🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5850. 8- باب المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده
”کامل مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ کی اذیت سے دیگر مسلمان محفوظ رہیں۔“
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 14112 (کل: 77 مقامات، 23 کتب)
الجامع الكامل: 14112، 104، 5273، 14110، 14111، 14113، 14114، 14176، 14178
صحیح بخاری: 11، 6484
صحیح مسلم: 162، 163، 172
سنن ابوداود: 2481
سنن نسائی: 4998، 4999
الادب المفرد: 121
سنن دارمی: 2747، 2751
صحیح الادب المفرد: 89
مشکوۃ المصابیح: 6، 33، 4962، 4994
مسند احمد: 3672، 6515، 6889، 6912، 6953، 6982، 6983، 8855، 8931، 23958، 23967
مسند الحمیدی: 606
مسند الشهاب: 166، 167، 179، 181
اللؤلؤ والمرجان: 25
مصنف ابن ابی شیبہ: 20673، 28194
الفتح الربانی: 91، 153
صحیح ابن حبان: 180، 196، 197، 230، 399، 4862
السنن الكبرى للبيهقي: 20755، 20756
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 164، 187، 5627
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6709، 6710، 6711، 7102، 7675
المعجم الکبیر للطبرانی: 3431، 3449، 7990، 10507، 16449
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2273، 7286، 7288، 7492
المعجم الاوسط: 6573، 7733
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2718، 5123، 5204، 7166
51 تا 60
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14176
14176- عن أبي شريح، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: والله لا يؤمن، والله لا يؤمن، والله لا يؤمن قيل: ومن يا رسول الله؟ قال: الذي لا يأمن جاره بوائقه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأدب (6016) عن عاصم بن علي، حدثنا ابن أبي ذئب، عن سعيد، عن أبي شريح فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14178
14178- عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا يدخل الجنة من لا يأمن جاره بوائقه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (46) من طرق عن إسماعيل بن جعفر، عن العلاء، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20755
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ شُبَّانَ، وَأَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّزَّازُ بِبَغْدَادَ قَالَا: ثنا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصُّغْدِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى الله عَنْهُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلم وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کی منہیات سے رک جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20755]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20756
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ إِمْلَاءً، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ السَّعْدِيُّ، أنبأ أَبُو عَاصِمٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ.
ابوزبیر نے جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20756]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 41»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 164
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَسَّمَ بَيْنَكُمْ أَخْلَاقَكُمْ كَمَا قَسَّمَ بَيْنَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ، وَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي الدُّنْيَا مَنْ يُحِبُّ وَمَنْ لَا يُحِبُّ، وَلَا يُعْطِي الدِّينَ إِلَّا مَنْ أَحَبَّ، فَمَنْ أَعْطَاهُ الدِّينَ فَقَدْ أَحَبَّهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يُسْلِمُ عَبْدٌ حَتَّى يُسْلِمَ قَلْبُهُ وَلِسَانُهُ، وَلَا يُؤْمِنُ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". قُلْتُ: وَمَا بَوَائِقُهُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" غِشُّهُ وَظُلْمُهُ، وَلَا يَكْسِبُ مَالًا مِنْ حَرَامٍ فَيُنْفِقُ مِنْهُ فَيُبَارَكُ لَهُ فِيهِ، وَلَا يَتَصَدَّقُ مِنْهُ فَيُقْبَلُ مِنْهُ، وَلَا يَتْرُكُهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ إِلَّا كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ، إِنَّ اللَّهَ لَا يَمْحُو السَّيِّئَ بِالسَّيِّئِ، وَلَكِنَّهُ يَمْحُو السَّيِّئَ بِالْحَسَنِ، إِنَّ الْخَبِيثَ لَا يَمْحُو الْخَبِيثَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِ بَعْضُهُمْ مَسْتُورٌ، وَأَكْثَرُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان تمہارے اخلاق اُسی طرح تقسیم کیے ہیں، جس طرح اُس نے تمہارے درمیان تمہارا رزق تقسیم کیا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ دنیا اسے بھی عطا کرتا ہے، جسے وہ پسند کرتا ہے اور اُسے بھی عطا کرتا ہے، جسے وہ پسند نہیں کرتا ہے، لیکن وہ دین صرف اُسے عطا کرتا ہے، جسے وہ پسند کرتا ہے، تو جس شخص کو وہ دین عطا کر دے (تو اس کا مطلب یہ ہو گا:) کہ وہ اُسے پسند کرتا ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، کوئی بندہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوتا، جب تک اُس کا دل اور زبان مسلمان نہیں ہوتے (یا سلامت نہیں رہتے) اور وہ اُس وقت تک مؤمن نہیں ہوتا، جب تک اُس کا پڑوی اُس کی زیادتی سے محفوظ نہ ہو، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اُس کی زیادتیوں سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا دھوکہ دینا اور ظلم کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید ارشاد فرمایا:) ایسا نہیں ہوتا کہ آدمی نے حرام طور پر مال کمایا ہو، اور پھر اس میں سے (اللہ کی راہ میں) خرچ کیا ہو، تو اس کے لیے اُس مال میں برکت ڈال دی گئی ہو، یا اُس شخص نے اُس مال میں سے صدقہ کیا ہو، تو وہ اُس کی طرف سے قبول ہو جائے، اگر وہ ایسا مال اپنے پیچھے چھوڑ کر جاتا ہے، تو وہ مال جہنم کی طرف جانے کے لیے اُس کا زاد سفر ہو گا، بے شک اللہ تعالٰی برائی کو برائی کے ذریعے نہیں مٹاتا ہے، بلکہ وہ برائی کو، اچھائی کے ذریعے مٹاتا ہے، کیونکہ خبیث چیز کسی خبیث چیز کو نہیں مٹاتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند کے بعض راوی مستور ہیں، جبکہ زیادہ تر ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 164]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 387/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 75، أخرجه مسند أحمد برقم: 3663»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 187
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يَسْتَقِيمُ دِينُ عَبْدٍ حَتَّى يَسْتَقِيمَ لِسَانُهُ، ولا يَسْتَقِيمُ لِسَانُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ قَلْبُهُ، وَلَا يُدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ" قِيلَ: مَا الْبَوَائِقُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" غِشُّهُ وَظُلْمُهُ، وَأَيَّمَا رَجُلٌ أَصَابَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ، وَأَنْفَقَ مِنْهُ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَإِنْ تَصَدَّقَ لَمْ يُقْبَلْ، وَمَا بَقِيَ فَزَادُهُ إِلَى النَّارِ، وَإِنَّ الْخَبِيثَ لَا يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ، وَلَكِنَّ الطَّيِّبَ يُكَفِّرُ" رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ، عَنْ فَرَسٍ التِّيمِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو، اور اُس شخص کا دین نہیں، جس کا عہد نہ ہو، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، آدمی کا دین اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کی زبان ٹھیک نہ ہو، اور اُس کی زبان اُس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتی، جب تک اُس کا دل ٹھیک نہ ہو اور آدمی اُس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گا، جب تک اُس کا پڑوسی اس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو، عرض کی گئی: اُس کی زیادتیوں سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا دھوکہ دینا اور ظلم کرنا، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا:) جو شخص حرام طور پر مال حاصل کرے اور پھر اُس میں سے خرچ کرے، تو اُس کے لیے اُس مال میں برکت نہیں رکھی جائے گی، اور اگر وہ (اس مال کو) صدقہ کرے گا، تو وہ قبول نہیں ہو گا، اور جو مال بچ جائے گا، وہ جہنم کی طرف جانے کے لیے اُس کا زاد سفر ہو گا، بیشک خبیث کسی خبیث کو ختم نہیں کرتا، بلکہ پاکیزہ چیز (خبیث چیز) کو ختم کرتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں یہ مذکور ہے کہ اسے حصین بن مذعور نے فرس تیمی سے نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 187]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10553، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10553»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5627
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ أَيَّامَ الْأَضْحَى لِلنَّاسِ:" أَلَيْسَ هَذَا الْيَوْمَ الْحَرَامَ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَإِنَّ حُرْمَةَ مَا بَيْنَكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ كَحُرْمَةِ هَذَا الْيَوْمِ، وَأُحَدِّثُكُمْ مَنِ الْمُسْلِمُ؟ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَأُحَدِّثُكُمْ مَنِ الْمُؤْمِنُ؟ مَنْ أَمِنَهُ النَّاسُ عَلَى أَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ، وَأُحَدِّثُكُمْ مَنِ الْمُهَاجِرُ؟ مَنْ هَجَرَ السَّيِّئَاتِ، وَالْمُؤْمِنُ حَرَامٌ عَلَى الْمُؤْمِنِ كَحُرْمَةِ هَذَا الْيَوْمِ ; لَحْمُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَأْكُلَهُ بِالْغِيبَةِ يَغْتَابُهُ، وَعِرْضُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَخْرِقَهُ، وَوَجْهُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَلْطُمَهُ، وَدَمُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَسْفِكَهُ، وَمَالُهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَظْلِمَهُ، وَأَذَاهُ عَلَيْهِ حَرَامٌ أَنْ يَدْفَعَهُ دَفْعًا".
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر قربانی کے دنوں میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے ارشاد فرمایا: کیا یہ حرمت والا دن نہیں ہے لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تمہاری آپس کی حرمت قیامت کے دن تک اسی طرح رہے گی جس طرح یہ دن قابل احترام ہے میں تمہیں بتاتا ہوں مسلمان کون ہے وہ شخص کہ (دوسرے) مسلمان اس کی زبان اور ہاتھ سے سلامت رہیں اور میں تمہیں بتاتا ہوں مومن کون ہے یہ وہ شخص ہے کہ لوگ اپنے اموال اور اپنی جانوں کے حوالے سے اس سے محفوظ رہیں اور میں تمہیں بتاتا ہوں مہاجر کون ہے یہ وہ شخص ہے، جو برائیوں سے لاتعلق رہے اور مومن دوسرے مومن کے لئے اسی طرح قابل احترام ہے جس طرح اس دن کی حرمت ہے اس کا گوشت (یعنی عزت) اس کے لئے قابل احترام ہے کہ دو اس کی غیبت کر کے اس کی غیر موجودگی میں وہ گوشت کھا لے اور اس کی عزت اس کے لئے قابل احترام ہے کہ وہ اس کو خراب کر دے اور اس کا چہرہ اس کے لئے قابل احترام ہے کہ اس پر تھپڑ مارے اور اس کا خون قابل احترام ہے کہ وہ اسے بہائے اور اس کا مال اس کے لئے قابل احترام ہے کہ وہ اس پر ظلم کرے اور اس کو اذیت دینا اس کے لئے حرام ہے کہ وہ اسے پرے کر دے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5627]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3444)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6709
«المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6709]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن جابر. الروض النضير 202: 591: الطيالسي، حم، طص. الطيالسي، حم، خ، د، ن، الدارمي - ابن عمرو.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6710
«المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده والمؤمن من أمنه الناس على دمائهم وأموالهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، اور مومن وہ ہے جس پر لوگ اپنے خون اور اپنے مال کے بارے میں اعتماد کریں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6710]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت ن ك حب] عن أبي هريرة [طب] عن واثلة. المشكاة 33.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6711
«المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6711]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ د ن] عن ابن عمرو. الروض النضير: 591 الطيالسي؛ حم، الدارمي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں