الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ دِيَةِ الْجَنِينِ
جنین کی دیت کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1651 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند امام شافعی: 1651
المستدرک علی الصحیحین: 6603
المعجم الکبیر للطبرانی: 3469
حدیث نمبر: 1651
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُذَكِّرُ اللَّهَ امْرَأً سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ شَيْئًا؟ فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ فَقَالَ: كُنْتُ بَيْنَ جَارَتَيْنِ لِي فَضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِمِسْطَحٍ، فَأَلْقَتْ جَنِينًا مَيِّتًا فَقَضَى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغُرَّةٍ، فَقَالَ عُمَرُ: إِنْ كِدْنَا أَنْ نَقْضِيَ فِي مِثْلِ هَذَا بِرَأْيِنَا.
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”میں اس شخص کو اللہ کی قسم دیتا ہوں جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پیٹ کے بچے (جنین) کے متعلق کچھ سنا ہو؟“ تو حمل بن مالک بن نابغہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں اپنی دو بیویوں کے درمیان رہتا تھا، ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کی چوب سے مارا، تو اس نے پیٹ کا بچہ مردہ جنا، اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ دیا۔“ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”قریب تھا کہ اس مسئلہ میں ہم اپنی رائے سے فیصلہ دے دیتے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب القتل والقصاص والديات والقسامة /حدیث: 1651]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو داود الديات، باب دية الجنين، رقم: 4572 - وابن ماجة، الديات، باب دية الجنين (2641). والنسائي (4743) موصولا وصححه ابن حبان والحاكم: (3/ 575).»
حدیث نمبر: 6603
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، عن ابن عُيَينة، أخبرني عمرو بن دينار، عن طاووس، عن ابن عبّاس قال: قام عمرُ على المِنبَر فقال: أُذكِّرُ امْرَأً سَمِعَ رَسُولَ اللهِ ﷺ قَضَى في الجَنِينَ، فقام حَمَلُ بن مالك بن النابغة الهُذَلي فقال: يا أميرَ المؤمنين، كنت بين جارتَينِ (1) -يعني ضَرَّتَين- فجَرَحَت- أو ضربَت - إحداهما الأخرى بعمودِ ظُلَّتِها، فقتلَتْها وقتلتْ ما في بطنها، فقَضَى النبيُّ ﷺ في الجَنِين بغُرَّةٍ: عبدٍ أو أمةٍ، فقال عمر: الله أكبر، لو لم نَسمَعْ بهذا قَضَينا (2) بغيرِه (3) . ذكرُ عَقِيل بن أبي طالب ﵁- وكان من حقِّ شَرَفه ونَسَبِه أن يُقرَّبَ ذِكرُه من إخوته وعَشيرته، وإنما تأخَّر لقِلَّة روايتِه وذكره في مسانيد الأئمَّة ﵃.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”میں اس شخص کو (اللہ کا واسطہ دے کر) یاد دلاتا ہوں جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنین (پیٹ میں موجود بچے) کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے سنا ہو،“ تو حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! میں دو عورتوں (سوکنوں) کے درمیان تھا، ان میں سے ایک نے دوسری کو اپنے خیمے کے ستون سے زخمی کر دیا -یا مارا- جس سے وہ عورت اور اس کے پیٹ میں موجود بچہ دونوں مر گئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنین کے بارے میں ایک ”غُرَّہ“ (یعنی ایک غلام یا لونڈی بطورِ دیت) دینے کا فیصلہ فرمایا،“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ اکبر! اگر ہم یہ (حدیث) نہ سنتے تو ہم اس کے علاوہ کچھ اور فیصلہ کر دیتے۔“
سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا تذکرہ؛ ان کے شرف اور نسب کا تقاضا تو یہ تھا کہ ان کا ذکر ان کے بھائیوں اور قبیلے کے ساتھ ہی کیا جاتا، لیکن ان کا ذکر ائمہ کی مسانید میں مرویات کی کمی کی وجہ سے مؤخر ہو گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6603]
سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا تذکرہ؛ ان کے شرف اور نسب کا تقاضا تو یہ تھا کہ ان کا ذکر ان کے بھائیوں اور قبیلے کے ساتھ ہی کیا جاتا، لیکن ان کا ذکر ائمہ کی مسانید میں مرویات کی کمی کی وجہ سے مؤخر ہو گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6603]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،إسحاق بن إبراهيم: هو الدَّبَري.» [ترقيم الرساله 6603] [ترقيم الشركة 6524]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3469
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَامَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ: أُذَكِّرُ اللهَ امْرَأً سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْجَنِينِ، فَقَامَ حَمَلُ بْنُ مَالِكِ بْنِ النَّابِغَةِ الْهُذَلِيُّ ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، كُنْتُ بَيْنَ جَارَتَيْنِ - يَعْنِي ضَرَّتَيْنِ - فَجَرَحَتْ أَوْ ضَرَبَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى بِعَمُودِ ظُلَّتِهَا فَقَتَلَتْهَا وَقَتَلَتْ مَا فِي بَطْنِهَا، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ، فَقَالَ عُمَرُ : اللهُ أَكْبَرُ لَوْ لَمْ نَسْمَعْ بِهَذَا مَا قَضَيْنَا بِغَيْرِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا: میں اللہ کا واسطہ دیتا ہوں اس شخص کو جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنین کے بارے میں فیصلہ سنا ہو۔ تو حمل بن مالک بن نابغہ ہذلی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: اے امیر المومنین! میں دو سوکنوں کے درمیان تھا، تو ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کی چوب سے زخمی یا مارا جس سے وہ مر گئی اور اس کے پیٹ میں جو بچہ تھا وہ بھی مر گیا۔ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنین کے بارے میں ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ فرمایا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اکبر! اگر ہم یہ حدیث نہ سنتے تو اس کے سوا کسی اور بات کا فیصلہ نہ کرتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3469]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 8، حدیث 3482»