الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابُ : الإِشْهَادِ عَلَى الدُّيُونِ
باب: قرض پر گواہ بنانے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2365 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2365
المستدرک علی الصحیحین: 3167
مسند امام شافعی: 1437
المعجم الکبیر للطبرانی: 12847
حدیث نمبر: 2365
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْجُبَيْرِيُّ ، وَجَمِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَتَكِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ:" تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى حَتَّى بَلَغَ فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا سورة البقرة آية 282 ـ 283 فَقَالَ: هَذِهِ نَسَخَتْ مَا قَبْلَهَا".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے آیت کریمہ: «يا أيها الذين آمنوا إذا تداينتم بدين إلى أجل مسمى» کی تلاوت کی، یہاں تک کہ «فإن أمن بعضكم بعضا» یعنی اے ایمان والو! جب تم آپس میں ایک دوسرے سے میعاد مقرر پر قرض کا معاملہ کرو تو اسے لکھ لیا کرو، اور لکھنے والے کو چاہیئے کہ تمہارا آپس کا معاملہ عدل سے لکھے، کاتب کو چاہیئے کہ لکھنے سے انکار نہ کرے جیسے اللہ تعالیٰ نے اسے سکھایا ہے، پس اسے بھی لکھ دینا چاہیئے اور جس کے ذمہ حق ہو وہ لکھوائے اور اپنے اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے، اور حق میں سے کچھ گھٹائے نہیں، ہاں جس شخص کے ذمہ حق ہے وہ اگر نادان ہو یا کمزور ہو یا لکھوانے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کا ولی عدل کے ساتھ لکھوا دے، اور اپنے میں سے دو مرد گواہ رکھ لو، اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جنہیں تم گواہوں میں سے پسند کر لو، تاکہ ایک کی بھول چوک کو دوسری یاد دلا دے، اور گواہوں کو چاہیئے کہ وہ جب بلائے جائیں تو انکار نہ کریں اور قرض کو جس کی مدت مقرر ہے خواہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو لکھنے میں کاہلی نہ کرو، اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ بات بہت انصاف والی ہے اور گواہی کو بھی درست رکھنے والی اور شک و شبہ سے بھی زیادہ بچانے والی ہے، ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ معاملہ نقد تجارت کی شکل میں ہو جو آپس میں تم لین دین کر رہے ہو تو تم پر اس کے نہ لکھنے میں کوئی گناہ نہیں، خرید و فروخت کے وقت بھی گواہ مقرر کر لیا کرو، اور (یاد رکھو کہ) نہ تو لکھنے والے کو نقصان پہنچایا جائے نہ گواہ کو اور اگر تم یہ کرو گے تو یہ تمہاری کھلی نافرمانی ہے، اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اللہ تمہیں تعلیم دے رہا ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ اور اگر تم سفر میں ہو اور لکھنے والا نہ پاؤ تو رہن قبضہ میں رکھ لیا کرو، ہاں اگر آپس میں ایک دوسرے سے مطمئن ہو تو جیسے امانت دی گئی ہے وہ اسے ادا کر دے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے جو اس کا رب ہے، اور گواہی کو نہ چھپاؤ اور جو اسے چھپا لے وہ گنہگار دل والا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے (سورۃ البقرہ: ۲۸۲، ۲۸۳) تک پہنچے تو فرمایا: اس آیت نے اس پہلی والی آیت کو منسوخ کر دیا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2365]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے یہ آیت پڑھی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى﴾ [سورة البقرة: 282] ”اے مومنو! جب تم ایک مقررہ مدت تک قرض لو یا دو۔“ حتی کہ آپ اس آیت پر پہنچے: ﴿فَإِنْ أَمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا﴾ [سورة البقرة: 283] ”اگر تم آپس میں ایک دوسرے سے مطمئن ہو (تو جسے امانت دی گئی ہے وہ اسے ادا کرے۔)“ تو فرمایا: ”اس نے پہلی آیت کو منسوخ کر دیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2365]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4364، ومصباح الزجاجة: 829) (حسن)»
وضاحت: ۱؎: اور بعض علماء نے کہا کہ سابقہ آیت منسوخ نہیں ہے اس لئے کہ وہ استحبابی حکم تھا، واجب نہ تھا اور مستحب یہی ہے کہ جب قرض لیا جائے تو اس کو لکھیں اور گواہ بنا لیں کیونکہ زندگی کا اعتبار نہیں ہے ایسا نہ ہو کہ دائن (قرض خواہ) یا مدیون (مقروض) مر جائے اور ان کے وارثوں میں جھگڑا ہو یا مدیون کے ذمہ قرض رہ جائے اس کے وارث ادا نہ کریں تو عاقبت کا مواخذہ رہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 3167
أخبرنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا أبو مسلم، حدثنا إبراهيم بن بشَّار، حدثنا سفيان، عن أيوب، عن قَتَادة، عن أبي حسَّان قال: قال ابن عبَّاس: أشهَدُ أَنَّ السَّلَفَ المضمونَ إلى أجل مُسمًّى قد أحلَّه الله في الكتاب وأَذِنَ فيه، قال الله ﷿: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ﴾ الآية [البقرة: 282] (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں کہ مدتِ مقررہ تک کے لیے «السلف المضمون» (ایڈوانس ادائیگی کے ذریعے خرید و فروخت) کو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں حلال قرار دیا ہے اور اس کی اجازت دی ہے، اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ﴾ ”اے ایمان والو! جب تم ایک مقررہ مدت کے لیے آپس میں ادھار کا معاملہ کرو تو اسے لکھ لیا کرو۔“ [سورة البقرة: 282]
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3167]
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3167]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أبو مسلم: هو إبراهيم بن عبد الله الكشِّي، وسفيان: هو ابن عينية، وأبو حسان: هو الأعرج، مشهور بكنيته واسمه مسلم بن عبد الله.» [ترقيم الرساله 3167] [ترقيم الشركة 3148]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1437
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَسَّانٍ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ السَّلَفَ الْمَضْمُونَ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى قَدْ أَحَلَّهُ اللَّهُ فِي كِتَابِهِ، وَأَذِنَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى [الْبَقَرَةِ: 282] .
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ مقررہ میعاد تک طے شدہ بیع سلف کو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جائز قرار دیا اور اس میں اجازت بھی دی ہے۔ پھر یہ آیت پڑھی: ”اے ایمان والو! جب تم مقررہ مدت تک آپس میں قرض کا معاملہ کرو۔“ (البقرة: 282) [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1437]
تخریج الحدیث: «اخرجه عبد الرزاق، رقم: 14064 - والبيهقي: 6 / 19، 18 - وفى المعرفة السنن والآثار له (3558) - ابن ابی شيبة (22312) وصححه الحاكم: (2/ 86).»
حدیث نمبر: 11081
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" أَشْهَدُ أَنَّ السَّلَفَ الْمَضْمُونَ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَحَلَّهُ وَأَذِنَ فِيهِ، وَقَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ} [البقرة: ٢٨٢] "..
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ وہ بیع سلف جس کی مدت مقررہ کی ضمانت دی گئی ہو اسے اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دیا ہے اور اسے جائز کہا ہے، پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ﴾ [سورة البقرة: 282] ”اے ایمان والو! جب تم وقت مقررہ تک کا کوئی لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11081]
تخریج الحدیث: «مسند شافعي 1391»
الحكم على الحديث:
مسند شافعي 1391
حدیث نمبر: 11082
قَالَ: وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ ⦗٣١⦘ رَجُلٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي هَذِهِ الْآيَةِ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى} [البقرة: ٢٨٢] ، قَالَ:" فِي الْحِنْطَةِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قرآن پاک کی آیت ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى﴾ [سورة البقرة: 282] کے بارے میں فرماتے ہیں: اس سے مراد ہے گندم کے معلوم وزن کے ساتھ بیع کرے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11082]
حدیث نمبر: 11087
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا، وَأَبُو بَكْرٍ، قَالَا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" أَشْهَدُ أَنَّ السَّلَفَ الْمَضْمُونَ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى قَدْ أَحَلَّهُ اللهُ فِي كِتَابِهِ وَأَذِنَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ} [البقرة: ٢٨٢] ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ بیع سلف اگر وقتِ مقرر و معلوم تک ہو تو اسے اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دیا ہے اور اس میں اجازت دی ہے۔ پھر انہوں نے درج ذیل آیت تلاوت کی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ﴾ [سورة البقرة: 282] ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11087]
حدیث نمبر: 12847
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْحَوْضِيُّ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، سُئِلَ عَنِ السَّلَفِ، فَقَالَ: " أَشْهَدُ أَنَّ اللهَ أَحَلَّهُ، وَأَنْزَلَ فِيهِ أَطْوَلَ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللهِ ": يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ ".
ابو حسان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سلف (پیشگی ادائیگی کی بیع) کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ نے اسے حلال کیا ہے، اور اس کے بارے میں اللہ کی کتاب کی سب سے لمبی آیت نازل فرمائی: ’اے ایمان والو! جب تم ایک مقررہ مدت کے لیے آپس میں قرض کا معاملہ کرو تو اسے لکھ لیا کرو‘ [سورۃ البقرۃ: 282] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12847]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 205، حدیث 12903»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3148، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11200، 11206، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3536، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14064، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22758»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3148، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11200، 11206، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3536، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 14064، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22758»