الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
13. مَنْ ذَكَرَ اللَّهَ فِي نَفْسِهِ ذَكَرَهُ اللَّهُ فِي نَفْسِهِ .
جو اللہ کو اپنے دل میں یاد کرتا ہے، اللہ اسے اپنی شان کے مطابق یاد فرماتا ہے
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7817 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7817
مسند احمد: 11361
حدیث نمبر: 7817
حَدَّثَنَا إبراهيم بن عِصْمة بن إبراهيم العَدْل، حَدَّثَنَا أبي، حَدَّثَنَا يحيى بن يحيى، أخبرنا جَرير، عن عطاء بن السائب، عن أبي عبد الرحمن، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن ذَكَرَ الله تعالى في نفسِه، ذكرَه اللهُ في نفسه، ومَن ذَكَرَ الله في ملأٍ، ذكرَه اللهُ في ملأٍ هم أكثرُ من المَلأ الذين ذكرَه فيهم وأطيبُ. ومن تقرَّبَ إلى الله شبرًا تقرّب اللهُ منه ذِراعًا، ومن تقرَّب من الله ذِراعًا تقرّب اللهُ منه باعًا، ومن أتى الله مشيًا أتاه هَرْولةً، ومن أتَى اللَّهَ هَرُولَةً أَتاه اللهُ سَعْيًا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة. وأبو عبد الرحمن هذا: هو عبد الله بن حَبيب السُّلمي.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7625 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة. وأبو عبد الرحمن هذا: هو عبد الله بن حَبيب السُّلمي.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7625 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ تعالیٰ کو اپنے دل میں یاد کیا، اللہ اسے اپنے جی میں یاد کرتا ہے، اور جس نے اللہ کو کسی جماعت میں یاد کیا، اللہ اسے ایسی جماعت میں یاد کرتا ہے جو اس جماعت سے زیادہ (تعداد میں) اور زیادہ پاکیزہ ہوتی ہے جس میں اس نے اسے یاد کیا تھا۔ اور جو اللہ سے ایک بالشت قریب ہوا، اللہ اس سے ایک ہاتھ قریب ہو جائے گا، اور جو اللہ سے ایک ہاتھ قریب ہوا، اللہ اس سے دو ہاتھ قریب ہو جائے گا، اور جو اللہ کی طرف چل کر آیا، اللہ اس کی طرف دوڑ کر آئے گا، اور جو اللہ کی طرف دوڑ کر آیا، اللہ اس کی طرف (رحمت کے ساتھ) تیزی سے بڑھے گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التوبة والإنابة/حدیث: 7817]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التوبة والإنابة/حدیث: 7817]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكن رواية جرير» [ترقيم الرساله 7817] [ترقيم الشركة 7724] [ترقيم العلميه 7625]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 11361
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَقَرَّبَ إِلَى اللَّهِ شِبْرًا تَقَرَّبَ اللَّهُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا، وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَيْهِ ذِرَاعًا تَقَرَّبَ إِلَيْهِ بَاعًا، وَمَنْ أَتَاهُ يَمْشِي أَتَاهُ اللَّهُ هَرْوَلَةً".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ایک بالشت کے برابر اللہ کے قریب ہوتا ہے اللہ ایک ہاتھ کے برابر اس کے قریب ہوجاتا ہے اور جو ایک ہاتھ کے برابر اللہ کے قریب ہوتا ہے اللہ ایک گز کے برابر اس کے قریب ہوجاتا ہے اور جو اللہ کے پاس چل کر آتا ہے، اللہ اس کے پاس دوڑ کر آتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11361]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف عطية العوفي