةَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ خَالَتُكَ، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ أُمِّي صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأَنَّ أَخْوَالِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَأَبُو طَالِبٍ وَالْعَبَّاسُ، وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنُ خَالِي، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّتِي خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ وَكَانَتْ تَحْتَهُ، وَأَنَّ ابْنَتَهَا فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ أُمَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آمِنَةُ بِنْتُ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ، وَأَنَّ أُمَّ صَفِيَّةَ وَحَمْزَةَ هَالَةُ بِنْتُ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ، وَلَقَدْ صَحِبْتُهُ بِأَحْسَنَ صُحْبَةٍ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ" .
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اپنے والد سے کہا: اے ابا جان! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے کوئی حدیث بیان کیجیے تاکہ میں وہ آپ کے حوالے سے روایت کر سکوں، کیونکہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بچے اپنے والد کے حوالے سے حدیث بیان کرتے ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! جو بھی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہے، میں بھی اس کی مانند یا اس سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا ہوں۔ اے میرے بیٹے! تم یہ بات جانتے ہو کہ تمہاری والدہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما میری بیوی تھیں اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ سیدہ عائشہ بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما تمہاری خالہ ہیں اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ میری والدہ سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا ہیں (جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ہیں) اور میرے ماموں سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ، جناب ابوطالب اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ماموں زاد بھی ہیں؛ تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا میری پھوپھی تھیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ تھیں اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی صاحب زادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ہیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی ہیں اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ سیدہ آمنہ بنت وہب رضی اللہ عنہا ہیں، جبکہ (میری والدہ) سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا اور (میرے ماموں) سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی والدہ ہالہ بنت وہب ہیں (جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سگی خالہ ہیں)، تو میں «اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ» ”اللہ تعالیٰ کا شکر ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اچھی طرح سے رہا ہوں؛ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص میری طرف ایسی بات منسوب کرے جو میں نے نہ کہی ہو وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6982]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 107، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6982، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5603، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5881، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3651، والدارمي فى (مسنده) برقم: 239، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 36، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1430» «رقم طبعة با وزير 6943»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف إلا المرفوع - «الصحيحة» (310). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4938
أخبرني أبو عبد الله محمد بن أحمد الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عُمر، حدثني عبد الله بن جعفر المَخْرمي (1) ، عن أم بكر بنت المِسْور بن مَخْرمة، عن أبيها: أن آمنةَ بنت وَهْبٍ أُمَّ رسول الله ﷺ كانت في حَجْر عمِّها أُهَيب بن عبد مَناف بن زُهْرة، وإنَّ عبد المطّلب بن هاشم جاء بابنه عبد الله بن عبد المطّلب أبي رسول الله ﷺ، فتزوجَ عبدُ الله آمنةَ بنتَ وهْبٍ، وتزوّج عبد المطَّلب هالةَ بنتَ أُهَيب بن عبد مَناف بن زُهْرة، وهي أم حمزة بن عبد المطّلب في مجلس واحدٍ، وكان قريبَ السنِّ من رسولِ الله ﷺ، وأخوه (2) من الرِّضاعة (3) . ذكرُ إسلامِ حمزةَ بن عبد المطّلب
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آمنہ بنت وہب جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ہیں، اپنے چچا اہب بن عبد مناف بن زہرہ کی پرورش میں تھیں، اور عبدالمطلب بن ہاشم اپنے بیٹے عبداللہ بن عبدالمطلب (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے والد) کو لے کر آئے، چنانچہ عبداللہ نے آمنہ بنت وہب سے نکاح کیا اور عبدالمطلب نے ہالہ بنت اہب بن عبد مناف بن زہرہ سے نکاح کیا، جو کہ حمزہ بن عبدالمطلب کی والدہ ہیں، یہ دونوں نکاح ایک ہی مجلس میں ہوئے، اور وہ (حمزہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم عمر کے قریب تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی بھائی بھی تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4938]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 4938] [ترقيم الشركة 4905]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں