🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابُ الْإِشَارَةِ وَتَرْكِ الْكَلَامِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں اشارہ کرنے اور کلام ترک کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 190 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند امام شافعی: 190
مصنف ابن ابی شیبہ: 4883
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4971
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 190
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ قَبْلَ أَنْ نَأْتِيَ أَرْضَ الْحَبَشَةِ فَيَرُدُّ عَلَيْنَا وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ أَتَيْتُهُ لِأُسَلِّمَ عَلَيْهِ، فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَأَخَذَنِي مَا قَرُبَ وَمَا بَعُدَ، فَجَلَسْتُ حَتَّى إِذَا قَضَى صَلَاتَهُ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ:"إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ ثَنَاؤُهُ يُحْدِثُ مِنْ أَمْرِهِ مَا شَاءَ، وَإِنَّ مِمَّا أَحْدَثَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا تَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ"  . أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْأَمَالِي، وَالثَّانِيَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں: ”ہم ہجرتِ حبشہ سے پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہتے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں ہمیں جواب دیتے، جب ہم حبشہ سے واپس آئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کروں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں پایا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب نہ دیا، تو مجھ کو نزدیک اور دور گزری ہوئی فکریں آلگیں، میں بیٹھ گیا یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ عز وجل کے لیے تعریف ہے، وہ اپنے اوامر میں جو چاہتا ہے نیا حکم دے دیتا ہے، اور جو اللہ نے نیا حکم دیا وہ یہ کہ تم نماز میں بات چیت نہ کرو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «أخرجہ النسائی: السہو، باب الکلام فی الصلوۃ: 1222 - وابو داود، الصلاۃ، باب رد السلام فی الصلاۃ: 924 - وصححہ ابن حبان: 2243، 2244.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 4839 ترقیم الشثری: -- 4883
حدثنا وكيع ، قال: حدثنا سفيان ، عن ابي الزبير ، عن جابر ، قال: " بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم في حاجة فجئت وهو يصلي فسلمت عليه فلم يرد علي السلام"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) سقطت: من [هـ، د].
(٣) صحيح، أخرجه مسلم (٥٤٠)، وأحمد (١٤٥٥٥).

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا، جب میں واپس آیا تو آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے سلام کیا لیکن آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4883]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1217، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 540، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 252، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1270، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2518، 2519، 2516، 2523، 2524، 2525، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1188 / 4، 1189 / 5، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 542، 1114، 1113، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1227، والترمذي فى «جامعه» برقم: 351، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1018، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2244، 2245، 3398، 3399، 3448، 3450، 3451، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1479، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14373، 14779، 14812، 15011، 15016، 15136، 15293، 15303، 15398، 15407، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2230، 2257، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1007، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4521، 4522، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8736، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2625، 2626، 2627، ترقيم محمد عوامة: 4839»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4971
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ : كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَرُدُّ عَلَيْنَا، يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ، فَلَمَّا أَنْ جِئْنَا مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ، فَأَخَذَنِي مَا بَعُدَ وَمَا قَرُبَ، فَجَلَسْتُ حَتَّى إِذَا قَضَى الصَّلَاةَ، قُلْتُ لَهُ: إِنَّكَ كُنْتَ تَرُدُّ عَلَيْنَا، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ يُحْدِثُ مَا شَاءَ، وَقَدْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِهِ قَضَاءً، أَنْ لَا تَتَكَلَّمُوا فِي الصَّلَاةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو (نماز کی حالت میں) سلام کیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اس کا جواب دیا کرتے تھے، پھر جب ہم حبشہ کی سرزمین سے واپس آئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جواب نہ دیا، جس پر مجھ پر غم و فکر اور وسوسوں کی وہ کیفیات طاری ہوئیں جو اللہ ہی بہتر جانتا ہے، پھر میں بیٹھ گیا یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ تو ہمیں سلام کا جواب دیا کرتے تھے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اپنے احکامات میں جو چاہتا ہے نیا حکم پیدا فرماتا ہے اور اب اس نے اپنے حکم میں یہ فیصلہ صادر فرما دیا ہے کہ تم نماز کے دوران گفتگو نہ کیا کرو۔“” [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 4971]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3662، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 538، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1221، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 923، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1019، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3553، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1556، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 4630، وأخرجه شرح السنة برقم: 723، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4950»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں