🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
115. . بَابُ : مَا جَاءَ فِيمَا يُقْرَأُ فِي الْوِتْرِ
باب: وتر میں پڑھی جانے والی سورتوں کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1172 (کل: 156 مقامات، 28 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1172، 833، 887، 1148، 1150، 1166، 1173
صحیح بخاری: 4941
صحیح مسلم: 887، 888، 1030، 1690، 2028
سنن ابوداود: 828، 829، 869، 1122، 1256
سنن ترمذی: 431، 463
سنن نسائی: 918، 946، 1733، 1734، 1736، 1744، 1745
بلوغ المرام: 288
سنن دارمی: 1480
معجم صغیر للطبرانی : 304
مشکوۃ المصابیح: 840، 842، 851، 1269، 2182
مسند احمد: 678، 742، 18409، 19815، 19874، 19889، 19961، 25499، 25510، 25890، 25906، 26022
مسند الحمیدی: 857
صحیح ابن خزیمہ: 1114، 1847
المنتقى ابن الجارود: 265
مصنف ابن ابی شیبہ: 3613، 3620، 3681، 3816، 5310، 6489، 8878، 8879، 16563، 39228
سنن دارقطنی: 1235، 1510، 1649، 1675، 1676
الفتح الربانی: 2101، 2102، 2103، 2219، 2222، 8825
صحیح ابن حبان: 1839، 1840، 1845، 1846، 1847، 1898، 2432، 2448، 2461، 2822
المستدرک علی الصحیحین: 1156، 1157، 3964، 3965، 3966، 3968
الجامع الكامل: 2429، 2832، 3176، 3339، 13782
السنن الكبرى للبيهقي: 2906، 4851، 4852، 4854، 4856، 4858، 4861، 4878، 5725، 6193
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3283، 3452، 3464، 3465، 3466، 3467، 3468
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6773
المعجم الکبیر للطبرانی: 1892، 8033، 9906، 10211، 10212، 10213، 13067، 13338، 13436، 13470، 13471، 13507، 13530، 14961، 15610، 15611، 15613، 15614، 15616، 15629
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 612، 635، 636، 4063
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 460، 5049، 5050
المعجم الاوسط: 682، 1241، 1665، 2846، 3147، 4285، 4334، 5247، 5633، 5678، 5767، 7312، 7619، 8799، 8839
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1639، 1656، 1744
101 تا 110
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4878
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاكِهِيُّ، ثنا أَبُو يَحْيَى عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي مَسَرَّةَ، ثنا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَعْدَانَ الضُّبَعِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ:" مَا أُحْصِي مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي رَكْعَتَيِ الْمَغْرِبِ وَرَكْعَتَيِ الْغَدَاةِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَقُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں شمار نہیں کر سکتا جتنی مرتبہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب اور فجر کی دو رکعات میں پڑھا کرتے: ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ [سورة الكافرون: 1] اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4878]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ترمذي 431»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5725
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قُتَيْبَةَ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ جَرِيرٌ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أنبا جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ جَرِيرٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ مَوْلَى النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الْجُمُعَةِ بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ. وَإِذَا اجْتَمَعَ الْجُمُعَةُ وَالْعِيدُ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ قَرَأَ بِهِمَا جَمِيعًا فِي الْجُمُعَةِ وَالْعِيدِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَإِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
حبیب بن سالم، جو نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ والے دن جمعہ میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ [سورة الأعلى: 1] اور ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ [سورة الغاشية: 1] پڑھتے تھے اور جب جمعہ اور عید ایک ہی دن جمع ہو جاتے تو جمعہ اور عید دونوں میں یہ سورتیں پڑھتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5725]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ معني فيما سبق»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6193
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ هُوَ السِّجِسْتَانِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ وَيَوْمِ الْجُمُعَةِ بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ، وَرُبَّمَا اجْتَمَعَا فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ، فَقَرَأَ بِهِمَا". لَفْظُ حَدِيثِ قُتَيْبَةَ، وَلَمْ يَذْكُرِ الطَّيَالِسِيُّ قَوْلَهُ: وَرُبَّمَا اجْتَمَعَا إِلَى آخِرِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ قُتَيْبَةَ بْنِ سَعِيدٍ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدین اور جمعہ کے دن ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ [سورة الأعلى: 1] اور ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ [سورة الغاشية: 1] پڑھا کرتے تھے اور جب جمعہ اور عید ایک دن آ جاتے تو دونوں میں پڑھ دیتے، لیکن طیالسی نے «وَرُبَّمَا اجْتَمَعَا» الی آخرہ کا ذکر نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6193]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 878»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3283
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَمْحَلَ النَّاسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُ الْمُسْلِمُونَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَحَطَ الْمَطَرُ وَيَبِسَ الشَّجَرُ (وَهَلَكَتِ الْمَوَاشِي) وَأَسِنَتِ النَّاسُ فَاسْتَسْقِ لَنَا رَبَّكَ، فَقَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ كَذَا وَكَذَا فَاخْرُجُوا وَاخْرُجُوا مَعَكُمْ بِصَدَقَاتٍ"، فَلَمَّا كَانَ ذَلِكَ الْيَوْمُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّاسُ، يَمْشِي وَيَمْشُونَ وَعَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ وَالْوَقَارُ، حَتَّى أَتَى الْمُصَلَّى فَتَقَدَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ يَجْهَرُ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ وَالِاسْتِسْقَاءِ فِي الرَّكْعَةِ الْأَوْلَى بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ اسْتَقْبَلَ الْقَوْمَ بِوَجْهِهِ، وَقَلَبَ رِدَاءَهُ ثُمَّ جَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَكَبَّرَ تَكْبِيرَةً قَبْلَ أَنْ يَسْتَسْقِيَ ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا رَحْبًا رَبِيعًا وَجَدًّا غَدَقًا طَبَقًا مُغْدِقًا هَنِيئًا مُرِيعًا مُرْبِعًا وَابِلًا شَامِلًا مُسْبِلًا نَجْلًا دَائِمًا دَرَرًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَيْرَ رَائِثٍ، اللَّهُمَّ تُحْيِي بِهِ الْبِلَادَ وَتُغِيثُ بِهِ الْعِبَادَ وَتَجْعَلُهُ بَلَاغًا لِلْحَاضِرِ مِنَّا وَالْبَادِ، اللَّهُمَّ أَنْزِلْ عَلَيْنَا فِي أَرْضِنَا زِينَتَهَا وَأَنْزِلْ (عَلَيْنَا) فِي أَرْضِنَا سَكَنَهَا اللَّهُمَّ أَنْزِلْ عَلَيْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا فَأَحْيِي بِهِ بَلْدَةً مَيْتَةً وَاسْقِهِ مَا خَلَقْتَ أَنْعَامًا وَأَنَاسِيَّ كَثِيرًا"، قَالَ: فَمَا بَرِحُوا حَتَّى أَقْبَلَ قَزَعٌ مِنَ السَّحَابِ فَالْتَأَمَ بَعْضُهُ إِلَى بَعْضٍ ثُمَّ مَطَرَتْ عَلَيْهِمْ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لَا تُقْلِعُ عَنِ الْمَدِينَةِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: قَدْ رَأَيْتُهُ أَحَدَ الْكَذَّابِينَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں بارش نہیں ہوئی، مسلمان آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بارش کا قحط ہو گیا ہے، درخت خشک ہو گئے ہیں، مویشی ہلاکت کا شکار ہو رہے ہیں اور لوگ بیمار ہو رہے ہیں، آپ اپنے پروردگار سے ہمارے لئے بارش کی دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب فلاں دن آئے گا، تو تم لوگ نکلنا اور تم لوگ اپنے ساتھ اپنے صدقات لے کے آنا، جب وہ مخصوص دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگ نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیدل چلتے ہوئے تشریف لے گئے اور لوگ بھی پیدل گئے، ان سب لوگوں پر سکینت اور وقار تھا، یہاں تک کہ وہ لوگ عید گاہ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے، آپ نے اُن لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں، جن میں آپ نے بلند آواز میں قرأت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز میں اور استقاء کی نماز میں پہلی رکعت میں، سورہ فاتحہ اور سورت الاعلیٰ پڑھتے تھے، اور دوسری رکعت میں سورت فاتحہ اور سورت الغاشیہ پڑھتے تھے، جب آپ نے نماز مکمل کی، تو آپ نے لوگوں کی طرف رخ کیا، اور اپنی چادر کو الٹا لیا، پھر آپ گھٹنوں کے بل جھک گئے، دونوں ہاتھ بلند کر لئے اور بارش کے نزول کی دعا کرنے سے پہلے آپ نے تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو ہمیں ایسے بادل کے ذریعے سیراب فرما! جو برسنے والا ہو، وسیع ہو، پیداوار کرنے والا ہو، بھر پور ہو، زیادہ بارش والا ہو، تہوں والا ہو، سیراب کرنے والا ہو، عام ہو، سر سبز و شاداب کر دے، گھاس پھوس پیدا کرنے والا ہو، موسلا دھار ہو، شامل ہو، لٹکانے والا ہو، تیزی سے چلنے والا ہو، مستقل ہو، لبریز ہو، نفع بخش ہو، نقصان دہ نہ ہو، جلدی ہو تاخیر سے نہ ہو، اے اللہ! تو اُس کے ذریعے شہروں کو زندگی دے دے، اور بندوں کی مدد کر دے، تو اسے ہم میں سے شہریوں اور باہر سے آنے والوں کے لئے سہولت کا باعث بنا دے، اے اللہ! ہم پر ہماری زمین میں اس کی زینت نازل کر دے، اور ہم پر ہماری زمین میں اس کی سکینت نازل کر دے، اے اللہ! ہم پر آسمان سے پاک پانی نازل کر دے، اور اس کے ذریعے بنجر شہر کو زندگی دے دے، اور اسے سیراب کر دے اور اس کے ذریعے جانوروں کو اور بہت سے لوگوں کو جنہیں تو نے پیدا کیا ہے، سیراب کر دے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ابھی وہ لوگ اسی حالت میں تھے کہ اس دوران بادل کا ایک ٹکڑا آیا، پھر وہ ٹکڑے ایک دوسرے سے مل گئے، پھر ان لوگوں پر مسلسل سات دن بارش ہوتی رہی، جو مدینہ منورہ میں رکی نہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے اس کی مانند حدیث ذکر کی ہے، جو ”صحیح“ میں منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: اس کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ وہ جھوٹے لوگوں میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3283]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13332، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 27، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7615»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3452
وَعَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوتِرُ بِثَلَاثٍ يَقْرَأُ فِيهِنَّ فِي الْأُولَى بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الثَّانِيَةِ بِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَفِي الثَّالِثَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِذَا سَلَّمَ قَالَ:" سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ" وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ هَاشِمُ بْنُ سَعِيدٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ الْبَزَّارُ: أَخْطَأَ هَاشِمٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین وتر ادا کرتے تھے، اُن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت میں سورت الاعلیٰ کی، دوسری رکعت میں سورت الکافرون کی، اور تیسری رکعت میں سورت اخلاص کی تلاوت کرتے تھے، جب آپ سلام پھیرتے تھے، تو سبحان الملک القدوس پڑھتے تھے، اور اسے بلند آواز میں پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہاشم بن سعید ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ کہا: ہے امام بزار کہتے ہیں: ہاشم نے اس حدیث میں غلطی کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3452]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3373، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1710»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3464
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ فِي الْوِتْرِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الثَّانِيَةِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَفِي الثَّالِثَةِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَعْدَانَ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں، پہلی رکعت میں سورت الاعلی کی، دوسری رکعت میں سورت الکافرون اور تیسری رکعت میں سورت اخلاص کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن ولید بن معدان ہے، جسے یحییٰ بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3464]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10250، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2867، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1725، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4759، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1744»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3465
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بِمَ تُوتِرُ؟ قَالَ:" بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ وتر میں کیا تلاوت کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سورت الاعلیٰ، سورت الکافرون، اور سورت الاخلاص۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3465]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8794»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3466
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنَ الْوِتْرِ بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَفِي الثَّانِيَةِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَفِي الثَّالِثَةِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ وتر کی پہلی رکعت میں سورت الاعلی، دوسری رکعت میں سورت الکافرون، اور تیسری رکعت میں سورت اخلاص اور معوذتین کی تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3466]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8834، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2448، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2686»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3467
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْوِتْرِ بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: آپ وتر میں سورت الاعلی، سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سنان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3467]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3468
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الْوِتْرِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ خَلَا قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ وتر میں سورت الاعلی، سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کرتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے سورت الکافرون اور سورت اخلاص کا ذکر نہیں کیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3468]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں