🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. بَابُ : مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ إِذَا رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ
باب: جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد آدمی کے لیے حلال ہو جانے والی چیزوں کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3041 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3041
مصنف ابن ابی شیبہ: 14335
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 578
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3041
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَوَكِيعٌ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ الْحَسَنِ الْعُرَنِيِّ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِذَا رَمَيْتُمُ الْجَمْرَةَ، فَقَدْ حَلَّ لَكُمْ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا النِّسَاءَ"، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، وَالطِّيبُ، فَقَالَ:" أَمَّا أَنَا فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُضَمِّخُ رَأْسَهُ بِالْمِسْكِ، أَفَطِيبٌ ذَلِكَ أَمْ لَا".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب تم رمی جمار کر چکتے ہو تو ہر چیز سوائے بیوی کے حلال ہو جاتی ہے، اس پر ایک شخص نے کہا: ابن عباس! اور خوشبو؟ تو انہوں نے کہا: میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سر میں مشک ملتے ہوئے دیکھا، کیا وہ خوشبو ہے یا نہیں؟ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3041]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب تم جمرۂ عقبہ پر کنکریاں مار لو تو تمہارے لیے عورتوں کے سوا ہر چیز حلال ہو گئی۔“ ایک آدمی نے کہا: ”اے ابن عباس! خوشبو بھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے (اس موقع پر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا کہ آپ اپنے سر مبارک کو کستوری لگاتے تھے۔ تو کیا وہ خوشبو ہے کہ نہیں؟“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3041]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الحج 231 (3086)، (تحفة الأشراف: 5397) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: حدیث سے معلوم ہوا کہ یوم النحر کو جمرہ عقبہ کی رمی سے فراغت کے بعد پہلی حلت حاصل ہو جاتی ہے یعنی محرم کے لیے خوشبو لگانے، احرام کھولنے اور سلے کپڑے پہننے وغیرہ کی اجازت ہو جاتی ہے، وہ صرف بیوی سے صحبت نہیں کرے یہاں تک کہ وہ طواف افاضہ سے فارغ ہو جائے۔ طواف کے بعد یوم النحر کو جب رمی سے فارغ ہو تو اگر قربانی اس پر واجب ہو تو قربانی کرے، پھر سر منڈوائے یا بال کترواے، اور غسل کرے، اور کپڑے بدلے اور خوشبو لگائے، اور مکہ میں جا کر بیت اللہ کا طواف کرے اس طواف کو طواف افاضہ اور طواف صدر اور طواف زیارہ کہتے ہیں، اور یہ حج کا ایک بڑا رکن ہے اور فرض ہے، پھر منیٰ میں لوٹ آئے اور ظہر منیٰ میں آ کر پڑھے، ایسا ہی حدیث میں وارد ہے، اور اب سب چیزیں حلال ہو گئیں یہاں تک کہ عورتوں سے صحبت کرنا بھی، اور مستحب ہے کہ یہ طواف، رمی، نحر اور حلق کے بعد کیا جائے اگر کسی نے اس طواف کو یوم النحر کو ادا نہ کیا تو ۱۱، یا ۱۲ ذی الحجہ کو کر لے اس پر دم نہ ہو گا، لیکن جب تک یہ طواف نہ کرے گا حج پورا نہ ہو گا، اور عورتیں حلال نہ ہوں گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (3086)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 486

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13990 ترقیم الشثری: -- 14335
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن ابن المنكدر ، سمع ابن الزبير ، يقول: " إذا رميت الجمرة من يوم النحر فقد حل لك ما وراء النساء"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (ابن).
(٢) في [ص]: (المنكزر).
(٣) سقط من: [جـ، ص].
(٤) صحيح.

حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم نے یوم النحر میں رمی کرلی تو اب عورتوں کے سوا سب چیزیں تم پر حلال ہیں، (وہ سب اشیاء جو احرام کی وجہ سے ممنوع تھیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14335]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2801، 2798، 2800، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1701، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9597، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14347، 14988، 15163، 15873، 16031، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» (2/231) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14850، ترقيم محمد عوامة: 13990»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 578
«إذا رمى أحدكم جمرة العقبة فقد حل له كل شيء إلا النساء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کو کنکریاں مار لے، تو اس کے لیے عورتوں (کے ساتھ جسمانی تعلق) کے سوا (احرام کی پابندی والی) ہر چیز حلال ہو جاتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 578]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن عائشة. الصحيحة 239.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں