🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. (بَابُ كَفَّارَةِ الْجِمَاعِ فِي الصَّوْمِ)
(روزے میں ہمبستری کا شرعی کفارہ)
شواہد الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 286 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 286
سنن دارقطنی: 2395، 2396
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 286
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ: هَلَكْتُ، قَالَ:" وَمَا أَهْلَكَكَ؟" قَالَ: وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي فِي رَمَضَانَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ تَجِدُ رَقَبَةً تُعْتِقُهَا؟" قَالَ: لا قَالَ:" فَهَلْ تَسْتَطِيعُ صَوْمَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ؟" قَالَ: لا قَالَ:" فَهَلْ تَسْتَطِيعُ إِطْعَامَ سِتِّينَ مِسْكِينًا؟" قَالَ: لا أَجِدُهُ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اجْلِسْ"، فَبَيْنَمَا هُوَ جَالِسٌ كَذَلِكَ إِذْ أُتِيَ بِعَرَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، قَالَ سُفْيَانُ: وَالْعَرَقُ الْمِكْيَالُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اذْهَبْ فَتَصَدَّقْ بِهِ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ فَمَا بَيْنَ لابَتَيْهَا أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنَّا قَالَ: فَضَحِكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَدَتْ أَنْيَابُهُ ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبْ فَأَطْعِمْهُ عِيَالَكَ".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا میں ہلاک ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تجھے کس چیز نے ہلاک کیا؟“ کہنے لگا روزے کی حالت میں بیوی سے ہمبستری کر لی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو غلام آزاد کرنے کی طاقت رکھتا ہے؟“ کہنے لگا نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو ماہ کے مسلسل روزوں کی استطاعت ہے؟“ کہنے لگا نہیں رکھ سکتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانے کی طاقت رکھتے ہو؟“ کہنے لگا نہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ“، وہ ایسے ہی بیٹھا تھا کہ ایک ٹوکری کھجوروں کی آگئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ لے جا کر صدقہ کر دو“، تو کہنے لگا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا، ان پہاڑوں کے درمیان مجھ سے زیادہ کھجوروں کا کوئی محتاج نہیں۔ راوی کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اتنے ہنسے کہ آپ کی داڑھیں مبارک نظر آنے لگیں، پھر فرمایا: ”جا یہ ٹوکرا اپنے عیال کو کھلا دے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الأذان/حدیث: 286]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، کفارات الايمان، باب قوله تعالى قد فرض الله لكم الخ، رقم: 6709، صحیح مسلم، باب تغليظ تحريم الجماع في نهار ...... الخ، رقم: 1111»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2361 ترقیم الرسالہ : -- 2395
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، وَعُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالا: ثنا الْمُنْذِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْذِرِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي أبِي، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَجُلا أَتَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلَكْتُ، فَقَالَ:" وَمَا أَهْلَكَكَ؟"، قَالَ: أَتَيْتُ أَهْلِي فِي رَمَضَانَ، قَالَ:" هَلْ تَجِدُ رَقَبَةً؟"، قَالَ: لا، قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"، قَالَ: لا أُطِيقُ الصِّيَامَ، قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا لِكُلِّ مِسْكِينٍ مَدًّا"، قَالَ: مَا أَجِدُ، فَأَمَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا، قَالَ:" أَطْعِمْهُ سِتِّينَ مِسْكِينًا"، قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا بِالْمَدِينَةِ أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ مِنَّا، قَالَ:" فَانْطَلِقْ فَكُلْهُ أَنْتَ وَعِيَالُكَ، فَقَدْ كَفَّرَ اللَّهُ عَنْكَ" .
محمد بن حسن اپنے والد (حسن) کے حوالے سے، ان کے والد (امام زین العابدین رحمہ اللہ) کے حوالے، ان کے دادا (امام حسین رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کس چیز نے تمہیں ہلاکت کا شکار کیا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”میں نے رمضان میں (روزے کے دوران) اپنی اہلیہ کے ساتھ صحبت کر لی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس کوئی غلام یا کنیز ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مسلسل دو ماہ روزے رکھو۔“ اس نے عرض کی: ”میں روزے رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ، ہر ایک مسکین کو ایک مد دو۔“ اس نے عرض کی: ”میں اس کی گنجائش نہیں رکھتا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے یہ ہدایت کی کہ: ”اسے پندرہ صاع دیے جائیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ ساٹھ مسکینوں کو کھلا دو۔“ اس نے عرض کی: ”اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے! پورے شہر میں ہمارے گھر والوں سے زیادہ محتاج اور کوئی نہیں ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جاؤ، اس سے تم بھی کھاؤ اور تمہارے گھر والے بھی کھائیں، اللہ تعالیٰ نے تمہاری طرف سے کفارہ ادا کر دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2395]
ترقیم العلمیہ: 2361
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2395»
«‏‏‏‏قال ابن حجر: الحديث ضعيف لأن في إسناده من لا تعرف عدالته، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 397)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2362 ترقیم الرسالہ : -- 2396
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَفْطَرْتُ يَوْمًا مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً، أَوْ صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، أَوْ أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا" .
عامر بن سعد اپنے والد (سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”میں نے رمضان کے مہینے میں ایک دن جان بوجھ کر روزہ نہیں رکھا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک غلام آزاد کرو یا دو ماہ کے روزے رکھو یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2396]
ترقیم العلمیہ: 2362
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2396، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1107»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں