🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
103. (بَابُ أَحْكَامِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ)
(رکوع اور سجدہ کے احکام)
شواہد الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 159 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 159
مسند احمد: 1337
مصنف ابن ابی شیبہ: 2581
الفتح الربانی: 1699
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2773
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 416
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 159
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ الْمَدِينِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ , عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" أَلا إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا أَوْ سَاجِدًا فَأَمَّا الرُّكُوعُ فَعَظِّمُوا فِيهِ الرَّبَّ وَأَمَّا السُّجُودُ فَاجْتَهِدُوا فِيهِ مِنَ الدُّعَاءِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرے کا پردہ اٹھایا (دیکھا کہ) لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! مجھے رکوع اور سجدہ میں تلاوتِ قرآن سے منع کیا گیا ہے۔ رکوع میں رب کی عظمت «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» کہو اور سجدہ میں خوب دعا کرو یہ حالت اس لائق ہوتی ہے کہ دعا قبول کر لی جائے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في القراءة في الركوع والسجود/حدیث: 159]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الصلاة، باب النهي عن قراءة القرآن في الركوع والسجود، رقم: 479»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1337
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ سَنَةَ سِتٍّ وَعِشْرِينَ وَمِائَتَيْنِ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ: أَقْرَأُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ؟ فقَالَ: قال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَإِذَا رَكَعْتُمْ فَعَظِّمُوا اللَّهَ، وَإِذَا سَجَدْتُمْ فَاجْتَهِدُوا فِي الْمَسْأَلَةِ، فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ".
نعمان بن سعد کہتے ہیں کہ ایک شخص نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا میں رکوع اور سجدہ میں قرأت کر سکتا ہوں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے رکوع اور سجدے کی حالت میں تلاوت قرآن سے منع کیا گیا ہے، جب تم رکوع کرو تو اللہ کی عظمت بیان کیا کرو، اور جب سجدہ کرو تو خوب توجہ سے دعا مانگو، امید ہے کہ تمہاری دعا قبول ہوگی۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1337]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عبدالرحمن بن إسحاق، و لجهالة النعمان بن سعد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2574 ترقیم الشثری: -- 2581
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن مسهر ، وابن فضيل ، عن عبد الرحمن بن إسحاق ، عن النعمان بن سعد ، عن علي ، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " نهيت ان اقرا القرآن في الركوع والسجود فإذا ركعتم فعظموا الله وإذا سجدتم فاجتهدوا في المسالة فقمن ان يستجاب لكم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لحال النعمان بن سعد، أخرجه عبد اللَّه (١٣٣٠)، وأبو يعلى (٤١٦)، والبزار (٦٩٧)، والطحاوي ١/ ٢٣٣.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے میں رکوع اور سجدوں میں قرآن کی تلاوت کروں۔ جب تم رکوع کرو تو اللہ تعالیٰ کی تعظیم بیان کرو اور جب سجدہ کرو تو خوب دعاکرو ہوسکتا ہے کہ تمہاری یہ دعا قبول ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2581]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الهيثمي: فيه عبد الرحمن بن إسحاق بن الحارث وهو ضعيف عند الجميع .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 1346، 1353، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 297، 416، 421، والبزار فى «مسنده» برقم: 697، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1400، ترقيم محمد عوامة: 2574»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1699
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَأَلَهُ رَجُلٌ: أَأَقْرَأُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ؟ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَإِذَا رَكَعْتُمْ فَعَظِّمُوا اللَّهَ، وَإِذَا سَجَدْتُمْ فَاجْتَهِدُوا فِي الْمَسْأَلَةِ فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ) )
عمان بن سعد کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ کیا میں رکوع و سجود میں تلاوت کر سکتا ہوں؟ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے رکوع و سجود میں قراءت کرنے سے منع کیا گیا ہے، جب تم رکوع کرو تو اللہ کی عظمت بیان کیا کرو اور جب سجدہ کرو تو دعا کرنے کی کوشش کرو، پس زیادہ لائق ہے کہ تمہارے لیے قبول کیا جائے۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1699]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وھذا اسناد ضعيف لضعف عبد الرحمن بن اسحاق، ولجھالة النعمان بن سعد۔ أخرجه ابويعلي: 297، والبزار: 697، وابن ابي شيبة: 1/ 249، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1330، 1338) وفي الباب حديث ابن عباس الآتي ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1337»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2773
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ، فَإِذَا رَكَعْتُمْ فَعَظِّمُوا اللَّهَ، وَإِذَا سَجَدْتُمْ فَاجْتَهِدُوا فِي الْمَسْأَلَةِ، فَقَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَأَبُو يَعْلَى مَوْقُوفًا وَالْبَزَّارُ - قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ" فَقَطْ - وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْحَارِثِ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجَمِيعِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ میں رکوع یا سجدے میں قرأت کروں جب تم لوگ رکوع کرو تو اللہ تعالیٰ کی عظمت کا اعتراف کرو اور جب تم سجدہ کرو تو اہتمام کے ساتھ دعا مانگو یہ اس لائق ہو گا کہ وہ تمہارے لئے قبول ہو“۔
یہ روایت عبداللہ نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے امام بزار نے بھی اسے نقل کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا یہ حصہ مذکور ہے: ”مجھے اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ میں رکوع اور سجدے میں قرأت کروں“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق بن حارث ہے، اور تمام حضرات کے نزدیک وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2773]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، لیکن شواہد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 416
حَدَّثَنَا مَسْرُوقُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي النُّعْمَانُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَلِيٍّ ، فَسَأَلَهُ رَجُلٌ: أَقْرَأُ فِي الرُّكُوعِ أَوْ فِي السُّجُودِ؟ فَقَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَقْرَأَ فِي الرُّكُوعِ أَوْ فِي السُّجُودِ، فَإِذَا رَكَعْتُمْ فَعَظِّمُوا اللهَ، وَإِذَا سَجَدْتُمْ فَاجْتَهِدُوا فِي الدُّعَاءِ، فَإِنَّهُ قَمِنٌ أَنْ يُسْتَجَابَ لَكُمْ.
نعمان بن سعد (رحمہ اللہ) سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا علی (رضی اللہ عنہ) کی مجلس میں موجود تھے کہ ایک شخص نے آپ سے دریافت کیا: ”کیا میں رکوع یا سجدے کی حالت میں قراءت کر سکتا ہوں؟“ اس پر سیدنا علی (رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک مجھے اس بات سے منع کر دیا گیا ہے کہ میں رکوع یا سجدے میں قراءت کروں، چنانچہ جب تم رکوع کرو تو اللہ رب العزت کی عظمت بیان کرو اور جب سجدہ کرو تو دعا مانگنے میں خوب محنت و رغبت سے کام لو، کیونکہ یہ وقت اس لائق ہے کہ تمہاری دعا قبول کر لی جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 416]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى لغيره: مضى الكلام عليه في الحديث (رقم 297)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 479، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1045، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 876، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3899، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1903، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1325، 1326، وأخرجه فتح الباري برقم: 649، 761، 762، 784، 6589، وأخرجه مسند البزار برقم: 697، 2804، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 548، 599، 602، 607، 674، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 726، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 1069، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1471، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 3382، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 411»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں