🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1374. 13- باب إن الله يثبت الذين آمنوا بالقول الثابت في القبر، ويُضل الله الظالمين في القبر
اس بیان میں کہ بے شک اللہ تعالیٰ ایمان لانے والوں کو ﴿قولِ ثابت﴾ یعنی کلمہِ حق کے ذریعے قبر میں ثابت قدمی عطا فرماتا ہے، اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو قبر میں گمراہی میں ڈال دیتا ہے۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3871 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 3871، 3860
مصنف ابن ابی شیبہ: 12434
صحیح ابن حبان: 3113
المستدرک علی الصحیحین: 1419
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4263، 4269، 4278، 11100
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4558
المعجم الاوسط: 1347، 2630، 4629
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3871
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الجنائز (1369) عن حفص بن عمر، حدثنا شعبة، عن علقمة بن مرثد، عن سعد بن عبيدة، عن البراء بن عازب فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12188 ترقیم الشثری: -- 12434
حدثنا يزيد بن هارون، اخبرنا محمد بن عمرو، عن ابي سلمة، عن ابي هريرة ، قال:" إن الميت ليسمع خفق نعالهم حين يولون عنه مدبرين، فإن كان مؤمنا كانت الصلاة عند راسه، وكانت الزكاة عن يمينه، وكان الصيام عن يساره، وكان فعل الخيرات من الصدقة والصلة والمعروف والإحسان إلى الناس عند رجليه، فيؤتى من قبل راسه فتقول الصلاة: ما قبلي مدخل، وياتي عن يمينه فتقول الزكاة: ما قبلي مدخل، وياتي عن يساره فيقول الصيام: ما قبلي مدخل، وياتي من قبل رجليه فيقول فعل الخير من الصدقة والصلة والمعروف والإحسان إلى الناس فيقول: ما قبلي مدخل قال: فيقال له: اجلس فيجلس قد مثلت له الشمس قد دنت للغروب فيقال له: اخبرنا عن ما نسالك عنه فيقول: دعوني حتى اصلي فيقال له: إنك ستفعل، فاخبرنا عما نسالك فيقول: وعم تسالوني؟ فيقولون: ارايت هذا الرجل الذي كان فيكم ما تقول فيه وما تشهد به عليه؟ قال: فيقول محمد: فيقال له: نعم، فيقول اشهد انه رسول الله، وانه جاء بالبينات من عند الله فصدقناه فيقال له: على ذلك حييت وعلى ذلك مت وعلى ذلك تبعث إن شاء الله تعالى، ثم يفسح له في قبره سبعون ذراعا وينور له فيه، ثم يفتح له باب إلى الجنة فيقال له: انظر إلى ما اعد الله لك فيها فيزداد غبطة وسرورا ثم يفتح له باب من النار فيقال له: ذلك مقعدك من النار وما اعد الله لك فيها لو عصيته فيزداد غبطة وسرورا ثم يجعل نسمة من النسم الطيب , وهو طير خضر تعلق بشجر الجنة , ويعاد الجسم إلى ما بدا منه من التراب , فذلك قول الله تعالى: يثبت الله الذين آمنوا بالقول الثابت في الحياة الدنيا وفي الآخرة سورة إبراهيم آية 27"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (انبأنا).
(٢) في [أ]: (عمر).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) زيادة كلمتين غير واضحتين في: [أ].
(٥) في [هـ]: (فيأتي).
(٦) في [ب]: (فيقول).
(٧) في [هـ]: (ويأتي).
(٨) في [هـ]: (فيقول).
(٩) في [هـ]: (ويأتي).
(١٠) في [أ، ب]: زيادة (و).
(١١) في [هـ]: (ويأتي).
(١٢) في [ب]: (ويقول).
(١٣) سقط من: [أ، ب، ز].
(١٤) في [أ، ب]: زيادة (و).
(١٥) سقط من: [ص، ز].
(١٦) في [ص]: (فجلس)، وسقطت من: [هـ].
(١٧) في [ص]: (ميك).
(١٨) في [ص]: (فدانت)، وفي [ز]: (قد دنت).
(١٩) في [ص]: (دعوم).
(٢٠) في [ص]: (تسألون)، وكذا في: [ز].
(٢١) في [ص]: (فيقول).
(٢٢) سقط من: [ب].
(٢٣) في [ص]: (حماء).
(٢٤) سقط من: [أ، ب].
(٢٥) في [ص]: (حبت).
(٢٦) سقط من: [أ، ب، ز].
(٢٧) في [ص]: سقط ما بين القوسين.
(٢٨) في [أ، ب]: زيادة (لو عصيته).
(٢٩) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٣٠) في [ص]: (جعل).
(٣١) في [ص]: (تسمته).
(٣٢) في [ص]: (التسليم).
(٣٣) في [ص]: (وهي).
(٣٤) في [ص]: (يعلق).
(٣٥) في [أ، ب]: (شجر).
(٣٦) في [هـ]: (الجسم).
(٣٧) في [ز]: (قوله).
(٣٨) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، وأخرجه عبد الرزاق (٦٧٠٣)، وابن جرير في التفسير ١٣/ ٢١٥، وسبق أوله في حديث مرفوع ٣/ ٣٧٨.

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیشک میت جوتوں کی آواز سنتا ہے جب وہ اس کو دفنا کر واپس جاتے ہیں، پھر اگر مؤمن ہو تو نماز اس کے سر کے پاس ہوتی ہے، زکوٰۃ اس کی داہنی جانب اور روزہ اس کے بائیں جانب اور اس کے نیک اعمال، صدقہ، صلہ رحمی، اور لوگوں کے ساتھ احسان اس کے پاؤں کے پاس ہوتے ہیں، پھر وہ عذاب سر کی طرف سے آئے گا تو نماز کہے گی، نہیں ہے میری طرف سے داخل ہونے کا راستہ نہیں ہے، اگر آئے گا اس کے دائیں جانب سے تو زکوٰۃ کہے گی میری طرف سے داخل ہونے کا راستہ نہیں ہے، اس کے بائیں جانب سے آئے گا تو روزہ کہے گا میری طرف سے داخل ہونے کا راستہ نہیں ہے پھر اس کے پاؤں کی جانب سے آئے گا تو اس کے اچھے اعمال صدقہ، صلہ رحمی اور احسان کہیں گے، ہماری طرف سے داخل ہونے کا راستہ نہیں ہے۔ پھر اس کو کہا جائے گا، بیٹھ جا، وہ بیٹھ جائے گا تو اس کو ایسا لگے گا جیسے سورج غروب ہونے کے قریب ہو، فرشتے اس کو کہیں گے جو ہم تجھ سے سوال کریں گے اس کا جواب دے، وہ کہے گا مجھے چھوڑو تاکہ میں نماز ادا کرلوں، اس کو کہا جائے گا تو یہ (بعد میں) کر لے گا، ہمیں بتا جو ہم تجھ سے سوال کریں گے، وہ کہے گا تم مجھ سے کیا سوال پوچھتے ہو؟ وہ کہیں گے یہ شخص جو تم میں تھا، اس کے متعلق تو کیا کہتا ہے؟ اور تو اس کے بارے میں کیا گواہی دیتا ہے؟ وہ پوچھے گا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)؟ اس کو کہا جائے گا ہاں، تو وہ کہے گا میں گواہی دیتا ہوں وہ اللہ کے رسول ہیں اور وہ ہمارے پاس اللہ کی طرف سے واضح دلائل لے کر آئے تھے تو ہم نے ان کی تصدیق کی، اس کو فرشتے کہیں گے، اسی پر تو زندہ تھا، اسی پر تجھے موت آئی اور اسی پر تو دوبارہ اٹھایا جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔ پھر اس کی قبر ستر گز کشادہ کردی جائے گی اور اس میں اس کے لیے روشنی کردی جائے گی پھر اس کے لیے جنت کی طرف دروازہ کھول دیا جائے گا، اور اس کو کہا جائے گا دیکھ جس کا اللہ تعالیٰ نے تجھ سے وعدہ فرمایا تھا، اس کے سرور اور خوشی میں اضافہ ہوجائے گا، پھر ایک دروازہ جہنم کی طرف کھولا جائے گا اور اس کو کہا جائے گا تیرا ٹھکانہ یہ ہوتا جس کا اللہ نے تجھ سے وعدہ فرمایا تھا اگر تو نافرمانی کرتا، اس کی خوشی میں اضافہ ہوجائے گا، پھر اس (کی روح) کو پاکیزہ روحوں میں سے کر دیا جائے گا اور وہ سبز پرندے ہیں جو جنت کے درختوں سے لٹکے ہوئے ہیں۔ اور اس کے جسم کو لوٹا دیا جائے گا جس مٹی سے اس کو پیدا کیا گیا تھا، اور اس کے متعلق اللہ تعالیٰ کا قول ہے: { یُثَبِّتُ اللّٰہُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَۃِ } [ابراہیم: 27] ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12434]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3113، 3119، 3122، 3118، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 109، 1407، 1408، 1409، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8682، 9873، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6644، والبزار فى «مسنده» برقم: 9407، 9715، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3660، 4538، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6703، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12424، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2910، 2909، 2911، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2630، 4629، ترقيم محمد عوامة: 12188»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3113
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرٍو ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ الْمَيِّتَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ إِنَّهُ يَسْمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِمْ حِينَ يُوَلُّونَ عَنْهُ، فَإِنْ كَانَ مُؤْمِنًا، كَانَتِ الصَّلاةُ عِنْدَ رَأْسِهِ، وَكَانَ الصِّيَامُ عَنْ يَمِينِهِ، وَكَانَتِ الزَّكَاةُ عَنْ شِمَالِهِ، وَكَانَ فِعْلُ الْخَيْرَاتِ مِنَ الصَّدَقَةِ وَالصِّلَةِ وَالْمَعْرُوفِ وَالإِحْسَانِ إِلَى النَّاسِ: عِنْدَ رِجْلَيْهِ، فَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ، فَتَقُولُ الصَّلاةُ: مَا قِبَلِي مَدْخَلٌ، ثُمَّ يُؤْتَى عَنْ يَمِينِهِ، فَيَقُولُ الصِّيَامُ: مَا قِبَلِي مَدْخَلٌ، ثُمَّ يُؤْتَى عَنْ يَسَارِهِ، فَتَقُولُ الزَّكَاةُ: مَا قِبَلِي مَدْخَلٌ، ثُمَّ يُؤْتِي مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ، فَتَقُولُ فَعَلُ الْخَيْرَاتِ مِنَ الصَّدَقَةِ وَالصِّلَةِ وَالْمَعْرُوفِ وَالإِحْسَانِ إِلَى النَّاسِ: مَا قِبَلِي مَدْخَلٌ، فَيُقَالُ لَهُ: اجْلِسْ فَيَجْلِسُ، وَقَدْ مُثِّلَتْ لَهُ الشَّمْسُ وَقَدْ أُدْنِيَتْ لِلْغُرُوبِ، فَيُقَالُ لَهُ: أَرَأَيْتَكَ هَذَا الرَّجُلَ الَّذِي كَانَ فِيكُمْ مَا تَقُولُ فِيهِ، وَمَاذَا تَشَهَّدُ بِهِ عَلَيْهِ؟ فَيَقُولُ: دَعُونِي حَتَّى أُصَلِّيَ، فَيَقُولُونَ: إِنَّكَ سَتَفْعَلُ، أَخْبَرَنِي عَمَّا نَسْأَلُكُ عَنْهُ، أَرَأَيْتَكَ هَذَا الرَّجُلَ الَّذِي كَانَ فِيكُمْ مَا تَقُولُ فِيهِ، وَمَاذَا تَشَهَّدُ عَلَيْهِ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: مُحَمَّدٌ أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ، وَأَنَّهُ جَاءَ بِالْحَقِّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ، فَيُقَالُ لَهُ: عَلَى ذَلِكَ حَيِيتَ وَعَلَى ذَلِكَ مِتَّ، وَعَلَى ذَلِكَ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا مَقْعَدُكَ مِنْهَا، وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ فِيهَا، فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا، ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ النَّارِ، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا مَقْعَدُكَ مِنْهَا وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ فِيهَا لَوْ عَصَيْتَهُ، فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا، ثُمَّ يُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ سَبْعُونَ ذِرَاعًا، وَيُنَوَّرُ لَهُ فِيهِ، وَيُعَادُ الْجَسَدُ لِمَا بَدَأَ مِنْهُ، فَتَجْعَلُ نَسْمَتُهُ فِي النَّسَمِ الطِّيِّبِ وَهِيَ طَيْرٌ يَعْلُقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ، قَالَ: فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى: يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ سورة إبراهيم آية 27 إِلَى آخِرِ الآيَةِ"، قَالَ:" وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا أُتِيَ مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ، لَمْ يُوجَدْ شَيْءٌ، ثُمَّ أُتِيَ عَنْ يَمِينِهِ، فَلا يُوجَدُ شَيْءٌ، ثُمَّ أُتِيَ عَنْ شِمَالِهِ، فَلا يُوجَدُ شَيْءٌ، ثُمَّ أُتِيَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ، فَلا يُوجَدُ شَيْءٌ، فَيُقَالُ لَهُ: اجْلِسْ، فَيَجْلِسُ خَائِفًا مَرْعُوبًا، فَيُقَالُ لَهُ: أَرَأَيْتَكَ هَذَا الرَّجُلَ الَّذِي كَانَ فِيكُمْ مَاذَا تَقُولُ فِيهِ؟ وَمَاذَا تَشَهَّدُ بِهِ عَلَيْهِ؟ فَيَقُولُ: أَيُّ رَجُلٍ؟ فَيُقَالُ: الَّذِي كَانَ فِيكُمْ، فَلا يَهْتَدِي لاسْمِهِ حَتَّى يُقَالَ لَهُ: مُحَمَّدٌ، فَيَقُولُ: مَا أَدْرِي، سَمِعْتُ النَّاسَ قَالُوا قَوْلا، فَقُلْتُ كَمَا قَالَ النَّاسُ، فَيُقَالُ لَهُ: عَلَى ذَلِكَ حَيِيتَ، وَعَلَى ذَلِكَ مِتَّ، وَعَلَى ذَلِكَ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ النَّارِ، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا مَقْعَدُكَ مِنَ النَّارِ، وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ فِيهَا، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وَثُبُورًا، ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ، فَيُقَالُ لَهُ: ذَلِكَ مَقْعَدُكَ مِنَ الْجَنَّةِ، وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ فِيهِ لَوْ أَطَعْتَهُ فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وَثُبُورًا، ثُمَّ يُضَيَّقُ عَلَيْهِ قَبْرُهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ فِيهِ أَضْلاعُهُ، فَتِلْكَ الْمَعِيشَةُ الضَّنْكَةُ الَّتِي قَالَ اللَّهُ: فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى سورة طه آية 124" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب میت کو قبر میں رکھ دیا جاتا ہے، تو وہ لوگوں کے جوتوں کی چاپ بھی سنتا ہے، یہاں تک کہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ اگر وہ شخص مومن ہوتا ہے، تو نماز اس کے سرہانے آ جاتی ہے اور روزہ اس کے دائیں طرف ہوتا ہے، زکوٰۃ اس کے بائیں طرف ہوتی ہے اور صدقہ و خیرات، صلہ رحمی، بھلائی، لوگوں کے ساتھ احسان وغیرہ کرنے جیسی نیکیاں اس کے پاؤں کے پاس آتی ہیں۔ (فرشتے) اس کے سر کی طرف سے آنے کی کوشش کرتے ہیں، تو نماز کہتی ہے: تم میری طرف سے داخل نہیں ہو سکتے۔ پھر وہ اس کے دائیں طرف سے آتے ہیں، تو روزہ کہتا ہے: تم میری طرف سے داخل نہیں ہو سکتے۔ پھر وہ اس کے بائیں طرف سے آنے کی کوشش کرتے ہیں، تو زکوٰۃ کہتی ہے: میری طرف سے داخل نہیں ہو سکتے۔ پھر وہ اس کے پاؤں کی طرف سے آتے ہیں، تو صدقہ، صلہ رحمی، بھلائی اور لوگوں کے ساتھ احسان جیسی نیکیاں یہ کہتی ہیں: ہماری طرف سے داخل نہیں ہو سکتے۔ پھر اس میت سے یہ کہا جاتا ہے: تم بیٹھ جاؤ۔ وہ بیٹھ جاتا ہے، اسے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سورج غروب ہونے کے قریب ہے۔ اس سے دریافت کیا جاتا ہے: ان صاحب کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے، جو تمہارے درمیان موجود تھے، تم ان کے بارے میں کیا کہتے ہو اور تم ان کے بارے میں کیا گواہی دیتے ہو؟ وہ کہتا ہے: تم لوگ مجھے موقع دو، تاکہ میں نماز ادا کر لوں۔ تو فرشتے کہتے ہیں: تم ایسا کر لو گے، تم ہمیں اس چیز کے بارے میں بتاؤ جس کے بارے میں ہم نے دریافت کیا ہے: یہ صاحب جو تمہارے درمیان موجود تھے ان کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے، تم ان کے بارے میں کیا کہتے ہو اور تم ان کے بارے میں کیا گواہی دیتے ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: وہ شخص کہتا ہے: یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے حق لے کر آئے تھے۔ تو اس سے کہا جاتا ہے: تم اسی اعتقاد پر زندہ رہے اور اسی اعتقاد پر تم نے انتقال کیا اور اسی اعتقاد پر تمہیں زندہ کیا جائے گا، اگر اللہ نے چاہا۔ پھر اس شخص کے لیے جنت کا ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے: یہ تمہارا جنت کا ٹھکانہ ہے اور وہ چیز ہے، جو جنت میں اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے تیار کی ہے، تو اس شخص کے رشک اور سرور میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اس کے سامنے جہنم کا دروازہ کھولا جاتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے: اگر تم اس (رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی) نافرمانی کرتے، تو تمہارا ٹھکانہ یہ ہونا تھا اور اس میں اللہ تعالیٰ نے ان چیزوں کو تمہارے لیے تیار رکھنا تھا، تو اس شخص کے رشک اور سرور میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اس کے لیے ستر ہاتھ تک قبر کو کشادہ کر دیا جاتا ہے اور اس کے لیے قبر میں روشنی کر دی جاتی ہے، اس کے جسم کو اسی حالت میں لوٹا دیا جاتا ہے، جس سے اس کا آغاز ہوا تھا اور پھر اس کی روح کو پاکیزہ روحوں میں رکھ دیا جاتا ہے، جو پرندوں کی شکل میں ہوتی ہیں، جو جنت کے درختوں سے (پھل) کھاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ﴿يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ﴾ [سورة إبراهيم: 27] ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے“ یہ آیت آخر تک ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جب کافر شخص کے سرہانے کی طرف سے آیا جاتا ہے (یعنی فرشتہ اس کے پاس آنے کی کوشش کرتا ہے)، تو وہاں کوئی چیز نہیں ہوتی۔ پھر دائیں طرف سے آیا جاتا ہے، تو وہاں بھی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ پھر بائیں طرف سے آیا جاتا ہے، تو وہاں بھی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ پھر پاؤں کی طرف سے آیا جاتا ہے، تو وہاں بھی کچھ نہیں ہوتا، تو اس سے کہا جاتا ہے: تم بیٹھ جاؤ۔ تو وہ خوف زدہ اور مرعوب ہو کر بیٹھ جاتا ہے۔ اس سے کہا جاتا ہے: ان صاحب کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ جو تمہارے درمیان موجود تھے، تم ان کے بارے میں کیا کہتے ہو اور تم اس کے بارے میں کس بات کی گواہی دیتے ہو؟ تو وہ دریافت کرتا ہے: کون سے صاحب؟ تو اس سے کہا جاتا ہے: وہ جو تمہارے درمیان تھے، لیکن وہ ان کے نام تک نہیں پہنچ پاتا، یہاں تک کہ اسے کہا جاتا ہے: ہم سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم (کے بارے میں پوچھ رہے ہیں)۔ تو وہ شخص کہتا ہے: مجھے نہیں معلوم، میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تھا، تو میں نے بھی وہی بات کہہ دی جو لوگ کہتے تھے۔ تو اس سے کہا جاتا ہے: تم اسی اعتقاد پر زندہ رہے اور اسی اعتقاد پر مرے اور اگر اللہ نے چاہا، تو اسی اعتقاد پر زندہ ہو گے۔ پھر اس کے لیے جہنم کا ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے: یہ جہنم میں تمہارا ٹھکانہ ہے اور وہ چیز ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے جہنم میں تمہارے لیے تیار کیا ہے، تو اس کی حسرت اور افسوس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اس کے لیے جنت کا ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور یہ کہا جاتا ہے: اگر تم اس (رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی) بات مان لیتے، تو یہ جنت تمہارا ٹھکانہ ہونی تھی اور اس میں اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے جو کچھ تیار کیا ہے وہ تمہیں ملنا تھا، تو اس کی حسرت اور افسوس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اس کے لیے قبر کو تنگ کیا جاتا ہے، یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں۔ یہ وہ گھٹن والی زندگی ہے، جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَىٰ﴾ [سورة طه: 124] ”بے شک اس کے لیے گھٹن والی زندگی ہے اور ہم قیامت کے دن اسے نابینا بنا کر اٹھائیں گے۔“ ” [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3113]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3113، 3118، 3119، 3122، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 109، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8682» «رقم طبعة با وزير 3103»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «التعليق الرغيب» (4/ 188 - 189)، «أحكام الجنائز» (198 - 202). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1419
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا سعيد بن عامر، حدثنا محمد بن عمرو بن عَلْقَمة، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرةَ، عن النبي ﷺ قال:"إِنَّ المَيِّتَ يَسمَعُ خَفْقَ نِعَالِهِم إِذا وَلَّوْا مُدبِرِين، فإِن كان مؤمنًا كانت الصلاةُ عند رأسِه، وكان الصَّومُ عن يَمينِه، وكانت الزكاةُ عن يَسارِه، وكان فعلُ الخيرات من الصَّدقة والصَّلاة والصِّلة والمعروفِ والإحسانِ إلى الناس عند رِجلَيه، فيُؤتَى من قِبَلِ رأسِه، فتقول الصلاة: ما قِبَلي مَدخَلٌ، ويُؤتَى مِن عن يمينِه، فيقول الصوم: ما قِبلَي مَدخَل، ويُؤتَى مِن عن يساره، فتقول الزكاة: ما قِبَلي مَدخَل، ويُؤتَى مِن قبل رِجلَيه، فيقول فِعْلُ الخيرات من الصَّدقة والمعروف والصِّلة والإحسانِ إلى الناس: ما قِبَلي مَدخَل. فيقالُ له: اقعُدْ، فيَقعُد، وتُمثَّلُ له الشمسُ وقد دَنَتْ للغُروب، فيقال له: ما تقولُ في هذا الرَّجل الذي كان فيكم وما تَشهدُ به؟ فيقول: دَعُوني أُصلِّي، فيقولون: إنك ستَفعَل، ولكن أخبِرنا عمَّا نسألُك عنه، قال: وعمَّ تسأَلوني؟ فيقولون: أخبِرنا عمَّا نَسألُك عنه، فيقول: دَعُوني أُصلِّي، فيقولون: إنك ستَفعَل، ولكن أخبِرنا عمَّا نَسألُك عنه، قال: وعمَّ تسألوني؟ فيقولون: أخبِرنا ما تقولُ في هذا الرَّجل الذي كان فيكم، وما تَشهدُ به عليه؟ فيقول: أمحمدًا؟ أشهدُ أنه عبدُ الله، وأنه جاء بالحقِّ من عند الله، فيقالُ له: على ذلك حَيِيتَ، وعلى ذلك مِتَّ، وعلى ذلك تُبعَثُ إن شاء الله، ثم يُفتَح له بابٌ من قِبَل النار، فيُقال له: انظُرْ إلى منزلِكَ وإلى ما أعَدَّ الله لكَ لو عَصَيْتَ، فيزدادُ غِبْطةً وسرورًا، ثم يُفتَحُ له بابٌ من قِبَل الجنة، فيقال له: انظُرْ إلى منزلِكَ، وإلى ما أعَدَّ الله لك، فيزدادُ غِبْطةً وسرورًا، وذلك قولُ الله ﵎: ﴿يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ وَيَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ﴾ [إبراهيم: 27] ". قال: وقال أبو الحَكَم، عن أبي هريرة (1) :"فيُقالُ: له ارقُدْ رِقْدةَ العَروس الذي لا يُوقِظُه إلا أَعزُّ أهلِه إليه، أو أَحبُّ أهلِه إليه". ثم رَجَعَ إلى حديث أبي سَلَمة، عن أبي هريرة، قال:"وإن كان كافرًا أُتِي مِن قِبَل رأسِه، فلا يُوجدُ شيءٌ، ويُؤتَى عن يَمينِه، فلا يُوجدُ شيءٌ، ثم يُؤتَى عن يَسارِه، فلا يُوجدُ شيءٌ، ثم يُؤتَى مِن قِبل رِجلَيه، فلا يُوجدُ شيءٌ، فيقالُ له: اقعُدْ، فيَقعُدُ خائفًا مَرعوبًا، فيقال له: ما تقول في هذا الرَّجل الذي كان فيكم، وماذا تَشهدُ به عليه؟ فيقول: أَيُّ رجل؟ فيقولون: الرَّجل الذي كان فيكم، قال: فلا يَهتدِي له، قال: فيقولون: محمدٌ، فيقول: سمعتُ الناسَ قالوا فقلتُ كما قالوا، فيقولون: على ذلك حَيِيتَ، وعلى ذلك مِتَّ، وعلى ذلك تُبعَثُ إن شاء الله، ثم يُفتَح له بابٌ من قِبَل الجنة، فيقال له: انظُرْ إلى مَنزِلِك، وإلى ما أعدَّ الله لك لو كنتَ أطعتَه، فيزدادُ حسرةً وثُبورًا، قال: ثم يُضيَّقُ عليه قبرُه حتى تختلفَ أضلاعُه، قال: وذلك قولُه ﵎: ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾ [طه: 124] " (2) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میت ان کے جوتوں کی چاپ سنتی ہے جب وہ پیٹھ پھیر کر واپس جا رہے ہوتے ہیں۔ پھر اگر وہ مومن ہو تو نماز اس کے سر کے پاس، روزہ اس کے دائیں جانب، زکوٰۃ اس کے بائیں جانب اور خیرات، نماز، صلہ رحمی، نیکی اور لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک جیسے نیک اعمال اس کے قدموں کے پاس ہوتے ہیں۔ جب اس کے سر کی جانب سے فرشتے آتے ہیں تو نماز کہتی ہے: میری طرف سے داخلے کا راستہ نہیں ہے، پھر اس کے دائیں جانب سے آتے ہیں تو روزہ کہتا ہے: میری طرف سے داخلے کا راستہ نہیں ہے، پھر بائیں جانب سے آتے ہیں تو زکوٰۃ کہتی ہے: میری طرف سے داخلے کا راستہ نہیں ہے، پھر قدموں کی طرف سے آتے ہیں تو نیک اعمال کہتے ہیں: میری طرف سے داخلے کا راستہ نہیں ہے۔ پھر اسے کہا جاتا ہے: بیٹھ جاؤ، تو وہ بیٹھ جاتا ہے، اس کے سامنے سورج کو اس طرح تمثیل دی جاتی ہے جیسے وہ غروب ہونے کے قریب ہو۔ اسے کہا جاتا ہے: تمہارا اس آدمی (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بارے میں کیا خیال ہے جو تم میں مبعوث ہوئے تھے اور تم ان کے بارے میں کیا گواہی دیتے ہو؟ وہ کہتا ہے: مجھے چھوڑ دو کہ میں نماز پڑھ لوں۔ وہ کہتے ہیں: تم عنقریب پڑھ لو گے لیکن ہمیں اس کے بارے میں بتاؤ جس کے متعلق ہم سوال کر رہے ہیں۔ وہ پوچھتا ہے: تم کس بارے میں سوال کر رہے ہو؟ وہ کہتے ہیں: ہمیں اس کے بارے میں بتاؤ جس کے متعلق ہم سوال کر رہے ہیں۔ وہ کہتا ہے: مجھے چھوڑ دو کہ میں نماز پڑھ لوں۔ وہ کہتے ہیں: تم عنقریب پڑھ لو گے لیکن ہمیں اس کے بارے میں بتاؤ جس کے متعلق ہم سوال کر رہے ہیں۔ وہ پوچھتا ہے: تم کس بارے میں سوال کر رہے ہو؟ وہ کہتے ہیں: ہمیں اس شخص کے بارے میں بتاؤ جو تم میں تھے، تم ان کے بارے میں کیا کہتے ہو اور کیا گواہی دیتے ہو؟ وہ کہتا ہے: کیا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے بارے میں؟ میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے ہیں اور وہ اللہ کے پاس سے حق لے کر آئے ہیں۔ اسے کہا جاتا ہے: اسی پر تم زندہ رہے، اسی پر تمہیں موت آئی اور اسی پر تم ان شاء اللہ دوبارہ اٹھائے جاؤ گے۔ پھر اس کے لیے جہنم کی طرف سے ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے: اپنے اس ٹھکانے کو دیکھ لو اور اس چیز کو دیکھو جو اللہ نے تمہارے لیے تیار کر رکھی تھی اگر تم نافرمانی کرتے، تو اس سے اس کی خوشی اور سرور میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اس کے لیے جنت کی طرف سے ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے: اپنے اصل ٹھکانے کو دیکھو اور اس چیز کو دیکھو جو اللہ نے تمہارے لیے تیار کر رکھی ہے، تو اس سے اس کی خوشی اور سرور مزید بڑھ جاتا ہے۔ اور یہی اللہ عزوجل کے اس فرمان کا مطلب ہے: ﴿يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ وَيَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ﴾ [إبراهيم: 27] ۔ راوی کہتے ہیں: ابوالحکم نے ابوہریرہ سے روایت کرتے ہوئے یہ بھی ذکر کیا کہ اسے کہا جاتا ہے: ”ایسے سو جاؤ جیسے وہ دلہن سوتی ہے جسے اس کے گھر والوں میں سے وہی جگاتا ہے جو اسے سب سے زیادہ عزیز ہوتا ہے۔“ پھر ابوسلمہ کی ابوہریرہ سے روایت کی طرف رجوع کرتے ہوئے فرمایا: ”اور اگر وہ کافر ہو تو اس کے سر کی طرف سے آیا جاتا ہے مگر وہاں کچھ نہیں ملتا، پھر دائیں، بائیں اور قدموں کی طرف سے آیا جاتا ہے مگر وہاں کچھ نہیں ملتا۔ اسے کہا جاتا ہے: بیٹھ جاؤ، تو وہ خوفزدہ اور سہما ہوا بیٹھتا ہے۔ اس سے پوچھا جاتا ہے: تم اس شخص کے بارے میں کیا کہتے ہو جو تم میں تھے اور ان کے بارے میں کیا گواہی دیتے ہو؟ وہ کہتا ہے: کون سا شخص؟ وہ کہتے ہیں: وہ شخص جو تم میں تھے، مگر وہ انہیں پہچان نہیں پاتا۔ پھر وہ کہتے ہیں: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )، تو وہ کہتا ہے: میں نے لوگوں کو کچھ کہتے سنا تھا تو میں نے بھی ویسا ہی کہہ دیا۔ اسے کہا جاتا ہے: اسی پر تم زندہ رہے، اسی پر تمہیں موت آئی اور اسی پر تم ان شاء اللہ دوبارہ اٹھائے جاؤ گے۔ پھر اس کے لیے جنت کی طرف سے ایک دروازہ کھولا جاتا ہے اور اسے کہا جاتا ہے: اپنے اس ٹھکانے کو دیکھو جو اللہ نے تمہارے لیے تیار کیا تھا اگر تم اس کی اطاعت کرتے، تو اس سے اس کی حسرت اور ہلاکت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پھر اس کی قبر کو اس پر اتنا تنگ کر دیا جاتا ہے کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں۔ اور یہی اللہ عزوجل کے اس فرمان کا مطلب ہے: ﴿فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَى﴾ [طه: 124] ۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1419]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 1419] [ترقيم الشركة 1407]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3860
3860. عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن المَيِّت إذا وضع في قبره إنه يسمع خفق نعالهم حين يُولُّون عنه، فإن كان مؤمناً، كانت الصلاة عند رأسه، وكان الصيام عن يمينه، وكانت الزكاة عن شماله، وكان فعل الخيرات من الصدقة والصلة والمعروف والإحسان إلى الناس عند رجليه.
فيُؤْتَى من قبل رأسه، فتقول الصلاةُ: ما قِبَلِي مَدْخل، ثم يؤتى عن يمينه، فيقول الصيام: ما قِبَلِي مدخلٌ، ثم يُؤتَى عن يساره، فتقول الزكاة: ما قِبَلِي مدخلٌ، ثم يُؤْتَى من قِبَلِ رِجْلَيه، فتقول فِعْلُ الخيرات من الصدقة والصلة والمعروف والإحسان إلى الناس: ما قبلي مدخل، فيقال له: اجْلِسْ فيجلسُ، وقد مُثِّلتْ له الشمس، وقد أُدْنِيَتْ للغروب، فيقال له: أرأيتَكَ هذا الرجل الذي كان فيكم ما تقول فيه، وماذا تشهد به عليه؟ فيقولُ: دعوني حتى أصلي، فيقولون: إنك ستفعلُ، أخبرني عما نسألُكَ عنه، أرأيتك هذا الرجل الذي كان فيكم ما تقولُ فيه، وماذا تشهدُ عليه؟ قال: فيقولُ: محمدٌ أشهدُ أنه رسولُ الله، وأنه جاء بالحق من عند الله، فيقال له على ذلك حييتَ وعلى ذلك مُتَّ، وعلى ذلك تُبْعَثُ إن شاء الله، ثم يُفتحُ له باب من أبواب الجنة، فيقال له: هذا مَقْعَدُك منها، وما أعدَّ اللهُ لك فيها، فيزدادُ غبطةً وسروراً، ثم يُفتحُ له باب من أبواب النار، فيقالُ له: هذا مَقْعَدُك منها وما أعدَّ الله لك فيها لو عَصَيْتَهُ، فيزدادُ غبطةً وسروراً، ثم يُفسحُ له في قبره سبعون ذراعاً، ويُنوَّر له فيه، ويُعادُ الجسد كما بدأ منه، فتجعل نَسْمَتُهُ في النَّسَمِ الطيب، وهي طير يعلقُ في شجر الجنة، قال: فذلك قوله تعالى: يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ [إبراهيم: 27] .
قال: إن الكافر إذا أُتي من قبل رأسه، لم يوجد شيء، ثم أتي عن يمينه، فلا يوجد شيء، ثم أتي عن شماله، فلا يوجد شيء، ثم أتي من قِبَلِ رجلَيْه، فلا يوجد شيء، فيقال له: اجلس، فيجلسُ خائفاً مرعوباً، فيقال له: أرأيتك هذا الرجل الذي كان فيكم ماذا تقول فيه؟ وماذا تشهد به عليه؟ فيقول: أيُّ رجل؟ فيقال: الذي كان فيكم، فلا يهتدي لاسمِه حتى يقالُ له: محمد، فيقول: ما أدري سمعتُ الناس قالوا قولاً، فقلتُ كما قال الناس، فيقال له: على ذلك حييتَ، وعلى ذلك مُتَّ، وعلى ذلك تُبْعَثُ إن شاء الله، ثم يُفْتَحُ له باب من أبواب النار، فيقال له: هذا مقعدُك من النار، وما أعدَّ الله لك فيها، فيزدادُ حسْرةً وثُبوراً، ثم يُفتح له باب من أبواب الجنة، فيقال له: ذلك مقعدك من الجنة، وما أعدَّ اللهُ لك فيه لو أطعتَه فيزدادُ حَسْرَةً وثبوراً، ثم يُضَيَّقُ عليه قبرُهُ حتى تختلِفَ فيه أضلاعُه، فتلك المعيشةُ الضَّنْكَة التي قال الله: وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكً [طه: 124] .
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن حبان (3113) عن الحسن بن سفيان، قال: حدثنا عبد الواحد بن غياث، قال: حدثنا معتمر بن سليمان، قال: سمعت محمد بن عمرو يحدث عن أبي سلمة، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4263
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِنَازَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ تُبْتَلَى فِي قُبُورِهَا، فَإِذَا الْإِنْسَانُ دُفِنَ فَتَفَرَّقَ عَنْهُ أَصْحَابُهُ جَاءَهُ مَلَكٌ فِي يَدِهِ مِطْرَاقٌ فَأَقْعَدَهُ قَالَ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَإِنْ كَانَ مُؤْمِنًا قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبَدُهُ رَسُولُهُ. فَيَقُولُ: صَدَقْتَ. ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ فَيَقُولُ: هَذَا كَانَ مَنْزِلَكَ لَوْ كَفَرْتَ بِرَبِّكَ، فَأَمَّا إِذْ آمَنْتَ بِرَبِّكَ فَهَذَا مَنْزِلُكَ، فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ، فَيُرِيدُ أَنْ يَنْهَضَ إِلَيْهِ فَيَقُولُ لَهُ: اسْكُنْ. وَيُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ. وَإِنْ كَانَ كَافِرًا أَوْ مُنَافِقًا يَقُولُ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي، سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا. فَيَقُولُ: لَا دَرَيْتَ وَلَا تَلَيْتَ وَلَا اهْتَدَيْتَ. ثُمَّ يُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ فَيَقُولُ: هَذَا مَنْزِلُكَ لَوْ آمَنْتَ بِرَبِّكَ، فَأَمَّا إِذْ كَفَرْتَ بِرَبِّكَ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَبْدَلَكَ هَذَا. وَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى النَّارِ، ثُمَّ يَقْمَعُهُ مِقْمَعَةً بِالْمِطْرَاقِ يَسْمَعُهَا خَلْقُ اللَّهِ كُلُّهُمْ غَيْرَ الثَّقَلَيْنِ".
فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَحَدٌ يَقُومُ عَلَيْهِ مَلَكٌ فِي يَدِهِ مِطْرَاقٌ إِلَّا هِيلَ عِنْدَ ذَلِكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ: (فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ وَيَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ) . وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! اس امت کو ان کی قبروں میں آزمائش کا شکار کیا جائے گا جب انسان کو دفن کیا جاتا ہے، اور اس کے ساتھی اسے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تو ایک فرشتہ اس کے پاس آتا ہے، جس کے ہاتھ میں گرز ہوتا ہے وہ اس شخص کو بٹھاتا ہے، اور یہ کہتا ہے ان صاحب کے بارے میں تم کیا کہتے ہو اگر وہ مردہ مؤمن ہو، تو وہ یہ کہتا ہے کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بندے اور اس کے رسول ہیں تو فرشتہ کہتا ہے تم نے سچ کہا: ہے پھر اس شخص کے لئے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھولا جاتا ہے فرشتہ یہ کہتا ہے اگر تم نے اپنے پروردگار کا کفر کیا ہوتا تو تمہارا ٹھکانہ یہ ہونا تھا، لیکن کیونکہ تم اپنے پروردگار پر ایمان رکھتے تھے اس لئے تمہارا ٹھکانہ یہ ہو گا پھر اس کے لئے جنت کی طرف ایک دروازہ کھولا جاتا ہے وہ شخص اٹھ کر اس کی طرف جانا چاہتا ہے، تو فرشتہ اس سے کہتا ہے تم پر سکون رہو پھر اس شخص کے لئے اس کی قبر کو کشادہ کر دیا جاتا ہے۔ اور اگر وہ مردہ کوئی کافر یا منافق ہو، تو فرشتہ اس سے کہتا ہے ان صاحب کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ وہ کہتا ہے مجھے نہیں معلوم میں نے لوگوں کو کوئی بات کہتے ہوئے سنا تھا، تو فرشتہ کہتا ہے نہ تمہیں سمجھ آئی نہ تم نے تلاوت کی نہ تم نے ہدایت حاصل کی پھر اس کے لئے جنت کی طرف ایک دروازہ کھولا جاتا ہے فرشتہ کہتا ہے اگر تم اپنے پروردگار پر ایمان رکھتے ہوتے تو تمہارا ٹھکانہ یہ ہونا تھا، لیکن تم نے اپنے پروردگار کا کفر کیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس کی جگہ یہ ٹھکانہ دے دیا ہے پھر اس کے لئے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھولا جاتا ہے پھر فرشتہ اسے گرز کے ذریعے ضرب لگاتا ہے، اور اس کی چیخ کو اللہ تعالیٰ کی ساری مخلوق سنتی ہے صرف دو قسم کے گروہ (انسان اور جنات) نہیں سن پاتے ہیں“۔ بعض حاضرین نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب کسی شخص کے سرہانے فرشتہ گرز لے کے کھڑا ہوا ہو گا، تو آدمی اس وقت تو ہولناکی کا شکار ہو ہی جائے گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:) ”اللہ تعالیٰ ایمان رکھنے والوں کو ثابت قول پر ثابت قدم رکھے گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو گمراہ کر دیتا ہے، اور اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے“۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4263]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (3/3) اخرجه الامام البزار فى المسند (872)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10617، وأخرجه فتح الباري برقم: 1305»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4269
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهُ لَيُسْمَعُ خَفْقُ نِعَالِهِمْ حِينَ يُوَلُّونَ عَنْهُ، فَإِذَا كَانَ مُؤْمِنًا كَانَتِ الصَّلَاةُ عِنْدَ رَأْسِهِ، وَالزَّكَاةُ عَنْ يَمِينِهِ، وَالصَّوْمُ عَنْ شِمَالِهِ، وَفِعْلُ الْخَيْرَاتِ، وَالْمَعْرُوفُ، وَالْإِحْسَانُ إِلَى النَّاسِ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ، فَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ، فَتَقُولُ الصَّلَاةُ: لَيْسَ قِبَلِي مَدْخَلٌ. فَيُؤْتَى عَنْ يَمِينِهِ فَتَقُولُ الزَّكَاةُ: لَيْسَ قِبَلِي مَدْخَلٌ. وَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ شِمَالِهِ فَيَقُولُ الصَّوْمُ: لَيْسَ قِبَلِي مَدْخَلٌ. ثُمَّ يُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ فَيَقُولُ فِعْلُ الْخَيْرَاتِ، وَالْمَعْرُوفُ، وَالْإِحْسَانُ إِلَى النَّاسِ: لَيْسَ مِنْ قِبَلِي مَدْخَلٌ. فَيُقَالُ لَهُ: اجْلِسْ. فَيَجْلِسُ، وَقَدْ مَثُلَتْ لَهُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ، فَيُقَالُ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ الَّذِي كَانَ قِبَلَكُمْ؟ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَنَا بِالْبَيِّنَاتِ مِنْ عِنْدِ رَبِّنَا ; فَصَدَّقْنَاهُ وَاتَّبَعْنَاهُ، فَيُقَالُ لَهُ: صَدَقْتَ، وَعَلَى هَذَا حَيِيتَ وَعَلَى هَذَا مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ إِنَّ شَاءَ اللَّهُ. وَيُفْسَحُ لَهُ فِي قَبْرِهِ مَدَّ بَصَرِهِ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ:" يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ"، وَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُفْتَحُ لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُقَالُ: هَذَا كَانَ مَنْزِلَكَ لَوْ عَصَيْتَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -. فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا وَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى الْجَنَّةِ، فَيُفْتَحُ لَهُ فَيُقَالُ: هَذَا مَنْزِلُكَ وَمَا أَعَدَّهُ اللَّهُ لَكَ. فَيَزْدَادُ غِبْطَةً وَسُرُورًا فَيُعَادُ الْجِلْدُ إِلَى مَا بَدَأَ مِنْهُ وَيُجْعَلُ رُوحُهُ فِي نَسَمِ طَيْرٍ يُعَلَّقُ فِي شَجَرِ الْجَنَّةِ.
وَأَمَّا الْكَافِرُ فَيُؤْتَى [ فِي قَبْرِهِ ] مِنْ قِبَلِ رَأْسِهِ فَلَا يُوجَدُ شَيْءٌ، فَيُؤْتَى مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ فَلَا يُوجِدُ شَيْءٌ، فَيَجْلِسُ خَائِفًا مَرْعُوبًا فَيُقَالُ لَهُ: مَا تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ كَانَ فِيكُمْ؟ وَمَا تَشَهَدُ بِهِ؟ فَلَا يَهْتَدِي لِاسْمِهِ، فَيُقَالُ: مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَيَقُولُ: سَمِعْتُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَقُلْتُ كَمَا قَالُوا. فَيُقَالُ لَهُ: صَدَقْتَ، عَلَى هَذَا حَيِيتَ، وَعَلَيْهِ مِتَّ، وَعَلَيْهِ تُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. وَيُضَيَّقُ اللَّهُ قَبْرَهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهُ، فَذَلِكَ قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: (وَمَنْ أَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنْكًا) ، فَيُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى الْجَنَّةِ، [ فَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ ] ، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا كَانَ مَنْزِلَكَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ لَوْ أَطَعْتَهُ، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وُثُبُورًا، ثُمَّ يُقَالُ: افْتَحُوا لَهُ بَابًا إِلَى النَّارِ، فَيُفْتَحُ لَهُ [ بَابٌ ] إِلَيْهَا، فَيُقَالُ: هَذَا مَنْزِلُكَ وَمَا أَعَدَّ اللَّهُ لَكَ، فَيَزْدَادُ حَسْرَةً وَثُبُورًا".
قَالَ أَبُو عُمَرَ - يَعْنِي الضَّرِيرَ -: قُلْتُ لِحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ: كَانَ هَذَا مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ.
قَالَ أَبُو عُمَرَ: كَأَنَّهُ يَشْهَدُ بِهَذِهِ الشَّهَادَةِ عَلَى غَيْرِ يَقِينٍ يَرْجِعُ إِلَى قَلْبِهِ، كَانَ يَسْمَعُ النَّاسَ يَقُولُونَ شَيْئًا فَيَقُولُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، جب اسے لوگ چھوڑ کر جاتے ہیں تو وہ (یعنی مردہ) ان کے جوتوں کی آہٹ سنتا ہے اگر وہ مؤمن ہو، تو نماز اس کے سرہانے آ جاتی ہے زکوۃ اس کے دائیں طرف آ جاتی ہے روزہ بائیں طرف آ جاتا ہے بھلائی کے کام اور نیکیاں اور لوگوں کے ساتھ اچھائیاں پاؤں کی طرف آ جاتے ہیں پھر اگر فرشتہ اس کے سرہانے کی طرف سے آنے کی کوشش کرے تو نماز یہ کہتی ہے میری طرف سے جانے کا راستہ نہیں ہے اگر دائیں طرف سے آنے کی کوشش کرے تو زکوۃ یہ کہتی ہے میری طرف سے جانے کا راستہ نہیں ہے بائیں طرف سے آنے کی کوشش کی جائے تو روزہ کہتا ہے میری طرف سے جانے کا راستہ نہیں ہے پھر اگر پاؤں کی طرف سے آنے کی کوشش کرے تو بھلائی کے کام نیکیاں اور لوگوں کے سے اچھائیاں یہ کہتی ہیں میری طرف سے آنے کی گنجائش نہیں ہے، تو اس مردے سے کہا: جاتا ہے تم بیٹھ جاؤ وہ بیٹھ جاتا ہے اس مردے کے سامنے یہ صورت حال ہوتی ہے جیسے سورج غروب ہونے لگا ہے اس سے دریافت کیا جاتا ہے: ان صاحب کے بارے میں تم کیا کہتے ہو؟ جو تمہاری طرف مبعوث ہو کر آئے) تھے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا کہتے ہو، تو مردہ یہ کہتا ہے کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ یہ اللہ کے رسول ہیں یہ ہمارے پاس ہمارے پروردگار کی طرف سے واضح نشانیاں لے کے آئے تھے ہم نے ان کی تصدیق کی اور ہم نے ان کی پیروی کی، تو اس سے کہا: جاتا ہے تم نے ٹھیک کہا: ہے تم اسی عقیدے پر زندہ رہے تھے اسی پر تم مرے تھے، اور اسی پر تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا اگر اللہ نے چاہا پھر اس مردے کے لئے اس کی قبر کو تا حد نگاہ کشادہ کر دیا جاتا ہے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے۔ ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر ثابت قدم رکھے گا دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی“۔ یہ بات کہی جاتی ہے اس کے لئے جہنم کی طرف ایک دروازہ کھولو اس کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھولا جاتا ہے، اور یہ کہا: جاتا ہے اگر تم نے اللہ کی طرف نافرمانی کی ہوتی ہے، تو تمہارا ٹھکانہ یہ ہونا تھا، تو اس شخص کی خوشی اور سرور میں اضافہ ہو جاتا ہے پھر یہ کہا: جاتا ہے اس کے لئے جنت کی طرف ایک دروازہ کھولو اس کے لئے دروازہ کھولا جاتا ہے، اور یہ کہا: جاتا ہے یہ تمہارا ٹھکانہ ہے، اور یہ کہا: جاتا ہے، یہ وہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تیار کی ہے، تو اس شخص کے رشک اور سرور میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور پھر جلد کو اس کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے، جس سے اس کا آغاز ہوا تھا اور اس کی روح کو ایک پرندے کے اندر رکھ دیا جاتا ہے، جو جنت کے درخت سے لٹکا رہتا ہے۔ جہاں تک کافر کا تعلق ہے، تو اس کی قبر میں اس کے سرہانے کی طرف سے (فرشتہ) آتا ہے، تو کوئی چیز نہیں ملتی پاؤں کی طرف سے آنا چاہئے، تو کوئی چیز نہیں پائی جاتی وہ (کافر) خوف زدہ اور مرعوب ہو کر بیٹھ جاتا ہے اس سے دریافت کیا جاتا ہے: تمہارے درمیان جو یہ صاحب تھے ان کے بارے میں تم کیا کہتے ہو، اور ان کے بارے میں تم کیا گواہی دیتے ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے بارے میں اسے رہنمائی نصیب نہیں ہوتی تو کہا: جاتا ہے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم (کے بارے میں سوال کیا جا رہا ہے) تو وہ شخص کہتا ہے میں نے لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تھا، تو میں نے بھی اسی طرح کہہ دیا جس طرح انہوں نے کہا: تھا، تو اس مردے سے کہا: جاتا ہے تم نے سچ کہا: اسی عقیدے پر تم زندہ رہے اسی پر تم مرے اور اگر اللہ نے چاہا تو اسی پر تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا پھر اس کی قبر اس پر تنگ کی جاتی ہے یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”اور جو شخص میرے ذکر سے منہ موڑتا ہے، تو اس کے لئے تنگی والی زندگی ہوتی ہے“۔ پھر یہ حکم ہوتا ہے اس کے لئے جنت کی طرف دروازہ کھولو تو اس کے لئے جنت کی طرف سے دروازہ کھولا جاتا ہے اس سے یہ کہا: جاتا ہے کہ اگر تم نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ہوتی تو یہ جگہ تمہارا ٹھکانہ ہوئی تھی اور یہ چیز اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تیار رکھی ہونی تھی، تو اس کی حسرت اور چیخ و پکار میں اضافہ ہو جاتا ہے پھر یہ کہا: جاتا ہے اس کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھولو اس کے لئے جہنم کی طرف دروازہ کھولا جاتا ہے، تو اس سے یہ کہا: جاتا ہے یہ تمہارا ٹھکانہ ہے، اور یہ وہ چیز ہے، جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تیار کی ہے، تو اس کی حسرت اور آہ و فریاد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ابوعمر ضریر نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے حماد بن سلمہ سے دریافت کیا: یہ اہل قبلہ میں سے ہو گا انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ ابوعمر نامی راوی کہتے ہیں: گویا کہ اس مردے نے یہ گواہی یقین کے بغیر دی تھی، ایسا یقین جو اس کے دل کی طرف لوٹتا ہوتا اس نے صرف لوگوں کو ایک بات کہتے ہوئے سنا تھا، تو وہ بات کہہ دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4269]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2651)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2651، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1954/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4278
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِذَا حَدَّثْتُكُمْ بِحَدِيثٍ أُنَبِّئُكُمْ بِتَصْدِيقِ ذَلِكَ، إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا مَاتَ جَلَسَ فِي قَبْرِهِ، فَيُقَالُ: مَنْ رَبُّكَ؟ مَا دِينُكَ؟ مَنْ نَبِيُّكَ؟ [ فَيُثَبِّتُهُ اللَّهُ ] فَيَقُولُ: رَبِّيَ اللَّهُ، وَدِينِي الْإِسْلَامُ، وَنَبِيِّي مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَيُوَسَّعُ لَهُ فِي قَبْرِهِ، وَيُفَرَّجُ لَهُ فِيهِ. ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّالِمِينَ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب میں تم لوگوں کو کوئی حدیث بیان کروں تو میں اس کی تصدیق کے بارے میں (قرآن کی آیت) تمہیں بتاؤں گا جب مؤمن مر جاتا ہے، تو وہ اپنی قبر میں بیٹھ جاتا ہے، اور اس سے دریافت کیا جاتا ہے: تمہارا پروردگار کون ہے تمہارا دین کیا ہے؟ تمہارے نبی کون ہیں تو اللہ تعالیٰ اسے ثابت قدم رکھتا ہے وہ عرض کرتا ہے میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے میرا دین اسلام ہے میرے نبی سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو اس کے لئے اس کی قبر کو کشادہ کر دیا جاتا ہے، اور اس کے لئے قبر میں کشادگی رکھی جاتی ہے پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر ثابت قدم رکھے گا دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو گمراہ کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4278]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9145)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9145»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11100
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى -: (يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ) قَالَ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا مَاتَ أُجْلِسَ فِي قَبْرِهِ فَيُقَالُ لَهُ: مَنْ رَبُّكَ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ رَبِّي، فَيُقَالُ لَهُ: مَنْ نَبِيُّكَ؟ فَيَقُولُ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ. فَيَرُدُّ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي السُّؤَالِ فِي الْقَبْرِ فِي الْجَنَائِزِ مِنْ هَذَا الْبَابِ.
سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو ثابت قول پر دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں برقرار رکھتا ہے“۔ سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب مومن مر جاتا ہے، تو اسے اس کی قبر میں بٹھایا جاتا ہے، اور اس سے دریافت کیا جاتا ہے: تمہارا پروردگار کون ہے؟ وہ جواب دیتا ہے: اللہ تعالیٰ میرا پروردگار ہے اس سے دریافت کیا جاتا ہے تمہارے نبی کون ہیں؟ وہ جواب دیتا ہے: سیدنا محمد بن عبداللہ اس سے تین مرتبہ یہ سوالات کیے جاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے اپنے استاد أحمد بن محمد بن صدقہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: قبر میں سوالات کے بارے میں احادیث جنائز سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11100]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1369)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4558
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ، قَالَ: قَالَ أَبُو عَاصِمٍ الْحَبَطِيُّ ، وَكَانَ مِنْ خِيَارِ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ حَرَمٍ وَسَالِمِ بْنِ أَبِي مُطِيعٍ ، قَالَ: ثَنَا بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ ، عَنْ ضِرَارِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَقُولُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِمَلَكِ الْمَوْتِ: انْطَلِقْ إِلَى وَلِيِّي، فَأْتِنِي بِهِ، فَإِنِّي قَدْ جَرَّبْتُهُ بِالسَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ، فَوَجَدْتُهُ حَيْثُ أُحِبُّ، ائْتِنِي بِهِ، فَلَأُرِيحَنَّهُ، قَالَ: فَيَنْطَلِقُ إِلَيْهِ مَلَكُ الْمَوْتِ، وَمَعَهُ خَمْسُمِائَةٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ مَعَهُمْ أَكْفَانٌ وَحَنُوطٌ مِنَ الْجَنَّةِ، وَمَعَهُمْ ضَبَائِرُ الرَّيْحَانِ، أَصْلُ الرَّيْحَانَةِ وَاحِدٌ، وَفِي رَأْسِهَا عِشْرُونَ لَوْنًا، لِكُلِّ لَوْنٍ مِنْهَا رِيحٌ سِوَى رِيحِ صَاحِبِهِ، مَعَهُمُ الْحَرِيرُ الْأَبْيَضُ فِيهِ الْمِسْكُ الْأَذْفَرُ، قَالَ: فَيَجْلِسُ مَلَكُ الْمَوْتِ عِنْدَ رَأْسِهِ، وَتَحُفُّهُ الْمَلَائِكَةُ، وَيَضَعُ كُلٌّ مِنْهُمْ يَدَهُ عَلَى عُضْوٍ مِنْ أَعْضَائِهِ، وَيُبْسَطُ ذَلِكَ الْحَرِيرُ الْأَبْيَضُ وَالْمِسْكُ الْأَذْفَرُ مِنْ تَحْتِ ذَقْنِهِ، وَيُفْتَحُ لَهُ بَابٌ إِلَى الْجَنَّةِ، فَإِنَّ نَفْسَهُ لَتُعَلَّلُ عِنْدَ ذَلِكَ بِطُرَفِ الْجَنَّةِ، مَرَّةً بِأَزْوَاجِهَا، وَمَرَّةً بِكِسْوَتِهَا، وَمَرَّةً بِثِمَارِهَا، كَمَا يُعَلِّلُ الصَّبِيَّ أَهْلُهُ إِذَا بَكَى، وَإِنَّ أَزْوَاجَهُ لَيَنْهَسْنَهُ عِنْدَ ذَلِكَ انْتِهَاسًا، وَقَالَ: وَتَبْرُزُ الرُّوحُ، (قَالَ الْبُرْسَانِيُّ : يُرِيدُ الْخُرُوجَ سُرْعَةً، لِمَا يَرَى مِمَّا يُحِبُّ) ، قَالَ: وَيَقُولُ مَلَكُ الْمَوْتِ: اخْرُجِي أَيَّتُهَا الرُّوحُ الطَّيِّبَةُ إِلَى سِدْرٍ مَخْضُودٍ، وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ، وَظِلٍّ مَمْدُودٍ، وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ، قَالَ: وَمَلَكُ الْمَوْتِ أَشَدُّ بِهِ لُطْفًا مِنَ الْوَالِدَةِ بِوَلَدِهَا، يَعْرِفُ أَنَّ ذَلِكَ الرُّوحَ حَبِيبٌ إِلَى رَبِّهِ، فَهُوَ يَلْتَمِسُ لُطْفَهُ تَحَبُّبًا لِرَبِّهِ، وَرِضًا لِلرَّبِّ عَنْهُ، فَتُسَلُّ رُوحُهُ كَمَا تُسَلُّ الشَّعَرَةُ مِنَ الْعَجِينِ، قَالَ: وَقَالَ اللهُ تَعَالَى: الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ طَيِّبِينَ، وَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ: فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ، قَالَ: (رَوْحٌ) مِنْ جَهْدِ الْمَوْتِ، وَرَيْحَانٌ يُتَلَقَّى بِهِ، (وَجَنَّةُ نَعِيمٍ) تُقَابِلُهُ قَالَ: فَإِذَا قَبَضَ مَلَكُ الْمَوْتِ رُوحَهُ، قَالَ الرُّوحُ لِلْجَسَدِ: جَزَاكَ اللهُ عَنِّي خَيْرًا، فَقَدْ كُنْتَ سَرِيعًا بِي إِلَى طَاعَةِ اللهِ تَعَالَى، بَطِيئًا بِي عَنْ مَعْصِيَةِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَقَدْ نَجَيْتَ فَأَنْجَيْتَ، قَالَ: وَيَقُولُ الْجَسَدُ لِلرُّوحِ مِثْلَ ذَلِكَ، قَالَ: وَتَبْكِي عَلَيْهِ بِقَاعُ الْأَرْضِ الَّتِي كَانَ يُطِيعُ اللهَ تَعَالَى فِيهَا، وَكُلُّ بَابٍ مِنَ السَّمَاءِ يَصْعَدُ مِنْهُ عَمَلُهُ، وَيَنْزِلُ مِنْهُ رِزْقُهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً.
قَالَ: فَإِذَا قَبَضَ مَلَكُ الْمَوْتِ رُوحَهُ أَقَامَ الْخَمْسُمِائَةِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ عِنْدَ جَسَدِهِ، فَلَا يُقَلِّبُهُ بَنُو آدَمَ لِشِقٍّ إِلَّا قَلَّبَتْهُ الْمَلَائِكَةُ قَبْلَهُمْ، وَعَلَتْهُ بِأَكْفَانٍ قَبْلَ أَكْفَانِ بَنِي آدَمَ، وَحَنُوطٍ قَبْلَ حَنُوطِ بَنِي آدَمَ، وَيَقُومُ مِنْ بَابِ بَيْتِهِ إِلَى بَابِ قَبْرِهِ صَفَّانِ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، يَسْتَقْبِلُونَهُ بِالِاسْتِغْفَارِ، قَالَ: فَيَصِيحُ عِنْدَ ذَلِكَ إِبْلِيسُ صَيْحَةً يَتَصَدَّعُ مِنْهَا عِظَامُ بَعْضِ جَسَدِهِ، وَيَقُولُ لِجُنُودِهِ: الْوَيْلُ لَكُمْ كَيْفَ خَلَصَ هَذَا الْعَبْدُ مِنْكُمْ؟ قَالَ: فَيَقُولُونَ: هَذَا الْعَبْدُ كَانَ مَعْصُومًا، قَالَ: فَإِذَا صَعِدَ الْمَلَكُ بِرُوحِهِ إِلَى السَّمَاءِ اسْتَقْبَلَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ فِي سَبْعِينَ أَلْفًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ، كُلٌّ يَأْتِيهِ بِبِشَارَةٍ مِنْ رَبِّهِ سِوَى بِشَارَةِ صَاحِبِهِ، قَالَ: فَإِذَا انْتَهَى مَلَكُ الْمَوْتِ بِرُوحِهِ إِلَى الْعَرْشِ، خَرَّ الرُّوحُ سَاجِدًا، فَيَقُولُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِمَلَكِ الْمَوْتِ: انْطَلِقْ بِرُوحِ عَبْدِي هَذَا، فَضَعْهُ فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ، وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ، وَظِلٍّ مَمْدُودٍ، وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ.
قَالَ: فَإِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ جَاءَتْهُ الصَّلَاةُ، فَكَانَتْ عَنْ يَمِينِهِ، وَجَاءَهُ الصِّيَامُ فَكَانَ عَنْ يَسَارِهِ، وَجَاءَهُ الْقُرْآنُ وَالذِّكْرُ فَكَانَا عِنْدَ رَأْسِهِ، وَجَاءَهُ مَشْيُهُ إِلَى الصَّلَاةِ فَكَانَ عِنْدَ رِجْلِهِ، وَجَاءَهُ الصَّبْرُ فَكَانَ فِي نَاحِيَةِ الْقَبْرِ، قَالَ: فَيَبْعَثُ اللهُ تَعَالَى عَذَابًا مِنَ الْعَذَابِ، فَيَأْتِيهِ عَنْ يَمِينِهِ، فَتَقُولُ الصَّلَاةُ: وَرَاءَكَ، وَاللهِ مَا زَالَ دَائِبًا عُمُرَهُ كُلَّهُ، وَإِنَّمَا اسْتَرَاحَ الْآنَ حِينَ وُضِعَ فِي قَبْرِهِ، قَالَ: فَيَأْتِيهِ عَنْ يَسَارِهِ، فَيَقُولُ الصِّيَامُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ يَأْتِيهِ مِنْ عِنْدِ رَأْسِهِ، فَيَقُولُ الْقُرْآنُ وَالذِّكْرُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ يَأْتِيهِ مِنْ عِنْدِ رِجْلِهِ فَيَقُولُ مَشْيُهُ إِلَى الصَّلَاةِ مِثْلَ ذَلِكَ، قَالَ: فَلَا يَأْتِيهِ الْعَذَابُ مِنْ نَاحِيَةٍ يَلْتَمِسُ هَلْ يَجِدُ مَسَاغًا إِلَّا وَجَدَ وَلِيَّ اللهِ تَعَالَى قَدْ أَحَدَّ حِسَّهُ، قَالَ: فَيَنْدَفِعُ الْعَذَابُ عِنْدَ ذَلِكَ فَيَخْرُجُ، وَيَقُولُ الصَّبْرُ لِسَائِرِ الْأَعْمَالِ: أَمَّا أَنَا لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أُبَاشِرَ أَنَا بِنَفْسِي إِلَّا أَنِّي نَظَرْتُ مَا عِنْدَكُمْ، فَإِنْ عَجَزْتُمْ كُنْتُ أَنَا صَاحِبَهُ، فَأَمَّا إِذَا أَجْزَأْتُمْ عَنْهُ، فَأَنَا لَهُ ذُخْرٌ عِنْدَ الصِّرَاطِ وَالْمِيزَانِ.
قَالَ: وَيَبْعَثُ اللهُ تَعَالَى مَلَكَيْنِ، أَبْصَارُهُمَا كَالْبَرْقِ الْخَاطِفِ، وَأَصْوَاتُهُمَا كَالرَّعْدِ الْقَاصِفِ، وَأَنْيَابُهُمَا كَالصَّيَاصِي، وَأَنْفَاسُهُمَا كَاللهَبِ، يَطَآنِ فِي أَشْعَارِهِمَا بَيْنَ مَنْكِبِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مَسِيرَةُ كَذَا وَكَذَا، قَدْ نُزِعَتْ مِنْهُمَا الرَّأْفَةُ وَالرَّحْمَةُ، يُقَالُ لَهُمَا: مُنْكَرٌ وَنَكِيرٌ، فِي يَدِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِطْرَقَةٌ، لَوِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِمَا رَبِيعَةُ وَمُضَرُ لَمْ يُقِلُّوهَا، قَالَ: فَيَقُولَانِ لَهُ: اجْلِسْ، قَالَ: فَيَسْتَوِي جَالِسًا، وَتَقَعُ أَكْفَانُهُ فِي حِقْوَيْهِ، قَالَ: فَيَقُولَانِ لَهُ: مَنْ رَبُّكَ؟ وَمَا دِينُكَ؟ وَمَا نَبِيُّكَ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ وَمَنْ يُطِيقُ الْكَلَامَ عِنْدَ ذَلِكَ، وَأَنْتَ تَصِفُ مِنَ الْمَلَكَيْنِ مَا تَصِفُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُثَبِّتُ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللهُ الظَّالِمِينَ وَيَفْعَلُ اللهُ مَا يَشَاءُ، قَالَ: فَيَقُولُ: اللهُ رَبِّي وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَدِينِي الْإِسْلَامُ الَّذِي دَانَتْ بِهِ الْمَلَائِكَةُ، وَنَبِيِّي مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، قَالَ: فَيَقُولَانِ: صَدَقْتَ، قَالَ: فَيَدْفَعَانِ الْقَبْرَ فَيُوَسِّعَانِهِ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، وَمِنْ خَلْفِهِ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، وَعَنْ يَمِينِهِ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، وَعَنْ شِمَالِهِ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، وَمِنْ عِنْدِ رَأْسِهِ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، قَالَ: فَيُوَسِّعَانِ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، (قَالَ الْبُرْسَانِيُّ : وَأَحْسِبُهُ قَالَ) : وَأَرْبَعِينَ تُحَاطُ بِهِ.
ثُمَّ يَقُولَانِ لَهُ: انْظُرْ فَوْقَكَ، قَالَ: فَيَنْظُرُ فَوْقَهُ، فَإِذَا بَابٌ مَفْتُوحٌ إِلَى الْجَنَّةِ، فَيَقُولَانِ لَهُ: يَا وَلِيَّ اللهِ هَذَا مَنْزِلُكَ إِذْ أَطَعْتَ اللهَ تَعَالَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّهُ يَصِلُ إِلَى قَلْبِهِ عِنْدَ ذَلِكَ فَرْحَةٌ لَا تَرْتَدُّ أَبَدًا، ثُمَّ يُقَالُ لَهُ: انْظُرْ تَحْتَكَ، فَيَنْظُرُ تَحْتَهُ، فَإِذَا بَابٌ مَفْتُوحٌ إِلَى النَّارِ، فَيَقُولَانِ لَهُ: يَا وَلِيَّ اللهِ هَذَا مَنْزِلُكَ لَوْ عَصَيْتَ اللهَ، فَنَجَوْتَ، أَخَّرَهَا عَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَيَصِلُ إِلَى قَلْبِهِ عِنْدَ ذَلِكَ فَرْحَةٌ لَا يَزِيدُ أَبَدًا، قَالَ: وَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: يُفْتَحُ لَهُ سَبْعَةٌ وَسَبْعُونَ بَابًا إِلَى الْجَنَّةِ، يَأْتِيهِ رِيحُهَا، وَبَرْدُهَا، حَتَّى يَبْعَثَهُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى.
وَهَذَا الْإِسْنَادُ إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَقُولُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِمَلَكِ الْمَوْتِ: انْطَلِقْ إِلَى عَدُوِّي فَأْتِنِي بِهِ، فَإِنِّي قَدْ بَسَطْتُ لَهُ مِنْ رِزْقِي وَسَرْبَلْتُهُ نِعْمَتِي فَأَبَى إِلَّا مَعْصِيَتِي، فَأْتِنِي بِهِ لِأَنْتَقِمَ مِنْهُ، قَالَ: فَيَنْطَلِقُ إِلَيْهِ مَلَكُ الْمَوْتِ فِي أَكْرَهِ صُورَةٍ رَآهَا أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ قَطُّ، لَهُ اثْنَا عَشَرَ عَيْنًا، وَمَعَهُ سَفُّودٌ مِنْ حَدِيدٍ كَثِيرُ الشَّوْكِ، وَمَعَهُ خَمْسُمِائَةٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، مَعَهُمْ نُحَاسٌ وَجَمْرٌ مِنْ جَمْرِ جَهَنَّمَ، وَمَعَهُمْ سِيَاطٌ مِنْ نَارٍ، لِينُهَا لِينُ السِّيَاطِ وَهِيَ نَارٌ تَأَجَّجُ، قَالَ: فَيَضْرِبُهُ مَلَكُ الْمَوْتِ بِذَلِكَ السَّفُّودِ ضَرْبَةً تَغِيبُ أَصْلُ كُلِّ شَوْكَةٍ مِنْ ذَلِكَ السَّفُّودِ فِي أَصْلِ كُلِّ شَعَرَةٍ وَعِرْقٍ وَظُفْرٍ، ثُمَّ يَلْوِيهِ لَيًّا شَدِيدًا، فَيَنْزِعُ رُوحَهُ مِنْ أَظْفَارِ قَدَمَيْهِ، فَيُلْقِيهَا فِي عَقِبَيْهِ، قَالَ: فَيُسْكَرُ عَدُوُّ اللهِ عِنْدَ ذَلِكَ سَكْرَةً، فَيُرَوِّحُ مَلَكُ الْمَوْتِ عَنْهُ، فَتَضْرِبُ الْمَلَائِكَةُ وَجْهَهُ وَدُبُرَهُ بِتِلْكَ السِّيَاطِ، ثُمَّ تَنْثُرُهُ الْمَلَائِكَةُ نَثْرَةً، فَتُنْزَعُ رُوحُهُ مِنْ عَقِبَيْهِ، فَيُلْقِيهَا فِي رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ يُسْكَرُ عَدُوُّ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ سَكْرَةً عِنْدَ ذَلِكَ، فَيُرَفِّهُ مَلَكُ الْمَوْتِ عَنْهُ، قَالَ: فَتَضْرِبُ الْمَلَائِكَةُ وَجْهَهُ وَدُبُرَهُ بِتِلْكَ السِّيَاطِ، فَيَنْثُرُهُ مَلَكُ الْمَوْتِ نَثْرَةً، فَتُنْتَزَعُ رُوحُهُ مِنْ رُكْبَتَيْهِ، فَيُلْقِيهَا فِي حِقْوَيْهِ، قَالَ: فَيُسْكَرُ عَدُوُّ اللهِ عِنْدَ ذَلِكَ سَكْرَةً، فَيُرَفِّهُ مَلَكُ الْمَوْتِ عَنْهُ، فَتَضْرِبُ الْمَلَائِكَةُ وَجْهَهُ وَدُبُرَهُ بِتِلْكَ السِّيَاطِ، قَالَ: فَكَذَلِكَ إِلَى صَدْرِهِ إِلَى حَلْقِهِ، فَتَبْسُطُ الْمَلَائِكَةُ النُّحَاسَ وَجَمْرَ جَهَنَّمَ تَحْتَ ذَقْنِهِ، وَيَقُولُ مَلَكُ الْمَوْتِ: اخْرُجِي أَيَّتُهَا الرُّوحُ اللَّعِينَةُ الْمَلْعُونَةُ إِلَى سَمُومِ جَهَنَّمَ، وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ لَا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ.
قَالَ: فَإِذَا قَبَضَ مَلَكُ الْمَوْتِ رُوحَهُ، قَالَ الرُّوحُ لِلْجَسَدِ: جَزَاكَ اللهُ عَنِّي شَرًّا، قَدْ كُنْتَ بَطِيئًا بِي عَنْ طَاعَةِ اللهِ تَعَالَى، سَرِيعًا بِي إِلَى مَعْصِيَةِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَقَدْ هَلَكْتَ وَأَهْلَكْتَ، قَالَ: وَيَقُولُ الْجَسَدُ لِلرُّوحِ مِثْلَ ذَلِكَ، وَتَلْعَنُهُ بِقَاعُ الْأَرْضِ الَّتِي كَانَ يَعْصِي اللهَ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهَا، قَالَ: وَيَنْطَلِقُ جُنُودُ إِبْلِيسَ يُبَشِّرُونَهُ بِأَنَّهُمْ قَدْ أَوْرَدُوا عَبْدًا مِنْ وَلَدِ آدَمَ النَّارَ، فَإِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ ضُيِّقَ عَلَيْهِ قَبْرُهُ حَتَّى تَخْتَلِفَ أَضْلَاعُهُ، وَتَدْخُلُ الْيُمْنَى فِي الْيُسْرَى، (وَتَدْخُلُ) الْيُسْرَى فِي الْيُمْنَى، فَيَبْعَثُ اللهُ تَعَالَى إِلَيْهِ أَفَاعِيَ كَأَعْنَاقِ الْإِبِلِ، يَأْخُذُونَهُ بِأَرْنَبَتِهِ، وَإِبْهَامَيْ قَدَمَيْهِ، فَتَقْرِضُهُ حَتَّى يَلْتَقِينَ فِي وَسَطِهِ، وَيَبْعَثُ اللهُ تَعَالَى بِمَلَكَيْنِ أَبْصَارُهُمَا كَالْبَرْقِ الْخَاطِفِ، وَأَصْوَاتُهُمَا كَالرَّعْدِ الْقَاصِفِ، وَأَنْيَابُهُمَا كَالصَّيَاصِي، وَأَنْفَاسُهُمَا كَاللهَبِ، يَطَآنِ فِي شُعُورِهِمَا، بَيْنَ مَنْكِبَيْ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مَسِيرَةُ كَذَا وَكَذَا، قَدْ نُزِعَتْ مِنْهُمَا الرَّأْفَةُ وَالرَّحْمَةُ، يُقَالَ لَهُمَا: مُنْكَرٌ وَنَكِيرٌ، فِي يَدِ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِطْرَقَةٌ، لَوِ اجْتَمَعَ عَلَيْهَا رَبِيعَةُ وَمُضَرُ لَمْ يُقِلُّوهَا، قَالَ: فَيَقُولَانِ لَهُ: اجْلِسْ، قَالَ: فَيَجْلِسُ، فَيَسْتَوِي جَالِسًا، وَتَقَعُ أَكْفَانُهُ إِلَى حِقْوَيْهِ، قَالَ: فَيَقُولَانِ لَهُ: مَنْ رَبُّكَ؟ وَمَا دِينُكَ؟ وَمَنْ نَبِيُّكَ؟ فَيَقُولُ: لَا أَدْرِي، فَيَقُولَانِ لَهُ: لَا دَرَيْتَ وَلَا تَلَيْتَ، قَالَ: فَيَضْرِبَانِهِ ضَرْبَةً يَطِيرُ شَرَارُهَا فِي قَبْرِهِ، ثُمَّ يَعُودَانِ، فَيَقُولَانِ لَهُ: انْظُرْ فَوْقَكَ، فَيَنْظُرُ فَإِذَا بَابٌ مَفْتُوحٌ مِنَ الْجَنَّةِ، فَيَقُولَانِ لَهُ: عَدُوَّ اللهِ هَذَا مَنْزِلُكَ لَوْ كُنْتَ أَطَعْتَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَيَصِلُ إِلَى قَلْبِهِ عِنْدَ ذَلِكَ حَسْرَةٌ لَا يَزِيدُ أَبَدًا، قَالَ: فَيَقُولَانِ لَهُ: انْظُرْ تَحْتَكَ، فَيَنْظُرُ، فَإِذَا بَابٌ مَفْتُوحٌ إِلَى النَّارِ، فَيَقُولَانِ: عَدُوَّ اللهِ هَذَا مَنْزِلُكَ إِذْ عَصَيْتَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّهُ لَيَصِلُ إِلَى قَلْبِهِ عِنْدَ ذَلِكَ حَسْرَةٌ وَلَا تَزِيدُ أَبَدًا.
وَقَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: وَيُفْتَحُ لَهُ سَبْعَةٌ وَسَبْعُونَ بَابًا إِلَى النَّارِ، يَأْتِيهِ حَرُّهَا وَسَمُومُهَا، حَتَّى يَبْعَثُهُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِلَيْهَا.
هَذَا حَدِيثٌ عَجِيبُ السِّيَاقِ، وَهُوَ شَاهِدٌ لِكَثِيرٍ مِمَّا ثَبَتَ فِي حَدِيثِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ الطَّوِيلِ الْمَشْهُورِ، وَلَكِنَّ هَذَا الْإِسْنَادَ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُ أَحَدًا رَوَى عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ سَيِّئُ الْحِفْظِ جِدًّا، كَثِيرُ الْمَنَاكِيرِ، كَانَ لَا يَضْبُطُ الْإِسْنَادَ، فَيُلْزِقُ بِأَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كُلَّ شَيْءٍ يَسْمَعُهُ مِنْ غَيْرِهِ، وَدُونَهُ أَيْضًا مَنْ هُوَ مِثْلُهُ، أَوْ أَشَدُّ ضَعْفًا.
(216) وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْأَشْرَاطِ.
في طبعة دار العاصمة: (يبعث) ، والمثبت من إتحاف البوصيري وهو الموافق للسياق
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ ملک الموت سے فرماتا ہے: ”میرے ولی کے پاس جاؤ اور اسے میرے پاس لے آؤ، کیونکہ میں نے اسے راحت و تکلیف دونوں حالتوں میں آزمایا اور اسے اپنی رضا کے مطابق پایا، اب اسے میرے پاس لاؤ تاکہ میں اسے راحت عطا کروں۔“ ملک الموت پانچ سو فرشتوں کے ہمراہ اس کی طرف روانہ ہوتا ہے، جن کے پاس جنت کے کفن، خوشبوئیں اور خوشبودار پھولوں کے گٹھے ہوتے ہیں، جن کی جڑ ایک ہوتی ہے مگر ہر شاخ پر بیس مختلف رنگ اور جداگانہ خوشبوئیں ہوتی ہیں۔ ان کے پاس سفید ریشم ہوتا ہے جس میں نہایت تیز خوشبو والی کستوری ہوتی ہے۔ ملک الموت اس کے سرہانے بیٹھ جاتا ہے اور فرشتے اسے گھیر لیتے ہیں، ہر فرشتہ اس کے کسی نہ کسی عضو پر اپنا ہاتھ رکھتا ہے، وہ سفید ریشم اور کستوری اس کی ٹھوڑی کے نیچے بچھا دی جاتی ہے اور اس کے لیے جنت کا ایک دروازہ کھول دیا جاتا ہے، اس وقت اس کی روح کو جنت کے تحائف سے بہلایا جاتا ہے، کبھی جنت کی بیویوں کے تذکرے سے، کبھی لباس سے اور کبھی پھلوں کے ذریعے، بالکل اسی طرح جیسے کوئی گھر والا روتے ہوئے بچے کو بہلاتا ہے، اور اس وقت جنت کی بیویاں اسے (شوق سے) اپنی طرف کھینچتی ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور روح باہر نکلنے کے لیے تڑپتی ہے (راوی کہتے ہیں کہ اس سے مراد خوشی کے عالم میں تیزی سے نکلنا ہے)۔ ملک الموت کہتا ہے: «اخْرُجِي أَيَّتُهَا الرُّوحُ الطَّيِّبَةُ إِلَى سِدْرٍ مَخْضُودٍ، وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ، وَظِلٍّ مَمْدُودٍ، وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ» ”اے پاکیزہ روح! کانٹوں سے پاک بیری کے درختوں، تہہ بہ تہہ لدے ہوئے کیلوں، لمبے سائے اور بہتے ہوئے پانی کی طرف نکل چل۔“ [سورة الواقعة: 28-31] ملک الموت اس مومن کے ساتھ ماں کے اپنے بچے پر مہربان ہونے سے بھی زیادہ نرمی کرتا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ روح اپنے رب کی محبوب ہے، اس لیے وہ اپنے رب کی محبت اور رضا کی خاطر نہایت شفقت برتتا ہے۔ پس اس کی روح جسم سے ایسے آسانی سے کھینچ لی جاتی ہے جیسے گوندھے ہوئے آٹے سے بال نکال لیا جاتا ہے۔“ فرمایا: ”اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ طَيِّبِينَ﴾ [سورة النحل: 32] ”وہ لوگ جن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاکیزہ ہوتے ہیں۔“ اور اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ﴾ [سورة الواقعة: 88-89] ”پس اگر وہ مقربین میں سے ہو، تو اس کے لیے راحت ہے، خوشبو ہے اور نعمتوں والی جنت ہے۔“ یہاں ”رَوْح“ (راحت) سے مراد موت کی سختی سے نجات ہے، ”ریحان“ وہ خوشبو ہے جس سے اس کا استقبال کیا جاتا ہے اور ”جنتِ نعیم“ اس کے سامنے ہوتی ہے۔ جب ملک الموت روح قبض کر لیتا ہے تو روح جسم سے کہتی ہے: ”اللہ تجھے میری طرف سے بہترین جزا دے، تو مجھے اطاعت کی طرف لے جانے میں تیز اور معصیت سے دور رکھنے میں سست تھا، تو نے خود بھی نجات پائی اور مجھے بھی نجات دلا دی۔“ جسم بھی روح سے یہی کہتا ہے، اور زمین کے وہ تمام حصے جہاں وہ عبادت کرتا تھا اور آسمان کے وہ دروازے جہاں سے اس کے اعمال اوپر جاتے اور رزق اترتا تھا، چالیس سال تک اس پر روتے ہیں۔
فرمایا: جب اسے اس کی قبر میں رکھا جاتا ہے تو نماز آ کر اس کی دائیں جانب ہو جاتی ہے، روزہ آ کر اس کی بائیں جانب ہو جاتا ہے، قرآن اور ذکر آ کر اس کے سرہانے ہو جاتے ہیں، نماز کی طرف اس کا چل کر جانا آ کر اس کے قدموں کی جانب ہو جاتا ہے اور صبر آ کر قبر کے ایک کونے میں ہو جاتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ عذاب کی ایک قسم بھیجتا ہے جو اس کی دائیں جانب سے آتا ہے تو نماز کہتی ہے: ”پیچھے ہٹ جا، اللہ کی قسم! یہ اپنی پوری زندگی مسلسل مشقت اٹھاتا رہا اور اب جا کر قبر میں رکھے جانے پر اسے راحت ملی ہے۔“ پھر وہ اس کی بائیں جانب سے آتا ہے تو روزہ بھی یہی کہتا ہے، پھر وہ اس کے سرہانے سے آتا ہے تو قرآن اور ذکر بھی یہی کہتے ہیں، پھر وہ اس کے قدموں کی جانب سے آتا ہے تو نماز کی طرف اس کا چل کر جانا بھی یہی کہتا ہے۔ غرض عذاب جس جانب سے بھی راستہ تلاش کرتا ہوا آتا ہے، اللہ کے ولی کو ہر طرف سے محفوظ پاتا ہے، تب عذاب پسپا ہو کر نکل جاتا ہے، اور صبر باقی اعمال سے کہتا ہے: ”مجھے خود اس کا دفاع کرنے سے صرف اس بات نے روکا کہ میں دیکھ رہا تھا کہ تمہارے پاس کیا ہے، اگر تم عاجز آ جاتے تو میں اس کا ساتھی (محافظ) بنتا، لیکن جب تم نے اس کی طرف سے کفایت کر دی تو اب میں پل صراط اور میزان کے پاس اس کے لیے ذخیرہ ہوں۔“
فرمایا: اور اللہ تعالیٰ دو فرشتے بھیجتا ہے جن کی آنکھیں اچک لینے والی بجلی کی طرح، ان کی آوازیں کڑکتی گرج کی طرح، ان کے دانت سینگوں کی طرح اور ان کی سانسیں شعلوں کی طرح ہوتی ہیں، وہ اپنے بالوں کو روندتے ہوئے چلتے ہیں، ان میں سے ہر ایک کے دونوں کندھوں کے درمیان اتنی اتنی مسافت ہوتی ہے، ان سے نرمی اور رحم نکال لیا گیا ہے، انہیں منکر اور نکیر کہا جاتا ہے، ان میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں ایسا ہتھوڑا ہوتا ہے کہ اگر (قبیلہ) ربیعہ اور مضر سب مل کر بھی اسے اٹھانا چاہیں تو نہ اٹھا سکیں۔ وہ دونوں اس سے کہتے ہیں: ”بیٹھ جاؤ“، تو وہ سیدھا ہو کر بیٹھ جاتا ہے اور اس کے کفن اس کی کمر پر آ گرتے ہیں۔ پھر وہ اس سے کہتے ہیں: ”تیرا رب کون ہے؟ تیرا دین کیا ہے؟ اور تیرا نبی کون ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس وقت کون بات کرنے کی طاقت رکھے گا جبکہ آپ ان دو فرشتوں کی یہ کیفیت بیان فرما رہے ہیں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿يُثَبِّتُ اللہُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ وَيُضِلُّ اللہُ الظَّالِمِينَ وَيَفْعَلُ اللہُ مَا يَشَاءُ﴾ [سورة إبراهيم: 27] ۔ فرمایا: پھر وہ کہتا ہے: ”اللہ میرا رب ہے، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، میرا دین اسلام ہے جسے فرشتوں نے بھی اپنا دین بنایا ہے، اور میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو خاتم النبیین ہیں۔“ وہ دونوں کہتے ہیں: ”تو نے سچ کہا۔“ پھر وہ دونوں قبر کو دھکیل کر اس کے آگے سے چالیس ہاتھ، اس کے پیچھے سے چالیس ہاتھ، اس کی دائیں جانب سے چالیس ہاتھ، اس کی بائیں جانب سے چالیس ہاتھ اور اس کے سرہانے سے چالیس ہاتھ کشادہ کر دیتے ہیں۔ فرمایا: وہ چالیس ہاتھ کشادہ کر دیتے ہیں (برسانی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا:) اور چالیس ہاتھ جن سے اسے گھیر دیا جاتا ہے۔
اور اسی سند سے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تبارک و تعالیٰ ملک الموت سے فرماتا ہے: ”میرے دشمن کے پاس جاؤ اور اسے میرے پاس لے آؤ، کیونکہ میں نے اس کے لیے اپنا رزق کشادہ کیا اور اسے اپنی نعمتوں کا لباس پہنایا، مگر اس نے میری نافرمانی کے سوا ہر بات سے انکار کیا، اسے میرے پاس لاؤ تاکہ میں اس سے انتقام لوں۔“ فرمایا: چنانچہ ملک الموت اس کے پاس ایسی بدترین صورت میں جاتا ہے جو کسی انسان نے کبھی نہ دیکھی ہو، اس کی بارہ آنکھیں ہوتی ہیں، اس کے پاس لوہے کی بہت زیادہ کانٹوں والی سیخ ہوتی ہے، اور اس کے ساتھ پانچ سو فرشتے ہوتے ہیں جن کے پاس تانبا اور جہنم کے انگاروں میں سے انگارے ہوتے ہیں، اور ان کے پاس آگ کے کوڑے ہوتے ہیں جو کوڑوں کی طرح لچکدار ہوتے ہیں مگر وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہوتے ہیں۔ فرمایا: ملک الموت اس سیخ سے اسے ایسی ضرب لگاتا ہے کہ اس سیخ کے ہر کانٹے کی جڑ اس کے ہر بال، ہر رگ اور ہر ناخن کی جڑ میں غائب ہو جاتی ہے، پھر وہ اسے سختی سے مروڑتا ہے اور اس کی روح کو اس کے پاؤں کے ناخنوں سے کھینچ کر اس کی ایڑیوں میں ڈال دیتا ہے۔ فرمایا: اس وقت اللہ کا دشمن بے ہوش ہو جاتا ہے تو ملک الموت اسے کچھ مہلت دیتا ہے، اور فرشتے ان کوڑوں سے اس کے چہرے اور اس کی پیٹھ پر مارتے ہیں، پھر فرشتے اسے ایک جھٹکا دیتے ہیں تو اس کی روح اس کی ایڑیوں سے کھینچ کر اس کے گھٹنوں میں ڈال دی جاتی ہے، پھر اس وقت اللہ عزوجل کا دشمن بے ہوش ہو جاتا ہے تو ملک الموت اسے کچھ مہلت دیتا ہے، اور فرشتے ان کوڑوں سے اس کے چہرے اور اس کی پیٹھ پر مارتے ہیں، پھر ملک الموت اسے ایک جھٹکا دیتا ہے تو اس کی روح اس کے گھٹنوں سے کھینچ کر اس کی کمر میں ڈال دی جاتی ہے۔ فرمایا: اس وقت اللہ کا دشمن بے ہوش ہو جاتا ہے تو ملک الموت اسے کچھ مہلت دیتا ہے، اور فرشتے ان کوڑوں سے اس کے چہرے اور اس کی پیٹھ پر مارتے ہیں۔ فرمایا: اسی طرح اس کے سینے تک اور پھر اس کے حلق تک ہوتا ہے، پھر فرشتے تانبا اور جہنم کے انگارے اس کی ٹھوڑی کے نیچے بچھا دیتے ہیں اور ملک الموت کہتا ہے: «اخْرُجِي أَيَّتُهَا الرُّوحُ اللَّعِينَةُ الْمَلْعُونَةُ إِلَى سَمُومِ جَهَنَّمَ، وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ لَا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ» ”اے لعنتی اور ملعون روح! جہنم کی گرم ہوا، اور سیاہ دھوئیں کے سائے کی طرف نکل جو نہ ٹھنڈا ہے نہ باعزت۔“
یہ حدیث اپنے سیاق میں عجیب ہے اور یہ سیدنا براء رضی اللہ عنہ کی طویل مشہور حدیث میں ثابت شدہ بہت سی باتوں کی شاہد ہے، لیکن یہ سند غریب ہے، ہم نہیں جانتے کہ کسی نے انس سے، انہوں نے تمیم داری رضی اللہ عنہما سے اس طریق کے سوا روایت کیا ہو، اور یزید رقاشی کا حافظہ بہت خراب ہے، وہ بکثرت منکر روایات بیان کرتا ہے، وہ سند کو ضبط نہیں رکھتا تھا اور جو کچھ دوسروں سے سنتا اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے جوڑ دیتا تھا، نیز اس سے نیچے بھی اس جیسا یا اس سے زیادہ ضعیف راوی موجود ہے۔
(216) اور علاماتِ قیامت کے باب میں ابو سعید رضی اللہ عنہ کی حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4558]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا الْإِسْنَادُ إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَقُولُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لِمَلَكِ الْمَوْتِ: انْطَلِقْ إِلَى عَدُوِّي فَأْتِنِي بِهِ، فَإِنِّي قَدْ بَسَطْتُ لَهُ مِنْ رِزْقِي وَسَرْبَلْتُهُ نِعْمَتِي فَأَبَى إِلَّا… .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: هذا حديث عجيب السياق وهو شاهد لكثير مما ثبت في حديث البراء رضي الله عنه الطويل المشهور ولكن هذا الإسناد غريب لا نعرف أحدا روى عن أنس عن تميم الداري رضي الله عنهما إلا من هذا الوجه ويزيد الرقاشي سيئ الحفظ جدا كثير المناكير كان لا يضبط الإسناد فيلزق بأنس رضي الله عنه كل شيء يسمعه من غيره ودونه أيضا من هو مثله أو أشد ضعفا (المطالب العالية، ج 18، ص 545)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده شديد الضعف؛ وحسنه المحقق لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں