الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5756. 1- باب ما جاء في حسن الخلق
حسنِ اخلاق کی فضیلت اور اس سلسلے میں مروی احادیث و آثار کے بیان میں ہے۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13829 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
الجامع الكامل: 13829
معجم صغیر للطبرانی : 710
المعجم الکبیر للطبرانی: 17353
المعجم الاوسط: 5328
حدیث نمبر: 13829
13829- عن أبي أمامة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أنا زعيم ببيت في ربض الجنة لمن ترك المراء وإن كان محقا، وببيت في وسط الجنة لمن ترك الكذب وإن كان مازحا وببيت في أعلى الجنة لمن حسن خلقه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4800) عن محمد بن عثمان الدمشقي أبو الجماهر، قال: حدثنا أبو كعب أيوب بن محمد السعدي، قال: حدثني سليمان بن حبيب المحاربي، عن أبي أمامة، قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 710
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَصَّاصُ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رَبَضِ الْجَنَّةِ، وَبَيْتٍ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ، وَبَيْتٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًّا، وَتَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا، وَحَسُنَ خُلُقُهُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحٍ، إِلا عِيسَى، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الْحُسَيْنِ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا ترک کر دیا، اور مزاح میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دیا، اور اپنی خو اور عادت اچھی بنا لی تو میں اس کے لیے جنت کے گرد ایک مکان اور ایک جنت کے وسط میں اور ایک اس کی بلندی میں عطا کرنے کی ضمانت دیتا ہوں۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الادب/حدیث: 710]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 217، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5328، والطبراني فى «الصغير» برقم: 805، وله شواهد من حديث أبى أمامة الباهلي، فأما حديث أبى أمامة الباهلي، أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4800، قال الشيخ الألباني: حسن،»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 707
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رَبَضِ الْجَنَّةِ، وَبِبَيْتٍ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ، وَبِبَيْتٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ - لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًّا، وَتَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا، وَحَسُنَ خُلُقُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ - وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ - وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ - وَيَأْتِي حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ - وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ -.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں اس شخص کے لئے جنت کے اطراف میں ایک گھر، اور جنت کے درمیان میں ایک گھر اور جنت کے بالائی حصے میں ایک گھر کا ضامن ہوں، جو شخص بحث کو ترک کر دیتا ہے، خواہ وہ حق پر ہی کیوں نہ ہو، اور جو شخص جھوٹ کو ترک دیتا ہے، خواہ وہ مذاق کے طور پر ہی کیوں نہ ہو، اور جس کے اخلاق اچھے ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اچھے اخلاق سے متعلق باب میں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث آگے آئے گی، جس کی سند حسن ہو گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 707]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5328 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 16/2، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5324، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 773»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 708
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رَبَضِ الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَهُوَ مُحِقٌّ، وَبِبَيْتٍ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْكَذِبَ وَهُوَ مَازِحٌ، وَبِبَيْتٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ لِمَنْ حَسُنَتْ سَرِيرَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس شخص کے لئے جنت کے اطراف میں گھر کا ضامن ہوں، جو حق پر ہونے کے باوجود بحث کو ترک کر دیتا ہے، اور جنت کے درمیان میں ایک گھر کا ضامن ہوں، جو جھوٹ کو ترک کر دیتا ہے، خواہ وہ مزاح کے طور پر ہی ہو، اور جنت کے بالائی حصے میں گھر کا ضامن ہوں، اُس شخص کے لئے جو اپنے اخلاق اچھے کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 708]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 878»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12679
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رَبَضِ الْجَنَّةِ، وَبِبَيْتٍ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ، وَبِبَيْتٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ، لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًا، وَتَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا، وَحَسُنَ خُلُقُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُصَيْنِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ التَّمِيمِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت کے اطراف کے حصے میں ایک گھر کا اور جنت کے درمیان میں ایک گھر کا اور جنت کے بالائی حصے میں ایک گھر کا ضامن ہوں اس شخص کے لئے جو بحث کرنے کو ترک کر دیتا ہے، اگرچہ وہ حق پر ہو، اور جھوٹ کو ترک کر دیتا ہے اگرچہ وہ مزاح کے طور پر ہو، اور جس کے اخلاق اچھے ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی محمد بن حصین ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ تمیمی ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12679]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (805) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11020)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 773»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12681
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَيْتٌ فِي غُرَفِ الْجَنَّةِ، وَبَيْتٌ فِي فِنَاءِ الْجَنَّةِ، وَبَيْتٌ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ، لِمَنْ تَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا، وَلِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًّا، وَلِمَنْ حَسُنَ خُلُقُهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ سُلَيْمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ سُلَيْمٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک گھر جنت کے بالاخانوں میں، ایک گھر جنت کے اطراف کے حصے میں اور ایک گھر جنت کے درمیانی حصے میں ہو گا، اس شخص کے لئے جو جھوٹ کو ترک کر دیتا ہے، خواہ وہ مزاح کے طور پر ہی کیوں نہ ہو، اور بحث کو ترک کر دیتا ہے، خواہ وہ حق پر ہی کیوں نہ ہو، اور اس شخص کے لئے جس کے اخلاق اچھے ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن سلیم ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12681]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1976)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1993، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6626»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17353
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُصَيْنِ الْقَصَّاصُ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رَبَضِ الْجَنَّةِ، وَبَيْتٍ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ، وَبَيْتٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًّا، وَتَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا، وَحَسُنَ خُلُقُهُ ".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (محمد بن الحسين القصاص)
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (محمد بن الحسين القصاص)
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت کے کنارے میں ایک گھر، جنت کے وسط میں ایک گھر، اور جنت کے اعلیٰ حصے میں ایک گھر کا ضامن ہوں اس شخص کے لیے جو جھگڑا چھوڑ دے خواہ وہ حق پر ہو، اور جھوٹ چھوڑ دے خواہ مذاق میں ہو، اور جس کے اخلاق اچھے ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17353]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 110، حدیث 217»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 805، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5328»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 805، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5328»
حدیث نمبر: 5328
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُصَيْنِ الْقَصَّاصُ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ يَخَامِرَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِي رَبَضِ الْجَنَّةِ، وَبِبَيْتٍ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ، وَبِبَيْتٍ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ، لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًّا، وَتَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا، وَحَسُنَ خُلُقُهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا عِيسَى بْنُ شُعَيْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُصَيْنِ I ".
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (محمد بن الحسين القصاص)
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا عِيسَى بْنُ شُعَيْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُصَيْنِ I ".
كذا في طبعة دار الحرمين، ولعل الصواب: (محمد بن الحسين القصاص)
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس شخص کے لیے جنت کے اطراف میں ایک گھر، جنت کے وسط میں ایک گھر اور جنت کے بالائی حصے میں ایک گھر کا ضامن ہوں جو حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا چھوڑ دے، مذاق میں بھی جھوٹ بولنا ترک کر دے، اور اپنے اخلاق اچھے رکھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو روح بن قاسم سے عیسیٰ بن شعیب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن حصین اس میں منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام ”محمد بن حسین القصاص“ ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5328]

تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 217، والطبراني فى «الصغير» برقم: 805»