الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1013. ذِكْرُ الصَّحَابِيَّاتِ مِنْ أَزْوَاجِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - وَغَيْرِهِنَّ - رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُنَّ - فَأَوَّلُ مَنْ نَبْدَأُ بِهِنَّ الصِّدِّيقَةُ بِنْتُ الصِّدِّيقِ عَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -
نبی کریم ﷺ کی ازواج اور دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے مناقب کا ذکر اور سب سے پہلے صدیق کی بیٹی صدیقہ سیدہ عائشہ بنت ابو بکر رضی اللہ عنہما کا ذکر
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 6860 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 6860
سنن ابن ماجہ: 1877
المعجم الکبیر للطبرانی: 10241
حدیث نمبر: 6860
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مصعب بن عبد الله الزُّبيري، حدثني عبد الله بن معاوية، عن هشام ابن عُرْوة: أنَّ عُرْوة كتبَ إلى الوليد بن عبد الملك بن مروان: ونكحَ رسولُ الله ﷺ عند مُتوفَّى خديجةَ عائشةَ، وكان رسولُ الله ﷺ أُرِيَها في المَنام ثلاثَ مِرارٍ، يُقال: هذه امرأتُك عائشة (1) . وكانت عائشةُ يومَ نَكَحَها رسولُ الله ﷺ بنتَ ستِّ سنين، ثم بَنَى بها يومَ قَدِمَ المدينةَ وهي بنتُ تسعِ سنين، وماتت عائشةُ أمُّ المؤمنين ليلةَ الثلاثاء بعد صلاةِ الوترِ، ودُفنت من ليلتها بالبقيع لخمسَ عشرة ليلةً خَلَتْ، وصلَّى عليها أبو هريرة، وكان مروانُ غائبًا، وكان أبو هريرة يَخْلُفه (2) .
ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ عروہ نے ولید بن عبدالملک بن مروان کو لکھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں تین مرتبہ ان کی زیارت کرائی گئی تھی اور (فرشتے کی جانب سے) کہا گیا: ”یہ آپ کی زوجہ عائشہ ہیں۔“ جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرمایا ان کی عمر چھ سال تھی، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو نو سال کی عمر میں ان کی رخصتی ہوئی، ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی وفات (ماہِ رمضان کی) پندرہ راتیں گزرنے پر منگل کی شب نمازِ وتر کے بعد ہوئی اور اسی رات انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا، ان کی نمازِ جنازہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے پڑھائی کیونکہ مروان اس وقت غائب تھا اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اس کی جگہ قائم مقام کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6860]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، من أجل عبد الله بن معاوية - وهو ابن عاصم الزبيري - قال البخاري: منكر الحديث، وقال النَّسَائي: ضعيف، وقال العقيلي: حدث عن هشام بمناكير لا أصل لها، وقال أبو حاتم الرازي: مستقيم الحديث، كما في "الجرح والتعديل" 5/ 178، لكن نقل عنه ابن حجر في "لسان ...» [ترقيم الرساله 6860] [ترقيم الشركة 6780]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1877
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ وَهِيَ بِنْتُ سَبْعٍ، وَبَنَى بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعٍ، وَتُوُفِّيَ عَنْهَا وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانِي عَشْرَةَ سَنَةً".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا، اس وقت ان کی عمر سات برس تھی، اور ان کے ساتھ خلوت کی تو ان کی عمر نو سال تھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کی عمر اٹھارہ سال تھی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1877]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو ان کی عمر سات برس تھی اور جب ان کی رخصتی ہوئی تو وہ نو سال کی تھیں۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو ام المؤمنین رضی اللہ عنہا کی عمر اٹھارہ سال تھی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1877]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9620، ومصباح الزجاجة: 669)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/130) (صحیح)» (سند میں ابو عبیدہ اور عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، لیکن حدیث دوسرے طریق سے صحیح ہے، نیزملاحظہ ہو: الإرواء: 6 /230)
وضاحت: ۱؎: ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل و مناقب بے شمار ہیں، اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام بیویوں میں خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا کے بعد سب سے افضل ہیں، اور بعضوں نے خدیجہ الکبری سے بھی ان کو افضل کہا ہے، غرض وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاص چہیتی تھیں اور آپ کی بیویوں میں صرف وہی کنواری تھیں، اور اس کم سنی میں آپ رضی اللہ عنہا کا یہ حال تھا کہ علم و فضل،قوت حافظہ اور عقل و دانش میں بڑی بوڑھی عورتوں سے سبقت لے گئی تھیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 10241
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ حَمَّادٍ الْبَرْبَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَائِشَةَ وَهِيَ بِنْتُ سِتِّ سِنِينَ، وَدَخَلَ بِهَا وَهِيَ بِنْتُ تِسْعٍ، وَقُبِضَ وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانِ عَشْرَةَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس وقت نکاح کیا جب وہ چھ سال کی تھیں، اور ان کے ساتھ رخصتی اس وقت ہوئی جب وہ نو سال کی تھیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت وہ اٹھارہ سال کی تھیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10241]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 149، حدیث 10279»