🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3640. 8- باب تخيير النبي صلى الله عليه وسلم بين الدنيا والآخرة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا اور آخرت کے مابین انتخاب کا اختیار دیے جانے کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9318 (کل: 66 مقامات، 17 کتب)
الجامع الكامل: 9318، 9834، 9836، 9838
صحیح بخاری: 467، 3656
صحیح مسلم: 6172، 6173، 6174، 6175، 6176
سنن ابن ماجہ: 93
مشکوۃ المصابیح: 6020
مسند احمد: 2432، 3580، 3878، 3909، 4121، 4136، 4161، 4182، 4413، 16112، 16120
مسند الحمیدی: 113
مصنف ابن ابی شیبہ: 33303
الفتح الربانی: 6367، 12155
صحیح ابن حبان: 6855، 6856
السنن الكبرى للبيهقي: 12418
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14308، 14318
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2413، 2635، 5297
المعجم الکبیر للطبرانی: 3284، 10070، 10419، 11888، 11924، 13870، 13883
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2584، 5180، 5249، 5308
المعجم الاوسط: 1393، 5729، 6265
فضائل صحابہ: 67، 69، 134، 155، 156، 157، 158، 160، 192، 193، 295، 565، 566، 637، 658، 671
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16120
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: إِنَّ الَّذِي قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا سِوَى اللَّهِ حَتَّى أَلْقَاهُ لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ 63" جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا.
سیدنا عبداللہ بن زبیر سے مروی ہے کہ وہ ذات جس کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا: تھا کہ اگر میں اپنے رب کے علاوہ اس امت میں کسی کو خلیل بناتا تو ابن ابی قحافہ کو بناتا انہوں نے دادا کو باپ ہی قرار دیا ہے۔ [مسند احمد/مسند المدنيين رضي الله عنهم اجمعين/حدیث: 16120]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، ابن جريج مدلس، وقد عنعن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 113
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا الأَعْمَشُ غَيْرَ مَرَّةٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَبْرَأُ إِلَى كُلِّ خَلِيلٍ مِنْ خِلِّهِ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلا لاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلا، وَإِنَّ صَاحِبَكُمْ لَخَلِيلُ اللَّهِ" , يَعْنِي: نَفْسَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں ہر ساتھی کے ساتھ سے بری الذمہ ہوں، اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا، تو میں ابوبکر کو خلیل بناتا لیکن تمہارے آقا اللہ کے خلیل ہیں۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 113]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه مسلم 2383 وابن حبان فى ”صحيحه“برقم: 6426،6855، 6856 وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: برقم: 5149، 5180، 5249، 5308،5345»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31855 ترقیم الشثری: -- 33303
حدثنا وكيع ، عن ابن جريج ، عن ابن ابي مليكة قال: قال ابن الزبير : إن الذي قال فيه رسول الله صلى الله عليه وسلم: لو كنت متخذا خليلا لاتخذته خليلا، جعل الجد ابا. يعني: ابا بكر .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ صرح ابن جريج بالسماع كما عند عبد الرزاق (١٩٠٤٩)، ولاحظ الخطأ المطبعي وعدله من المحلى ٩/ ٢٧٨، وإعلام الموقعين ١/ ٣٧٩، أخرجه البخاري (٣٦٥٨)، وأحمد (١٦١١٢).
ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بیشک وہ صاحب جن کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: اگر میں کسی کو اپنا دوست بناتا تو ضرور ابوبکر کو دوست بناتا، انہوں نے دادا کو باپ کے قائم مقام قرار دیاے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33303]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ صرح ابن جريج بالسماع كما عند عبد الرزاق (١٩٠٤٩)، ولاحظ الخطأ المطبعي وعدله من المحلى ٩/ ٢٧٨، وإعلام الموقعين ١/ ٣٧٩ .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3658، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8073، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2948، 2949، 2945، 2947، 2950، 2951، 2952، 2953، 2955، 2954، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 40، 42، 41، 43، 45، 44، 47، 46، 48، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12410، 12544، 12545، 12546، 12549، 12547، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4139، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16357، 16362، 16370، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6805، والبزار فى «مسنده» برقم: 2190، 2200، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19049، 19050، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33299، 33301، 33305، 33308، 33310، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14856، 14874، 14903، ترقيم محمد عوامة: 31855»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6367
وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: إِنَّ الَّذِي قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا سِوَى اللَّهِ حَتَّى أَلْقَاهُ لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ) ) جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا
۔ (دوسری سند) سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے کہا: بیشک وہ شخصیت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس کے بارے میں فرمایا تھا: اگر میں نے اللہ تعالی کے علاوہ کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو ابوبکر کو بناتا۔ اس ذات نے جدّ کو باپ کے قائم مقام قرار دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الفرائض/حدیث: 6367]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16219»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16219
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12155
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ عَاصِبًا رَأْسَهُ فِي خِرْقَةٍ فَقَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ ”إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ أَمَنَّ عَلَيَّ فِي نَفْسِهِ وَمَالِهِ مِنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي قُحَافَةَ وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا وَلَكِنْ خُلَّةُ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ سُدُّوا عَنِّي كُلَّ خَوْخَةٍ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ“
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کابیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرض الموت کے ایام میں اپنے سر پر پٹی باندھے ہوئے باہر تشریف لائے اور منبر پر جلوہ افروز ہوئے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی اورپھر فرمایا: اپنی جان اور مال کے بارے میں ابو بکر بن ابی قحافہ سے بڑھ کر میرا کوئی محسن نہیں ہے،اگر میں نے لوگوں میں سے کسی کو اپنا خلیل بنانا ہوتا تو میں نے ابو بکر کو اپنا خلیل بناتا، البتہ اسلامی دوستی اور تعلق سب سے زیادہ فضیلت والا ہے، اس مسجد کی طرف کھلنے والے ہر دروازے اور راستے کو بند کر دو، ما سوائے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے راستے کے، وہ کھلا رہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12155]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 467، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2432 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2432»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ خطاب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات سے پانچ دن پہلے تھا اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آخری اجتماعی خطاب تھا۔ دیکھیں (۱۰۹۹۰)
سُبْحَانَ اللّٰہ! خلیفۂ اول ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بختوں‘ نصیبوں اور سعادتوں کا کیا کہنا ‘ کہ پیغمبر اسلام‘ پیغمبروں کے سردار اپنی موت سے چند ایام قبل جن لاجواب احسانات کا اقرار کر کے ان سے محبت کرنے کا مژدہ سناتے ہیں‘ یہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے حق میں لاثانی اور بے نظیر منقبت ہے‘ جس میں ان کا کوئی ساجھی نہیں۔
یادرہے کہ خلیل اس محِبّ کو کہتے ہیں جو اپنے دل میں اپنے محبوب سے اتنی زیادہ سچی اور گہری محبت رکھتا ہو کہ اب مزید اس کے دل میں کسی کے لئے کوئی گنجائش باقی نہ رہی ہو۔ ایسی محبت کو خلّت کہتے ہیں اور محبت کا یہ انداز صرف اللہ تعالیٰ کے بارے میں اختیار کیا جا سکتا ہے‘ حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ سے جو شدید محبت (یعنی خلّت) تھی وہ ابوبکر رضی اللہ عنہ سے نہ تھی‘ کیونکہ صدیق کا مقام مرتبہ اپنی جگہ پر مسلّم ہے‘ لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات
سب سے برتر اور اعلی ہے، اس سے کسی کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابوبکر صدیق کیلئے اسلامی مودّت و محبّت کا دعوی بحال رکھا‘ جس کا مرتبہ خلّت سے کم ہے۔ (حافظ ابن حجرؒ نے خلیل کے نو معانی ذکر کئے ہیں۔ دیکھیں: فتح الباری: حدیث ۳۶۵۷ کے تحت)
خطابی اور ابن بطال وغیرہ نے کہا: اس حدیث میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کو عظیم خصوصیت سے نوازا گیا‘نیز اس میں یہ قوی اشارہ موجود ہے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ خلافت کے مستحق ہیں‘ … اور بعض نے تو اس بات کا دعوی کیا کہ دروازے کے ذریعے کنایۃً خلافت کا تذکرہ کیا جا رہا ہے۔ (دیکھیں: فتح الباری: حدیث ۳۶۵۴ کے تحت)
ہمیں حدیث مبارکہ سے عملی سبق یہ ملتا ہے کہ محبت و مودت‘ احترام و اکرام‘ عزت و مرتبت اور دوستی و یاری کا معیار اسلام ہونا چاہئے‘ محب اور محبوب کے تعلق کی بنیاد میں اللہ اور اس کے رسول کا نام پایا جانا چاہئے‘ یہی واحد تعلق ہے جو بروز قیامت بھی بحال رہے گا۔ رہا اس دوستی کا مسئلہ جس کی بنیاد کسی خاندانی تعلق‘ دنیوی منفعت‘ سیاسی ناطے‘ حسن و جمال‘ شخصیت پرستی یا فسق و فجور پر ہو‘ وہ قیامت کے دن دشمنی کا لبادہ اوڑھ لے گی‘ قرآن مجید گوہر افشاں ہے:
{اَ لْاَخِلَّائُ یَوْمَئِذٍ بَعْضُھُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ اِلَّا الْمُتَّقِیْنَ} … قیامت کے دن گہرے دوست بھی دشمن بن جائیں گے‘ سوائے پرہیزگاروں کے (کہ جن کی دوستی دین اور رضائے الہی کی بنیاد پر ہوتی ہے) (سورۂ زخرف: ۶۷)
آئیے! ہم بھی جائزہ لیں اور اپنے تعلق کی عمارت کو نبی و صدیق کی محبت کی بنیادوں پر استوار کریں‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو انسان درج ذیل تین خصائل سے متصف ہو گا ‘ وہ ان کی بدولت ایمان کی حلاوت اور لذت محسوس کرے گا:
۱۔ اسے اللہ اور اس کا رسول کائنات کی ہر چیز کی بہ نسبت زیادہ محبوب ہوں۔
۲۔ وہ کسی آدمی سے صرف اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھتا ہو۔
۳۔ اللہ کی توفیق سے کفر سے بچ جانے کے بعد دوبارہ کفر میں لوٹنے کو اس طرح برا سمجھے جیسے وہ آگ میں ڈالے جانے کو برا سمجھتا ہے۔ (صحیح بخاری: ۱۶، صحیح مسلم: ۴۳)
نیز سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ اللّٰہَ یَقُوْلُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ: اَیْنَ الْمُتَحَابُّوْنَ بِجَلَالِیْ، اَلْیَوْمَ اُظِلُّھُمْ فِیْ ظِلِّیْ یَوْمَ لَا ظِلَّ اِلَّا ظِلِّی)) یعنی: اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اعلان کرے گا: میری عظمت و جلال کی وجہ سے آپس میں محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج میرے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں‘ لیکن میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا۔ (صحیح مسلم: ۱۰۳۱)

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 467
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6855
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا إِِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَبْرَأُ إِِلَى كُلِّ خَلِيلٍ مِنْ خِلِّهِ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلا، لاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلا، وَلَكِنْ وُدُّ إِِخَاءٍ وَإِِيمَانٍ، وَإِِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ" ، قَالَ سُفْيَانُ: يَعْنِي نَفْسَهُ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں ہر دوست کی دوستی سے بری الذمہ ہوں، اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیل بناتا، البتہ بھائی چارہ اور ایمان کی محبت (باقی ہیں)، ویسے تمہارے آقا اللہ تعالیٰ کے خلیل ہیں۔“ سفیان کہتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی ذات تھی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6855]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2383، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6426، 6855، 6856، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8050، 8051، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3655، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 93، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3650» «رقم طبعة با وزير 6816»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م دون قوله: «ولكن ودُّ إِخاءٍ، وإيمانٍ». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6856
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ إِِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلا، لاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلا، وَلَكِنَّهُ أَخِي وَصَاحِبِي، وَقَدِ اتَّخَذَ اللَّهُ صَاحِبَكُمْ خَلِيلا" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں ابوبکر کو خلیل بناتا، لیکن وہ میرا بھائی اور ساتھی ہے اور تمہارے آقا کو اللہ تعالیٰ نے خلیل بنا لیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6856]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2383، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6426، 6855، 6856، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8050، 8051، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3655، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 93، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3650» «رقم طبعة با وزير 6817»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «فقه السيرة» (180). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9834
9834- عن ابن عباس قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم في مرضه الذي مات فيه عاصبا رأسه بخرقة، فقعد على المنبر، فحمد الله وأثنى عليه، ثم قال: إنه ليس من الناس أحد أمنَّ عليَّ في نفسه وماله من أبي بكر بن أبي قحافة، ولو كنت متخذا من الناس خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا، ولكن خلة الإسلام أفضل، سدوا عني كل خوخة في هذا المسجد غير خوخة أبي بكر.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الصلاة (467) عن عبد الله بن محمد الجعفي، ثنا وهب بن جرير، ثنا أبي، سمعت يعلى بن حكيم، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9836
9836- عن عبد الله بن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لو كنت متخذا خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا ولكنه أخي وصاحبي، وقد اتخذ الله صاحبكم خليلا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في فضائل الصحابة (2383-3) عن محمد بن بشار العبدي، ثنا محمد بن جعفر، ثنا شعبة، عن إسماعيل بن رجاء، سمعت عبد الله بن أبي الهذيل، عن أبي الأحوص، سمعت عبد الله بن مسعود فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9838
9838- عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: سدُّوا عني كل باب في المسجد إلا باب أبي بكر، ولو كنت متخذا خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البزار (6557)، والطبراني في مسند الشاميين (154) كلاهما من طريق عبد الرحمن بن ثابت بن ثوبان، عن حميد الطويل، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں