الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5801. 46- باب الأرواح جنود مجندة
”ارواح باقاعدہ منظم اور مجتمع لشکروں کی مانند ہیں“۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13994 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
الجامع الكامل: 13994
المستدرک علی الصحیحین: 8501
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5581
حدیث نمبر: 13994
13994- عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الأرواح جنود مجندة فما تعارف منها ائتلف وما تناكر منها اختلف.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبراني في الكبير (10/283) عن الحسن بن علي المعمري، ثنا هُدبة بن خالد، ثنا حماد بن سلمة، عن ثابت، عن صفوان بن محرز، عن عبد الله بن مسعود أو غيره قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 8501
أخبرني محمد بن المؤمَّل، حَدَّثَنَا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حَدَّثَنَا نُعَيم بن حمَّاد المرَوزي بمصر، حَدَّثَنَا الفضل بن موسى، حَدَّثَنَا عبد الأعلى بن أبي المُسَاور، عن عِكْرمة، عن الحارث بن عَمِيرة قال: قدمتُ من الشام إلى المدينة في طلب العلم، فسمعت معاذَ بنَ جبل يقول: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول:"المتحابُّون في الله لهم منابرُ من نورٍ يومَ القيامةَ يَغبِطُهم الشُّهداءُ". فأقمتُ معه، فذكرتُ له الشَّامَ وأهلَها وأشعارَها، فتجهَّز إلى الشام فخرجتُ معه، فسمعته يقول لعمرو بن العاص: لقد صَحِبتُ النَّبِيَّ ﷺ وأنت أضَلُّ من حمارِ أهلِه، فأصاب ابنَه الطاعونُ وامرأتَه فماتا جميعًا، فحَفَرَ لهما قبرًا واحدًا فدُفِنا، ثم رَجَعْنا إلى معاذ وهو ثقيلٌ فبَكَيْنا، حولَه، فقال: إن كنتم تَبكُون على العلم، فهذا كتابُ الله بين أظهُرِكم فاتَّبِعوه، فإن أشكَلَ عليكم شيءٌ من تفسيره فعليكم بهؤلاء الثلاثة: عُوَيمِرٍ أبي الدرداء، وابنِ أمِّ عبد، وسلمانَ الفارسيِّ، وإيّاكم وزَلَّةَ العالِم وجَدَلَ المنافق. فأقمتُ شهرًا. ثم خرجتُ إلى العراق فأتيتُ ابنَ مسعود فقال: نِعمَ الحيُّ أهل الشام لولا أنهم يَشهَدون على أنفسهم بالنَّجاة، قلت: صَدَقَ معاذٌ، قال: وما قال؟ قلت: أوصاني بك وبعُوَيمرٍ أبي الدرداء وسلمانَ الفارسي، وقال: وإياكم وزَلَّةَ العالِم وجَدَل المنافق، ثم تنحَّيتُ، فقال لي: يا ابن أخي، إنما كانت زَلّةً مني. فأقمتُ عنده شهرًا. ثم أتيت سلمانَ الفارسي، فسمعتُه يقول: قال رسول الله ﷺ:"إِنَّ الأرواحَ جنودٌ مجنَّدةٌ، فما تعارَفَ منها ائتَلَف، وما تناكر منها اختَلَف". فأقمتُ عنده شهرًا، يُقسّم الليلَ ويُقسّم النهارَ بينَه وبين خادمِه (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدنا حارث بن عمیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں علم کی تلاش میں شام سے مدینہ آیا تو میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والوں کے لیے قیامت کے دن نور کے منبر ہوں گے جن پر شہداء بھی رشک کریں گے۔“ میں ان کے ساتھ ٹھہر گیا اور ان سے شام، وہاں کے رہنے والوں اور وہاں کے اشعار کا ذکر کیا، پھر وہ شام کے لیے تیار ہوئے تو میں بھی ان کے ساتھ نکل کھڑا ہوا، میں نے انہیں عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں جبکہ تم (پہلے) اپنے گھر کے گدھے سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے تھے“، پھر (شام میں) ان کے بیٹے اور بیوی کو طاعون لاحق ہوا اور وہ دونوں فوت ہو گئے، انہوں نے ان دونوں کے لیے ایک ہی قبر کھودی اور انہیں دفن کر دیا، پھر جب ہم معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس واپس آئے تو وہ سخت بیمار تھے، ہم ان کے گرد رونے لگے تو انہوں نے فرمایا: ”اگر تم علم (کے اٹھ جانے) پر رو رہے ہو تو یہ اللہ کی کتاب تمہارے درمیان موجود ہے اس کی پیروی کرنا، اگر تمہیں اس کی تفسیر میں کوئی الجھن پیش آئے تو ان تین حضرات کی طرف رجوع کرنا: عویمر ابودرداء، ابن ام عبد (عبداللہ بن مسعود) اور سلمان فارسی، اور عالم کی لغزش اور منافق کے مجادلے سے بچنا۔“ میں ایک ماہ وہاں مقیم رہا، پھر میں عراق چلا گیا اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا تو انہوں نے فرمایا: ”اہل شام کیا ہی بہترین لوگ ہیں اگر وہ خود اپنے لیے نجات کی گواہی نہ دیتے ہوتے“، میں نے کہا: ”معاذ رضی اللہ عنہ نے سچ فرمایا تھا“، انہوں نے پوچھا: ”انہوں نے کیا کہا تھا؟“ میں نے کہا: ”انہوں نے مجھے آپ کی، عویمر ابودرداء اور سلمان فارسی کی وصیت کی تھی اور کہا تھا کہ عالم کی لغزش اور منافق کے مجادلے سے بچنا“، پھر میں ایک طرف ہٹ گیا تو انہوں نے مجھ سے کہا: ”اے میرے بھتیجے! وہ (جس پر میں نے تنقید کی) میری محض ایک لغزش تھی۔“ میں ایک ماہ ان کے پاس ٹھہرا رہا، پھر میں سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روحیں اکٹھے کیے گئے لشکروں کی مانند ہیں، جن کا (پہلے سے) تعارف ہو وہ آپس میں مانوس ہو جاتی ہیں اور جن میں بیگانگی ہو وہ ایک دوسرے سے الگ رہتی ہیں۔“ میں ان کے پاس ایک ماہ مقیم رہا، وہ اپنی رات اور دن کی مصروفیات اپنے اور اپنے خادم کے درمیان برابر تقسیم کیا کرتے تھے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8501]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8501]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا بهذا السياق، علّته عبد الأعلى بن أبي المساور فإنه متروك الحديث، وبه أعلَّه الذهبي في "تلخيصه"» [ترقيم الرساله 8501] [ترقيم الشركة 8398]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا بهذا السياق
حدیث نمبر: 738
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: يَا أَبَا حَسَنٍ، رُبَّمَا شَهِدْتَ وَغِبْنَا، وَرُبَّمَا شَهِدْنَا وَغِبْتَ. ثَلَاثٌ أَسْأَلُكَ عَنْهُنَّ هَلْ عِنْدَكَ مِنْهُنَّ عِلْمٌ؟ قَالَ عَلِيٌّ: وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: الرَّجُلُ يُحِبُّ الرَّجُلَ وَلَمْ يَرَ مِنْهُ خَيْرًا، وَالرَّجُلُ يُبْغِضُ الرَّجُلَ وَلَمْ يَرَ مِنْهُ شَرًّا؟ قَالَ: نَعَمْ ؛ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْأَرْوَاحَ فِي الْهَوَى أَجْنَادٌ مُجَنَّدَةٌ، تَلْتَقِي فَتَشَامَّ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". قَالَ: وَاحِدَةٌ.
وَقَالَ: الرَّجُلُ يُحَدِّثُ الْحَدِيثَ إِذْ نَسِيَهُ إِذْ ذَكَرَهُ؟ قَالَ عَلِيٌّ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنَ الْقُلُوبِ قَلْبٌ إِلَّا وَلَهُ سَحَابَةٌ كَسَحَابَةِ الْقَمَرِ، بَيْنَمَا الْقَمَرُ يُضِيءُ إِذْ عَلَتْهُ سَحَابَةٌ فَأَظْلَمَ، إِذْ تَجَلَّتْ عَنْهُ فَأَضَاءَ، وَبَيْنَا الرَّجُلُ يُحَدِّثُ الْحَدِيثَ إِذْ عَلَتْهُ سَحَابَةٌ فَنَسِيَ، إِذْ تَجَلَّتْ عَنْهُ فَذَكَرَ". قَالَ عُمَرُ: اثْنَتَانِ.
قَالَ: وَالرَّجُلُ يَرَى الرُّؤْيَا فَمِنْهَا مَا يَصْدُقُ وَمِنْهَا مَا يَكْذِبُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ عَبْدٍ وَلَا أَمَةٍ يَنَامُ فَيَسْتَثْقِلُ نَوْمًا إِلَّا عُرِجَ بِرُوحِهِ إِلَى الْعَرْشِ، فَالَّتِي لَا تَسْتَيْقِظُ إِلَّا عِنْدَ الْعَرْشِ فَتِلْكَ الرُّؤْيَا الَّتِي تَصْدُقُ، وَالَّتِي تَسْتَيْقِظُ دُونَ الْعَرْشِ فَهِيَ الرُّؤْيَا الْتِي تَكْذِبُ". فَقَالَ عُمَرُ: ثَلَاثٌ كُنْتُ فِي طَلَبِهِنَّ، فَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَصَبْتُهُنَّ قَبْلَ الْمَوْتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَزْهَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: حَدِيثُهُ غَيْرُ مَحْفُوظٍ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ. وَهَذَا الْحَدِيثُ يُعْرَفُ مِنْ حَدِيثِ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ مَوْقُوفًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے ابوالحسن! بعض اوقات آپ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس) موجود ہوتے تھے اور ہم موجود نہیں ہوتے تھے، اور بعض اوقات ہم موجود ہوتے تھے اور آپ موجود نہیں ہوتے تھے، میں آپ سے تین چیزوں کے بارے میں سوال کروں گا کہ کیا آپ کے پاس ان کے بارے میں کوئی علم ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ چیزیں کیا ہیں؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: بعض اوقات ایک شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ محبت رکھتا ہے، حالانکہ اُس نے اس دوسرے شخص سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی ہوتی ہے، اسی طرح بعض اوقات کوئی شخص کسی دوسرے شخص سے بغض رکھتا ہے، حالانکہ اُس نے اس دوسرے شخص سے کوئی برائی نہیں دیکھی ہوتی ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! (یعنی میرے پاس اس حوالے سے علم ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہویٰ میں (یعنی عالم ارواح میں) روحیں گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، وہ ایک دوسرے سے ملتی تھیں، تو اُن میں سے جو ایک دوسرے سے متعارف ہوئیں، وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو وہاں لاتعلق رہیں، وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے نامانوس رہتی ہیں“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک بات ہو گئی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: بعض اوقات کوئی شخص کوئی بات بیان کرتا ہے اور پھر وہ بات بھول جاتا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دلوں میں سے ہر ایک دل کے لیے ایک بادل ہوتا ہے، جیسے چاند کا بادل ہوتا ہے کہ چاند چمک رہا ہوتا ہے، اُس پر بادل آ جاتا ہے تو وہ تاریک ہو جاتا ہے، جب بادل ہٹ جاتا ہے، تو وہ پھر چمکنے لگتا ہے، اسی طرح کوئی شخص کوئی بات بیان کر رہا ہوتا ہے، اسی دوران اس پر بادل آ جاتا ہے، تو وہ بات بھول جاتا ہے اور جب وہ بادل ہٹ جاتا ہے، تو اُسے وہ بات یاد آ جاتی ہے“ سیدنا عمر نے فرمایا: دو باتیں ہو گئی ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آدمی مختلف قسم کے خواب دیکھتا ہے، اُن میں سے کچھ خواب سچے ثابت ہوتے ہیں؟ اور کچھ خواب جھوٹے ثابت ہوتے ہیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی بندہ یا بندی سوتا ہے، جب اس کی نیند گہری ہو جاتی ہے، تو اُس کی روح کو عرش کی طرف لے جایا جاتا ہے، اگر وہ شخص اُس کے پاس پہنچ کر بیدار ہوتا ہے تو وہ ایسا خواب ہوتا ہے جو سچا ثابت ہوتا ہے، اور جو عرش سے پہلے بیدار ہو جاتا ہے، تو وہ ایسے خواب ہوتے ہیں، جو جھوٹے ثابت ہوتے ہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تین باتیں تھیں، جن کی مجھے تلاش تھی، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے کہ مرنے سے پہلے مجھے ان کا جواب مل گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ازہر بن عبداللہ ہے، عقیلی فرماتے ہیں: ابن عجلان کے حوالے سے اس کی نقل کردہ حدیث محفوظ نہیں ہے، اور یہ حدیث اسرائیل کے حوالے سے، ابواسحاق کے حوالے سے، حارث کے حوالے سے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر موقوف ہونے کے طور پر معروف ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 738]

تخریج الحدیث: «اخرجه الإمام الطبراني فى معجم الاوسط 5220، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5216، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8260»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3863
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ عَنْ حَدِيثِ الْحَارِثِ بْنِ عَمِيرَةَ: أَنَّهُ قَدِمَ مَعَ مُعَاذٍ مِنَ الْيَمَنِ فَمَكَثَ مَعَهُ فِي دَارِهِ وَفِي مَنْزِلِهِ فَأَصَابَهُمُ الطَّاعُونُ فَطُعِنَ مُعَاذٌ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَشُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ وَأَبُو مَالِكٍ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ، وَكَانَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ حِينَ حَسَّ بِالطَّاعُونِ فَرَّ وَفَرَقَ فَرَقًا شَدِيدًا وَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ تَفَرَّقُوا فِي هَذِهِ الشِّعَابِ فَقَدْ نَزَلَ بِكُمْ أَمْرٌ [ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ ] لَا أَرَاهُ إِلَّا رِجْزٌ وَطَاعُونٌ فَقَالَ لَهُ شُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ: كَذَبْتَ قَدْ صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنْتَ أَضَلُّ مِنْ حِمَارِ أَهْلِكَ فَقَالَ عَمْرٌو: صَدَقْتَ فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: كَذَبْتَ، لَيْسَ بِالطَّاعُونِ وَلَا الرِّجْزِ وَلَكِنَّهَا رَحْمَةُ رَبِّكُمْ وَدَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَبْضُ الصَّالِحِينَ، اللَّهُمَّ فَآتِ آلَ مُعَاذٍ النَّصِيبَ الْأَوْفَرَ مِنْ هَذِهِ الرَّحْمَةِ قَالَ: فَمَا أَمْسَى حَتَّى طُعِنَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ابْنُهُ وَأَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَيْهِ الَّذِي كَانَ يُكَنَّى بِهِ فَرَجَعَ مُعَاذٌ مِنَ الْمَسْجِدِ فَوَجَدَهُ مَكْرُوبًا، فَقَالَ: يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ كَيْفَ أَنْتَ؟ فَاسْتَجَابَ لَهُ فَقَالَ: يَا أَبَتِ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ فَقَالَ مُعَاذٌ: وَإِنَّا (إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ) ، فَمَاتَ مِنْ لَيْلَتِهِ وَدَفَنَهُ مِنَ الْغَدِ فَجَعَلَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٌ يُرْسِلُ الْحَارِثَ بْنَ عَمِيرَةَ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ يَسْأَلُهُ كَيْفَ هُوَ؟ فَأَرَاهُ أَبُو عُبَيْدَةَ طَعْنَةً فِي كَفِّهِ فَبَكَى الْحَارِثُ بْنُ عَمِيرَةَ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ وَفَرَقَ مِنْهَا حِينَ رَآهَا فَأَقْسَمَ أَبُو عُبَيْدَةَ بِاللَّهِ مَا يُحِبُّ أَنَّ لَهُ مَكَانَهَا حُمْرُ النَّعَمِ.
فَقَالَ: فَرَجَعَ الْحَارِثُ إِلَى مُعَاذٍ فَوَجَدَهُ مَغْشِيًّا عَلَيْهِ فَبَكَى الْحَارِثُ وَاسْتَبْكَى، ثُمَّ إِنَّ مُعَاذًا أَفَاقَ فَقَالَ: يَا ابْنَ الْحِمْيَرِيَّةِ لِمَ تَبْكِي عَلَيَّ؟ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ فَقَالَ الْحَارِثُ: وَاللَّهِ مَا عَلَيْكَ أَبْكِي!! فَقَالَ مُعَاذٌ: فَعَلَى مَا تَبْكِي؟ قَالَ: أَبْكِي عَلَى مَا فَاتَنِي مِنْكَ الْعَصْرُ مِنَ الْغُدُوِّ وَالرَّوَاحِ، فَقَالَ مُعَاذٌ: أَجْلِسْنِي، فَأَجْلَسَهُ فِي حِجْرِهِ فَقَالَ: اسْمَعْ مِنِّي فَإِنِّي أُوصِيكَ بِوَصِيَّةٍ: إِنَّ الَّذِي تَبْكِي عَلَيَّ مِنْ غُدُوِّكَ وَرَوَاحِكَ فَإِنَّ الْعِلْمَ مَكَانُهُ بَيْنَ لَوْحَيِ الْمُصْحَفِ، فَإِنْ أَعْيَا عَلَيْكَ تَفْسِيرُهُ فَاطْلُبْهُ بَعْدِي عِنْدَ ثَلَاثَةٍ: عُوَيْمِرُ أَبُو الدَّرْدَاءُ أَوْ عِنْدَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ أَوْ عِنْدَ ابْنِ أُمُّ عَبْدٍ، وَأُحَذِّرُكَ زَلَّةَ الْعَالَمِ وَجِدَالَ الْمُنَافِقِ، ثُمَّ إِنَّ مُعَاذًا اشْتَدَّ بِهِ [ النَّزْعُ ] نَزْعُ الْمَوْتِ فَنَزَعَ نَزْعًا لَمْ يَنْزِعْهُ أَحَدٌ فَكَانَ كُلَّمَا أَفَاقَ مِنْ غَمْرَةٍ فَتَحَ طَرْفَهُ فَقَالَ: اخْنُقْنِي خَنْقَتَكَ فَوَعِزَّتِكَ [ إِنَّكَ ] لَتَعْلَمُ أَنِّي أُحِبُّكَ، فَلَمَّا قَضَى نَحْبَهُ انْطَلَقَ الْحَارِثُ حَتَّى أَتَى أَبَا الدَّرْدَاءِ بِحِمْصَ فَمَكَثَ عِنْدَهُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَمْكُثَ ثُمَّ قَالَ الْحَارِثُ: أَخِي مُعَاذٌ أَوْصَانِي بِكَ وَسَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ وَابْنِ أُمِّ عَبْدٍ وَلَا أَرَانِي إِلَّا مُنْطَلِقًا إِلَى الْعِرَاقِ فَقَدِمَ الْكُوفَةَ فَجَعَلَ يَحْضُرُ مَجْلِسَ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ بُكْرَةً وَعَشِيَّةً فَبَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ ذَاتَ يَوْمٍ فِي الْمَجْلِسِ قَالَ ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: امْرُؤٌ مِنَ الشَّامِ، قَالَ ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ: نِعْمَ الْحَيُّ أَهْلُ الشَّامِ لَوْلَا وَاحِدَةٌ! قَالَ الْحَارِثُ: وَمَا تِلْكَ الْوَاحِدَةُ؟ قَالَ: لَوْلَا أَنَّهُمْ يَشْهَدُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ أَنَّهُمْ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، قَالَ: فَاسْتَرْجَعَ الْحَارِثُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا قَالَ: صَدَقَ مُعَاذٌ فِيمَا قَالَ لِي فَقَالَ ابْنُ أُمِّ عَبْدٍ: مَا قَالُ لَكَ يَا ابْنَ أَخِي؟ قَالَ: حَذَّرَنِي زَلَّةَ الْعَالِمِ، وَاللَّهِ مَا أَنْتَ - يَا ابْنَ مَسْعُودٍ - إِلَّا أَحَدُ رَجُلَيْنِ: إِمَّا رَجُلٌ أَصْبَحَ عَلَى يَقِينٍ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَأَنْتَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، أَوْ رَجُلٌ مُرْتَابٌ لَا تَدْرِي أَيْنَ مَنْزِلُكَ؟، قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: صَدَقَ أَخِي إِنَّهَا زَلَّةٌ فَلَا تُؤَاخِذْنِي بِهَا، فَأَخَذَ ابْنُ مَسْعُودٍ بِيَدِ الْحَارِثِ فَانْطَلَقَ بِهِ إِلَى رَحْلِهِ فَمَكَثَ عِنْدَهُ مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ قَالَ الْحَارِثُ: لَا بُدَّ لِي أَنْ أُطَالِعَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ سَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ بِالْمَدَائِنِ فَانْطَلَقَ الْحَارِثُ حَتَّى قَدِمَ عَلَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ بِالْمَدَائِنِ فَلَمَّا سَلَّمَ عَلَيْهِ قَالَ: مَكَانَكَ حَتَّى أَخْرُجَ إِلَيْكَ، قَالَ الْحَارِثُ: وَاللَّهِ مَا أَرَاكَ تَعْرِفُنِي يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟ قَالَ: بَلَى عَرَفَتْ رُوحِي رُوحَكَ قَبْلَ أَنْ أَعْرِفَكَ إِنَّ الْأَرْوَاحَ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا فِي غَيْرِ اللَّهِ اخْتَلَفَ، فَمَكَثَ عِنْدَهُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَمْكُثَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الشَّامِ، فَأُولَئِكَ الَّذِينَ يَتَعَارَفُونَ فِي اللَّهِ وَيَتَزَاوَرُونَ فِي اللَّهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرَوَى أَحْمَدُ بَعْضَهُ وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ طَرَفًا مِنْهُ.

عبدالرحمن بن غنم نے حارث بن عمیرہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ وہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے ساتھ یمن سے آئے اور ان کے محلے اور ان کے گھر میں ان کے ساتھ ٹھہرے رہے ان لوگوں کو طاعون لاحق ہو گیا سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ ایک ہی دن میں طاعون کا شکار ہوئے جب سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو طاعون کا اندازہ ہوا تو انہوں نے راہ فرار اختیار کی اور وہ بہت زیادہ خوف زدہ ہو گئے انہوں نے ارشاد فرمایا: مختلف گھاٹیوں میں بکھر جاؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا حکم تم پر نازل ہونے لگا ہے میرا خیال ہے یہ عذاب (یا گندگی) اور طاعون ہے، تو سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم غلط کہہ رہے ہو، ہم اللہ کے رسول کے ساتھ رہے ہیں تم اپنے گھر والوں کے گدھے سے زیادہ گمراہ ہو، تو سیدنا عمرو نے کہا: آپ ٹھیک کہہ رہے ہو۔ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے کہا: تم غلط کہہ رہے ہو یہ نہ تو طاعون ہے، اور نہ ہی عذاب ہے، بلکہ یہ تمہارے پروردگار کی رحمت اور تمہارے نبی کی دعا اور نیک لوگوں کی موت کی صورت ہے اے اللہ! تو معاذ کے گھر والوں کو اس رحمت میں سے زیادہ حصہ عطا فرما۔ راوی کہتے ہیں: شام ہونے تک سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عبدالرحمن بھی طاعون کا شکار ہو گئے وہ صاحبزادے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو ساری مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب تھے، اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ انہی کی نسبت سے کنیت اختیار کرتے تھے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ مسجد سے واپس تشریف لائے تو انہیں پریشانی کے عالم میں پایا سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے عبدالرحمن! تمہارا کیا حال ہے؟ ان صاحبزادے نے انہیں جواب دیا اور کہا: اے ابا جان یہ آپ کے پروردگار کی طرف سے آنے والا حق ہے آپ نے شک کا شکار ہونے والوں میں سے ہرگز نہیں ہونا تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر اللہ نے چاہا تو ہم صبر کرنے والوں میں سے ہوں گے وہ صاحبزادے اسی رات انتقال کر گئے تو اگلے دن سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے انہیں دفن کر دیا پھر سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے حارث بن عمیرہ کو سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا تاکہ ان سے دریافت کریں کہ ان کا کیا حال ہے، تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے حارث کو دکھایا کہ ان کی ہتھیلی میں طاعون کا نشان موجود ہے، تو حارث بن عمیرہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رونے لگے جب انہوں نے یہ دیکھا تو وہ اس سے خوف زدہ ہو گئے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے اللہ کے نام کی قسم اٹھائی کہ انہیں یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس زخم کی جگہ انہیں سرخ اونٹ مل جائیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: حارث بن عمیرہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس واپس آئے، تو انہوں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو پایا کہ ان پر بے ہوشی طاری ہو چکی تھی حارث رونے لگے جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو ہوش آیا تو انہوں نے کہا: اے ابن حمیر یہ! تم مجھ پر کیوں رو رہے ہو؟ میں تم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں حارث نے کہا: اللہ کی قسم میں آپ پر نہیں رو رہا سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر تم کس بات پر رو رہے ہو؟ حارث نے کہا: میں اس بات پر رو رہا ہوں کہ صبح و شام کا آپ کا تعلق مجھ سے چھوٹ جائے گا سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم مجھے بٹھاؤ حارث نے انہیں اپنی گود میں بٹھا دیا تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری بات سنو میں تمہیں ایک وصیت کرنے لگا ہوں تم اس وجہ سے رو رہے ہو کہ صبح و شام کا ساتھ چھوٹ جائے گا علم کی جگہ مصحف کے دوالواح کے درمیان ہے (یعنی قرآن مجید ہے) اگر تم اس کی تفسیر میں تھک جاتے ہو، تو میرے بعد علم کو تین آدمیوں کے پاس تلاش کرنا عویمر ابودرداء یا سلمان فارسی کے پاس، یا ابن ام عبد کے پاس اور میں تمہیں عالم کی لغزش اور منافق کے ساتھ بحث کرنے سے بچنے کی تلقین کرتا ہوں پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ پر نزع کا عالم شدید ہو گیا جو موت کی نزع کا عالم تھا انہیں ایسی نزع کی تکلیف لاحق ہوئی جو کسی اور کو لاحق نہیں ہوئی جب بھی بے ہوشی میں افاقہ ہوتا تھا، تو وہ اپنی پلک اٹھا کر یہ کہتے تھے تو مجھے اپنا دباؤ دے (یعنی میرا گلا گھونٹ لے)، تیری عزت کی قسم ہے، تو یہ بات جانتا ہے کہ میں تجھ سے محبت رکھتا ہوں۔ جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تو حارث وہاں سے روانہ ہوئے اور حمص میں سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کے پاس آ گئے جتنا اللہ کو منظور تھا وہ اتنا عرصہ ان کے پاس ٹھہرے رہے پھر حارث نے کہا: میرے بھائی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے مجھے آپ کے بارے میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں اور سیدنا ابن اُتم عبد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کے بارے میں وصیت کی تھی اب میں یہ سمجھتا ہوں کہ مجھے عراق جانا چاہے پھر وہ کوفہ آ گئے اور سیدنا ابن ام عبد رضی اللہ عنہ کی محفل میں صبح و شام حاضر ہونے لگے ایک مرتبہ وہ اسی محفل میں موجود تھے تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ انہوں نے بتایا: شام سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہوں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اہل شام اچھا گروہ ہے اگر ان میں ایک خامی نہ ہو حارث نے دریافت کیا: وہ ایک چیز کیا ہے؟ سیدنا عبداللہ نے فرمایا: یہ نہ ہو کہ وہ لوگ اپنے بارے میں اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ جنتی ہیں تو حارث نے دو یا شاید تین مرتبہ انا للہ وانا الیہ راجعون کہا: اور پھر یہ کہا: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے جو بات کہی تھی وہ ٹھیک کہی تھی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! انہوں نے تم سے کیا کہا: تھا؟ حارث نے بتایا انہوں نے مجھے عالم کی لغزش سے بچنے کی تلقین کی تھی اور اے سیدنا ابن مسعود اللہ کی قسم! آپ دو قسم کے افراد میں سے کوئی ایک ہیں، یا تو آدمی یہ ہوتا ہے کہ وہ ایسے یقین پر صبح کرتا ہے کہ وہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو ایسی صورت میں آپ جنتی ہوں گے یا پھر آدمی شک کا شکار ہوتا ہے، تو آپ کو یہ پتہ نہیں چلے گا کہ آپ کا ٹھکانہ کیا ہو گا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرے بھائی نے ٹھیک کہا: تھا یہ لغزش تھی تماس کے حوالے سے میرا مواخذہ نہ کرو پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حارث کا ہاتھ پکڑا اور انہیں ساتھ لے کر اپنے گھر چلے گئے پھر جتنا اللہ کو منظور تھا حارث وہاں ٹھہرے رہے پھر حارث نے کہا: میرے لئے یہ ضروری ہے کہ میں ابوعبداللہ سلمان فارسی سے مدائن میں جا کے مل لوں۔ پھر حارث وہاں سے روانہ ہوئے یہاں تک کہ مدائن میں سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جب انہوں نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو سلام کیا، تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اپنی جگہ رہو میں نکل کر تمہارے پاس آتا ہوں حارث نے کہا: اللہ کی قسم! اے ابوعبداللہ آپ کے بارے میں میری یہ رائے نہیں تھی کہ آپ مجھے پہچانتے ہوں گے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں۔ لیکن میری روح نے تمہاری روح کو پہچان لیا تھا اس سے پہلے کہ میں تمہیں پہچانوں، روحیں (عالم ارواح میں) گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں وہاں جو ایک دوسرے سے متعارف تھیں (دنیا میں) وہ ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں اور وہاں جو اللہ کے علاوہ کسی اور وجہ سے ایک دوسرے سے نا آشنا تھیں وہ دنیا میں لاتعلق رہتی ہیں پھر جتنا اللہ کو منظور تھا حارث ان کے ہاں ٹھہرے رہے پھر وہ شام واپس چلے گئے۔ تو یہ وہ لوگ تھے جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے کو پہچانتے تھے، اور اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے ملا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے بزار کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ایک سے زیادہ حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3863]

إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13101
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُمَيْرَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُ الْمَدَائِنَ، فَإِذَا أَنَا بَرَجُلٍ عَلَيْهِ ثِيَابٌ خُلْقَانٌ، وَمَعَهُ أَدِيمٌ أَحْمَرُ يَعْرِكُهُ، فَالْتَفَتَ فَنَظَرَ إِلَيَّ، فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ: مَكَانَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ. فَقُمْتُ، فَقُلْتُ لِمَنْ كَانَ عِنْدِي: مَنْ هَذَا الرَّجُلُ؟ قَالُوا: هَذَا سَلْمَانُ، فَدَخَلَ بَيْتَهُ فَلَبِسَ ثِيَابًا بَيَاضًا، ثُمَّ أَقْبَلَ، وَأَخَذَ بِيَدِي، وَصَافَحَنِي وَسَايَلَنِي، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا رَأَيْتَنِي فِيمَا مَضَى وَلَا رَأَيْتُكَ، وَلَا عَرَفْتَنِي وَلَا عَرَفْتُكَ. قَالَ: بَلَى وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ عَرَفَتْ رُوحِي رُوحَكَ حِينَ رَأَيْتُكَ، أَلَسْتَ الْحَارِثَ بْنَ عُمَيْرَةَ؟ قُلْتُ: بَلَى قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا فِي اللَّهِ ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا فِي اللَّهِ اخْتَلَفَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ بِاخْتِصَارٍ. وَفِي إِسْنَادِ هَذَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَفِي بَقِيَّتِهَا الْحَجَّاجُ بْنُ فُرَافِصَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَأَبُو عَمْرٍو أَوْ أَبُو عُمَيْرٍ الرَّاوِي عَنْ سَلْمَانَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
حارث بن عمیرہ بیان کرتے ہیں: میں روانہ ہوا یہاں تک کہ میں مدائن آیا، وہاں ایک شخص موجود تھا، جس کے جسم پر پرانے کپڑے موجود تھے اور اس کے پاس سرخ چمڑا تھا، جسے وہ مل رہا تھا، اس نے توجہ کی اور میری طرف دیکھا، اس نے مجھے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کیا: اے اللہ کے بندے! تم اپنی جگہ پر رہو! میں کھڑا ہو گیا، میں نے اپنے پاس موجود شخص سے دریافت کیا: یہ صاحب کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ہیں، پھر وہ اپنے گھر میں داخل ہوئے، انہوں نے سفید کپڑے پہنے پھر وہ تشریف لائے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا، میرے ساتھ مصافحہ کیا، میرا حال چال پوچھا:، میں نے کہا: اے ابوعبداللہ! آپ نے مجھ کو پہلے کبھی نہیں دیکھا اور میں نے بھی آپ کو نہیں دیکھا، نہ آپ مجھ سے واقف ہیں اور نہ میں آپ سے واقف ہوں۔ انہوں نے فرمایا: جی ہاں۔ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میری روح نے تمہاری روح کو اس وقت پہچان لیا، جب میں نے تمہیں دیکھا، کیا تم حارث بن عمیرہ نہیں ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(عالم ارواح میں) روحیں مختلف گروہوں کی شکل میں ہوتی ہیں، جو (عالم ارواح میں) اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے آشنا ہوتی ہیں، ان کے درمیان (دنیا میں) الفت ہوتی ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایک دوسرے سے ناآشنا ہوتی ہے ان کے درمیان (دنیا میں) لاتعلقی رہتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے اور وہ متروک ہے۔ اس کی دوسری روایت میں ایک راوی حجاج بن فرافصہ ہے جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ایک راوی ابوعمرو یا ابوعمیر ہے، جس نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے
یہ روایت نقل کی ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، معجم کبیر کی دو اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13101]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6172)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17972
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمِيرَةَ قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى الْمَدَائِنِ فَإِذَا أَنَا بَرْجَلٍ عَلَيْهِ ثِيَابٌ خَلْقَانُ، وَمَعَهُ أَدِيمٌ أَحْمَرُ يَعْزِلُهُ، فَالْتَفَتَ فَنَظَرَ إِلَيَّ فَأَوْمَأَ بِيَدِهِ: مَكَانَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ، فَقُمْتُ فَقُلْتُ لِمَنْ كَانَ عِنْدِي: مَنْ هَذَا الرَّجُلُ؟ قَالُوا: هَذَا سَلْمَانُ، فَدَخَلَ بَيْتَهُ فَلَبِسَ ثِيَابًا بِيضًا، ثُمَّ أَقْبَلَ وَأَخَذَ بِيَدِي وَصَافَحَنِي وَسَاءَلَنِي، فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، مَا رَأَيْتَنِي فِيمَا مَضَى، وَلَا رَأَيْتُكَ، وَلَا عَرَفْتَنِي، وَلَا عَرَفْتُكَ، قَالَ: بَلَى. وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ عَرَفَ رُوحِي رُوحَكَ حِينَ رَأَيْتُكَ، أَلَسْتَ الْحَارِثَ بْنَ عَمِيرَةَ؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ; فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا فِي اللَّهِ ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا فِي اللَّهِ اخْتَلَفَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ضَعِيفَةٍ.
حارث بن عمیرہ بیان کرتے ہیں: میں مدائن آیا، وہاں ایک شخص موجود تھا، جس کے جسم پر پرانا سا لباس تھا، اس کے پاس ایک سرخ چمڑا تھا، جسے وہ صاف کر رہا تھا، اس نے توجہ کی، جب اس کی نظر مجھ پر پڑی تو اس نے مجھے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کیا: اے اللہ کے بندے! تم اپنی جگہ پر رہو، راوی کہتے ہیں: میں کھڑا ہو گیا، میں نے اپنے پاس موجود شخص سے دریافت کیا: یہ کون صاحب ہیں؟ اس نے جواب دیا: یہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ہیں، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں گئے، انہوں نے سفید لباس پہنا پھر وہ تشریف لائے، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر میرے ساتھ مصافحہ کیا اور مجھ سے حال احوال دریافت کیا، میں نے کہا: اے ابوعبداللہ! ماضی میں نہ تو کبھی آپ نے مجھے دیکھا ہے اور نہ میں نے آپ کو دیکھا ہے، سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسا ہی ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جب میں نے تمہیں دیکھا تو میری روح نے تمہاری روح کو پہچان لیا، کیا تم حارث بن عمیرہ نہیں ہو؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ارواح (عالم ارواح میں) گروہوں کی شکل میں رہتی تھیں، ان میں سے جو (عالم ارواح میں) اللہ تعالیٰ کی ذات کے حوالے سے ایک دوسرے سے متعارف تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو (عالم ارواح میں) اللہ تعالیٰ کی ذات کے حوالے سے ایک دوسرے سے ناآشنا تھیں، وہ (دنیا میں) ایک دوسرے سے لاتعلق رہتی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ضعیف اسانید کے ہمراہ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17972]
یہ روایت امام طبرانی نے ضعیف اسانید کے ہمراہ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17972]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1677) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6172)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6172»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1577
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ فُرَافِصَةَ عَنْ أَبِي عُمَيْرٍ . عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روحیں اکٹھا کیے گئے لشکروں کی مانند ہیں، چنانچہ ان میں سے جن میں (عالمِ ارواح میں) باہمی شناسائی ہو گئی ان میں (دنیا میں بھی) الفت و محبت پیدا ہو جاتی ہے اور جو ایک دوسرے سے ناآشنا رہیں ان میں اختلاف اور بیگانگی رہتی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1577]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6169»
حدیث نمبر: 5220
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ السَّقَطِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حَمَّادٍ الْعَطَّارُ الطَّرَسُوسِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ قَالَ: نَا الْأَزْهَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَوْدِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ : يَا أَبَا حَسَنٍ ، رُبَّمَا شَهِدْتَ وَغِبْنَا، وَرُبَّمَا شَهِدْنَا وَغِبْتَ، ثَلَاثٌ أَسْأَلُكَ عَنْهُنَّ، هَلْ عِنْدِكَ مِنْهُنَّ عِلْمٌ؟ قَالَ عَلِيٌّ : وَمَا هُنَّ؟ قَالَ: الرَّجُلُ يُحِبُّ الرَّجُلَ وَلَمْ يَرَ مِنْهُ خَيْرًا، وَالرَّجُلُ يُبْغِضُ الرَّجُلَ وَلَمْ يَرَ مِنْهُ شَرًّا. قَالَ: نَعَمْ. قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْأَرْوَاحَ فِي الْهَوَاءِ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ تَلْتَقِي، فَتَشَّامُّ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ I ". قَالَ عُمَرُ : وَاحِدَةٌ، وَالرَّجُلُ يُحَدِّثُ الْحَدِيثَ إِذْ نَسِيَهُ، إِذْ ذَكَرَهُ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنَ الْقُلُوبِ قَلْبٌ، إِلَّا وَلَهُ سَحَابَةٌ كَسَحَابَةِ الْقَمَرِ، بَيْنَا الْقَمَرُ مُضِيءٌ إِذْ عَلَتْ عَلَيْهِ سَحَابَةٌ، فَأَظْلَمَ إِذْ تَجَلَّتْ عَنْهُ فَأَضَاءَ، وَبَيْنَا الرَّجُلُ يُحَدِّثُ إِذْ عَلَتْهُ سَحَابَةٌ، فَنَسِيَ إِذْ تَجَلَّتْ عَنْهُ فَذَكَرَ I ". فَقَالَ عُمَرُ : اثْنَتَانِ، وَقَالَ: الرَّجُلُ يَرَى الرُّؤْيَا فَمِنْهَا مَا يَصْدُقُ، وَمِنْهَا مَا يَكْذِبُ؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ عَبْدٍ وَلَا أَمَةٍ يَنَامُ فَيَسْتَثْقِلُ نَوْمًا، إِلَّا عُرِجَ بِرُوحِهِ إِلَى الْعَرْشِ، فَالَّتِي لَا تَسْتَيْقِظُ إِلَّا عِنْدَ الْعَرْشِ فَتِلْكَ الرُّؤْيَا الَّتِي تَصْدُقُ، وَالَّتِي تَسْتَيْقِظُ دُونَ الْعَرْشِ فَهِيَ الرُّؤْيَا الَّتِي تَكْذِبُ I "، فَقَالَ عُمَرُ : ثَلَاثٌ كُنْتُ فِي طَلَبِهِنَّ، فَالْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي أَصَبْتُهُنَّ قَبْلَ الْمَوْتِ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ I ".
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے ابو الحسن! کبھی آپ موجود ہوتے ہیں اور ہم غائب ہوتے ہیں، اور کبھی ہم موجود ہوتے ہیں اور آپ غائب ہوتے ہیں۔ میں آپ سے تین باتیں پوچھتا ہوں، کیا آپ کے پاس ان کا کوئی علم ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”وہ کیا ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”ایک آدمی دوسرے آدمی سے محبت کرتا ہے حالانکہ اس نے اس سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی، اور ایک آدمی دوسرے سے بغض رکھتا ہے حالانکہ اس سے کوئی برائی نہیں دیکھی۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہاں (اس کا علم ہے)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روحیں فضا میں الگ الگ لشکروں کی صورت میں ہیں، وہ آپس میں ملتی ہیں اور ایک دوسرے کو سونگھتی (پرکھتی) ہیں، پھر جن میں باہم شناسائی ہوتی ہے ان میں الفت ہو جاتی ہے اور جن میں اجنبیت ہوتی ہے ان میں اختلاف ہو جاتا ہے۔““ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ ایک بات ہوئی۔ (دوسری یہ کہ) آدمی کوئی بات بیان کر رہا ہوتا ہے کہ اسے بھول جاتا ہے، پھر (کبھی) اسے یاد آ جاتی ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”دلوں میں سے کوئی دل ایسا نہیں جس پر چاند کے بادل کی طرح بادل نہ ہو۔ چاند روشن ہوتا ہے کہ اچانک اس پر بادل چھا جاتا ہے تو تاریکی ہو جاتی ہے، پھر جب بادل چھٹ جاتا ہے تو وہ روشن ہو جاتا ہے۔ اسی طرح آدمی بات بیان کر رہا ہوتا ہے کہ اس پر بادل چھا جاتا ہے تو وہ بھول جاتا ہے، پھر جب وہ چھٹ جاتا ہے تو اسے یاد آ جاتا ہے۔““ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ دو ہوئیں۔“ پھر کہا: ”(تیسری یہ کہ) آدمی خواب دیکھتا ہے، ان میں سے بعض سچے ہوتے ہیں اور بعض جھوٹے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو بھی بندہ یا باندی سوتا ہے اور گہری نیند میں چلا جاتا ہے تو اس کی روح عرش کی طرف اٹھائی جاتی ہے۔ جو روح عرش کے پاس پہنچ کر ہی بیدار ہو، وہ خواب سچا ہوتا ہے، اور جو عرش سے پہلے ہی بیدار ہو جائے، وہ خواب جھوٹا ہوتا ہے۔““ تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ تین باتیں تھیں جن کی میں تلاش میں تھا، سو اللہ کا شکر ہے جس نے موت سے پہلے مجھے ان کا علم عطا فرما دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عبدالرحمن بن مغراء منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5220]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عبدالرحمن بن مغراء منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5220]
تخریج الحدیث: «قال الذهبى: هذا حديث منكر ولم يصححه المؤلفأي الحاكم ولعل الآفة من الراوي عن ابن عجلان «عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 24، ص 126» »
«قال الهيثمي: رواه الطبراني في الأوسط وفيه أزهر بن عبد الله قال العقيلي حديثه غير محفوظ عن ابن عجلان و حديث إسرائيل عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي موقوفا وبقية رجاله موثقون «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 162» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8292»

منكر
حدیث نمبر: 5581
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ تَلْتَقِي فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ ".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”روحیں جھنڈ در جھنڈ ترتیب دیے گئے لشکروں کی مانند ہیں جو (عالمِ ارواح میں) ایک دوسرے سے ملاقات کرتی ہیں، چنانچہ ان میں سے جن کے درمیان باہمی تعارف و شناسائی ہو جائے ان میں الفت و یگانگت پیدا ہو جاتی ہے اور جن کے درمیان اجنبیت رہے ان میں اختلاف و دوری رہتی ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب عجائب المخلوقات/حدیث: 5581]
تخریج الحدیث: «هو تابع لإسناد الصفحة السابقة (قال: وثنا يحيى)، ويحيى الظاهر أنه القطان؛ محمد بن عمرو بن علقمة: صدوق له أوهام (التقريب، من الحفظ)؛ يحيى بن عبد الرحمن بن حاطب: ثقة؛ أبوه عبد الرحمن بن حاطب: له رؤية (من الحفظ)؛ والمرفوع منه في صحيح مسلم من حديث أبي هريرة»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5216»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5216»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده حسن