الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
286. 12- باب ذهاب النّبوة بعد نبوة نبيّنا صلى الله عليه وسلم وبقاء المبشّرات
ہمارے نبی ﷺ کی نبوت کے بعد سلسلۂ نبوت کے انقطاع اور محض مبشرات (خوش خبریوں) کے باقی رہ جانے کا بیان۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 774 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 6990
مشکوۃ المصابیح: 4606
مسند احمد: 24977
المنتقى ابن الجارود: 203
الفتح الربانی: 7810
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11714
11 تا 11
حدیث نمبر: 11714
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَبْقَى بَعْدِي مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَاتُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْمُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْعَبْدُ أَوْ تُرَى لَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يَرَاهَا الرَّجُلُ الصَّالِحُ"، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”میرے بعد نبوت میں سے صرف مبشرات باقی رہ گئے ہیں، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مبشرات کیا ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ نیک خواب، جنہیں کوئی بندہ خود دیکھتا ہے، یا جو (کسی اور کو) اس کے بارے میں دکھائے جاتے ہیں“۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”انہیں نیک آدمی دیکھتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11714]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”انہیں نیک آدمی دیکھتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11714]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (129/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24456، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6024/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح