🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ
قرآن سیکھو اور اسے لوگوں کو سکھاؤ
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8149 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8149
مشکوۃ المصابیح: 244
سنن دارقطنی: 4104
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8149
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبُوبي بمَرُو، حدثنا الفضل بن عبد الجبار، حدثنا النَّضْر بن شُمَيل، أخبرنا عوف بن أبي جَميلة، عن سليمان بن جابر الهَجَري، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"تَعلَّمُوا القرآن وعلِّمُوه الناسَ، وتَعلَّمُوا الفرائضَ وعلِّموه الناسَ، فإني امرُؤٌ مقبوضٌ، وإنَّ العلمَ سيُقبَضُ وتظهرُ الفِتنُ، حتى يَختلِفَ الاثنانِ في الفريضة، لا يَجِدانِ من يَقْضي بها" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله عِلّة عن أبي بكر بن إسحاق عن بشر بن موسى عن هَوْذة بن خَليفة عن عوف:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7950 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن سیکھو اور اسے لوگوں کو سکھاؤ، اور فرائض (علمِ وراثت) سیکھو اور اسے لوگوں کو سکھاؤ، کیونکہ میں ایک ایسا شخص ہوں جسے دنیا سے اٹھا لیا جائے گا، اور علم بھی عنقریب قبض کر لیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہوں گے، یہاں تک کہ دو آدمی کسی فریضے کے متعلق اختلاف کریں گے مگر انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا جو ان کے درمیان فیصلہ کر سکے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفرائض/حدیث: 8149]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، سليمان بن جابر الهجري مجهول لا يعرف، كما أنه لا يعرف له سماع من ابن مسعود. وقد اختلف فيه على عوف بن أبي جميلة» [ترقيم الرساله 8149] [ترقيم الشركة 8049] [ترقيم العلميه 7950]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 244
244 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَالْقُرْآنَ وَعَلِّمُوا النَّاسَ فَإِنِّي مَقْبُوضٌ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”علم میراث اور قرآن کی تعلیم حاصل کرو اور لوگوں کو سکھاؤ، کیونکہ عنقریب میری روح قبض کر لی جائے گی۔“ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا۔ [مشكوة المصابيح/كتاب العلم/حدیث: 244]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه الترمذي (2091 وقال: فيه اضطراب و محمد بن القاسم الأسدي ضعفه أحمد وغيره .)
٭ محمد بن القاسم الأسدي: کذبوه، و الفضل بن دلھم لين ورمي بالاعتزال، و سليمان بن جابر و تلميذه مجھولان، و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن ماجه (2719) وغيره .»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4034 ترقیم الرسالہ : -- 4104
نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُوسُفَ اللُّجِّيِّ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، فَإِنِّي امْرِؤٌ مَقْبُوضٌ، وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ، وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ حَتَّى يَخْتَلِفُ الاثْنَانِ فِي فَرِيضَةٍ، فَلا يَجِدَانِ أَحَدًا يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، وراثت کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، میں عنقریب انتقال کر جاؤں گا اور عنقریب علم کو بھی اٹھا لیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہوں گے، یہاں تک کہ دو آدمیوں کے درمیان وراثت کے حصے کے بارے میں اختلاف ہو گا، تو ان دونوں کو ایسا کوئی شخص نہیں ملے گا، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر سکے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4104]
ترقیم العلمیہ: 4034
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4104، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«‏‏‏‏قال ابن حجر: من طريق عطية وهو ضعيف، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (12 / 6)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں