🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5482. 7- باب قوله: فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مُتَقَلَّبَكُمْ وَمَثْوَاكُمْ (19)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کے بیان میں کہ ”پس آپ جان لیجئے کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اور اپنے گناہ کی مغفرت طلب کریں اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے بھی، اور اللہ تمہاری نقل و حرکت اور تمہارے ٹھکانوں سے بخوبی واقف ہے“۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13294 (کل: 14 مقامات، 13 کتب)
الجامع الكامل: 13294
سنن ابوداود: 1514
سنن ترمذی: 3559
سنن ابن ماجہ: 3816
الادب المفرد: 621
معجم صغیر للطبرانی : 1068
صحیح الادب المفرد: 485
مشکوۃ المصابیح: 2340
مسند احمد: 23371
مسند الشهاب: 788
السنن الكبرى للبيهقي: 20765
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17587
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 137، 139
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20765
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ ابْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا النُّفَيْلِيُّ، ثنا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ وَاقِدٍ الْعُمَرِيُّ، عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ، عَنْ مَوْلًى لِآلِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَصَرَّ مَنِ اسْتَغْفَرَ، وَإِنْ عَادَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً".
ابو نصیرہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے استغفار کر لیا اس نے (گناہ پر) اصرار نہیں کیا، اگرچہ وہ ایک دن کے اندر ستر مرتبہ (گناہ کی طرف) لوٹے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20765]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17587
وَعَنْ أَبِي مُوسَى: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ:" مِائَةَ مَرَّةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں دن میں، ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے لفظ ”100 مرتبہ“ نقل نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17587]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3816، وأخرجه مسند البزار برقم: 3123»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 137
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ ، قَالَ: لَقِيتُ مَوْلًى لِأَبِي بَكْرٍ ، فَقُلْتُ لَهُ: سَمِعْتَ أَبَا بَكْرٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَصَرَّ مَنِ اسْتَغْفَرَ وَإِنْ عَادَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً.؟
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص (اپنے گناہ پر) اصرار کرنے والا نہیں رہتا جس نے اللہ سے مغفرت طلب کر لی، اگرچہ وہ ایک دن میں ستر مرتبہ بھی (اس گناہ کا) اعادہ کرے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 137]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3559، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1514، وأخرجه فتح الباري برقم: 48، 5947، وأخرجه مسند البزار برقم: 94، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 132»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 139
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، حَدَّثَنَا عَفِيفُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ وَاقِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو نُصَيْرَةَ، عَنْ مَوْلًى لِأَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «مَنِ اسْتَغْفَرَ فَلَمْ يُصِرَّ وَإِنْ عَادَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مُرَّةً»
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کر لی تو وہ (گناہ پر) اصرار کرنے والا شمار نہیں ہوگا، اگرچہ وہ ایک دن میں ستر مرتبہ ہی (اس گناہ کی طرف) کیوں نہ پلٹ آئے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه/حدیث: 139]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3559، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1514، وأخرجه فتح الباري برقم: 48، 5947، وأخرجه مسند البزار برقم: 94، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 134»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں