🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ : دُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3834 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3834
المستدرک علی الصحیحین: 3177
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17382
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2318
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6270
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3834
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ , حَدَّثَنَا أَبِي , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ , عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ:" اللَّهُمَّ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ" , فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , تَخَافُ عَلَيْنَا وَقَدْ آمَنَّا بِكَ وَصَدَّقْنَاكَ بِمَا جِئْتَ بِهِ , فَقَالَ:" إِنَّ الْقُلُوبَ بَيْنَ إِصْبَعَيْنِ مِنْ أَصَابِعِ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ يُقَلِّبُهَا" , وَأَشَارَ الْأَعْمَشُ بِإِصْبَعَيْهِ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللهم ثبت قلبي على دينك» ”اے اللہ! میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھ“، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہم پر خوف کرتے ہیں (ہمارے حال سے کہ ہم پھر گمراہ ہو جائیں گے)، حالانکہ ہم تو آپ پر ایمان لا چکے، اور ان تعلیمات کی تصدیق کر چکے ہیں جو آپ لے کر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک لوگوں کے دل رحمن کی دونوں انگلیوں کے درمیان ہیں، انہیں وہ الٹتا پلٹتا ہے“، اور اعمش نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ کیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3834]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے اللہ! میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھ۔“ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو ہمارے بارے میں (گمراہ ہونے کا) خطرہ ہے؟ حالانکہ ہم آپ پر ایمان لا چکے ہیں اور جو کچھ (ایمان و عمل کے احکام) آپ لائے ہیں، ان کو سچ مانتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دل رحمٰن کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں، وہ انہیں تبدیل کرتا رہتا ہے۔“ امام اعمش رحمہ اللہ نے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے دو انگلیوں سے اشارہ کیا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3834]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1673، ومصباح الزجاجة: 1343)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/القد ر 7 (2140) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں یزید الرقاشی ضعیف راوی ہیں، لیکن دوسرے طریق سے یہ صحیح ہے)
وضاحت: ۱ ؎: اور اعمش حدیث کے بڑے امام اور بڑے حافظ تھے، مجسمہ اور مشبہہ میں سے نہ تھے، بلکہ سچے اہل سنت میں سے تھے جو جمہیہ اور معتزلہ کی طرح اللہ کی انگلیوں کی تاویل نہیں کرتے تھے، اور انگلی سے انگلی ہی مراد لیتے ہیں، لیکن رب نہ خود کسی مخلوق کے مشابہ ہے، نہ اس کی کوئی چیز جیسے آنکھ اور ساق (پنڈلی) اور انگلی کے اور اگر کوئی ہم سے سوال کرے کہ اللہ کی انگلی کیسی ہے تو ہم کہیں گے اس کی ذات کیسی ہے اگر اس کا جواب وہ دے تو ہم بھی اس کے سوال کا جواب دیں گے، دوسری روایت میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی چھنگلیا طور پہاڑ پر رکھ دی تو وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا، اس سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حقیقتاً اللہ تعالیٰ کی انگلیاں ہیں، اور مجازی معنی مراد نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
يزيد بن أبان الرقاشي ضعيف
وانظر ضعيف سنن الترمذي (2140)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 513

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3177
أخبرنا علي بن عيسى الحِيرِي، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد ابن سَهْل بن عَسكَر، حدثنا محمد بن يوسف حدثنا سفيان الثَّوْري، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر بن عبد الله قال: كان رسول الله ﷺ يُكْثِرُ أن يقول:"يا مُقلِّبَ القلوبِ ثَبِّتْ قلوبنا على دينِك" فقلنا: يا رسول الله، تخافُ علينا وقد آمنَّا بك؟ فقال:"إنَّ قلوب بني آدم بين إصبَعَينِ من أصابع الرَّحمن كقلبٍ واحدٍ يقولُ بها هكذا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه هكذا، إنما تفرَّد مسلمٌ بإخراج حديث عبد الله بن عمرو:"قلوب بني آدم" فقط (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3140 - على شرط مسلم
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قُلُوبَنَا عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! ہمارے دلوں کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ“، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ہمارے بارے میں کسی فتنے کا اندیشہ رکھتے ہیں حالانکہ ہم آپ پر ایمان لا چکے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً آدم کی اولاد کے تمام دل اللہ رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ایک دل کی مانند ہیں، وہ انہیں جس طرح چاہتا ہے پھیر دیتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، امام مسلم نے اکیلے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے ”آدم کی اولاد کے دل“ کے الفاظ کے ساتھ حدیث روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3177]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي من أجل أبي سفيان -وهو طلحة بن نافع- والمحفوظ في حديثه هذا رواية الأعمش عنه عن أنس بن مالك، هكذا رواه جمهور أصحاب الأعمش عنه مخالفين لسفيان الثوري كما هو مفصَّل في تعليقنا على حديث أنس من "مسند أحمد" 19 / (12107)، وقال الترمذي: حديث أبي سفيان عن ...» [ترقيم الرساله 3177] [ترقيم الشركة 3158] [ترقيم العلميه 3140]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17382
وَعَنْ جَابِرٍ رَفَعَهُ قَالَ: كَانَ يَقُولُ:" يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ"، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَخَافُ عَلَيْنَا وَقَدْ آمَنَّا بِمَا جِئْتَ؟ قَالَ:" إِنَّ الْقُلُوبَ"، وَأَشَارَ الْأَعْمَشُ بِإِصْبَعَيْنِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ مرفوع روایت کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) یہ پڑھا کرتے تھے:
«يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ»
”اے دلوں کو پھیرنے والے! تو میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھنا“۔
ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کو ہمارے بارے میں اندیشہ ہے؟ جبکہ ہم اس پر ایمان لا چکے ہیں، جو آپ لے کر آئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک قلوب۔۔۔۔۔۔ (یعنی اس کے بعد راوی نے پوری روایت نقل کی ہے)۔ اعمش نامی راوی نے اپنی دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے
یہ روایت بیان کی تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17382]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2318)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2318
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ رَفَعَهُ قَالَ: كَانَ يَقُولُ: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، تَخَافُ عَلَيْنَا، وَقَدْ آمَنَّا بِمَا جِئْتَ بِهِ؟ فَقَالَ: إِنَّ الْقُلُوبَ بَيْنَ، وَأَشَارَ الْأَعْمَشُ بِإِصْبَعَيْنِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔“ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو ہمارے متعلق کسی قسم کا اندیشہ ہے حالانکہ ہم اس وحی و شریعت پر ایمان لا چکے ہیں جو آپ لے کر آئے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تمام دل (اللہ کی انگلیوں میں سے) دو انگلیوں کے درمیان ہیں“ اور راویِ حدیث اعمش رحمہ اللہ نے اپنی دو انگلیوں سے اشارہ کر کے اس کی وضاحت فرمائی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2318]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2140، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3834، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1969، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 759، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6270، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2314»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6270
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا قَبِيصَةُ ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - رَفَعَهُ قَالَ: " كَانَ يَقُولُ: يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ. فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَخَافُ عَلَيْنَا وَقَدْ آمَنَّا بِمَا جِئْتَ بِهِ قَالَ: إِنَّ الْقُلُوبَ بَيْنَ - وَأَشَارَ الْأَعْمَشُ بِإِصْبُعَيْنِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے یہ دعا مانگا کرتے تھے: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ، ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ“، تو ہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا آپ کو ہمارے متعلق (کسی فتنے یا لغزش کا) اندیشہ ہے حالانکہ ہم ان تمام تعلیمات پر ایمان لا چکے ہیں جو آپ لے کر آئے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک (تمام انسانوں کے) دل (اللہ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں) کے درمیان ہیں“ اور اس موقع پر (راویِ حدیث) امام اعمش نے اپنی دو انگلیوں سے اشارہ فرما کر اس کی وضاحت فرمائی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدعية/حدیث: 6270]
تخریج الحدیث: «أبو سفيان طلحة بن نافع: صدوق (من الحفظ)؛ قبيصة بن عقبة صدوق ربما خالف في روايته عن الثوري (من الحفظ)؛ والأعمش عنعن؛ وللحديث شاهد من حديث أنس عند الترمذي (2140)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2140، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3834، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1969، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 759»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں